1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آئی ایم ایف نے بجلی و گیس کے نرخ بڑھانے کی کوئی شرط نہیں رکھی، مشیر تجارت

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏12 فروری 2019۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے بجلی و گیس کے نرخ بڑھانے کی کوئی شرط نہیں رکھی گئی۔
    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے مذاکرات میں بجلی اور گیس کی قیمت بڑھانے کی کوئی بات نہیں کی گئی اور نہ ہی آئی ایم ایف کی جانب سے ایسی کوئی شرط عائد کی گئی ہے۔
    عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسی ٹھیک ہے اور معیشت کی گاڑی بالکل ٹھیک چل رہی ہے، ملکی درآمدات کم ہوئی ہیں اور7 ماہ میں 2 ارب ڈالر کی بچت ہوئی ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 34.26 ارب ڈالر کی درآمدات ہوئیں جب کہ رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران درآمدات 32.54 ارب ڈالر رہی ہیں۔
    مشیر تجارت نے کہا کہ برآمدات میں صرف 4 فیصد اضافہ ہوا ہے، روپے کی قدر میں کمی کا فائدہ آئندہ 5 ماہ میں نظر آئے گا جب کہ گزشتہ مالی سال کے پہلے7 ماہ میں تجارتی خسارہ 21.3 ارب ڈالر رہا اور رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں تجارتی خسارہ 19.2 ارب ڈالر ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں