آلوکا حلوہ اجزاء:۔ آلو آدھا کلو چھیل کر باریک کدو کش کر لیں پھیکا کھویا ایک پیالی بادام دس عدد پستہ دس عدد ( ان دونوں*کو گرم پانی میں*بھگو کر چھلکا اتار لیں اور باریک کاٹ لیں) چینی دو پیالی چھوٹی الائچی آٹھ عدد زردہ کا رنگ چٹکی بھر کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ پکانے کی ترکیب:۔ پہلے کدوکش کئے ہوئے آلو زردہ رکگ کے ساتھ تین منٹ کے لئے گرم پانی میں*ڈال کر نکال لیں*اور اس کے بعد ان آلوؤں*کو ایک چھلنی میں*رکھ دیں*تاکہ سارا پانی نکل جائے اب ایک دیگچی میں*گھی ڈال کر الائچی ڈال دیں اور جب الائچی کی خوشبو آنے لگے تو چینی بھی ڈال دیں جب شیرہ تیار ہو جائے تو پہلے آلو پھر کھویا اور آخر میں میوہ ڈال کر ہلکی آنچ پر دم کے لئے رکھ دیں*۔ خیال رہے کہ حلوہ بالکل خشک نا ہو جائے http://www.alqlm.org/forum/showthread.php?6834-آلو-کا-حلوہ