1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آنکھ کے امراض

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از معظم, ‏11 فروری 2008۔

  1. معظم
    آف لائن

    معظم ممبر

    شمولیت:
    ‏1 فروری 2008
    پیغامات:
    50
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    • آنکھ کے امراض
    • آنکھ میں کچھ پڑ جانا
    • Foreign body in eye
    • کبھی کبھی آنکھ میں کوئی تنکا، مچھر ، کیڑا، یا ریل کا کوئلہ یا لوہاروں اور پتھر کی چکی کوٹنے والے وغیرہ کا کام کرنے والوں کی آنکھ کے اندر لوہے یا پتھر کے ذرات چلے جاتے ہیں جن کی وجہ سے آنکھوں سے پانی بہنے لگتا ، چبھن اور درد ہوتا، اور آنکھیں سرخ ہوجاتی ہیں، اگر آنکھ کو رگڑ دیا جائے تو کبھی آنکھ کی پتلیوں میں یا اوپر کی پلکوں میں ان اسباب سے گھاؤ ہوجاتے ہیں۔
    • علاج: (١) روئی کی پھریری بنا کر ڈسٹلڈ واٹر میں جذب کر کے آنکھ میں گھمائیں. پیرافین لکوڈ (Paraffin liq.)یا کیسٹر آئل آنکھ میں ڈالیں. اگر آنکھ سرخ ہو اور زخم بن جانے کا خدشہ ہو توجنٹا مائی سین آئی ڈراپ کا استعمال کریں۔
    • (٢) کوکین ہائیڈروکلورائیڈ ٦٠ گرام
    • آپ مقطر ١٠ ملی لیٹر
    • دونوں کو ملا لیں، ڈراپر سے ١۔٢ بوند آنکھوں میں ڈالیں، اس سے درد کو فوراً آرام ہوگا. جب درد کم ہوجائے تو آنکھ کو کھول کر یا پلک کو الٹ کر فوراً چمٹی سے یا پروب سے اس چیز سے کو احتیاط سے نکال دیں. تھوڑی دیر میں ساری تکلیف دور ہو جائے گی۔
    • ان بجھا چونا یا تیزاب پڑجانے پر فوراً آنکھ کو نیم گرم پانی سے اچھی طرح دھو لیں اور بعد میں کیسٹر آئل١۔٢ بوند ڈال دیں. اس سے چونے یا تیزاب کا اثر جاتا رہتا ہے۔
    • جس آنکھ میں کوئی چیز پڑ گئی ہو اس آنکھ کے اوپر نیچے کی پلکوں کو الٹ کراسٹر لائزڈ کپڑے کے کونے سے اس چیز کو چپکا کر نکال دیں، اس کے بعد آنکھوں میں کلوروکارٹ ایپلی کیپ (Chlorocortaplicap) کو کاٹ کر دبا کر مرہم کو آنکھ میں لگا دیں، دن میں ٢۔٣ بار لگائیں۔
    • (٥)بٹنی سال آئی ڈراپBetamethasone(Betnisol eye drop) آنکھ میں ڈالیں۔
    • آنکھوں پر چوٹ لگ جانا
    • آنکھوں پر چوٹ لگ جانے سے آنکھیں سوج جاتی ہیں اور ان میں درد ہوتا ہے. اس تکلیف میں مندرجہ ذیل دوائیں دیں۔
    • علاج: (١) البوسڈSulphacetamide (Albucid) سولیوشن ١٠ فیصدی کا ہلکے چوٹ اور ٢٠ فیصدی کا متوسط اور ٣٠ فیصدی کا شدید انفکشنوں میں متاثرہ آنکھ میں استعمال کریں. متاثرہ آنکھ کو سب سے پہلے بورک کمپریس کر کے اسٹرلائزڈ روئی سے پونچھ لیں. اس کے بعد اس دوا کی حسب ضرورت فیصدی کا سولیوشن٢۔٣ بار متاثرہ آنکھ میں دن میں ٤ بار ڈالیں۔
