1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

Hope

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عاشو, ‏27 جولائی 2008۔

  1. عاشو
    آف لائن

    عاشو ممبر

    شمولیت:
    ‏4 مئی 2008
    پیغامات:
    1,161
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    :salam: :dilphool:

    میں ایک دفعہ پھر سے حاضرِخدمت ہوں :yes:


    HOPE

    دُھند کی لپیٹ میں تھی ہر شئے (چیز)
    دُھندلا سا تھا ہر اِک منظر
    مشکل تھا زندگی کا ہر اِک راستہ
    پھر بھی ۔۔۔
    اِنہی راستوں پہ چل پڑی ہوں
    اِس اُمید پہ ۔۔
    شاید کے یہ دُھند کی چادر ۔۔
    اِک نا اِک دن چھٹ جائے ۔۔
    سُورج کی کرنیں ۔۔۔
    روشنی بن کے ۔۔
    زندگی کے آنگن کو جگمگا جائیں
    ہر اِک منظر خوشنما ہو جائے ۔۔

    اِسی اُمید پہ ۔۔
    اِنہی راستوں پہ چل پڑی ہوں ۔۔
    شاید کے منزل مل جائے۔۔
    ادھورے خواب سچ ہو جائیں۔۔
    محبتوں کے پھول راہوں میں بکھر جائیں
    شاید کے دُھند کی چادر چھٹ جائے ۔۔۔



    آپ کی رائے کا انتظار رہے گا :yes:
    شُکریہ :dilphool:
     
  2. عاطف چوہدری
    آف لائن

    عاطف چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جولائی 2008
    پیغامات:
    305
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    سوچتا ہوں کہ بہت سادہ و معصوم ہے وہ
    میں ابھی اُس کو شناسائے محبت نہ کروں
    روح کو اُس کی اسیرِ غم اُلفت نہ کروں
    اُس کو رسوا نہ کروں، وقفِ مصیبت نہ کروں

    سوچتا ہوں کہ ابھی رنج سے آزاد ہے وہ
    واقف درد نہیں خوگرِ آلام نہیں
    سحر عیش میں اُس کی اثرِ شام نہیں
    زندگی اُس کے لیے زہر بھرا جام نہیں

    سوچتا ہوں کہ محبت ہے جوانی کی خزاں
    اُس نے دیکھا نہیں دُنیا میں بہاروں کے سوا
    نکہت و نور سے لبریز نظاروں کے سوا
    سبزہ زاروں کے سوا اور ستاروں کے سوا

    سوچتا ہوں کہ غمِ دل نہ سناؤں اُس کو
    سامنے اُس کے کبھی راز کو عریاں نہ کروں
    خلشِ دل سے اُسے دست و گریباں نہ کروں
    اُس کے جذبات کو میں شعلہ بداماں نہ کروں

    سوچتا ہوں کہ جلا دے گی محبت اُس کو
    وہ محبت کی بھلا تاب کہاں لائے گی
    خود تو وہ آتشِ جذبات میں جل جائے گی
    اور دُنیا کو اس انجام پہ تڑپائے گی

    سوچتا ہوں کہ بہت سادہ و معصوم ہے وہ
    سوچتا ہوں کہ میں اُسے واقف الفت نہ کروں
     
  3. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب۔۔ عاشو جی۔۔ :dilphool: ۔۔ امید پہ دنیا قائم ہے۔۔ :dilphool:
     
  4. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    عاشو جی بہت اچھی کاوش ہے :yes:
    :mashallah:
    آپ کی سوچ تو ہے ہی بہت اچھی۔ مزید لکھتی رہیں،
    انشاء اللہ وقت کے ساتھ ساتھ لہجہ میں پختگی اور زبان میں روانی بھی آجائے گی۔
    :dilphool:
    (میں خود شاعر نہیں ہوں، اس لئے مجھے تبصرہ کا تو کوئی حق نہیں ہے، لیکن جو دل میں آیا کہہ دیا۔ اگر کسی دوست کو اچھا نہ لگے تو معذرت)
     
  5. عاشو
    آف لائن

    عاشو ممبر

    شمولیت:
    ‏4 مئی 2008
    پیغامات:
    1,161
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    بہت شکریہ مریم آپ کی حوصلہ افزائی کا :dilphool:
     
  6. عاشو
    آف لائن

    عاشو ممبر

    شمولیت:
    ‏4 مئی 2008
    پیغامات:
    1,161
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ساگراج بھائی سب سے پہلے بہت شکریہ آپ کی حوصلہ افزائی کا :dilphool:

    دوسری بات یہ کہ آپ کی رائے کا میں نے بلکل بُرا نہیں مانا ۔۔۔ آپ نے بلکل صحیح کہا یہ نظم میں نے جب شاعری شُروع کی تھی تب کی ہے تو پختگی کہاں سے آنی تھی ۔۔۔ ویسے بھی شوقیہ شاعری کرتی ہوں ۔۔۔ کبھی بھی بہت زیادہ نوک پلک درست کرنے کی کوشش نہیں کی ۔۔ بلکہ کوئی دوست شاعری میں بہتری کے لیے مشورہ دینا چاہے تو میں اس کو appreciate کروں گی ۔۔۔ :dilphool:
     
  7. عاطف چوہدری
    آف لائن

    عاطف چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جولائی 2008
    پیغامات:
    305
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ساڈی شعری نوں لفٹ ای کوہی نی :soch:
     
  8. عاشو
    آف لائن

    عاشو ممبر

    شمولیت:
    ‏4 مئی 2008
    پیغامات:
    1,161
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    عاطف صاحب تُسی علیحدہ لڑی بناؤ نا اپنی شاعری واسطے ۔۔۔ اے تے میری لڑی ہیگی :dilphool:
     
  9. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ماشاءاللہ، اچھے خیالات ہیں۔
     
  10. عاشو
    آف لائن

    عاشو ممبر

    شمولیت:
    ‏4 مئی 2008
    پیغامات:
    1,161
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    بہت شکریہ این آر بی صاحب آپ کی حوصلہ افزائی کا :dilphool:
     
  11. عاطف چوہدری
    آف لائن

    عاطف چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جولائی 2008
    پیغامات:
    305
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    شعر لکھا ہے کوہی چوری نیہں ۔۔۔۔۔۔یوں چھپ چھپ کے مرنا کیا
    جب شعر لکھا تو ڈرنا کیا
     
  12. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    چوہدری صاحب آپکا کوئی نٹ‌ڈھیلا ہے آپ واقعی سیاستدان ہیں
     
  13. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    حضور،

    اب آپ نےیہاں دینا ہے دھرنا کیا؟
    ایک نئی لڑی پر کلک کریں
    ادھار لڑی پہ لڑنا کیا
     
  14. مانوس اجنبی
    آف لائن

    مانوس اجنبی ممبر

    شمولیت:
    ‏4 اگست 2008
    پیغامات:
    117
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بہت خؤب عاشو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :dilphool:
     
  15. طاہرا مسعود
    آف لائن

    طاہرا مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2007
    پیغامات:
    89
    موصول پسندیدگیاں:
    0


    بہت اعلیٰ! ماشاء اللہ۔ کیا پوچھ سکتی ہوں یہ کس کی ہے؟
     
  16. طاہرا مسعود
    آف لائن

    طاہرا مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2007
    پیغامات:
    89
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    عاشی صاحبہ! اچھی کوشیش ہے ۔ داد حاضر ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں