1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آئینی اصلاحات کے بغیر الیکشن ملک کو توڑنے کی سازش ہوگی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏8 مارچ 2013۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]


    اسلام آ باد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے جعلی ڈگری والوں کو الیکشن لڑنے سے روکنے کے معاملے پر بے بسی کا اظہار انتہائی افسوس ناک ہے۔

    جعلی ڈگری ثابت ہونے کے بعد ممبر آرٹیکل63-F کے تحت صادق اورامین نہیں رہتا اور الیکشن لڑنے کے لیے نااہل ہوجاتا ہے۔ جمعرات کو اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ جعلی ڈگریوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا واضح کہنا کہ ہم ایسوں کو الیکشن لڑنے سے نہیں روک سکتے۔

    [​IMG]
    یہ ملک کا مستقبل داؤ پر لگانے کے مترادف ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریٹرننگ آفیسر کو آئین کے تقاضے پورے نہ کرنے والے امیدوارکو الیکشن لڑنے سے روکنے کا پورا اختیار ہے۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اصلاحات کے بغیر الیکشن ملک کو توڑنے کی سازش ہوگی۔ پوری قوم کو ملک کے مستقبل کے تناظر میں اپنی ذمے داریوں کو پہچاننا ہوگا اور سیاسی بیداری کا ثبوت دینا ہوگا ورنہ آنے والا الیکشن پچھلے 5سال سے بھی بدتر حالات لے کر آئے گا۔


     

اس صفحے کو مشتہر کریں