    • توجہ! سلفاسیٹامائیڈ (Sulphacetamide)سے حساس لوگوں میں اس کا استعمال نہ کریں۔
    • (٢)بٹامیتھاسون (Betamethasone) آئی ڈراپ کو متاثرہ آنکھ میں دن میں٢۔٣ بار ڈالیں۔
    • آنکھ کا دکھنا، کنجکٹیوا کا ورم
    • Conjuctivitis
    • آنکھ دکھنے کی بیماری بہت پھیل سکتی ہے. اگر اس کا مناسب علاج نہ کیا جائے تو آنکھوں میں روہے پیدا ہوجاتے ہیں. کبھی پتلی یا قرنیہ پر گھاؤ ہوجاتے ہیں . یہ مرض گرمی کے موسم میں زیادہ ہوتا ہے. مریض سے سالم افراد کو الگ رکھا جائے اور مریض کا رومال، تولیہ اور کپڑے سالم افراد استعمال نہ کریں نہ ہی سالم افراد مریض کے پاس بیٹھیں. مریض کی آنکھ میں دوا ڈالنے کے بعدہاتھوں کو صابون سے دھو ڈالیں، مریض کو مکمل آرام کرائیں اور گرمی سے بچائیں، قبض نہ ہونے دیں، غذا ہلکی اور زود ہضم دیں۔
    • اوپر بیماری سے بچنے کی تدابیر تو بتائی جا چکی ہیں، اب بیماری کے اسباب و علامات اور علاج لکھا جارہا ہے۔
    • اسباب: آنکھ میں کیڑا، دھول پڑجانا، چوٹ لگنا، ٹھنڈک لگ جانا، جلدی امراض اور آنکھ انفکٹڈ ہونا، آنکھ آنے کی بیماری متعدی طور پہ پھیلنا، دھوپ اور ٹھنڈی ہوا، دھوئیں وغیرہ کا آنکھ میں لگنا، خسرہ چیچک اور سوزاک کی بیماریوں کے جراثیم سے آنکھ میں انفکشن، آنکھ کی بیماری میں مبتلا شخص کے چشمی سیال کی سالم مریض کی آنکھ میں چھوت لگنا وغیرہ اس کے اسباب ہیں۔
    • علامات: آنکھ سرخ اور متورم، آنکھ کی اوپری غشائے مخاطی میں ورم، اس میں سوزش، جلن اور درد ہوکر آنسو کی ریزش ہونا، آنکھ کھولنے میں تکلیف، دیکھنے اور آنکھ سے کام کرنے پر زیادہ پانی کا ریزش کرنا، درد بڑھنا، کبھی پانی جیسی اور کبھی گاڑھی ریزش کا ہونا جو خاص کر رات میں جمع ہوکر صبح میں دونوں پلکوں کو چپکا دیتی ہے۔
    • علاج: (١) وان مائی سے ٹین Tobramycin(Vanmycetin)متاثرہ آنکھ میں ١۔٢ بونددن میں ٢۔٤ بار ڈالیں اس کا مرہم بھی آتا ہے جو آپٹی کیپ کی صورت میں پیک ملتا ہے. ایک آپٹی کیپ کے چھور کو کاٹ کر اسے دبا کر مرہم کودونوں آنکھوں میں لگائیں۔
    • توجہ! اس دوا سے حساس مریضوں میں اس کا استعمال نہ کریں۔
    • بٹنی سال آئی ڈراپ ٢۔٣ بوند دن میں تین بار ڈالیں۔
    • آنکھ کا پھولاOpacity of cornea
    • روہوں کے سبب بے احتیاطی سے آنکھ کے گھاؤ سے پتلی میں جالا یا پھولا پڑجاتا ہے. اس میں آنکھوں کی روشنی جاتی رہتی ہے، آنکھوں پر سفیدی بن جاتی ہے۔
    • علاج: (١) البوسڈ سولیوشن مذکورہ بیان کے مطابق١٠،٢٠، ٣٠ فیصدیوں کے سولیوشن میںسے کسی ایک کی١۔٢ بوند متاثر آنکھ میں دن میں ٤ بار ڈالیں اور اسی کا مرہم رات میں لگائیں۔
    • جنٹامائی سین (Gentamicin) آئی ڈراپ بھی اس بیماری میں مفید ہے۔
    • زخم قرنیہCornial ulcer
    • اسباب:ڈفتھیریا، سوزاک، آتشک،چیچک وغیرہ کی انفکشس بیماریاں، آنکھوں میںکوئلے کا ذرہ، دھول کے ذرات، کنکر وغیرہ کا پڑ جانا، روہے وغیرہ ہوجانے کے اسباب سے آنکھ میں زخم ہوجاتا ہے۔
    • علامات:آنکھ کی قرنیہ میں زخم ہوجاتا ہے، آنکھ میں آنسو بہتے ہیں اور درد ہوتا ہے، آنکھیں چندھیانے لگتیں، زخم دکھ پڑتا اورکبھی کبھی زخم سے آئرس(Iris) متورم ہوکر کنجکٹیوا کا ورم یا آشوب چشم (Conjuctivitis or opthalmia) ہوجاتا ہے. اگر معالج کو آنکھ کا یہ زخم صاف نہ دکھائی دے، آنکھ کی قرنیہ کی اوپری سطح پر ہو تو فلوریسین لوشن (Fluorescin) ٢٠ فیصدی کی ایک بوندمتاثرہ آنکھ میں ڈالیں تو زخم ہرے یا پیلے رنگ کا دکھائی دے گا۔
    • علاج: (١) جنٹامائی سین(Gentamicin) آئی ڈراپ متاثرہ آنکھ میں١۔٢ بوند ہر ٤ گھنٹے بعد ڈالیں۔
    • پیراکسینChloromphenicol(Paraxin) آئی آئنٹمنٹ متاثرہ آنکھ میں١۔٢ بوند دن میں ٢۔٣ بار ڈالیں۔
    • وان مائی سے ٹین Chloromphenicol(Vanmycetin) آئی ڈراپ متاثرہ آنکھ میں ١۔٢ بوند دن میں ٣۔٤ بار ڈالیں۔
    • پپوٹوں کی سوجنBlepharitis
    • یہ بیماری دو طرح کی ہوتی ہے (١) غیر زخم دار پپوٹوں کا ورم(Non ulcerative blepharitis) بغیر گھاؤ والا پپوٹوں کا ورم اور (٢) زخم دار پپوٹوں کا ورم(Ulcerative blepharitis) گھاؤ والا پپوٹوں کا ورم۔
    • علامات: آنکھ کے پپوٹوں یا پلکوں کے کنارے گول، موٹے اور سرخ ہوجاتے ہیں، پلکوں کے بال جھڑ جاتے ہیں، کھجلی، درد ، جلن، آنکھوں سے پانی بہنا، پلکوں کی جڑوں میں چھوٹی چھوٹی پھنسیوں کا پیدا ہونااور ان سے پیپ بہنے کی مشکل پیدا ہوتی ہے۔
    • علاج:(١)اوپرم پی Co-trimoxazole(Oprim-P) آئی ڈراپ آنکھ کے پپوٹوں کے اندر ١۔٢ بوند دن میں ٢۔٣ بار ڈالیں۔
    • توجہ! سلفا ڈرگس سے حساس لوگوں میں اس کا استعمال نہ کریں۔
    • سوفرا مائی سینFramycetin(Soframycin) آپتھلمک آئنٹمنٹ متاثرہ پپوٹوں کے اندرکینولا سے مرہم کو دن میں ٢۔٣ بار لگائیں۔
    • پپوٹوں کے کھرنڈ کو صابن اور پانی سے صاف کر کے سوڈابائی کارب٩٠٠ ملی گرام، پانی ٣٠ ملی لیٹر والے لوشن کو روئی کی پھریری سے لگائیں۔
    • پائی ریمونChloromphenicol+Dexamethasone(Pyrimon) آئی ڈراپ ١۔٢ بوند روزانہ صبح شام ڈالیں.آنکھ کی ہر بیماری اور پلکوں کی سوجن میں مفید ہے۔
    • توجہ! کورنیل السر، ہزپز آپتھیلمک، آنکھ کی ٹی بی اور فنگل انفکشنوں میںاس دوا کا استعمال نہ کریں۔
    • روشنی سے تکلیف ہوناPhotophobia
    • علامات: روشنی دیکھنے پر آنکھوں کو بہت تکلیف اور درد ہوتا ہے. نور کے سامنے جانے سے مریض بہت ڈرتا ہے۔
    • علاج: وٹامن اے کے مرکبات جیسے ایکواسال اے (Aqvasol-A)کا بیماری کی شدید حالت میں٢ ملی لیٹر کا کولہے کے گہرے عضلے میں ہر تیسرے دن یا ضرورت کے مطابق انجکشن لگائیں. خفیف حالت میں اس کا ایک کیپسول روزانہ دیں۔
    • توجہ! اوسط ٥٠٠٠٠ انٹر نیشنل یونٹ روزانہ سے زیادہ نہ دیں۔
    • ہمارے انڈیا میں وٹامن اے کا دوسرا مرکب اے رو وٹ (Arovit) ہے. اسے معمولی حالت میں روزانہ ایک ٹکیہ تب تک دیتے رہیں جب تک تکلیف دور نہ ہوجائے، ضرورت پڑنے پر ٢۔٤ ٹکیہ روزانہ دیتے رہیں، شدید حالت میں اس کا ١سے ٢ ملی لیٹر کا انجکشن کولہے کے گہرے عضلے میں ہفتے میں ایک بار لگائیں۔
    • اس کے ڈراپ بھی آتے ہیں. مریض کی حالت، اس کی عمر اور ضرورت کے حساب سے١٠سے ٤٠ بوند تک روزانہ دیں۔
    • آنکھوں میں تیز دردExtrem pain in eyes
    • چوٹ، کھرونچ، چشمی عصب کی خرابی اور دیگر اسباب سے آنکھوں میں بہت درد ہوتا ہے. لمبی مدت تک آنکھوں میںدرد رہنے سے گلوکوما ہوجاتا ہے. مریض کو سفید روشنی کے چاروں طرف دائرے کے مانندمختلف رنگوں کے گھیرے دکھائی دیتے ہیں، کبھی کبھی معمولی اور کبھی بہت زیادہ درد ہوتا ہے۔
    • علاج: (١) درد دور کرنے کے لئے پیراسیٹامول، ڈائکلوفیناک کا مرکب جیسے ڈائکلوجے سک(Diclogesic) ٹکیہ دن میں تین بار کھلائیں۔
    • (٢)جنٹامائی سین (Gentamicin) آئی ڈراپ ٢۔٣ بوند دن میں ٢ بار ڈالیں۔
    • وٹامن بی کمپلکس (Vitamin B complex) کے مرکب بی کا سیول کا ایک کیپسول روزانہ صبح شام دیں۔
    • گوہانجیStye
    • اوپری یا نیچے کے پپوٹے پر بالوں کی جڑوں میں ایک چھوٹی سی پھنسی نکل آتی ہے اور تین چار دن کے بعد اس میں پیپ پڑ کر خود ہی پھوٹ جاتی ہے. کبھی کبھی کئی گوہانجیاں نکل آتی ہیں۔
    • اسباب: قبض، شہوانی خیالات کی زیادتی سے نوجوانوں اور دوشیزاؤں کی آنکھوں میں اسٹیفی لوکاکس جراثیم کا انفکشن ہوجاتا ہے. وٹامن ای اور ڈی کی قلت ہوجاتی ہے.بدہضمی اور بینائی کی کمزوری سے آنکھ میں گوہانجی نکل آتی ہے۔
    • علامات: (١) سب سے پہلے اسٹیفی لوکاکس کے انفکشن سے آنکھ کی پلکوں میں چھوٹی سی کیل کے برابرمتورم اور سرخ پھنسی نکل آتی ہے. اس میں کم یا زیادہ تکلیف اور جلن ہوتی ہے، کچھ دنوں میں یہ پک جاتی ہے، پھنسی کے بیچ چوٹی پر ایک پیلا سا نشان دکھائی دیتا ہے جو پیپ پڑجانے کا بیان گر ہے. پیپ پڑجانے کے بعد یہ خود بخود پھٹ جاتی ہے. یہ پھنسی ایک کے بعد دوسری اور تیسری نکلا کرتی ہے یا کسی کو صرف ایک دو نکلتی ہیں۔
    • علاج: (١) گوہانجی کو پہلے دوا (میگ سلف کا گاڑھا محلول یا کوئی اور) لگا کر پکا ئیں. تب سرجری سے اس کے پیپ کو نکال دیں اور اس کو ڈیٹول یا کسی اور جراثیم کش سیال سے اسٹرلائزڈ کر کے اچھی طرح پونچھ لیں اس کے بعد سپٹرانCo-trimoxazole(Septran) کی ایک ٹکیہ دن میں ٣ بار کھلائیں۔
    • سوفرامائی سینFramycetin(Soframycin) آپتھلمک آئنٹمنٹ متاثر حصے پر کینولا سے دن میں ٢۔٣ بار لگائیں۔
    • شب کوری، رتوندیNight blindness
    • یہ ایک عام بیماری ہے . اکثر اس میں بچے مبتلا ہوتے ہیں. خفیف روشنی اور رات میں مریض کو کچھ بھی دکھائی نہیں دیتا ہے. ٹونے ٹوٹکے سے لوگ اس کا علاج کرتے ہیں. تحقیقات سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ یہ مرض بچوں میں غذائیت کی کمی، خاصکر وٹامن اے کی کمی سے ہوتا ہے۔
    • علاج: (١)مریض کو مقوی غذا جیسے کلیجی کا شوربہ، دودھ، انڈا وغیرہ کھلائیں۔
    • (٢)کاسٹک لوشن ١٢٠ ملی گرام فی ٣٠ ملی لیٹر والا ایک آنکھ میں ١۔٢ بوند ڈالکر دن بھر پٹی باندھے رکھیں اور رات کو کھول دیں. دوسرے دن بھی اسی طرح دوا ڈالکر دن کو پٹی باندھ دیں اور رات کو کھول دیں۔
    • وٹامن اے کے مرکبات جیسے اڈکسالین(Adexalin)، ایکواسال اے (Aqvasol-A)،اے رووٹ(Arovit) کھلائیں. ان کا طریقۂ استعمال یہ ہے کہ اڈکسالین اے کیپسول بچوں کو رتوندی میں اور بڑوں کو رات میں کم دکھائی دینے یا اندھے ہوجانے میں ٢۔٣ کیپسول ٢۔٣ بار روزانہ دیں اور بچوں کو ڈراپ ٥۔١٥ بوند دو بار دیں. بڑوں کو اکواسال اے کے١۔٢ کیپسول روزانہ دیں. شدید حالت میں اسی کا ٢ ملی لیٹر کا انجکشن ہر تیسرے دن عضلاتی لگائیں. ایرووٹ ١۔٢ ٹکیہ روزانہ ٢بار، بچوں کو ایرووٹ ڈراپ ١٥ سے ٢٥ بوند دن میں تین بار دیں۔
    • روہےTrachoma
    • اوپری یا نچلے پپوٹوں کے اندر کی طرف چھوٹے چھوٹے سرخ دانے اور گھاؤ ہوجاتے ہیں جن سے آنکھوں میں کھجلی، رگڑ اور پانی بہنے لگتا ہے، آنکھیں ہمیشہ متورم رہتی ہیں، پپوٹے بھاری رہتے ہیں اور روشنی سے اذیت ہوتی ہے۔
    • علاج: (١)البوسڈ Sulphacetamide sod.(Albucid) آئی ڈراپ یا مرہم متاثرہ آنکھ میں ١۔٢ بوند یا مرہم ہر ٦ گھنٹے بعد لگائیں. مرہم رات میں لگائیں۔
    • وان مائی سے ٹین Tobramycin(Vanmycetin) آئی ڈراپ دن میں ٢۔٤ بار متاثرہ آنکھ میں ١۔٢ بوند ڈالیں اور رات میں مرہم کے آپٹی کیپس کے چھور کو کاٹ اور دباکر متاثرہ آنکھ میں لگائیں۔
    • توجہ! کلورم فینی کال حساس مریضوں میں اس کا استعمال نہ کریں۔
    • ٹٹراسائیکلین (Tetracyclin) ٢٥٠ ملی گرام کیپسول کو دن میں تین بار کھلائیں۔
    • موتیابندCataract
    • اس بیماری میں آنکھ کے لینس یا اس کے کیپسول یا دونوں ہی دھندلے ہوجاتے ہیں اور اس پر ایک پردہ سا آجاتا ہے۔
    • اسباب:٦٠ سال کی عمر کے بعد اکثر لوگوں کو یہ مرض ہوجاتا ہے. کمزور کرنے والے ایسے امراض جن سے آنکھوں کے لینس میں خون کے ذریعے پوری مقدار میں غذائی مادے نہیں پہنچتے جیسے ذیابیطس(Diabetes)، آتشک یا الٹراوائی لیٹ علاج کے زیادہ استعمال سے اس عمر سے بھی پہلے موتیابند شروع ہوجاتا ہے۔
    • علامات:بینائی دھیرے دھیرے گھٹتی چلی جاتی ہے، ہر چیز بڑی دکھائی دیتی ہے، بجلی کے بلب کے نور کو دیکھنے پر فرق محسوس ہوتا اور نور کے چاروں طرف ہری نیلی شعاعیں دکھائی دیتی ہیں، تاروں اور چاند کو دیکھنے پر ایک کے بجائے کئی دکھائی دیتے ہیں۔
    • تفریقی تشخیص: اس مرض کو سبز موتیا (گلوکوما) سے تفریق دینا ضروری ہے، سبز موتیا میں آنکھوں کی پتلی سبز ہوجاتی ہے، آنکھ کا ڈھیلا پتھر کی طرح سخت ہوجاتا ہے، روشنی سے پتلی نہیں سکڑتی ہے، مریض قریب کی چیزوں کو اچھی طرح نہیں دیکھ سکتا ہے، آنکھوں اور کنپٹیوں میں اتنا سخت درد ہوتا ہے کہ مریض تڑپنے لگتا ہے۔
    • علاج: (١) بیماری کے شروع میںہلکا ایٹروپین لوشن مریض کی آنکھ میں ڈالنے سے پتلی پھیل کر کسی حد تک بینائی صاف رہتی ہے، لیکن مرض بڑھ جانے پرآپریشن کے علاوہ کوئی دوا مفید نہیں ہوتی ہے۔
    • کیٹے لین(Catalin) یہ ٧٥ئ٠ ملی گرام کی ٹکیوں کی صورت میں، ہر ٹکیہ ١٥ ملی لیٹر دائیلونٹ کے ساتھ ملتی ہے. نئے موتیابند میں ایک ٹکیہ کوڈائیلونٹ میں اچھی طرح گھول کر متاثرہ آنکھ میں١۔٢ بوند ٤۔٥ گھنٹے بعد ڈالیں، ابتدائی موتیابند میں مفید ہے۔
    • سبز موتیا، گلوکوماGlaucoma
    • اس مرض میں آنکھ کی پتلی سبز ہوجاتی ہے. آنکھوں کے ڈھیلے کے اندر سیال زیادہ بنتا ہے لیکن اس کا مصرف کم ہوتا ہے. اس طرح ڈھیلے میں سیال زیادہ اکٹھا ہوجانے سے ڈھیلا سخت ہوجاتا ہے. مرض کے شروع ہونے میں کبھی کبھی آنکھوں کے سامنے اندھیرا آجاتا ہے. بجلی کے بلب یا موم بتی کے نور کے چاروں طرف رنگین دائرے دکھائی دیتے ہیں، بینائی دن بدن گھٹتی چلی جاتی ہے. پرانے قبض، گٹھیا (جوڑوں کا درد اور ورم) اور قلبی کمزوری کے مریض اس بیماری میں زیادہ مبتلا ہوتے ہیں . بعض کو آنکھوں کے دوسرے امراض ہونے کے بعد یہ مرض ہوجاتا ہے۔
    • اس بیماری کی دو قسمیں ہیں(١) اکیوٹ گلوکوما: اس حالت میں لالی، پانی بہنا، آنکھ کے ڈھیلے کا سخت ہوجانا، پتلی کا پھیل جانا وغیرہ علامات ظاہر ہوتی ہیں، پتلی دھندلی دکھائی دیتی ہے، مریض کو سر اور آنکھ میں پھاڑنے والا سخت درد ہوتا ہے جو کبھی دور ہوجاتا ہے تو کبھی ہونے لگتا ہے، بعض مریضوں کی آنکھوں میںاتنے زور سے آنکھوں اور کنپٹیوں میں درد ہوتا ہے کہ ان کی بینائی بالکل ختم ہوجاتی ہے، درد کے ساتھ مریض کو قی، سر میں سخت درد اور تپ ہوکر بینائی ختم ہوجاتی ہے. اکثر ایک آنکھ میں یہ مرض ہوتا ہے، لیکن بعض اوقات دونوں آنکھوں میں بھی یہ مرض ہوجاتا ہے. ایسی مثالیں بھی ہیں کہ رات کو مریض بھلا چنگا سویا، رات کو کنپٹی اور آنکھ میں درد سے آنکھ کھل گئی اور صبح تک وہ اندھا ہوگیا۔
    • کرانک گلوکوما: اس میں درد کم ہوتا ہے یا نہیں بھی ہوتا، لیکن بینائی دھیرے دھیرے گھٹتی چلی جاتی ہے،مریض کو تیز روشنی میں بالکل ٹھیک دکھائی دیتا ہے، لیکن شام اور صبح کے وقت کم دکھائی دیتا ہے، پتلی سکڑتی چلی جاتی ہے اور دھندلاپن بڑھتا جاتا ہے، مریض نزدیک کی چیزوں کو نہیں دیکھ سکتا ہے۔
    • ان علامات کے ظاہر ہونے پرآنکھوں کے کسی سرکاری اسپتال یا آنکھوں کے کسی متخصص کو دکھائیں۔
    • علاج: (١) پیلوکارپین (Pilocarpin) ایک یا دو فیصدی لوشن کی ١۔٢ بوند ٹپکائیں۔
    • گلوکومولTimolol maleate(Glucomol)ڈراپ ٢٥ئ٠ اور ٥ئ٠ فیصدی میں دستیاب ہے. ان میں سے کسی ایک کی ایک بونددن میں ٢بار ضرورت کے مطابق متاثر آنکھ میں ڈالیں۔
     
  2. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    ڈاکٹر صاحب آپ ہمیشہ کی طرح بہت اچھی شئیرنگ کر رہے ہیں۔۔ بہت خوب۔۔ بہتوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔۔ آمین۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں