1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آئی نسیمِ کوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از ساجدحسین, ‏25 جون 2006۔

  1. ساجدحسین
    آف لائن

    ساجدحسین ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مئی 2006
    پیغامات:
    182
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    آئی نسیمِ کوئے محمد صلی اللہ علیہ

    <center>
    آئی نسیمِ کوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
    کھینچنے لگا دل سوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

    کعبہ ہمارا کوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
    مصحف ایماں روئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

    لے کے مرادِ دل آئیں گے مر جائیں گے مٹ جائیں گے
    پہنچیں تو ہم تا کوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

    طوبیٰ کی جانب تکنے والو، آنکھیں کھولو، ہوش سنبھالو
    دیکھو قد دل جوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

    نام اسی کا باب کرم ہے، دیکھ یہی محرابِ حرم ہے
    دیکھ خمِ ابروئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

    ہم سب کا رخ سوئے کعبہ سوئے محمد روئے کعبہ
    کعبے کا کعبہ کوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

    بھینی بھینی خوشبو لہکی بیدم دل کی دنیا مہکی
    کھل گئے جب گیسوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
    </center>
     

اس صفحے کو مشتہر کریں