1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آزادی کشمیر تک تکمیل پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، علی محمد خان

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏26 مارچ 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    آزادی کشمیر تک تکمیل پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، علی محمد خان

    وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ آزادی کشمیر تک تکمیل پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیر اعظم پاکستان بین الاقوامی سطح پر کشمیر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، اسلام تلوار سے نہیں بلکہ حسن سلوک اور نرمی سے پھیلا ہے تاہم دنیا کا امن تلوار کی نوک سے وابستہ ہے، برصغیر میں اسلام کے پھیلاؤ میں صوفیاء کرام کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

    نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں افکار صوفیاء ٹرسٹ کے زیر اہتمام دوسری سالانہ قومی امن کانفرنس بسلسلہ آزادی کشمیر و استحکام پاکستان منعقد ہوئی جسکی صدارت پیر طریقت، رہبر شریعت خلیفہ مجاز دربار غوث العظم بغداد شریف عراق اور ممتاز روحانی پیشواء جماعت قادریہ پاکستان سائیں غلام محمد قادری نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان تھے۔

    اس موقع پر اپنے خطاب میں علی محمد خان نے کہا کہ دنیا میں اسلام پھیلنے کی وجہ تلوار نہیں بلکہ حسن سلوک اور نرمی تھی تاہم دنیا کا امن تلوار کی نوک سے وابستہ ہے۔ برصغیر پاک و ہند میں اسلام کی تبلیغ اور پھیلاؤ میں صوفیاء کرام اور بزرگان دین کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ درگاہیں اور مزارات امن و امان کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔

    قائد اعظم کا فرمان ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس رگ کی آزادی تک تکمیل پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ وزیر اعظم پاکستان بین الاقوامی سطح پر کشمیر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ تقریب سے سائیں غلام محمد قادری محمودی، سیکرٹری نیشنل پریس کلب انور رضا سمیت ملک بھر سے آئے ہوئے علماء کرام، مشائخ عظام، مذہبی اسکالرز اور سیاسی شخصیات سمیت دوسروں نے بھی خطاب کیا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں