1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ª!ª دعوت فکر ª!ª

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از آبی ٹوکول, ‏29 جولائی 2008۔

موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
  1. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام علیکم معزز قارئین کرام!​
    ہمیں یہ لڑی شروع کرنے کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ پچھلے دونوں ہماری اردود پر بعض معاملات پر گفتگو کے دوران زبردستی طور پر بعض امور کو فرقہ واریت کے ساتھ تشبیہ دینے کی کوشش کی گئی ۔ اس وقت ہمارا موضوع فرقہ واریت کی وضاحت تو نہیں ہے اس موضوع کو ہم پھر کسی وقت کے لیے اٹھا رکھتے سردست عرض ان امور کی فقط نشاندہی کرنا ہے کہ جو فرقہ واریت کا سبب بالواسطہ یا بلاواسطہ بن سکتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ اس ضمن میں ہم اسلامی تعلیمات سے سیکشن کے پہلے تین صفحات میں سے چند ان منتخب لڑیوں کو پیش کریں گے کہ جو فرقہ واریت کی نظر ہوگئیں یا پھر جس قسم کی لڑیوں کا سلسلہ فرقہ وارانہ امور کے خطرے کے پیش نظر ترک کردیا گیا ۔ ۔ ۔
    اس ضمن میں سب سے پہلے ہم اپنے ہی شروع کردہ چند عنوانات کو پیش کریں گے ۔ ۔۔ ۔
    آبی ٹوکول کے شروع کردہ موضوعات

    لڑی کا عنوان :-ª!ªحقیقت بدعتª!ª
    لنک :-http://www.oururdu.com/forums/viewtopic.php?f=9&t=3268&start=0
    [highlight=#FFBFFF:k9528g04]تنقید کی ابتداء :- سیف بھائی اور مجیب منصور بھائی
    الفاظ تنقید سیف بھائی :-ماشا اللہ بہت معلوماتی مقالہ ہے لیکن اگر اسے غیر جانبداری ہی سے پیش کیا جاتا تو مزید پر اثر ہوتا[/highlight:k9528g04]
    -
    [highlight=#FFFF80:k9528g04]الفاط تنقید مجیب منصور بھائی :-برادرم آبی بھائی ؛؛ہمیں اس چیز نے تباہ کردیا ہے کہ ہم مخصوص مکتبہ فکر پر حملے کرتے ہیں ،ایسی چیزوں سے کیا حاصل ہوتا ہے[/highlight:k9528g04]

    لڑی کا عنوان ª!ªشرک اصغر اور شرک اکبرª!ª
    لنک:- viewtopic.php?f=9&t=3859&start=0
    تنقید کی ابتداء :-زمرد رفیق بھائی اور سیف بھائی
    [highlight=#FFFFFF:k9528g04]الفاظ تنقید زمرد بھائی :- آبی ٹول کول کو ہماری مجلس میں بیٹھنے کس نے دیا؟[/highlight:k9528g04]
    [highlight=#FFFFBF:k9528g04]الفاظ تنقید سیف بھائی :- آبی بھائی زمرد بھائی کا انداز ممکن ہے آپ کو ناگوار گزرے لیکن بات ان کی درست ہے-[/highlight:k9528g04]

    مذکورہ موضوعات پر ہماری وضاحت

    ہم نے اپنے جن موضوعات کی اوپر نشاندہی کی وہ ایک مخصوص فورم کی مخصوص پالیسی کا ردعمل تھا ان میں سے حقیقت بدعت والا مقالہ ہماری طرف سے دفاعی طور پر ترتیب دیا گیا تھا جب کہ ثانی الذکر ہماری طرف سے اقدامی طور پر ترتیب دیا گیا اب بھی اس نجی فورم کی یہی پالیسی ہے کہ وہاں پر بڑے دل آزار مضامین شئر کیے جاتے ہیں مگر ہماری پوسٹنگ کو ڈیلیٹ کردیا جاتا ہے لیکن ہم نے ہماری اردو کے بعض احباب کی ناپسندیدگی کی وجہ سے ان سب دل آزار موضوعات کا جواب یہاں دینا ترک کردیا ہے یہاں تک کہ کسی موضوع کا جواب ناگزیر نہ ہوجائے ۔ ۔ ۔


    اب آتے ہیں جناب عبدالجبار صاحب کے شروع کردہ عنوان کی طرف​
    ۔
    لڑی کا عنوان ª!ªالکاسب حبیب اللہª!ª
    لنک:- viewtopic.php?f=9&t=759
    تنقید کی ابتداء :- سیف بھائی
    [highlight=#FFBF80:k9528g04]الفاظ تنقید :- دوسری طرف رہبانیت کو اسلام سے خارج فرما کر بھرپور عملی زندگی گزارنے کی تلقین ہے۔ اگر ہم دنیاوی امور میں بھی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے پر چلیں تو یہ بھی عبادت ہے۔
    تیسری طرف ترک دنیا ہے اور ہو حق کے نعرے ہیں۔
    کیا ان میں کوئی توازن قائم کیا جا سکتا ہے؟[/highlight:k9528g04]


    اب آتے محترم پیا جی کے ارسال کردہ موضوعات کی طرف

    لڑی کا عنوان ª!ªایسا نماز عشق کا سجدہ ادا کیا!ª
    لنک:- viewtopic.php?f=9&t=3057
    تنقید کی ابتداء :- سیف بھائی اور عبد الٰہی صاحب
    [highlight=#FFFF00:k9528g04]الفاظ تنقید:- یہ متفق علیہ بات ہے کہ حضرت حسین رضی اللہ تعالی نے اپنے موقف سے رجوع فرما لیا تھا پھر یہ معرکہ حق و باطل کیسے ہو گیا کیا کوئی بھائی میری اس الجھن کو رفع کرے گا[/highlight:k9528g04]؟

    [highlight=#FFBF00:k9528g04]الفاظ تنقید عبدالٰہی :- شیعہ حضرات نے حضرت حسین رض کے بارے میں کئی متفرق اور متضاد باتیں کی ہیں اور بہت پھیلائی ہیں جن سے لوگ متاثر ہیں۔ حضرت حسین رض کے اقدام کو تاریخ میں (شیعہ حضرات کے علاوہ) تمام نے خروج کہااور جید صحابہ نے آپ رض کو اس خروج سے منع فرمایا لیکن آپ نے کسی کی نہیں مانی۔ اپنی تاریخ بھی پڑھ لیں شاید آپ کو شرک کے علاوہ بھی معلومات مل جائیں۔[/highlight:k9528g04]
    [highlight=#FFFFFF:k9528g04]نوٹ :- افسوس کہ عبد الٰہی کے اس پیغام کے پڑھنے کے باوجود بھی بعض احباب کو اصرار ہے کہ زمانے میں خارجیوں کا وجود ناپید ہے اناللہ وانا الیہ راجعون[/highlight:k9528g04]
    اب آتے ہیں محترم برادر بھائی کے ارسال کردہ عنوان کی طرف
    لڑی کا عنوان ª!ªتصوف کیا ہے دلچسپ مگر تلخ حقائق ª!ª
    لنک :-http://www.oururdu.com/forums/viewtopic.php?f=9&t=3853&start=0
    تنقید کی ابتداء :- نور بہن اور سیف بھائی
    [highlight=#FF40FF:k9528g04]الفاظ تنقید نور بہن :-بات تو بہت اچھی ہے۔
    لیکن ایسے جعلی پیروں کی کیا پہچان اور کیا علاج کیا جائے جو اپنے مفادات کی تکمیل کے مذموم مقاصد کے پیش نظر اصل اولیاء اللہ اور صوفیائے کرام کو بدنام کرتے پھرتے ہیں[/highlight:k9528g04]؟
    [highlight=#FF0080:k9528g04]الفاظ تنقید سیف بھائی :-تاریخ میں جن صوفیا کا ذکر ملتا ہے وہ ترک دنیا کی تعلیم دیتے ہیں لیکن اسلام میں ترک دنیا ممنوع ہے کیا اس الجھن پر کوئی روشنی ڈالے گا؟[/highlight:k9528g04]

    اب آتے ہیں محترم نوید صاحب کے ارسال کردہ ایک پیغام کی طرف
    لڑی کا عنوان ª!ª عظمت و شان علی ایمان کا حصہ ہےª!ª
    لنک ۔-http://www.oururdu.com/forums/viewtopic.php?f=9&t=4043&start=0
    تنقید کی ابتداء :- سیف بھائی اور عرفان بھائی
    [highlight=#BFFF00:k9528g04]الفاط تنقید سیف بھائی :- خارجی اب کہاں ہیں خارجیوں میں سے کچھ تو حضرت علی رضی اللہ تعالی کو اللہ مانتے تھے یعنی ان کی شان میں غلو کرتے تھے۔
    آج کے دور میں حضرت علی کی شان میں گستاخی کرنے والے ہیں کہاں اور کن سے تخاطب ہے شیخ الاسلام کا؟[/highlight:k9528g04]
    [highlight=#FFBFBF:k9528g04]الفاظ تنقید عرفان بھائی :-شان علی علیہ السلام
    اہل سنت والجماعت رضی اللہ عنہ ہر صحابی کے لیئے استعمال کرتے ہیں ۔
    شیخ الا سلا م صاحب جیسا کہ عنوان میں آپ نے لکھا ہے[/highlight:k9528g04]

    اب آتے ہیں نعیم بھائی کے ارسال کردہ ایک پیغام کی طرف​
    لڑی کا عنوان ª!ª تاریخ عزیمت کا یگانہ رہنما ª!ª
    لنک :- viewtopic.php?f=9&t=1306&start=0
    تنقید کی ابتداء سیف بھائی
    [highlight=#BF40BF:k9528g04]الفاظ تنقید :- اگر یزید کے آمرانہ اقتدار اور غلط کاموں کی تردید ہی اس مہم کی غرض و غایت تھی تو پھر حضرت حسین رضی اللہ تعالی نے اپنے موقفت سے رجوع کیوں فرما لیا تھا۔[/highlight:k9528g04]


    اب آتے ہیں کاشفی بھائی کے ارسال کردہ چند پیغامات کی طرف​
    لڑی کا عنوان ª!ª مدح حضرت مولا علی ª!ª
    لنک :- viewtopic.php?f=9&t=3882&start=0
    تنقید کی ابتداء :- سیف بھائی
    [highlight=#BFFF00:k9528g04]الفاظ تنقید سیف بھائی :-کیوں نہیں یوں ہی تو خارجیوں نے آپ کو الہویت کا درجہ نہیں دے دیا تھا کوئی شان تو دیکھی ہو گی[/highlight:k9528g04]
    !

    لڑی کا عنوان ª!ª حضرت علی علیہ السلام کی منزلت ª!ª
    لنک :-http://www.oururdu.com/forums/viewtopic.php?f=9&t=4057&start=0
    تنقید کی ابتداء :- نیا آدمی
    [highlight=#FFFF40:k9528g04]الفاط تنقید نیا آدمی :- حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی جو شان ہے اور ان کی عظمت جو قائم ہے وہ آپ اور ہم جیسے لوگوں کی تصدیق کی محتاج نہیں۔[/highlight:k9528g04]


    لڑی کا عنوان ª!ª نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا چہلم ª!ª
    لنک:-http://www.oururdu.com/forums/viewtopic.php?f=9&t=3439
    تنقید کی ابتداء سیف بھائی
    [highlight=#80FFFF:k9528g04]الفاظ تنقید سیف بھائی :- ماشا اللہ کاشفی صاحب، آپ نے تو ذاکروں کو بھی مات کر دیا۔
    سبائی روایات اور رافضی خرافات کا خوب اجتماع کیا گیا ہے۔[/highlight:k9528g04]


    ضروری وضاحت اوپر جتنے بھی پیغامات کی نشاندہی کی گئی وہ ایک تو صرف اسلامی تعلیمات کے ضمرے کے پہلے تین صفحات میں سے لیے گئے اور ان میں سے زیادہ تر ایسے ہیں کہ جن میں اصل موضوع کا فرقہ ورایت کی آگ سے براہ راست کوئی تعلق نہ تھا مگر مختلف احباب کی مثبت اور منفی تنقید کے باعث ایسے موضوعات بھی فرقہ واریت کی نذر ہوگئے یہ تو تھے ہمارے بیان کردہ چند موضوعات صرف اسلامی تعلیمات سیکش سے آپ اسی پر قیاس کرتے دیگر تمام سیکشنز میں سے اسلامی موضوعات پر فرقہ واریت کو ہوا دینے والے تمام اسباب کا بخوبی اندازہ کرسکتے ہیں ۔
    وما علینا الاالبلاغ
     
  2. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    مکمل تنقیدی حوالہ
    میری حمایت زمرد بھائی کے مکمل بیان پر تھی جبکہ آبی بھائی نے صرف پہلا جملہ بطور حوالہ دیا ہے حالانکہ مفہوم کو بطور تنقیدی حوالہ دینا بہتر ہوتا۔
    آبی بھائی آپ نے جو تحقیق کی ہے وہ واقع لمحہ فکریہ رکھتی ہے تاہم ایک آدھ بات میں اس کے جواب میں کہتا چاہتا ہوں۔

    حضرت علی رضی اللہ عنہ ہوں یا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کوئی مسلمان ان کی عظمت کا منکر تو کیا اس بارے میں مشکوک بھی نہیں ہو سکتا۔ جن کے دل میں کجی ہو گی وہی اس بارے میں کوئی دوسری رائے رکھیں گے تاہم اس بابت رافضی قصے کہانیاں اتنے تواتر اور شدو مد سے دہرائے گئے ہیں کہ ہم لوگ ان کے اثرات سے محفوظ نہیں رہ سکے۔ بس ان مکذوبہ روایات پر ہی تنقید اور تبصرہ کیا جاتا ہے نہ کہ کسی کی شان میں کوئی بات لکھی جاتی ہے۔ اس میں کسی فرقے کی بات یوں آ جاتی ہے کہ ایک فرقہ تو ہے جو تمام صحابہ کرام کو اپنی روایات میں کسی نہ کسی طور پیچھے رکھنے کی تگ و دو میں صدیوں سے لگا ہوا ہے۔ جب کوئی ان کی حمایت کرتا ہے تو پھر اس کے لیے بھی دل میں احترام کے جذبات رکھنا کافی مشکل ہو جاتا ہے۔

    اس ایک بات کو مد نظر رکھیں تو آپ کو جو فرقہ واریت والا خدشہ ہوا ہے وہ دور ہو جاتا ہے۔ باقی آپ زیادہ علم رکھتے ہیں اور زیادہ بہتر جانتے ہیں۔ آپ کا مطالعہ ہم میں اکثر کی نسبت بہت زیادہ ہے اور آپ ایسی باتوں کی حقیقت سے زیادہ آگاہ ہیں۔ اپنی حد تک تو یہ کہہ سکتا ہوں کہ جو بھی تبصرہ کیا گیا ہے جسے آپ نے تنقید کا عنوان دیا ہے اس میں کسی قسم کی فرقہ واریت والی بات نہیں تھی۔
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم
    محترم آبی بھائی کی محنت و تحقیق قابل ستائش ہے جس سے چند مخصوص لوگوں کا کردار کھل کر سامنے آتا ہے جو "تبصرے" کے نام پر کوئی نہ کوئی تنقیدی جملہ بول کر قرآن و حدیث کی اصل تعلیمات پر مبنی صحیح مضامین کو محض اپنے نکتہء نظر اور عقیدے کے خلاف ہونے کی وجہ سے وہاں بحث مباحثہ کا ایسا ماحول گرم کرتے ہیں کہ عام قاری ان اصل تعلیمات کو بھی نہیں‌پڑھ پاتا بلکہ فرقہ واریت سے گریزاں ، معتدل مزاج کے لوگ تو ایسے "اسلامی سیکشن" میں ہی آنا چھوڑ دیتے ہیں جہاں قرآن و حدیث کی ہر سیدھی سچی تعلیمات کو بھی کسی مخصوص فرقے سے متعلق کرکے وہاں فرقہ واریت کی فضا پیدا کردی جائے۔
    یہی نیک مقاصد ہوتے ہیں بعض مخصوص افراد کے ۔ اور جب انکا کردار بےنقاب کیا جائے تو فوراً اپنی صفائیاں دینا شروع کردیتے ہیں کہ "ہمارا تو تنقید کا ہرگز ارادہ نہ تھا" ، "ہم تو فرقہ واریت پر لعنت بھیجتے ہیں" ، "ہماری نیتوں پر شبہ کرکے دوسرے گناہ عظیمہ کے مرتکب ہورہے ہیں" ، "ورنہ ہم تو بالکل بےضرر اور بےگناہ ہیں"

    مبارک ہو ان مخصوص افراد کو کہ وہ اپنے "نیک مقاصد" میں کافی کامیاب جا رہے ہیں۔

    یا الھادی ! اھدنا الصراط المستقیم ۔ آمین

    والسلام
     
  4. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    آپ نے بالکل بجا فرمایا سیف بھائی کہ آپ کی مراد یقینا زمرد بھائی کی مکمل عبارت کی طرف تھی لیکن ہم نے یہاں اکثر ناقدین کے صرف اتنے ہی جملے نقل کیئے ہیں کہ جن سے تنقید کی ابتداء ہوئی تھی مقصد کسی کی بھی عبارت کو قطع و برید کرکے غلط مفھوم پیدا کرنا نہ تھا سو اسی لیے ہم نے ساتھ ساتھ اصل روابط فراہم کردیئے ہیں ۔ ہاں ایک غلطی ضرور ہوئی کہ ہمیں ہر عبارت کے آخر میں نقطے دینے چاہیے تھے تاکہ قارئین پر واضح ہوجاتا کہ عبارت اس سے‌آگے بھی مزید ہے ۔ ۔ بحرحال اس کا تدارک ہم نے اپنے اسلوب میں تنقید کی ابتداء کرکے کرنے کی کوشش کی مگر اگر نقطے دے دیئے جاتے تو زیادہ بہتر رہتا ۔اور لگتا ہے کہ‌آپ شاید لفظ تنقید سے گھبرا گئے ہیں میرے بھائی تنقید فی نفسہ کوئی بری چیز نہیں ہے بلکہ تنقید ہی وہ معیار ہے کہ جس سے گزر کر کسی بھی صانع کی کوئی بھی تخلیق شاہکار بنتی ہے کیونکہ تنقید عربی کا لفظ ہے جو نقد سے ماخوذ ہے جس کے لغوی معنی ” کھرے اور کھوٹے کو پرکھنا “ ہے۔ جبکہ اصطلاح میں کسی بھی فنکار کے فن پارے کے حسن و قبح کا کامل احاطہ کرتے ہوئے اس فن پارے کی حیثیت کا تعین کرنے کا نام تنقید ہے چاہے وہ فن پارہ کسی کلام ، نظم یا نثر کی صورت میں ہو یا تخلیق کی کسی بھی دوسری صورت میں ہو ۔ ایک اچھے ناقد کا کام ہوتا ہے کہ وہ کسی بھی تخلیقی فن پارے کی تمام خوبیوں اور خامیوں کی نشاندہی کر کے یہ ثابت کرئے کہ متعلقہ تخلیق کے ساتھ صانع نے کس قدر انصاف کیا ہے ۔ [highlight=#FFFFFF:2k8ib48u]لہذا یاد رہے کہ ہم نے یہاں تنقید محض تنقید کرنے پر نہیں کی بلکہ اس رحجان پر کی ہے کہ جسکی وجہ سے ایک مخصوص نقطہ نظر کی وضاحت ہوتی ہے اور وہ نقطہ نظر ہے محض تنقید کے زریعہ کسی بھی تخلیق کو فرقہ واریت کی ابحاث میں منتقل کرنے کا[/highlight:2k8ib48u]

    جی بھائی اور یہ اس وقت کی بہت بڑی حقیقت ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کسی نہ کسی نظریئے سوچ یا مکتبہ فکر سے متاثر ہے یہ الگ بات ہے بعض لوگ برملا اپنے نظریات کا اظہارکرتے ہیں اور بعض اپنے نظریات کو بظاہر تو چھپاتے ہیں لیکن حقیقت میں ایسے سب لوگ بھی کسی نہ کسی نظریہ یا مکتبہ فکر کا دفاع کررہے ہوتے ہیں ۔ ۔ ۔ ہمارے خیال میں ہر ایک کو اپنے نظریہ کے دفاع کا حق ہے اور وہ یہ حق حُسن و خوبی کے ساتھ بذریعہ دلائل کے استعمال کرسکتا ہے لیکن خوامخواہ میں کسی دوسرے کے مسلک یا نظریات کو نشانہ بنانا ہم جائز نہیں سمجھتے ۔ ۔ ۔ ۔

    آپ کی اس بات پر میں زرا کھل کر اظہار خیال کرنا چاہوں گا آپ اگر ایسی تمام لڑیاں دیکھیں کہ جن میں اہل بیت عظام کی فقط شان یا پھر ان کی مختلف حوالوں سے دین پر استقامت کا بیان کیا گیا ہے چاہے نثر میں یا منظوم شکل میں تو آپ پر یہ عقدہ کھلے گا کہ ایسی قریبا ہر لڑی میں یا تو آپ نے یا پھر دیگر احباب نے تنقید کی ہے اور اس تنقید کی وجہ آپ لوگوں نے روافض کے عقائد کو ٹھرایا ہے جبکہ ہماری اردو پر سب جانتے ہیں کہ کوئی بھی رافضی نہیں ہے صرف کاشفی بھائی ہیں جو کہ مکتب اہل تشیع سے تعلق رکھتے ہین اور روافض اور اہل تشیع میں جو فرق ہے اسے آپ متقدمین علماء کے حوالہ سے خوب جانتے ہوں گے ۔ ۔
    رہی کاشفی بھائی کی بات تو انھوں نے کبھی بھی یہاں اہل سنت کے مسلک پر کوئی اعتراض نہیں کیا بلکہ وہ ہمیشہ ایسی پوسٹنگ کرتے ہیں کہ جن سے باہمی محبت و اخوت کا پرچار ہوتا ہے اس ضمن میں انکی حضرت ابوبکر صدیق اور دیگر صحابہ کرام کی شان میں پوسٹنگ بطور ثبوت ہپیش کی جاسکتی ہے ۔ ۔لہزا میں یہی کہہ رہا تھا کہ جن خدشات کا آپ نے اظہار کیا ہے جب ان میں سے کوئی ایک خطرہ بھی یہاں نہیں ہے تو پھر اہل بیت کی شان میں لگی ہوئی پر پوسٹ پر آپ کوئی نہ کوئی اعتراض کرکے خواہ مخواہ میں اپنی پوزیشن کو کیوں متنازعہ بناتے ہیں ؟کہ جس کی وجہ سے دیگر احباب کو بھی آپ کے بارے میں باتیں کرنے کا موقع ملتا ہے اور بعد میں آپ ان باتوں کو بدگمانی سے تعبیر کرتے ہیں۔ حالانکہ اس بدگمانی کا محرک آپ خود بنتے ہیں
    اور اس کے ساتھ ساتھ یہ کہ کاشفی بھائی کی تمام پوسٹنگ دیکھ لیں (گو کہ میں نے بھی تمام بغور نہیں پڑھیں) وہ آپ کو فضائل پر ہی منتج نظر آئیں گی چاہے اہل بیت کی شان میں ہو یا صحابہ کی شان میں تو پھر ایسی ہر پوسٹ پر اعتراض چہ معنی دارد ؟ رہ گیا روافض کا خطرہ تو یہ خطرہ جس ہستی کی طرف سے سب سے زیادہ ہونا چاہیے اس کا اپنا عالم یہ ہے وہ صحابہ کی شان میں پوسٹنگ کرتا ہے تو پھر ایسے اعتراضات کیوں ۔
    [highlight=#FFFFFF:2k8ib48u]جب یہاں ہماری اردو پر کوئی ایسا فرد ہی نہیں جو کہ رافضی ہو تو پھر کاشفی بھائی کی ہر ہر پوسٹ پر اعتراضات کیوں ؟[/highlight:2k8ib48u]۔ ۔ آپکو یاد ہوگا کہ جب ہم نے غیر مقلدین پر اعتراضات شروع کیئے تھے تو آپ سمیت دیگر کئی ساتھیوں نے ہمیں یہی رائے دی تھی کہ جب ایسے لوگ یہاں ہماری اردو پر نہیں ہیں تو آبی ٹوکول صاحب آپ کیوں یہاں پر ایسی پوسٹنگ کرتے ہیں کہ جس سے ہماری اردو کا ماحول خراب ہونے کا خطرہ ہے ۔
    (حالانکہ ہماری مجبوری دوسری تھی) ۔ ۔ ۔ ۔ لیکن خیر ہم نے آپ سب لوگوں کی بات مان کر مذکورہ فورم والوں کو یہاں جواب دینا ترک کردیا تو آپ لوگ کیوں ان خیالی اعتراضات سے گھبرائے ہوئے ہیں کہ جن کو کرنے والے کسی فرد کا یہاں ہونا ثابت ہی نہیں اور ان اعتراضات کو بنیاد بنا کر بھلا پھر کیوں بار بار اہل بیت کی شان میں لگنی والی کسی بھی لڑی کو اعتراضات کا نشانہ بنایا جائے آخر کیوں؟
     
  5. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    آبی بھائی
    آپ نے جو کچھ فرمایا ہے درست ہے لیکن میں یہ عرض کروں گا کہ ذہن میں یہی ہوتا ہے کہ مکذوبہ روایات کا جو اثر ہمارے سنی لٹریچر پر موجود ہے اسی کے تحت کی گئی باتوں پر تنقید کی جائے۔ ممکن ہے کم علمی اور انداز بیان کے بھونڈے پن کے باعث آپ کو کوئی دوسرا تاثر ملتا ہو۔ بہر حال اپنی طرف سے میں آئندہ مزید محتاط رہوں گا تا کہ کسی بھائی کو بشمول کاشفی بھائی کے، شکایت نہ ہو۔
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    علامہ ابن تیمیہ (بانیانِ وہابیہ مسلک) اور کٹر اہلحدیث عالم ، مولانا البانی (جو امام بخاری رح کی کتابوں سے اپنے اہلحدیث و وہابی مسلک کے خلاف احادیث‌کو سرے سے خارج ہی کردیتے ہیں ) ان کو اپنا آئیڈیل سمجھنے اور انکے اقوال پر یقین کرکے احادیث کو ضعیف ماننے والے اور ان کے اقوال کو بطور حوالہ و سند پیش کرنے والے "سنی" بھی کہلانے لگے ؟

    صاف چھپتے بھی نہیں ، سامنے آتے بھی نہیں
    :hasna: :soch: :soch: :soch: :hasna:​

    والسلام
     
  7. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    سنی تو کیا آپ تو مجھے اسلام ہی سے خارج کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ آپ کے بارے میں جتنی خوش گمانیاں میں رکھتا تھا ساری دھول ہو گئیں اور ان لوگوں کا خیال درست ثابت ہو رہا ہے جو آپ کو کھلی کھلی سناتے ہیں۔
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم
    اپنی ذات کے بارے میں ایک سچ (یعنی اہلحدیث و وہابی ) ثابت ہو جانے پر آپ کا غصے ہونا سمجھ میں آتا ہے۔
    لیکن اپنے نکتہء نظر، مسلک، عقیدے ، School of thought یا اسے جو بھی نام دے لیں ۔ کو چھپانے کی وجہ مجھے سمجھ نہیں آتی۔ :no:
     
  9. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    کیا خوردبینی نظر ہے جناب کی ۔ ۔ ۔ اس خورد بین میں آپ کو صرف اور صرف دوسروں کی ذات ہی نظر آتی ہے اور بد گمانیاں بلکہ بہتانیاں ہی دکھائی دیتی ہیں۔ ۔ ۔ بھائی خورد بین بدل لیں یا پھر اپنی ہارڈ ڈسک کا وائرس نکلوا لیں کسی ماہر سے۔ ۔ ۔ اس کے علاوہ کوئی علاج نہیں اس بیماری کا۔
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم
    شکریہ :hasna:
     
  11. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    ہم نے اس فکر کے ساتھ تمام احباب کو دعوت فکر دی تھی کہ آیئے ان تمام عوامل کا سد باب کریں کہ جو کسی بھی معاملے میں بحث برائے بحث کا نتیجہ بنتے ہیں اور پھر ان کے بعد ہمارے رویوں کا متعصبانہ پن انکو شدت کا ایندھن فراہم کرکے فرقہ واریت کی بٹھی میں جلانے کے لیے چھوڑ دیتا ہے ۔ ۔ ۔مگر افسوس کے احباب ابھی تک اسی سرد جنگ میں مشغول ہیں ۔ ۔ ۔ :takar:
     
  12. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    آبی بھائی آپ نے درست فرمایا کہ
    ہمارے رویوں کا متعصبانہ پن انکو شدت کا ایندھن فراہم کرکے فرقہ واریت کی بٹھی میں جلانے کے لیے چھوڑ دیتا ہے
     
  13. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    اور
    :201: :201: :201: :201: :201:
    محترم آبی صاحب نے واقعی درست فرمایا
    :201: :201: :201: :201: :201:
     
  14. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    نور بہن
    مجھے کافی عرصے سے ایک شبہ ہے مہربانی فرما کر اس کا ازالہ کر دیں۔ آپ اہل تشیع میں سے تونہیں؟ معافی چاہتا ہوں میرا مقصد صرف اپنے شبہے کا ازالہ ہے۔
     
  15. عاطف چوہدری
    آف لائن

    عاطف چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جولائی 2008
    پیغامات:
    305
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    سنی دعوت فکر دے رہے یہن اہل ھدیث کو
    اہل ھدیث دے رہے یہن سنیوں کو
    :201: :201:

    ہم کہاں جایہن جو صرف مسلم ہین جن کا کسی فرقہ سے کوہی تعلق نیہں
    جو یہ کہتے ہین کہ نبی کریم صلم کا کسی فرقہ سے کوہی تعلق نہیں تھا
    بالکل قرآن کی آیات جیسا

    جس مین اللہ نے فرمایا
    کہ ابراہم علیہ اسلام نہ نصرانی ہے نا عیساہی
    وہ اللہ کا دوست ہے


    مجھے تو سکت بوریت ہوتی ہے لڑاہیوں سے۔۔۔دونون فرقے اپنی جگہ ٹھیک لکھ رہے یہن

    سب کو پڑھتا ہوں اسلیے کہ راہ ہداہت ملے۔

    مگر
    اس قوم سے کہاں ملے گی جو اپنے بھاہی کے کلاف ہے اسی کی دشمن ہے جسا دماغ اپنے بھاہیوں سے ہم زبانوں سے نیہں ملتا
    اس سے کیا نصیت ملے گا

    اشکے وی اشکے سب پر
     
  16. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    میری ایک خامی نکالی ہے عابد صاحب نے
    الفاظ تنقید عرفان بھائی :-شان علی علیہ السلام
    اہل سنت والجماعت رضی اللہ عنہ ہر صحابی کے لیئے استعمال کرتے ہیں ۔
    شیخ الا سلا م صاحب جیسا کہ عنوان میں آپ نے لکھا ہے

    مجھے بتایا جائے اس میں کیا غلطی ہے خصوصا نورسے گزارش ہے کہ وہ چیک کرے۔ کیونکہ باریک بین ہے۔
     
  17. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    میرے بھائی میں نے کسی کی کوئی غلطی نہیں نکالی بلکہ میں نے تو صرف ان امور کی طرف توجہ دلائی ہے کہ جن کیو جہ سے کسی بھی ٹاپک پر بات کرتے ہوئے گفتگو اصل موضوع سے ہٹ جاتی ہے ۔ ۔ ۔۔ اور پھر فرقہ واریت کی طرف بڑھنے لگتی ہے میں نے صرف یہ بتانا چاہا ہے کہ ابتداء ہم خود ہی دوسروں پر اپنے علم کی بنیاد پر تنقید کرتے ہیں اور پھر اسی تنقید کو بحث کا مؤجب بنا کر اسکی افادیت کو کھو دیتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
    :dilphool:
     
  18. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    اُس ہونے پانچ ہزار کو پانچ ہزار ہونے سے روکنے اور تعصب کی بنا ہر مجھے بلاک کیا گیا ہے۔۔۔۔جو لوگ فرقہ واریت کرتے ہیں ان کو بلاک نہیں‌ کیا گیا کیوں کہ وہ آپ میں سے ہی ہیں بھیا لوگ نہیں‌ہیں ‌وہ :201: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کا اندازہ مجھے ہو گیا ہے اب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :dilphool:
     
  19. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام علیکم !
    میں انتظامیہ سے گذارش کروں گا کہ جو کچھ بھی ہوا اس پر بغیر اس بحث کے کہ کون صحیح ہے اور کون غلط ہے کاشفی بھائی کی آئی ڈی کو بحال کردیا جائے اور مجھے امید ہے کہ انتظامیہ میری اس درخواست کو ضرور شرف قبولیت بخشے گی جس طرح انتظامیہ نے اس سے پہلے بھی میری درخواست پر کارتوس صاحب کی آئی ڈی کو بحال کیا تھا ۔ شکریہ ۔ ۔ ۔ :dilphool:
     
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آبی بھائی ۔ ایک جملہ معترضہ ذہن میں‌آگیا۔

    کاشفی بھائی کا موازنہ کارتوس خان سے کرکے آپ نے کچھ خلط ملط نہیں کردیا ؟ :176:
     
  21. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کاشفی بھائی ۔ مجھے آپکی اتنی چھوٹی بات سن کر دلی افسوس ہوا۔

    ایسا ہی تجربہ مجھے گذشتہ دنوں ہی کراچی سے ایک انتہائی عزیز دوست بلکہ بھائی کے ذریعے بھی ہوا تھا۔ جب ایک دینی تقریب میں شرکت کے مسئلے کو انہوں نے "پنجابی اور بھیا " کے تناظر میں رکھ کر ہم پر ایسا الزام لگایا جو ہمارے قلب و ذہن کے کسی ادنیٰ سے گوشے میں بھی نہ تھا۔

    اور میں سوچ رہا تھا کہ نجانے ہمارے کراچی والے بھائیوں‌کے دلوں میں بقیہ پاکستان کے خلاف کونسا زہر انجیکٹ کرکے برین واش کردیا گیا ہے کہ وہ انسانی خطاؤں پر مبنی کسی بھی طرح کی زیادتی کو فوراً صوبائی و لسانی تعصب کی اوڑ سے دیکھنا شروع کردیتے ہیں۔

    لعنت ایسے اساتذہ، ایسے سیاستدانوں، ایسے راہنماؤں ، ایسے ملاؤں اور ایسے دانشوروں پر جو پاکستانی قوم کے دلوں میں ایک دوسرے کے خلاف زہر انجیکٹ کرکے ہر پاکستانی کو دوسرے پاکستانی سے نفرت کرنا سکھاتے ہیں۔

    آپکو 5 ہزار پیغامات سے روکنے کے لیے بلاک کرنے کا معاملہ کم از کم میرے لیے انتہائی مقامِ حیرت ہے۔

    میرے بھائی ! یہاں 5 ہزار یا 10 ہزار یا 10 لاکھ پیغام ہوجانے سے کونسی پریذیڈنٹ شپ، پرائم منسٹر شپ، نوبل پرائز، آسکر ایوارڈ یا کوئی گولڈ میڈل مل جاتا ہے جس سے انتظامیہ کسی کو محروم کرنے کی کوشش کرے گی ؟

    اگر صرف آپکے 5 ہزار پیغام ہونے سے روکنے کے لیے انتظامیہ نے آپکو بلاک کیا ہے اور بھیا لوگ ہونے کے تعصب میں ایسا قدم اٹھایا ہے تو میں بھی اتنظامیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ

    یا کاشفی کی آئی ڈی بحال کردی جائے۔
    یا پھر آپکی موجودہ آئی ڈی "مبارز" میں سابقہ پیغام Add کردیے جائیں۔
     
  22. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    نعیم بھائی مجھے بھی بہت دلی و قلبی افسوس ہوا جو آپ نے سب کا سب جھوٹا الزام کراچی کے لوگوں‌ پر ڈال کر باقی پاکستان کے لوگوں کو دودھ سے دھولے ہوئے قرار دے دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کراچی کے لوگوں کا برین واش نہیں‌کیا گیا بلکہ کراچی اور اردو بولنے والے بقول باقی پاکستانی کے اردو اسپیکینگ ۔۔یہ نام آپ لوگوں نے ہی ہمیں دیا ہے۔۔۔
    مہاجر ۔۔۔ہندوستانی ۔۔۔۔ہندوستوڑا۔۔۔بھیا۔۔۔۔۔یہ سب نام باقی ماندہ پاکستان کے لوگ حکمران سربراہان دانشوار استاتذہ افواج اسٹبلیشمنٹ ایجنسیاں ملا علماء لوگوں نے ہمیں دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔ہم تو پاکستانی ہیں یہ سب نام دے کر آپ لوگوں نے ہم کو باقی پاکستان سے الگ کر دیا کیوں۔۔۔۔ہم پر الزام لگایا کہ یہ لوگ ملک توڑنے لگے ہیں الگ صوبہ بنانے والے ہیں استغفراللہ۔۔۔

    نعیم بھائی آپ کی انفارمیشن کے لیئے 1988 میں میں آٹھ سال کا تھا جب سے دیکھ رہا ہوں میں ذیادتیاں باقی ماندہ پاکستانیوں کی کراچی کے پاکستانیوں‌کے خلاف۔۔۔۔50000 سے زائد کراچی کے جوانوں کو 15- 25 سال تک کے لڑکوں کو بغیرت افواج رینجرز پولیس ایجنسیوں ملاؤں نے آواز حق بلند کرنے پر ان کو گولیوں سے چھلنی کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یاد ہے سب یاد ہے۔۔۔
    اوئے منڈا کراچی دا ہے ۔۔۔۔ایم کیو ایم دا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :201: اس طرح کے جملے میں نے بہت سنیں ہیں جناب عالی۔۔۔۔ بلکہ اکثر کراچی کے لوگ سنتے ہی رہتے ہیں۔۔۔۔۔۔

    ابھی میں‌ٹی وی میں‌خبریں‌بھی دیکھ رہا ہوں آصف زرداری، گیلانی ، ملک رحمان اور دیگر لوگ سونیا گاندھی سے مل رہے ہیں۔۔۔چین میں ۔۔۔

    اچھا یہ لوگ محب وطن پاکستانی ہیں۔۔۔۔۔

    جب کراچی کا کوئی بندہ ان سے ملے تو دہشت گرد اور انڈیا کا ایجنٹ کہلاتا ہے۔۔۔۔ :201:

    ویسے بھائی مجھے بھی پانچ ہزار پیغامات سے کچھ نہیں‌لینا دینا۔۔۔۔۔

    خیر اللہ حافظ
    اپنا دھیان رکھیں
     
  23. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    یہ بحث کا رخ کدھر مڑ گیا ہے
    ہم سب مسلمان ہیں اور اس کے بعد پاکستانی ہیں۔ غلطیاں دونوں طرف سے ہیں کسی کا پلڑا ہلکا نہیں ایک دوسرے پر الزام تراشی سے کچھ نہیں ہوگا۔ ویسے بھی بھائیو! یہ ہمیں ایک دوسرے سے الگ رکھنے، لڑانے اور Devide and Rule والے منصوبے ہیں۔ لڑتے بھڑتے ہم ہیں فائدہ سیاستدانوں کو ہوتا ہے۔

    جس پیار و محبت کے جذبات سے اس فورم پر ہم مشترکہ طور پر تبادلہ ہائے خیالات کرتے آئے ہیں اسی جذبے سے بات چیت جاری رکھیں اس میں رخنہ پیدا نہ کریں۔
     
  24. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    آئی ول سی یو مسٹر سیف ۔۔ان قیامہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انفرنٹ آف اللہ سبحانہ تعالی۔۔۔۔
    آپ نے جو کچھ کیا ہے میرے ساتھ آپ کو میں دیکھوں گا۔۔۔۔روز قیامت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    باتیں بہت بڑی بڑی کرتے ہیں آپ اور دوسروں پر شیعہ رافضی اور غیر مسلم ہونے کا جھوٹا الزام بہتان تہمت پتا نہیں‌ کیا کیا لگاتے پھرتے رہتے ہیں آپ۔۔۔ان سب کے لیئے انصاف مانگوں گا میں اللہ سے۔۔۔

    چھوڑونگا نہیں کچھ بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  25. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    کاشفی آپ جذباتی نہیں ہوں۔۔ ایسے کیسے آپ الجھ رہے ہیں؟؟ گلے شکوے اور باتوں سے اختلاف تو ہوتا ہے۔۔ لیکن یہ آپ لڑیں نہیں پلیزززز۔۔
     
  26. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    اچھا نہیں ہوتا جزباتی۔۔۔۔۔اٹس اوکے۔۔
     
  27. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    میرے بھائی
    میں نے آپ کا کیا بگاڑا ہے، آپ کو کون سی تکلیف دی ہے، آپ کا کون سا نقصان کیا ہے، آپ کو مجھ سے کیا شکایت ہے بتائیں گے تو معلوم ہوگا ناں!
    میں یہاں بھی حاضر ہوں اور یہاں بھی اللہ سبحانہ تعالی کو حاضر و ناظر سمجھتا ہوں آپ کو جو بھی مجھ سے شکایت ہے کھلم کھلا اور علی الاعلان بتائیں اگر اسے دور نہ کر سکا تو تب معاملہ اللہ تعالی جل شانہ کے سامنے لے جائیے گا۔
     
  28. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    مجھ سے زیادہ بات نہیں اوکے۔۔۔ڈونٹ ٹالک ٹو مچ اوکے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    وہی ملے گیں اور وہی پر میں اپنا مقدمہ رکھونگا۔۔۔۔۔
     
  29. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26

    میں آپ سے سوری کر رہا ہوں حالانکہ مجھے نہیں‌کرنی چاہئیے تھی۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر بھی اگر کوئی بات بری لگی ہو تو سوری۔۔جزاک اللہ۔
    میں بھی آپ کو معاف کرتا ہوں آپ بھی مجھے معاف کردیں۔۔۔اپنا دھیان رکھیں اور خوش و خرم رہیں۔۔۔۔
    آئندہ مجھ سے پنگا شنگا مت لیں پلیز ۔۔۔مہربانی ہوگی۔۔۔ :dilphool:
     
  30. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

اس صفحے کو مشتہر کریں