1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آنے والو یہ تو بتاؤ شہر مدینہ کیسا ہے

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از پیاجی, ‏22 جولائی 2006۔

  1. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    آنے والو یہ تو بتاؤ شہر مدینہ کیس

    <center>
    آنے والو یہ تو بتاؤ شہر مدینہ کیسا ہے
    سر ان کے قدموں میں رکھ کر جھک کر جینا کیسا ہے

    گنبد خضریٰ کے سائے میں بیٹھ کے تم تو آئے ہو
    اس سائے میں رب کے آگے سجدہ کرنا کیسا ہے

    دل آنکھیں اور روح تمہاری لگتی ہیں سیراب مجھے
    ان کے در پہ بیٹھ کے آب زم زم پینا کیسا ہے

    دیوانوں آنکھوں سے تمہاری اتنا پوچھ تو لینے دو
    وقت دعا روضے پہ ان کے آنسو بہانا کیسا ہے

    اے جنت کے حقدارو مجھ منگتے کو یہ بتلاؤ
    ان کی سخا سے اپنا دامن بھر کر آنا کیسا ہے

    لگ جاؤ سینے سے میرے طیبہ سے تم آئے ہو
    دیکھ لوں میں بھی آپ کو اب یہ دوری سہنا کیسا ہے

    (عشرت گودھروی)
    </center>
     
  2. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    بہت اچھی نعت ہے
    سبحان اللہ!
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اچھی نعت ہے۔ اور پروفیسر عبدالرؤف رؤفی نے پڑھی بھی بہت اچھی ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں