1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آمنہ بی بی کے گھر آئی ہے دولت کیسی ۔ میلاد النبی ص پر تازہ ہدیہ نعت

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏18 دسمبر 2015۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    12 ربیع الاول میلاد النبی :drood: کی مناسبت سے تازہ ترین 12نعتیہ اشعار پیش خدمت ہیں۔
    اللھم صل علیٰ سیدنا ومولانا محمد وعلیٰ آلہ وصحبہ وبارک وسلم

    آمنہ بی بی کے گھر آئی ہے دولت کیسی
    کُھل گئی آج گنہگاروں کی قسمت کیسی

    رقص میں حورِ جناں، قُدسی ملائک سارے
    چھائی خوشیاں ہیں یہ چہروں پہ ہے فرحت کیسی

    ہیں محمد، ہوں گے رحمت یہ جہانوں کےلیے
    خواب میں آمنہ کو ملتی بشارت کیسی

    جوابوالبشرکی پیشانی میں چمکا تھا وہ نور
    بیتِ عبداللہ میں بن آیا کرامت کیسی ؟

    ساری ماؤں میں خدا بانٹ رہا ہے بیٹے
    ہوئی میلادِ نبی پر یہ ضیافت کیسی

    وقتِ میلاد خدا نے بھی لگائے جھنڈے
    بڑھ گئی چاند ستاروں میں یہ نُزہت کیسی

    پیکرِ نور پہ دل ہاری حلیمہ دائی
    کتنی خوش بخت تھی وہ لے گئی نعمت کیسی

    ہوئے اَسوار جو سرکار تو ناقہ دوڑی
    دائیاں حیراں تھی ملی اسکو یہ طاقت کیسی

    دیکھ لے آج حلیمہ کہ تیرے پَروُردہ
    کیسے سلطان ہیں، پائی ہے حُکومت کیسی

    اہل دانش ہیں انگشتان بدندان کھڑے
    کامل و ارفع و بےعیب ہے سیرت کیسی

    شہرِ طیبہ تُو بنا مسکنِ شاہِ عالَم
    ورنہ ہونی تھی کروڑوں کو عقیدت کیسی

    ہے کرم ،رحمتِ عالم کا بڑا تجھ پہ رضا
    قلم تیرے میں وگرنہ ہے یہ طاقت کیسی



    کلام : محمد نعیم رضا قادری ۔ 18دسمبر 2015 بروز جمعۃ المبارک
    نوٹ: اشعار میں بیان کردہ احوال کی تائید مختلف کتب سیر بالخصوص
    المواہب اللدنیہ، الخصائص الکبریٰ، الوفا من القاضی عیاض، السیرۃ الحلبیہ، الانوار المحمدیہ وغیرہم سے ہوتی ہے۔
     
    محمد عامر شہزاد، پاکستانی55 اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
     
    پاکستانی55 اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    full.gif
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. محمد عامر شہزاد
    آف لائن

    محمد عامر شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏25 نومبر 2015
    پیغامات:
    21
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ۔ بہت ہی اعلیٰ کلام لکھا ہے جزاک اللہ
     
    نعیم اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پسندیدگی اور حوصلہ افزائی کا شکریہ ۔ جزاک اللہ خیر۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں