1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آئندہ انتخابات میں درود اور بارود والوں کے درمیان مقابلہ ہوگا

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از محسن ندیم, ‏12 مارچ 2013۔

  1. محسن ندیم
    آف لائن

    محسن ندیم ممبر

    شمولیت:
    ‏24 نومبر 2011
    پیغامات:
    196
    موصول پسندیدگیاں:
    45
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    کراچی … سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں درود اور بارود والوں کے درمیان مقابلہ ہوگا اور قوم کو فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہوگا کہ وہ ملک میں درود و سلام کی فضاقائم رکھنا چاہتے ہیں یا ملک کو اسلحہ اور بارود کے حوالے کرنا چاہتے ہیں، دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ فوجی آپریشن کی اشد ضرورت ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے علماء و مشائخ کا ہنگامی اجلاس قصر ناز کراچی میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے سیکریٹری جنرل حاجی حنیف طیب، مرکزی رہنما طارق محبوب اور دیگر عمائدین، علماء و مشائخ کرام نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ بادامی باغ لاہور کا واقعہ اسلامی تعلیمات کے منافی عمل ہے، اسلام امن و امان اور سلامتی کا دین ہے اسلام کا دہشت گردی، بم دھماکوں اور جلاوٴ گھیراوٴ سے کوئی تعلق نہیں ہے، بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے اسلام کے باغی اور پاکستان کے غدار ہیں۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ کوئٹہ کراچی اور پشاور کے حالیہ المناک واقعات منظم منصوبہ بندی اورسازش ہیں، کوئٹہ، کراچی اور پشاور سمیت پورے ملک میں انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ فوجی آپریشن کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں درود اور بارود والوں کے درمیان مقابلہ ہوگا اور قوم کو فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہوگا کہ وہ ملک میں درود و سلام کی فضا قائم رکھنا چاہتے ہیں یا ملک کو اسلحہ اور بارود کے حوالے کرنا چاہتے ہیں۔
    http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=91687
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں