1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آزاد قوم ۔ غلامانہ روش

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از بےباک, ‏13 مارچ 2009۔

  1. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    [​IMG]

    روزنامہ جسارت 27 اپریل 2009
    یہ امریکنوں کی پہلے سے پلاننگ چل رہی تھی کہ حالات اس نہج پر لائے جائیں ، اب نیا شوشہ یہ چھوڑا جا رہا ہے کہ ایٹمی ہتھیار دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے کا خطرہ ہے ، ہلری کلٹن کا بیان سامنے آیا ہے ، کہ اگر امریکا نے ایسا محسوس کیا تو وہ آخری قدم اٹھائیں گے ،
     
  2. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

    ايک طرف تو امريکہ پر الزام لگايا جاتا ہے کہ وہ پاکستان کو کمزور کر کے اس کے ايٹمی اساسوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ليکن يہ نظرانداز کر ديا جاتا ہے کہ جو چيز پاکستان کو کمزور کر رہی ہے وہ دہشت گردی اور اس کے نتيجے ميں پيدا ہونے والی بے چينی کی فضا ہے نا کہ امريکی حکومت جو کہ اب تک حکومت پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کے ليے کئ ملين ڈالرز کی امداد دے چکی ہے۔ اگر امريکہ کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہوتا تو اس کے ليے دہشت گردوں کی کارواۂياں ہی کافی تھيں، امريکہ کو اپنے 10 بلين ڈالرز ضائع کرنے کی کيا ضرورت تھی۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
    digitaloutreach@state.gov
    http://www.state.gov" onclick="window.open(this.href);return false;
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    فواد بھائی ۔ آپ اور آپکی ڈیجیٹل ریسریچ بہت بھولی بھالی ہے۔
    آپ اس مکار سیاست کو نہیں سمجھتے۔ یہاں بم اور روٹی ایک ساتھ دی جاتی ہے۔ :237:
     
  4. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    فواد بھائی
    لگتا ہے دنیا میں ایک ہی سیانا ملک ہے اور وہ ہے امریکہ

    دس بلین ڈالر امداد اگر امریکہ نے پاکستان کو دی ہے تو 50 بلین ڈالر سے زائد پاکستان کی معیشت بھی تباہ بھی کردی ہے اور اس کا پاکستانی عوام کو کوئی فائدہ نہیں، واپس آپ کے بنکوں میں‌ہی وہ آنے ہیں ہمارے حکمرانوں کے اثاثوں کے طور پر۔ آج دنیا میں جتنے بھی بحران ہیں وہ سب امریکہ کی وجہ سے ہیں۔ خود ہی امریکہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر اڑا کر طالبان پر الزام دھر دیتا ہے۔ دراصل آپ کے امریکہ کو سب سے زیادہ خطرہ مسلمانوں سے ہے۔ پہلے کمیونزم سے تھا۔ اسے ختم کیا تو وہ مسلمانوں کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئے۔ امریکہ کس کی اجازت سے پاکستان پر ڈرون حملے کرتا ہے اس کی وضاحت کردیں۔
     
  5. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    بہت خوب جناب راشد صاحب:
    ون ورلڈ آرڈر کا نعرہ بھی تو امریکا کا لگایا ہوا ہے ، اور اس وقت جو ایجنڈا بنایا گیا تھا ،یہ اسی کی تکمیل کی طرف جا رہے ہیں۔
     
  6. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    [​IMG]
    روزنامہ جسارت 28 اپریل 2009
     
  7. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

    حقيقت يہ ہے کہ امريکہ مسلمان ممالک کو ہر سال کئ بلين ڈالرز کی امداد ديتا ہے۔ صرف يہی نہيں بلکہ ہر سال ہزاروں کی تعداد ميں مسلمانوں کو امريکہ ميں شہريت دی جاتی ہے۔ عرب دنيا اور ديگر مسلم ممالک سے ہر سال ہزاروں طالب علم امريکہ کے تعليمی اداروں ميں اعلی تعليم کے حصول کے ليے آتے ہيں ان پر اس حوالے سے کسی قسم کی کوئ پابندی نہيں ہے۔ اس کے علاوہ ہر سال لاتعداد مسلمان پناہ گزين امریکہ ميں آ کر بستے ہيں اور انہيں امريکی شہريوں کے مساوی بنيادی انسانی اور آئينی حقوق ديے جاتے ہيں۔

    امريکہ نہ ہی اپنی جغرافيائ حدود ميں اضافے کا خواہ ہے اور نہ ہی کسی قوم، مذہب يا گروہ کو ختم کرنے کے درپے ہے اور اس کا ثبوت يہ ہے امريکی آئين کے مطابق امريکی شہريوں کو بغير کسی تفريق کے اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ دنيا ميں کتنے ممالک ايسے ہيں جو يہ دعوی کر سکتے ہيں کہ وہاں پر ہر قوم اور مذہب کے لوگوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔ جب امريکی حکومت نے اپنے ملک ميں کسی مذہب يا قوم پر پابندی نہيں لگائ تو پھر يہ الزام کيسے لگايا جا سکتا ہے کہ امريکہ پوری دنيا پر ايک خاص نظام، مذہب يا اقدار مسلط کرنے کا خواہش مند ہے ؟

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
    digitaloutreach@state.gov
     
  8. عبدمنیب
    آف لائن

    عبدمنیب ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2008
    پیغامات:
    40
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جانتا ہوں میں یہ امت "1"حامل قرآں نہیں
    ہے وہی سرمایہ داری بندہ مومن کا دیں

    جانتا ہوں میں کہ مشرق کی اندھیری رات میں
    [align=justify:3lddgxbk]بے ید بیضا ہے پیران حرم کی آستیں[/align:3lddgxbk]

    ہے اگر کوئی خطر تو مجھ کو اس"2" امت سے ہے
    [align=justify:3lddgxbk]جس کی خاکستر میں ہے اب تک شرار آرزو[/align:3lddgxbk]

    [align=justify:3lddgxbk]خال خال اب تک نظر آتے ہیں وہ[/align:3lddgxbk]
    اشک سحر گاہی سے اب تک جو کرتے ہیں وضو
     
  9. عبدمنیب
    آف لائن

    عبدمنیب ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2008
    پیغامات:
    40
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جانتا ہوں میں یہ امت "1"حامل قرآں نہیں
    ہے وہی سرمایہ داری بندہ مومن کا دیں

    جانتا ہوں میں کہ مشرق کی اندھیری رات میں
    [align=justify:2kp3ajzc]بے ید بیضا ہے پیران حرم کی آستیں[/align:2kp3ajzc]

    ہے اگر کوئی خطر تو مجھ کو اس"2" امت سے ہے
    [align=justify:2kp3ajzc]جس کی خاکستر میں ہے اب تک شرار آرزو[/align:2kp3ajzc]

    [align=justify:2kp3ajzc]خال خال اب تک نظر آتے ہیں وہ[/align:2kp3ajzc]
    اشک سحر گاہی سے اکثر جو کرتے ہیں وضو
     
  10. عبدمنیب
    آف لائن

    عبدمنیب ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2008
    پیغامات:
    40
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    [align=justify:1c3sv047]جانتا ہوں میں یہ امت "1"حامل قرآں نہیں[/align:1c3sv047]
    [align=justify:1c3sv047]ہے وہی سرمایہ داری بندہ مومن کا دیں[/align:1c3sv047]

    [align=justify:1c3sv047]جانتا ہوں میں کہ مشرق کی اندھیری رات میں[/align:1c3sv047]
    [align=justify:1c3sv047]بے ید بیضا ہے پیران حرم کی آستیں[/align:1c3sv047]

    [align=justify:1c3sv047]ہے اگر کوئی خطر تو مجھ کو اس"2" امت سے ہے[/align:1c3sv047]
    [align=justify:1c3sv047]جس کی خاکستر میں ہے اب تک شرار آرزو[/align:1c3sv047]

    [align=justify:1c3sv047]خال خال اب تک نظر آتے ہیں وہ[/align:1c3sv047]
    [align=justify:1c3sv047]اشک سحر گاہی سے اکثر جو کرتے ہیں ظالم وضو[/align:1c3sv047]
     
  11. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    عبد منیب بھائی پوری نظم "اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں" اگر یہاں‌ارسال کردیتے تو کیا ہی بات ہوتی۔۔۔۔۔۔لیکن یہ بھی کم نہیں‌ہیں۔۔۔۔۔اگر ہمیں کچھ احساس ہو تو۔۔۔۔ :soch:
     
  12. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    لیجئے امیر الاسلام ہاشمی کی پوری نظم

    دہقان تو مرکھپ گیا اب کس کو جگاؤں
    ملتا ہے کہاں خوشہٰ گندم کہ جلاؤں
    شاہین کا ہے گنبدشاہی پہ بسیرا
    کنجشک فرومایہ کو اب کس سے لڑاؤں
    اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں

    ہر داڑھی میں تنکا ہے،ہر ایک آنکھ میں شہتیر
    مومن کی نگاہوں سے بدلتی نہیں تقدیر
    توحید کی تلوارسے خالی ہیں نیامیں
    اب ذوق یقیں سے نہیں کٹتی کوئی زنجیر
    اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں

    شاہیں کا جہاں آج گرگس کا جہاں ہے
    ملتی ہوئی ملاّ سے مجاہد کی اذاں ہے
    مانا کہ ستاروں سے بھی آگے ہیں جہاں اور
    شاہیں میں مگر طاقت پرواز کہاں ہے
    اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں

    مرمر کی سلوں سے کوئی بے زار نہیں ہے
    رہنے کو حرم میں کوئی تیار نہیں ہے
    کہنے کو ہر اک شخص مسلمان ہے،لیکن
    دیکھو تو کہیں نام کو کردار نہیں ہے
    اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں

    بیباکی و حق گوئی سے گھبراتا ہے مومن
    مکاری و روباہی پہ اتراتا ہے مومن
    جس رزق سے پرواز میں کوتاہی کا ڈرہو
    وہ رزق بڑے شوق سے اب کھاتا ہے مومن
    اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں

    پیدا کبھی ہوتی تھی سحر جس کی اذاں سے
    اس بندہ مومن کو میں اب لاؤں کہاں سے
    وہ سجدہ زمیں جس سے لرز جاتی تھی یارو!
    اک بار تھا ہم چھٹ گئے اس بارگراں سے
    اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں

    جھگڑے ہیں یہاں صوبوں کے ذاتوں کے نسب کے
    اگتے ہیں تہ سایہٰ گل خار غضب کے
    یہ دیس ہے سب کا مگر اس کا نہیں کوئی
    اس کے تن خستہ پہ تو اب دانت ہیں سب کے
    اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں

    محمودوں کی صف آج ایازوں سے پرے ہے
    جمہور سے سلطانی جمہور ڈرے ہے
    تھامے ہوئے دامن ہے یہاں پر جو خودی کا
    مرمرکے جئے ہے کبھی جی جی کے مرے ہے
    اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں

    دیکھو تو ذرا محلوں کے پردوں کو اٹھا کر
    شمشیر و سناں رکھی ہیں طاقوں پہ سجا کر
    آتے ہیں نظر مسند شاہی پہ رنگیلے
    تقدیر امم سو گئی طاوٰس پہ آ کر
    اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں

    مکاری و عیاری و غداری و ہیجان
    اب بنتا ہے ان چار عناصر سے مسلمان
    قاری اسے کہنا تو بڑی بات ہے یارو!
    اس نے تو کبھی کھول کے دیکھا نہیں قرآن
    اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں

    کردار کا گفتار کا اعمال کا مومن
    قائل نہیں ایسے کسی جنجال کامومن
    سرحد کا ہے مومن کوئی بنگال کا مومن
    ڈھونڈے سے بھی ملتا نہیں قرآن کا مومن
    اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں​
     
  13. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    بہت خوب ،
    :dilphool: :dilphool:
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عبد منیب صاحب ۔ واقعی تلخ حقائق ہیں۔ :neu:
     
  15. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    جنگ 1مئی 2009
    [​IMG]

    [​IMG]

    یہ دونوں خبریں قابل غور ہیں ،اور اس پر مزید کیا کہیں ، ہمیں ناکام ریاست بھی کہہ رہے ہیں اور ایٹمی اثاثے بھی غیر محفوظ ہاتھوں میں آنے کے خدشات پر بھی شوشے چھوڑ رہے ہیں ،
    پروپیگنڈہ اور میڈیا پر اتنا شور کر رہے ہیں ، کہ ہم ہنود اور یہود و نصاری کے ظلم بھول رہے ہیں اور اپنوں کے زخموں پر مرحم رکھنے کے بجائے ان سے ہی بر سر پیکار ہیں ،
    ہمیں یہ باور کرایا جا رہا ہے کہ ہندوستان سے آپ کو کوئی خطرہ ہرگز نہیں ہے ،

    کراچی کے حالات بھی جان بوجھ کر خراب کیے جا رہے ہیں ، اور پاکستان کی ملٹری طرف سے بھی بار بار یہ اعلان کیا جا رہا کہ ہمیں کئی دوسرے ملکوں کی ایجنسیاں ان واقعات کے پیچھے سرگرم نظر آ رہی ہیں ،
    ہمیں سب سے پہلے دشمن ملکوں کی ان ایجنسیوں کا قلع قمع کرنا ضروری ہے ،، کوڑھ کی کاشت کاری کرنے والے ہاتھوں کو کاٹا جائے ، غیر ملکی ایجنٹ جو مختلف این جی اوز کی شکل میں بھی موجود ہیں اور کچھ امدادی اور رفاعی کاموں کی آڑ میں موجود ہیں اور کچھ سفارتی حلقوں میں موجود ہیں ، ان سب کا کھوج لگانا چاہیے ، ایک متفقہ اور لانگ ٹرم منصوبہ بندی کرنی چاہیے ، اس کے ساتھ ساتھ سب اداروں کو آپس میں مربوط کیا جائے ،
    :dilphool:
     
  16. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ان کا کام ہی پروپیگنڈا کرنا ہے۔

    لیکن بارک اوباما کی بات قابل غور ہے کہ سویلین حکومت بہت کمزور ہے اور عوام کو بنیادی ضروریات دینے میں ناکام رہی ہے۔

    یعنی سویلین حکومت کی کارکردگی سے امریکہ مطمئن نہیں فوجی حکومت سے مطمئن ہے۔

    اور قابل غور بات جنرل پیٹریاس کا بیان:
    جنرل اشفاق پرویز کیانی کی قیادت میں فوج کو صدر آصف علی زرداری کی‌حکومت پر برتری حاصل ہے۔

    کچھ دن پہلے ہیلری کلنٹن کا بیان کہ پاکستانی عوام حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

    امریکہ پاکستان میں‌خانہ جنگی کے حالات دیکھنے یا مارشل لاء کا خواہاں ہے۔
     
  17. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    ایکسسپریس 2 مئی 2009
    [​IMG][​IMG]
    [​IMG]

    چھاجھ بولے تو بولے اب چھلنی بھی بولنے لگی ،
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اسے کہتے ہیں ایک ہی تھالی کے جٹے بٹے ،

    ہمیں بتایا جائے گا کہ ہمیں کیا کرنا ہے ، افسوس اے آزاد قوم ، افسوس ،
    کیوں اپنی خودی قرضے لے لے کر بیچ دی ،
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    قافلہ لٹ چکا ، مجھے اس پر افسوس نہیں ، مجھے صرف صرف افسوس اس بات پر ہے کہ اس قوم سے احساسَ ضیاع جاتا رہا،
     
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بےباک بھائی ۔ درست فرمایا ۔
    ہم بطور قوم ، بےحسی اور بےحمیتی کا شکار ہوچکے ہیں۔
    اپنے اچھے برے کا شعور کھو چکے ہیں۔ حق و باطل کی پہچان سے عاری ہوگئے ہیں۔

    اور یہی بہت بڑا المیہ ہے۔
     
  19. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
  20. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    [​IMG]
    جنگ 6مئی 2009

    سوچیے کس کس کا سرمایہ ڈوبا ہے ، اور کس کس نے دھوکا کھایا ہے ،؟؟؟؟
    اور پردے میں کون کون ہیں اور کون سی پاکستانی شخصیت اس میں دلچسپی لے رہی ہے ،؟؟
    :hathora: :hathora: :hathora: :takar: :takar: :takar: :glass:
     
  21. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بےباک بھائی ۔ تھوڑی سی تفصیل آپ ہی بتادیں۔
    مجھے تو ان چکروں کی کچھ سمجھ نہیں آتی ۔ :no:
     
  22. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    یہ میرا اندازہ ہے ، جو میں سمجھا ہوں ،ہو سکتا ہے کسی کے پاس مجھ سے بہتر معلومات ہوں ،
    ۔۔۔۔۔
    سابقہ دور میں مسٹر ٹیں پرسنٹ نے کک بیک کمیشن سے جو رقوم حاصل کی تھیں ان کو NASDAQ کے واسطے سے بزنس میں لگایا گیا تھا، اس ڈوبے ہوٕئے سرمایہ کو نکالنے کے لیے مزید سرمایہ کاری کی جائے ، اس سلسلہ میں ان معاملات میں سدھ بدھ رکھنے والے مڈل مین کا کام کر رہے ہیں کیونکہ اب سرمایہ کاری پہلے سے بڑی رقم سے کی جائے گی ، آخر پرویز مشرف کا بیٹا بلال مشرف بھی تو اپنے باپ کے دور اقتدار میں اپنی کمپنی کو دنیا کی ٹاپ کمپنیز کی لسٹ میں لانے کے لیے سرمایہ کاری کر سکتا ہے تو اب ایسا کیوں نہیں ہو سکتا،
    یہ لنک دیکھیں
    http://teeth.com.pk/blog/2008/03/13/bil ... cashing-in

    http://www.nowpublic.com/world/bilal-mu ... all-sudden
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  23. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    [​IMG]

    جسارت 21 مئی
     
  24. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    [​IMG]
    جسارت 22 مئی
     
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مجھے تو اگر کسی دن یہ خبر پڑھنے کو (خدانخواستہ ) مل گئ کہ موجودہ حکومت اور بالخصوص صدر صاحب نے پورے پاکستان کو ہی گروی رکھ کر چند ملین ڈالرز اپنے سوئس اکاونٹس میں منتقل کروا لیے ہیں تو مجھے کوئی تعجب نہ ہوگا۔ (خاکم بدہن) ۔

    :no: :no: :no: :no: :no: :no: :no:
     
  26. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    [​IMG]
    جسارت 22 مئی
     
  27. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    حکمرانوں کا اطمینان ،​

    بشکریہ جسارت
    امریکی فوج کی مرکزی کمان کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے سوات میں جاری فوجی آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج بھرپور قوت کے ساتھ ”طالبان،، کے خلاف کارروائی کررہی ہے اور یہ شدت پسندوں کے خلاف ایک اہم کوشش ہے۔امریکی فوج کے سربراہ نے ان تاثرات کا اظہار امریکی ہئیت حاکمہ کے ترجمان اخبار واشنگٹن پوسٹ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں پاکستان امریکی مد د نہیں چاہتا کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ اس کی اپنی جنگ ہے جو امریکی ایما پر نہیںلڑی جارہی۔ امریکی فوج کے سربراہ نے اس اعتماد کا اظہار پاکستان کے صوبہ سرحد کے علاقے سوات میں زبردست انسانی المیہ جنم لینے کے بعد کیا ہے۔جب سے صدر آصف زرداری واشنگٹن کے دورے پر گئے اور وہاں جاکر انہوں نے پاکستانی حکومت کی جانب سے امریکی دباو کو قبول کرتے ہوئے اپنی ہی قوم کے شہریوں کے خلاف جدید ترین ہتھیاروں اور فضائی فوج کے ساتھ لشکر کشی کی ہے تب سے امریکی حکمرانوں کا کچھ کچھ اطمینان بحال ہوا ہے ورنہ آصف زرداری کے دورے سے قبل پاکستان، اس کی فوج اور ملکی سلامتی اور تحفظ کا ادارہ آئی ایس آئی امریکی حکومت کی سخت تنقید کی زد میں تھا اوریہاں تک امریکی صدر نے آصف زرداری کی حکومت کو بھی نااہل قرار دینا شروع کردیا تھا تاکہ حکومت پاکستان پر چاروں طرف سے دباو بڑھا کر نفسیاتی جنگ بھی شروع کردی جائے اور کمزور سیاسی قیادت ہتھیار ڈال دیے۔پاکستان کی حکومت نے فوجی آپریشن کے نام پر نہتے اور عام شہریوں کو ہلاک کرنا شروع کیا ہی، اس نے تاریخ کی ایک بہت بڑی داخلی مہاجرت کا المیہ جنم دیا ہی، صوبہ سرحد کے وزیراطلاعات میاں افتخار حسین نے تصدیق کی ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن سے نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 25لاکھ 28ہزار افراد تک پہنچ گئی ہے جبکہ کرفیو کی وجہ سے مینگورہ، کانجو اور چہارباغ اور دیگر علاقوں میںلاکھوں شہری محصور ہیں اور بھوکے مررہے ہیں۔ ہمارے سابق اور موجودہ حکمران تو پہلے دن سے یہ کہہ رہے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ دراصل ہماری جنگ ہے اور اب اس اعلان میں وہ لوگ بھی شریک ہوگئے ہیں جو پہلے اس کی مزاحمت کررہے تھے۔امریکی ذرائع ابلاغ میں شائع شدہ رپورٹیں اور امریکی حکومت کے قائدین اور فوجی جرنیلوںکے بیانات ریکارڈ پر ہیں کہ وہ امریکی جنگ کو پاکستانی جنگ قرار دے کر فوج اور عوام کو متصادم کرنا چاہتے ہیں۔ اس انسانیت کش امریکی جنگ کے اصل حقائق ابھی تک عوام سے پوشیدہ ہیں۔ یہی واضح نہیں ہے کہ یہ جنگ کن دو فوجوں کے درمیان جاری ہے اس لیے کہ صرف ان دو سے تین ہفتوں میں جو تباہی ہوئی ہے وہ عظیم جنگوںمیں ہونے والی تباہی سے مماثلت رکھتی ہے۔حکومت اور سیاسی قیادت کا سارا زو رنقل مکانی پر مجبور ہوجانے والے متاثرین کی بحالی پر ہے جبکہ یہ کام بھی نہیں کیا جارہا ہی، لیکن کوئی یہ بتانے پر تیار نہیں کہ اس نقل مکانی کا ذمہ دار کون ہے۔ان علاقوں تک آزاد ذرائع ابلاغ کی رسائی نہیں ہے اس لیے اصل حقائق بھی سامنے نہیں آرہے ہیں جو کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں وہ مہاجرت پر مجبور ہوجانے والوں کی بیان کردہ ہیں جو Tip of the icebergہے اس لیے کسی بھی پاکستانی شہری کو اس بات پر یقین نہیں ہے کہ یہ پاکستان کی اپنی جنگ ہے۔یہ امریکا کا موقف تھا کہ نام نہاد دہشت گردی کی جنگ کو پاکستان اپنی جنگ سمجھی، اور امریکا نے ہر طرح سے دباو ڈال کر بالآخر یہ بات پاکستان کے کمزور حکمرانوں سے منوالی ہے امریکا کے ایک معروف صحافی اور پاکستان اور افغانستان کے امور پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ نگار ایرک مارگولیس نے صاف تحریر کیا ہے کہ پاکستان نے سوات آپریشن امریکی دباو کی وجہ سے شروع کیا ہے۔امریکا نے پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت کے سامنے انتہائی سخت موقف اختیار کرکے پاکستان کی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا اور کہا کہ پاکستان کو سالانہ 2بلین ڈالر نقد اور 4.5بلین ڈالر امدادی تعاون روک دیں گے۔ایرک مارگولیس کے مطابق اب تک پاکستانی فورسز اس آپریشن میں 10ہزار افراد کو ہلاک کرچکی ہیں جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے جبکہ خود حکومت پاکستان کے ذرائع کے مطابق نقل مکانی کرنے والے افراد کی تعداد 25لاکھ تک پہنچ گئی ہے اس کے علاوہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی یہ بھی انکشاف کرچکے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف نام نہاد امریکی جنگ میں اب تک 35ارب ڈالر کا نقصان پاکستان کرچکا ہے۔دیگر تباہی کا کوئی حساب نہیں ہے۔اس کے باوجود پاکستان کے حکمرانوں کا حال یہ ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے فوج کشی شروع کرانے کے بعد دنیا بھر کے سیرسپاٹے سے فارغ ہو کر پاکستان پہنچنے کے بعددعویٰ کیاکہ سوات آپریشن میں شکست کا کوئی امکان نہیں! ہم ہر صورت میں یہ جنگ جیتیں گے۔اس آپریشن کو شروع کرانے کے بعد پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی فرانس اور ناٹو کے ہیڈکوارٹر برسلز کا دورہ کرنے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں اور وطن پہنچ کر انہوں نے جی ایچ کیو میں فوجی کمانڈروں کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فوجی آپریشن کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ آپریشن درست سمت میں جارہا ہے۔اب ہمیں یہ نہیں معلوم کہ 10ہزار شہریوں کے قتل، 25لاکھ شہریوں کی نقل مکانی اور پاکستان کی سلامتی کی جڑبنیادوں کے اکھڑ جانے کے بعد سیاسی اور عسکری قیادت کس بات پر اطمینان کا اظہار کررہی ہی۔
     
  28. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔ بےباک بھائی ۔

    بہت سے اخبارات ہیں جو منفی پہلوؤں کے ساتھ ساتھ کبھی کبھار مثبت پہلوؤں کو بھی اجاگر کرتے رہتے ہیں۔

    میرا خیال ہے ہمیشہ ایک ہی طرز کی تحریریں‌پڑھ کر انسان پر مایوسی طاری ہوتی ہے جو کہ اسلامی نقطہء نظر سے ناپسندیدہ چیز ہے۔

    ویسے بھی اچھا طبیب وہی ہوتا ہے جو صرف مریض کی بیماری کی تشخیص کرکے خوش ہو کے نہ بیٹھ جائے بلکہ اسکا حل اور علاج بھی بتائے ۔

    ہمیں بارگاہِ الہی میں اپنے ملک و قوم کی بہتری اور سلامتی کے لیے دعا گو اور پرامید رہنا چاہیے۔ انشاءاللہ
     
  29. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    اچھی شئیرنگ ھے سب کی ، مگر کبھی کوئی اچھی خبر بھی سنا دیا کرین پلیززززززززز
     

اس صفحے کو مشتہر کریں