1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آج کا قطعہ

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏14 نومبر 2011۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:

    السلام علیکم
    اس لڑی میں ہم سب اپنی پسند کا کم از کم ایک قطعہ ہر روز لکھیں گے ، یا کم از کم ہر روز لکھنے کی کوشش ضرور کرینگے ۔

     
    احسان نازش نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کا قطعہ


    دلِ من در طلسمِ خود اسیر است
    جہاں از پرتوِاو تا ب گیر ا ست
    مپرس از صبح و شامم ز آفتابے
    کہ پیشِ روزگا رِ من پریر است



    اردو ترجمہ :-
    میرا دل خود اپنے ہی طلسم میں گرفتار ہے ۔ اور میرا جہاں صرف اسی کے پر تو سے روشنی حا صل کرتا ہے ۔ مجھ سے اْس صبح و شام کی بات نہ کر کہ جو اِس جہاں کے سورج سے پیدا ہوتی ہے۔
     
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کا قطعہ

    نمی دانم چہ منزل بود ، شب جائے کہ من بودم
    بہ ہر سو رقصِ بسمل بود ، شب جائے کہ من بودم
    خدا خود میرِ مجلس بود من در لامکاں خسرو
    محمد:drood: شمعِ محفل بود ، شب جائے کہ من بودم

    حضرت امیر خسرو رح

    منظوم ترجمہ

    نہیں معلوم تھی کیسی وہ منزل ، شب جہاں میں تھا
    بپا تھا ہر طرف بس رقصِ بسمل ، شب جہاں میں تھا
    خدا تھا میرِ محفل لامکاں کی بزم میں خسرو
    محمد :drood: تھے وہاں پر شمعِ محفل ، شب جہاں میں تھا​
     
    صیمی سید نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کا قطعہ



    تو اے کودک منش خودرا ادب کن
    مسلما ن زادہ ءِ ترک ِ نسب کن
    برنگ ِ احمر و خون ورگ وپوست
    عرب نا زد ا گر، ترکِ عرب کن


    اردو ترجمہ :-
    تو طفل ِ فطرت ہے ، کچھ ادب سیکھ ، مسلمان کی اولاد ہے اپنے نسب پر ناز کرنا چھوڑ دے ، اپنے سرخ رنگ ، خون و رگ و پوست پر
    اگر کوئی عرب بھی ناز کرے تو اس سے ترک تعلق کر ۔
     
  5. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کا قطعہ

    اے آرزو شہیدِ وفا ! خوں بہا نہ مانگ
    جز بہرِ دست و بازوئے قاتل دعا‘ نہ مانگ
    برہم ہے بزمِ غنچہ بہ یک جنبشِ نشاط
    کاشانہ بس کی تنگ ہے غافل ! ہوا نہ مانگ

    ( شاعر ۔ غالب )
     
  6. شاہ جی
    آف لائن

    شاہ جی ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اگست 2011
    پیغامات:
    146
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کا قطعہ

    بندھ گئی جو زندگی
    تو بن گئی وہ بندگی
    نہ کیا کچھ کام تو
    بڑی ہوگی پھرشرمندگی​
     
  7. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کا قطعہ


    سبھی وارفتہ تیرے رفتہ رفتہ جا چکے ہیں
    فقط میں ہی تیرے کوچے میں تنہا رہ گیا ہوں
    نہیں کوئی قباحت آ کے ملنے میں ہے باقی
    وفا کی راہ میں میں ہی اکیلا رہ گیا ہوں
     
    سلطان مہربان نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کا قطعہ

    اے عرفی تو میندیش زہ غو غائے رقیباں۔
    آوازِِ سگاں کم نہ کند رزقِ گدارا

    ترجمہ:
    اے عرفی تو رقیبوں کے شوروغل سے پریشان نہ ہو،
    کیونکہ کتوں کے بھونکنے سے فقیر کا رزق کم نہیں ہوتا۔
     
  9. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کا قطعہ

    جب سے بلبل تو نے دو تنکے لیے
    ٹوٹتی ہیں بجلیاں ان کے لیے
    وصل کا دن اور اتنا مختصر
    دن گنے جاتے تھے اس دن کے لیے

    امیر مینائی
     
    سلطان مہربان نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کا قطعہ

    حقارت سے نہ دیکھیں اہلِ ساحل اہلِ دریا کو،
    کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کنارے ڈوب جاتے ہیں
     
  11. ہادیہ
    آف لائن

    ہادیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    17,730
    موصول پسندیدگیاں:
    136
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کا قطعہ

    تو جو بدلا بدل گئے ہم بھی،
    پیار کرتے تھے بندگی تو نہیں،
    وقت کٹ جائے گا بہر صورت ،
    تو کوئی شرطِ زندگی تو نہیں۔
     
    سلطان مہربان نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کا قطعہ

    ہاں نکتہ ورو لاؤ لب و دل کی گواہی
    ہاں نغمہ گرو ساز صدا کیوں نہیں دیتے
    بربادیِ دل جبر نہیں فیض کسی کا
    وہ دشمنِ جاں ہے تو بُھلا کیوں نہیں دیتے
     
    Muhammad samer نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کا قطعہ

    خوش نامیاں ہماری سرِ دار تک گئیں
    رسوائیاں بھی کوچہ و بازار تک گئیں
    تم نے جلایا میرا نشیمن تو غم نہیں
    چنگاریاں اڑیں ، گل و گلزار تک گئیں
     
    Zeeshan Noor Siddiqui (ZEESH) اور سلطان مہربان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کا قطعہ

    کب تک میں رہوں خوفزدہ اپنے آپ سے
    اک دن نکل نہ جاؤں ذرا اپنے آپ سے
    جس کی مجھے تلاش تھی وہ تو مجھی میں تھا
    کیوں آج تک میں دور رہا اپنے آپ سے
     
    Zeeshan Noor Siddiqui (ZEESH) اور سلطان مہربان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کا قطعہ

    چاہت بھری کتاب سے آگے نکل گیا
    وہ شخص اِنتساب سے آگے نکل گیا
    اِتنا سکوت، دھڑکنیں تھم تو نہیں گئیں؟
    دل آج اِضطراب سے آگے نکل گیا
     
    Zeeshan Noor Siddiqui (ZEESH) اور سلطان مہربان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. حسن جمیل
    آف لائن

    حسن جمیل ممبر

    شمولیت:
    ‏7 مارچ 2012
    پیغامات:
    13
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کا قطعہ

    اچھا انتخاب
     
  17. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کا قطعہ

    غم کے سانچے میں ڈھل سکو تو چلو
    تم میرے ساتھ چل سکو تو چلو
    دور تک تیرگی میں چلنا ہے
    صورتِ شمع جل سکو تو چلو
     
  18. شانی
    آف لائن

    شانی ممبر

    شمولیت:
    ‏18 فروری 2012
    پیغامات:
    3,129
    موصول پسندیدگیاں:
    241
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کا قطعہ

    بے حس ہیں لوگ یہاں بھلا سوچ کر کرنا
    اس دور میں لوگوں سے وفا سوچ کر کرنا
    اک بار جو روٹھے تو تم منا نہ سکو گے
    ہم جیسے وفاداروں کو خفا سوچ کر کرنا​
     
    سلطان مہربان نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کا قطعہ

    جل بھی چکے پروانے ہو بھی چکی رسوائی
    اب خاک اڑانے کو بیٹھے ہیں تماشائی
    اب دل کو کسی کروٹ آرام نہیں ملتا
    اک عمر کا رونا ہے دو دن کی شناسائی
     
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کا قطعہ

    آج تک ہے دل کو اس کے لوٹ آنے کی امید
    آج تک ٹھہری ہوئی ہے زندگی اپنی جگہ
    لاکھ چاہا ہے کہ اس کو بھول جاؤں، پر قتیل
    حوصلے اپنی جگہ ہیں، بے بسی اپنی جگہ
     
  21. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کا قطعہ

    جس طرح رنج میں آنکھوں کی نمی کا ہونا
    ایسا ہوتا ہے محبت میں کسی کا ہونا
    تیرا سورج کے قبیلے سے تعلق تو نہیں
    یہ کہاں سے آیا ہے تجھے سبھی کا ہونا
     
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کا قطعہ

    یہ دیکھنا ہے کہ کھل کر بھی بادباں نہ کھلے
    تو اس سے کتنا تعلق ہوا کی چال کا تھا
    قبائے زخم کی بخیہ گری سے کیا ہوتا
    مرے لہو میں تسلسل ترے خیال کا تھا

     
  23. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کا قطعہ

    پرندوں کی طرح بستی میں کوئی آشیاں ڈھونڈیں
    چلو اے ہم سفر، خاکِ زمیں پر آسماں ڈھونڈیں
    کٹی اِک عمر بیٹھے ذات کے بنجر کناروں پر
    کبھی تو خود میں اُتریں اور اسبابِ زیاں ڈھونڈیں
     
  24. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کا قطعہ

    تم نے چاہا ہی نہیں حالات بدل سکتے تھے
    میرے آنسو تمہاری آنکھ سے نکل سکتے تھے
    تم تو ٹھہرے رہے جھیل کے پانی کی طرح
    دریا بنتے تو بہت دور نکل سکتے تھے
     
    سلطان مہربان نے اسے پسند کیا ہے۔
  26. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کا قطعہ

    زمانے کی يہ گردش جاودانہ
    حقيقت ايک تو ، باقی فسانہ
    کسی نے دوش ديکھا ہے نہ فردا
    فقط امروز ہے تيرا زمانہ
     
    سلطان مہربان نے اسے پسند کیا ہے۔
  27. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کا قطعہ

    ضبط ہم سے کیا نہیں جاتا
    آنسوؤں کو پیا نہیں جاتا
    اس قدر غم ملے ہمیں یارو
    اب خوشی میں جیا نہیں جاتا
     
    سلطان مہربان نے اسے پسند کیا ہے۔
  28. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کا قطعہ

    نگاہِ فقر میں شانِ سکندری کیا ہے
    خراج کی جو گدا ہو،وہ قیصری کیا ہے
    فلک نے ان کو عطا کی ہے خواجگی کہ جنھیں
    خبر نہیں روشِ بندہ پروری کیا ہے
     
    سلطان مہربان نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کا قطعہ

    تجھ کو کتنوں کا لہو چاہیئے اے ارض وطن
    جو تیرے عارضِ بے رنگ کو گلنار کریں
    کتنی آہوں سے کلیجا تیرا ٹھنڈا ہوگا
    کتنے آنسو تیرے صحراوں کو گلزار کریں
     
    سلطان مہربان نے اسے پسند کیا ہے۔
  30. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آج کا قطعہ


    قسمت بُری سہی پر طبیعت بُری نہیں
    ہے شُکر کی جگہ کہ شکایت نہیں مجھے
    صادق ہوں اپنے قول میں غالبؔ ، خدا گواہ
    کہتا ہوں سچ کہ جُھوٹ کی عادت نہیں مجھے



    مرزا غالب ​
     
    سلطان مہربان نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں