1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آئیے سندھی سیکھیں

'فروغِ علم و فن' میں موضوعات آغاز کردہ از مجیب منصور, ‏26 اکتوبر 2008۔

  1. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    باآخروہ گھڑی آہی گئی جس کا انتظار تھا
    انتظار کس چیز کا؟
    انتظار تھا سندھی سیکھنے کا
    آپ کہیں گے کہ گپ شپ کی لڑی میں بھلادرس وتدریس کا کیاکام؟ :pagal:
    تو جوابا میں یہ کہوں گا کہ اس خوبصورت سلسلہ کی فرمائش جو گپ شپ کی لڑی میں ہوئی تھی ؛؛؛
    پھر پزیرائی بھی تو یہاں ہی ملے گی نا
    اپنی قیمتی آراء سے ضرور نوازیے گا

    تو آئیے بسم اللہ کرتے ہیں
    ہمارےسندھی زبان سیکھانے کے طریقہ میں کئی درجات ہیں۔ ان درجات کی تکمیل پر طالب علم سندھی زبان میں گفتگو کرسکے گا، اس کو لکھ سکھے گا اور سمجھ سکے گا۔

    اسان جي سنڌي زبان جي سيکارڻ ۾ ڪيترائي درجاآھن .انھن درجن جي پوري ڪرڻ کانپوءِ طالب علم سنڌي ٻولي ۾ڳالھائي سگھندو،سنڌيءَ ۾لکي ۽سمجهي سگھندو
    ؛

    یہ سندھی زبان کا پہلا کورس ہے۔ جسں میں سندھی زبان کےحروف تہجی،اور ان کی پہچان،تلفظ،سندھی اور اردو حروف تھجی میں فرق بتایاجائیگا، اس کے علاوہ ضروری معلومات فراہم کی جائے گی.. نیزبنیادی گرامرکے قواعد،بولنے کے الفاظ،واحد جمع،مذکرمؤنث بنانے اورجملے بنانےکا طریقہ،سکھایا جائیگا، اورساتھ ساتھ سندھی میں درخواست اورمضمون لکھنے کا طریقہ اور روزمرہ کی گفتگو کے اسباق پیش کئے جائیں گے

    یاد رکھیں کہ
    ۔ اس کورس کا مقصد سندھی کی ضروری معلومات کو آسان اور سادہ زبان میں بتانا ہے- اس لئے صرف ضروری باتیں بتائی جائیں گی اور غیرضروری تفصیلات کو نظر انداز کیا جائے گا۔ یہ کورس ان لوگوں کے لیے ہےجو سندھی زبان سے نا واقف ہیں ۔ دوسرے طالبِ علموں کے لیے یہ سندھی زبان سیکھنے کی طرف پہلا قدم ہے۔

    اس کورس کی تکمیل پر طالب علم سندھی زبان میں یہ سیکھ لے گا:

    1؛؛حروف تہجی کی مکمل پہچان اور تلفظ
    2؛؛بولنے کے الفاظ اور جملے بنانااور اس کی کئی مثالیں
    3؛؛گھر کی اشیاء کے نام
    4؛؛کم از کم 20تک گنتی
    5؛؛رنگوں کے نام
    6؛؛ہفتہ کے دنوں کے نام
    7؛؛باہم ملاقات کے وقت کی گفتگو
    اس کے علاوہ اور بھی بھت کچھ​
    اس کام کے لیے میں شکر گذار ہوں اردو کی مقبول سائیٹ القلم دینی ،علمی اور ادبی روابط کا جنہوں نے مجھے لسانیات میں معلم کا درجہ دیا ۔جس کی بدولت میں نے وہاں گرامر کے ساتھ سندھی سکھانے کا کام بھترین انداز میں سرانجام دیا
     
    برکت علی اور ممتاز قریشی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    یہ کیا ہے؟ اگر سندھی ایسے لکھتے ہیں تو پھر آپ مجھے عربی ہی سیکھنے دیں فی الحال :soch:
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اسان جي سنڌي زبان جي سيکارڻ ۾ ڪيترائي درجاآھن .انھن درجن جي پوري ڪرڻ کانپوءِ طالب علم سنڌي ٻولي ۾ڳالھائي سگھندو،سنڌيءَ ۾لکي ۽سمجهي سگھندو

    السلام علیکم مجیب منصور بھائی ۔
    اتنا اچھا سلسلہ شروع کرنے پر مبارک ہو۔
    گذارش ہے کہ سندھی الفاظ اور حروف تہجی کو اگر آپ " Tahoma" رسم الخط میں لکھیں تو بالکل صحیح لکھا اور پڑھا جائے گا۔ جیسا کہ اوپر اقتباس میں ، میں نے لکھا بھی ہے۔ امید ہے مسزمرزا بہنا اور دیگر دوستوں کو شکایت بھی نہیں ہوگی۔

    تو چلیں پہلے سبق کا انتظار رہے گا۔ :khudahafiz:
     
  4. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    وضاحت کا شکریہ نعیم بھائی
     
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی بہت باکمال آدمی ہیں آپ :mashallah:
     
  6. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    میری کوشش کو سراہنے کا سب کا شکریہ ،نعیم بھائی اور محترمہ مسز مرزا صاحبہ ان شا ء اللہ
    بھرپور کوشش کروں گا کہ معیار پر پورااتروں
    محترم ھارون رشید صاحب آپ کا میں ممنون ہوں اور یہاں مجھے آپ کی رہنمائی کے ساتھ چلنا ہے
     
  7. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    آج سے ان شاء اللہ کورس کا پہلا سبق شروع کیا جارہا ہے
    سندھی الف بےکے چونکہ 52 باون حروف ہوتے ہیں
    اس لیے سب سے پہلے وہ حروف لکھے جاتے ہیں
    اس کے بعد سندھی حروف کا تلفظ اردو میں لکھا گیاہے

    سبق نمبر ا - سندھی (الف بے) کے حروف تہجّی
    ۔
    ا ب ٻ ڀ ت ٿ ٽ ٺ ث پ ڦ
    ج ڄ جھ ڃ چ ڇ ح خ
    د ڌ ڏ ڊ ڍ ذر ڙ ز
    س ش ص ض ط ظ ع غ ف
    ‌ ق ڪ ک گ ڳ گه ڱ
    ل م ن ڻ و ه ء ي

    ؛
    اوپر ذکرکردہ 52 حروف تھجی کا اردو میں تلفظ
    [​IMG]
    [​IMG]
    یاد رکھیں کہ ہر آنے والے سبق کے لیے اس سے پہلے کے اسباق کا سمجھنا ضروری ہے​
     
  8. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    بہت خوب سائیں۔۔اچھا سلسلہ شروع کیا ہے آپ نے۔۔۔ :dilphool:
     
    برکت علی نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کی نوازش کاشفی بھیا :flor:
     
  10. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    مگر تھوڑا تھوڑا کرکے سکھائیں میں‌بہت نکمی سٹوڈنٹ ھوں :neu:
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم مجیب منصور بھائی ۔
    جن سندھی حروفِ ابجد کے وزن پر یا مماثل اردو حرف ہی نہیں۔
    انکا تلفظ کیسے پتہ چلے ؟ :soch:
     
  12. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اگلے سبق میں بتادیا جائے گا
     
  13. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی ؛ھارون بھائی نے آپ کو بلکل درست بتایا ہے ،اگلے سبق میں وضاحت آرہی ہے
     
  14. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی ؛ھارون بھائی نے آپ کو بلکل درست بتایا ہے ،اگلے سبق میں وضاحت آرہی ہے[/quote:3qufb54n]

    توجہ فرمانے کا شکریہ :dilphool:
     
  15. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    [center:1cf7jn9w] سبق نمبر ۲
    سندھی اور اردو کے حروف میں فرق
    اور یہ فرق کئی طرح کا ہے
    تفصیل ملاحظہ فرمائیے
    (1)سندھی میں یائے معروف (ی)اور یائے مجہول(ے)میں کوئی فرق نہیں۔بس اتنا فرق ہے کہ سندھی رسم الخط میں ي کے نقطے لفظ کے آخر میں بھی لازمی طور پرلکھے جاتے ہیں جس طرح کہ؛؛ حاجي ،لکي،پڙهي
    بر خلاف اردو رسم الخط کے جس میں آخری۔ی۔ پرنقطے کبھی نہیں دیے جاتے
    (2)سندھی رسم الخط میں ؛کاف گلمن؛کا حرف اس شکل۔ڪ۔ میں لکھا جاتاہے جبکہ اردو میں اس طرح۔ک۔
    (3)اردو الف۔بے(حروف تھجی) کے تین حروف پر ؛ط؛ کی علامت آتی ہے جیسے٫٫ٹ،ڈ۔ڑ٫٫
    لیکن ان کے سندھی متبادل حروف پر٫ط٫ کی علامت کے بجائےچند نقطے آتے ہیں جیسے٫٫ٽ،ڏ،ڙ٫٫
    (4)اردو الف بے ۔کے آٹھ حروف دو چشمی ۔ھ ۔ملانےسے بنتے ہیں جیسے٫٫بھ،تھ،ٹھ،پھ،چھ،دھ،ڈھ،کھ٫٫
    جبکہ ان کے متبادل سندھی حروف پر ھ کے بجائے نقطے آتے ہیں( سوائے ۔کھ ۔کے کہ وہ اس طرح لکھا جاتاہے٫ک٫)

    جیسے ٫٫ڀ،ٿ،ٺ ،ڦ،ڇ،ڌ،ڍ٫٫
    (5)ڻ (ڑونڑن)یہ ۔ن ۔ کے کنبے کا حرف ہےجو اردو زبان میں مستعمل نہیں ہے ۔ یہ حرف چونکہ مصدر کی علامت بھی ہے اس لیے سندھی میں کثیرالاستعمال ہے جیسے لکڻ،پڙهڻ،سمهڻ،جاڳڻ یعنی لکھنا،پڑھنا،سونا،جاگنا
    (6) ٻ (ٻے)یہ سندھی الف بے کا تیسرا حرف ہےجو ۔ب۔ کے بعد آتاہے چونکہ اردو میں اس کا تلفظ نہیں ہوسکتا ہے اس لیے یہ ۔ب ۔کے قبیلے سے شمار ہوتاہے قریب المخرج ہونے کی وجہ سے جیسے بکری کو سندھی میں ٻکری کہتے ہیں
    (7) ڄ ( ڄے)یہ بھی سندھی زبان کا ایک خاص حرف ہے جو اردو زبان میں مستعمل نہیں ہوتا۔ اس کا مخرج ۔ج۔ کے لگ بھگ ہے ۔غیر سندھی لوگ اسے ج ہی پڑھتے ہیں جیسے اڄ یعنی آج
    (8)ڏ (ڏال) یہ حرف ۔د۔ کے قبیلے سے ہے اور اردو میں اس کا بھی استعمال نہیں ہوتا۔اردو زبان میں اس حرف کی متبادل مثالیں د۔اور ڈ۔ دونوں میں ملتی ہیں؛؛جیسے ڏيڏر یعنی مینڈک؛؛ڏينهن یعنی دن
    (9)ڳ (ڳے) یہ گ کے کنبے کا حرف ہے جو کہ اردو میں مستعمل نہیں ہوتا
    (10)ڃ (ڃے) یہ ۔ج۔ کے قبیلے سے ہے جو اردو میں مستعمل نہیں ہے، اس کا تلفظ نون غنہ اور جیم (نج)کے تلفظ کے لگ بھگ ہےکیونکہ اردو کا جو مونج ہے اس سندھی میں ٫٫مڃ ٫٫کہتے ہیں
    (11)ڱ (ڱے) یہ حرف ۔گ۔ کے قبیلے سے ہے اور اردو میں مستعمل نہیں ہے،یہ حرف نون غنہ اور ،گ،(نگ) کے برابر ہےکیونکہ سندھی کے منڱ کو اردو میں ٫٫مونگ٫٫ اور سندھی کے ٫٫سڱ٫٫ کو اردو میں سینگ کہا جاتاہے
    فائدہ
    سندھی الف بے کے چار حروف ایسے ہیں جن سے کوئی بھی حرف شروع نہیں کیا جاسکتا
    باقی سب حروف سے لفظ شروع کیا جاتا رہتاہے
    وہ چارحروف مثالوں کے ساتھ یہ ہیں
    ٫٫1ڃ سے٫مڃ٫ یعنی مونج2 ڙ سے٫ ماڙی٫ یعنی عمارت 3 ڱ سے ٫سڱ٫ یعنی سینگ 4 ڻ سے ٫وڻ ٫یعنی درخت[/center:1cf7jn9w]
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ مجیب منصور بھائی ۔ آپ نے بہت محنت سے مضمون تیار کیا ہے۔
    لیکن سندھی رسم الخط کے الفاظ پھر صحیح نظر نہیں آرہے ۔ اسلیے پورے مضمون کو صحیح طور پر سمجھنا مشکل ہے ۔
     
  17. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی آپ کا بھت شکریہ
    دراصل مجھ سے غلطی ہوگئی ،سندھی الفاظ کو رسم الخط tahoma میں لکھنا میں بھول گیا تھا ۔اب کیا کروں رمیم کا آپشن ہی نہیں ہے
     
  18. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:


    ڈاڈھو سُٹھو

    بہت خوب
     
  19. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    توھان جی وڏی مھربانی بابا سائین ھارون صاحب
     
  20. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ادا سائیں بھائرن میں چھا جی مہربانی

    اھو تہ بڈھایو ھے سندھی فونٹ‌کتھا ورتا اتھو۔
     
  21. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    ادا سائین ھن مان ورتا آھن
     
  22. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    مہربانی سائیں ماں ھلی ڈساں تھو
     
  23. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    کی کندے جاند او
     
  24. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    یہ لیں خوشی جی
    ڃ سے٫مڃ٫ یعنی مونج2 ڙ سے٫ ماڙی٫ یعنی عمارت 3 ڱ سے ٫سڱ٫ یعنی سینگ 4 ڻ سے ٫وڻ ٫یعنی درخت
     
  25. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    [center:1c67endw]سبق نمبر 3
    ڳالھائڻ جا لفظ بات چیت کرنے کے الفاظ
    سندھی بولی میں بات چیت کرنے کےآٹھ (۸)لفظ ہیں ؛؛اسم،ضمیر،صفت،فعل،ظرف،حرف جر،حرف جملو،حرف ندا۔
    ہر ایک کی تعریف مثالوں کے ساتھ
    (1)اسم؛؛
    کسی آدمی یاجاندار،جگہ،چیز،کام حالت،یاخاصیت کے نام کو اسم کہاجاتاہے جیسے رخسانہ،خالد،مدرسہ،کرسی اور غربت(خاصیت)ہوشیاری(خاصیت)وغیرہ
    (2)ضمیر؛؛
    ضمیر وہ لفظ ہے جوکہ اسم کی جگہ استعمال ہوتاہوجیسے سندھی میں کہا جاتاہے مان،تون،اسین،ھو،توھان،اھو؛؛وغیرہ یعنی میں،تو،ہم،وہ،آپ (جمع)،وہ (جمع)وغیرہ
    (3) صفت؛؛
    صفت وہ لفظ ہے کہ اسم کی خوبی،خرابی،اچھائی،برائی،انداز،رنگ،اور مقدار بتائے جیسے سندھی میں کہاجاتاہے؛
    سهڻو ،ڪنو،سنهو،مٺو،سائو،ٿورو،گهڻو،یعنی؛ خوبصورت،بدصورت،باریک،میٹھا،ہرا،کم،زیادہ وغیرہ
    (4) فعل؛؛
    فعل کے لغوی معنی ہیں کام کے
    فعل وہ لفظ ہے جو جملے میں ۔ہونے،کرنے،پانے کے معنی بتائے
    مثال
    سندھی
    آهي،آهن،هو،هئا،هوندو،هوندا،هجي،هجي ها
    اردو
    ہے،ہیں،تھا،تھے،ہوگا،ہوں گے،ہو،ہوتاتو
    مثال
    سندھی
    زکریاخیرپورویوھو،هاڻي موٽي ايندو هوندو
    اردو
    زکریاخیرپور گیاتھا،اب واپس لوٹ کر آتاہوگا

    (5) ظرف؛؛
    ایسے الفاظ جوکسی صفت،فعل،یاکسی دوسرے ظرف کے ساتھ اس طرح شامل ہوں کہ ان سے جگہ،مقام،قدر اور وقت ( دن،رات ،مہینہ ،سال )کے معنی نکلیں تو وہ ظرف کہلاتے ہیں
    جیسے
    سندھی۔۔۔۔اردو
    اڄ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آج
    سڀاڻی۔۔۔۔۔کل(آنیوالا)
    کالھ۔کلھ۔۔۔کل گذراہو
    ھینئر۔۔۔۔۔۔اب۔ابھی
    ھاڻ۔۔۔۔۔۔۔۔ابھی۔اب
    ھتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہاں

    مثال؛؛(۱)اڄ مان خیرپور ويندس (۲)هو سڀاڻي آفيس ڪونه ويندو(۳)ڪاله اسين سير لاءِوياسين
    یعنی (۱( آج میں خیرپورجاؤں گا(۲)وہ کل آفس نہیں جائیگا(۳)کل ہم سیر کرنے گئے کرنے گئے تھے
    (6) حرف جر؛؛
    وہ الفاظ جوکسی اسم یاضمیرکے آگےاستعمال کیےجائیں اور ان کا تعلق کسی دوسرے سے بھی ہو۔۔حرف جرکہلاتے ہیں
    جیسے
    سندھی اردو
    ۾ میں۔اندر
    کان سے
    مان سے
    سان ساتھ۔سے
    لاءِ لیے۔کیلیے
    تي پر

    مثال
    سندھی
    (۱)گلاس ۾پاڻي آهي(۲)هن کان پئساوٺي اچ(۳)هن مان ڪوبه فائدو نه آهي(۴)هي ڪيلاتو لاءِ آهن
    اردو
    (۱)گلاس میں پانی ہے(۲)اس سے پیسے لیکر آئو(۳)اس سے کوئی فائدہ نہیں ہے(۴) یہ کیلے تمھارے لیے ہیں
    (7) حرف جملو؛؛
    ایسے الفاظ جو دوالفاظ،دوجملوں یادوپیراگراف کوآپس میں ملاتے ہوں وہ ۔۔حرف جملوکہلاتے ہیں
    مثال
    سندھی
    (۱)جنهن ڪري(۲)شاید (۳) جيتوڻيڪ(۴)تہ نہ(۵)۽
    اردو
    (۱)جس لیے(۲)شاید(۳)اگرچہ(۴)تو نہیں(۵)اور
    (8) حرف ندا؛؛
    ایسے الفاظ جن سے خوشی،غمی،مسرت،تکلیف،چیخ وپکار،حیرت یاتعجب کا اظھارہوتاہو حروف نداکہلاتے ہیں
    جیسے
    سندھی
    (۱)ای(۲)اڙی(۳)مار(۴)گھوڙاڙی(۵)شال
    اردو
    (۱)او۔اے(۲)او۔اے(۳)اف(۴)اف خدا(۵)اے کاش
    مثال
    سندھی
    (۱)اي ڇوڪراهيڏانهن اچ(۲)اڙي مائي هي ڇاپئي ڪرين،(۳)مار؛ڪيڏونه طوفان آهي(۴)گهوڙاڙي؛آءفيل ٿيس(۵)شال آء حج تی وڃان
    اردو
    (۱)ای لڑکے ادھرآؤ(۲)اولڑکی یہ کیا کررہی ہو(۳)اف'' کتنا طوفان ہے(۴)اف خدا؛؛ میں فیل ہوگیا(۵)اےکاش میں حج پر جاتا[/center:1c67endw]
     
  26. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم مجیب منصور بھائی ۔
    معذرت کے ساتھ عرض کروں گا کہ ایک تو آپکے ارسال کردہ مضمون میں سندھی الفاظ پڑھے نہیں جاتے۔
    دوسرے مضمون انتہائی طویل ہونے کی وجہ سے اپنی دلچسپی کھو بیٹھتا ہے۔
    کم از کم میرے ساتھ تو ایسا ہی ہے۔
    پلیز اگر ممکن ہو تو تھوڑا تھوڑا شروع کریں ۔ اور سندھی الفاظ کا رسم الخط تبدیل کرلیا کریں۔
    اگر کچھ برا لگے تو معذرت۔ لیکن مجھے جو محسوس ہوا وہ سچی سچی بول دیا۔
    شکریہ :dilphool:
     
  27. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    :soch: :soch: :soch: میری بات پہ غور ہی نہیں کیا میں‌نہیں‌سیکھتی اب سندھی :no:
     
  28. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی کیا یہ الفاظ سندھی ہونے کی وجہ سے پڑھنے میں نہیں آرہے یا سندھی فونٹ صحیح طرح دکھائی نہیں دے رہا؟پلیز وضاحت ضرور فرمائیں
    دوسری بات یہ کہ ایک ایک سبق کا مضمون الگ ہے ۔اگر اسے الگ کرتاہوں تو ربط ٹوٹ جاتاہے،پھر سبق کا صحیح طرح سمجھنا مشکل ہوجائے گا اور میں سندھی الفاظ کو رسم الخط tahoma میں ہی لکھتا ہوں
    اور نعیم بھائی سچ یہ ہے کہ مجھے برا ہرگز نہیں لگتا بلکہ مجھے بیحد خوشی ہوتی ہے ،کہ کچھ میرے بھائی ہیں جو دقت نظر اور محنت کا مظاہرہ کرتے ہیں
    اور خوشی بھنا آپ ناراض نہ ہوں میں نے آپ کے سوال کا جواب دیدیا تھا،لھذا اپنا فیصلہ واپس لیں
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔ ہاں نا مجیب منصور بھائی ۔
    ایک لمحے کے لیے سندھی سے نابلد ہوکر ذرا اپنا بھیجا ہوا پیغام خود ہی پڑھیے ۔
    سندھی الفاظ سرے سے سمجھ ہی نہیں آتے۔ تو انکی وضاحت کیسے سمجھ آئے ؟ :nose:
     
  30. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی میں پہلے بھی یہ لکھ چکاہوں کہ ہر پچھلے سبق کے لیے پہلے اسباق کا ذھن میں ہونا ضروری ہے،چنانچہ پہلے ہی سبق میں میں سندھی کے ہر ہر حرف کا تلفظ اردو میں بتاچکاہوں ،البۃ جو 7 سات حروف سندھی کے جن کا اردو میں کوئی تلفظ ہی نہیں ہے ان کی بھی وضاحت کرچکاہوں،اور ساتھ یہ بھی لکھاہے کہ ان کے قریب قریب کون کون سے حروف ہیں
    آپ ذرا پہلے اور دوسرے سبق میں غور فرمائیں تو سب کچھ واضح ہوجائے گا
    پھر بھی اگر کوئی مسئلہ ہو تو میں حاضر خدمت ہوں
    والسلام ۔اخوک فی اللہ۔مجیب
     

اس صفحے کو مشتہر کریں