1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آئیے ایک دوسرے کی تعریفیں کریں

'گپ شپ' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏10 اکتوبر 2013۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    یوں تو یمنی لوگ طائف کو بھی اپنا ہی حصہ کہتے ہیں مگر ابھاء کے لوگوں کا بود و باش یمنی لوگوں سے یکسر مماثلت رکھتا ہے اس لئے قرین قیاس یہی ہے کہ یہ یمن کا حصہ رہا۔

    مشرقی پاکستان ٹوٹنے کے بعد وہاں اردو بولنے والے بہاری رہ گئے جو پاکستان آنا چاہتے تھے مگر کسی نے ان کی ایک نہ سنی اور بھٹو صاحب سے جب بہاری سعودی عرب بھیجنے کو کہا تو انھوں ب ہٹا کر ہاریوں (سندھی) لوگوں کو وہاں بھیج دیا۔ مگر ان لوگوں نے کوئی اچھا تاثر نہیں چھوڑا۔ ماسوائے حارث کے کام یا اسی طرح کے چھوٹے چھوٹے کام اپنائے بلکہ آرام پسند ہوگئے۔
     
    مبشر ڈاہر اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    غوری بھائي کی معلومات بہت اچھی ہیں
     
    مبشر ڈاہر نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کا داد دینا بھی لاجواب ہے
     
  4. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستانی بھائی آن لائین نہ ہوں تو ہماری اردو کی رونق ادھوری ہے
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    لیکن اصلی رونق تو آپ ہیں
     
  7. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ارے نہیں بھائی ہم تو ایویں ہی ہیں آپ کی چمک دمک کیساتھ ہم بھی نظر آجاتےہیں
     
  8. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    یعنی چاند کے ساتھ تارے۔۔۔۔۔۔ بہت سے
     
  9. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    چمک تو آپ سب کی ہے میں آپ کے ساتھ ہوں اس لئے آپ کا عکس پڑنے سے میں بھی روشن نظر آتا ہوں
     
    مبشر ڈاہر نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    ھارون بھائی کچھ سمجھ آئی؟
     
  11. مبشر ڈاہر
    آف لائن

    مبشر ڈاہر ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مارچ 2015
    پیغامات:
    46
    موصول پسندیدگیاں:
    48
    ملک کا جھنڈا:
    جی بالکل غوری صاحب آپ درست فرما رہے ہیں کہ بھٹو صاحب نے جو ہاری بھیجے تھے انہوں نے نہ تو کوئی اچھا تاثر چھوڑا ہے بلکہ یہاں پر ان میں سے کچھ لوگ بھکاری پروفیشنل بھکاری بھی مکہ شریف اور مدینہ شریف کی گلیوں میں ملتے ہیں،
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. مبشر ڈاہر
    آف لائن

    مبشر ڈاہر ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مارچ 2015
    پیغامات:
    46
    موصول پسندیدگیاں:
    48
    ملک کا جھنڈا:
    کیا کہنے پاکستانی 55 آپ کے اندازِ بیاں کے
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ہماری اردو کے تمام صارفین انمول ہیں
     
  14. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    سندھی ہاری جدہ میں بھی بہتات میں ہیں۔
     
    مبشر ڈاہر نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    مبشر ڈاہر صاحب کی اردو دانی قابل دست اندازی تعریف ہے
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. مبشر ڈاہر
    آف لائن

    مبشر ڈاہر ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مارچ 2015
    پیغامات:
    46
    موصول پسندیدگیاں:
    48
    ملک کا جھنڈا:
    جی بالکل جدہ میں بھی بہت ہیں،لیکن جدہ والے کچھ بہتر کام کرتے ہیں، وہ کچھ نہ کچھ اپنا کر کے کھاتے ہیں، دستِ گدا نہیں دیکھے گئے ان میں۔
     
  17. مبشر ڈاہر
    آف لائن

    مبشر ڈاہر ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مارچ 2015
    پیغامات:
    46
    موصول پسندیدگیاں:
    48
    ملک کا جھنڈا:
    صد شکریہ حضور ۔ تلمیذِ نوآموز ہوں، آپکی محفل میں بیٹھ کے آپ سے میل جول سیکھ رہا ہوں ابھی تک، اور انشاء اللہ سیکھ ہی جاؤں گا،
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اور مجھے پاگل کردینگے
     
    مبشر ڈاہر نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    سعودی عرب میں رہنے والے لوگ قبائلی زندگی کو ہر شے پر مقدم گردانتے ہیں۔

    اگر کوئی شخص الغامدی قبیلے سے متعلق ہے تو اس کی نظر میں صرف اور صرف انسانیت اور شرافت کا حقدار اور اہل صرف و صرف الغامدی قبیلے والے ہی لوگ ہیں۔

    اور ہر منطقہ کے والی وہاں کے اکثریتی قبیلہ والے ہی ہوتے ہیں جیسے الشرقیہ میں الخالدی، المطیری، الخاطر، لوگ ہیں؛۔ جبکہ الجبیل میں البوعینین اور خونینی قبیلہ والے لوگ ہیں۔

    ینبع اور مدینہ میں بڑا قبیلہ ہے الجہنی اور پھر اس کے ذیلی قبیلے الرفاعی، الحصینی، الصنانی، الحبیشی وغیرہ اور بدر الحنین میں السبحی قبیلہ والے جبکہ تبوک میں البلوی، الحویطی اور جنبو ب میں الغامدی، الزہرانی وغیرہ اور الطائف میں الاسمری، القثامی اور دیگر قبائل ہولڈ کرتے ہین۔

    سعودی عرب کے لوگ اپنے قبیلے کے بعد اپنے آپ کو سعودی کہلوانے میں بہت فخر محسوس کرتے ہیں کیونکہ ان کے بادشاہوں نے ان کے دماغوں میں یہ بٹھا دیا ہے کہ

    ارفع راسک کہ انت سعودی

    مطلب اپنا سر اونچا رکھو کیونکہ تم سعودی ہو۔

    ملک فہد نے ایک تقریب میں یہاں تک کہہ دیا تھا کہ سعودی باشندے ماسٹر میں اور بقیہ قوموں والے یہاں کام کی غرض سے آنے والے ان کے غلام ہیں۔

    یہ خباثت ہر سعودی کے دماغ میں راسخ ہوچکی ہے اور اپنے سوا کسی کو خاطر میں نہیں لاتے۔ سعودی لوگ پاکستانیوں کو بھی ہندی کہتے ہیں اور ہمیں ہندووں کے زمرے میں لاتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ اول درجے کے مسلمان صرف اور صرف سعودی ہیں اور ہم ہندو آلودہ مسلمان ہیں۔
    اگر کوئی پاکستانی شلوار قمیض میں پہلے صف میں غلطی سے نماز ادا کرنے کھڑا ہوجائے تو دوران نماز بھی سعودی اور کویتی اسے کالر سے پکڑ کے پیچھے کھینچنے میں کوئی عار نہیں سمجھتے۔

    پہلے مخصوص قبیلہ، پھر سعودی اور اس کے بعد یہ لوگ اپنے آپ کو عرب کہلوانے میں بھی بہت فخر محسوس کرتے ہیں اور غیر عرب کو نچلی ذات والے لوگ گردانتے ہیں۔

    ان کے ہاں حسب نسب کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ ان کے نام کے ساتھ باپ کا نام، دادا کا نام اور پھر قبیلے کا نام لکھا جاتا ہے۔ اگر ایک قبیلے والا دوسرے قبیلے میں شادی کرتا ہے تو اسے حقیر نظروں سے دیکھتے ہیں اسی طرح اگر سعودی لڑکی کی شادی پاکستانی یا دیگر عرب باشندوں سے ہوجائے تو اس سعودی لڑکی کو انتہائی نامساعد حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    اگر خوش قسمتی سے کوئی درزی بہت پہلے پاکستان سے وہاں گیا اور اسے وہاں کی نیشنیلٹی مل جائے تو اس شخص اور اس کی آنے والی نسلوں کے نام کے ساتھ الخیاط (یعنی درزی ) لکھا جائے گا۔

    اسی طرح اگر کوئی حساب کتاب یعنی منشی رہا تو منشی اس کے نام کا حصہ بن جائے گا۔

    اور جہاں تک انسانیت اور انسانی قدروں کی بات ہے یہ لوگ اسے کوئی بھی اہمیت نہیں دیتے ۔۔۔۔

    یہی وجہ ہے کہ ان لوگوں کی وجہ سے عالم میں دہشت گردی اور تفرقہ بازی سے جڑیں پکڑ لیں۔۔۔۔

    یہ میرا ذاتی مشاہدہ ہے جس میں زیرو پرسنٹ مبالغہ آرائی شامل نہیں ہے۔۔
     
    عمر خیام، مبشر ڈاہر اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    حریم خان آپاں جی جب بھی آتی ہیں تو کافی ساری رکی ہوئی لڑیاں متحر ک ہوجاتی ہیں
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    درست کہا۔
     
  22. مبشر ڈاہر
    آف لائن

    مبشر ڈاہر ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مارچ 2015
    پیغامات:
    46
    موصول پسندیدگیاں:
    48
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاءاللہ جناب غور ی صاحب آپ کا مشاہدہ اور مشاہدے میں بیان کردہ تمام امور سے کافی تک میں متفق ہوں، آپ رائے کا احترام کرتے ہوئے کچھ چیزوں سے میں اختلاف کی جرأت کروں گا،
    ''یہ خباثت ہر سعودی کے دماغ میں راسخ ہوچکی ہے اور اپنے سوا کسی کو خاطر میں نہیں لاتے۔ سعودی لوگ پاکستانیوں کو بھی ہندی کہتے ہیں اور ہمیں ہندووں کے زمرے میں لاتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ اول درجے کے مسلمان صرف اور صرف سعودی ہیں اور ہم ہندو آلودہ مسلمان ہیں۔''
    اس چیز سے میں بالکل اختلاف نہیں کرتا کہ اسلام کے حوالے سے سعودی ہم کو ہندو آلودہ مسلمان سمجھتے ہیں بلکہ میں سمجھتاہوں کہ شلوار قمیض کی پاکستان کے بعد سب سے زیادہ عزت مملکتِ سعودی عریبہ میں ہے ، الحمد للہ دین متین سے وابستگی الحمد للہ اللہ رب العزت کی دین ہے اس لیے مجھے کئی دفعہ شرف حاصل ہے باجماعت نماز میں امامت کروانے کا،میں امام اعظم ابوحنیفہ کے طریقہ ء فقھی پر نماز پڑھتا بھی ہوں اور پڑھاتا بھی ہوں جب بھی موقع ملتا ہے، یعنی رفع یدین کرتے ہیں یعنی امام رفع یدین نہیں کر رہا اور مقتدی پیچھے رفع یدین کے ساتھ اپنے فقہی امام کی تعلیمات کے مطابق نماز پڑھ رہے ہیں اور سب سے بڑھ کر کہ خود سعودی ہمیں آگے کرتے ہیں نماز پڑھانے کےلیے، اور وہ یہ سمجھتے ہیں سعودی شہریوں سے ساتھ بالخصوص مصری، یمنی، سوری ، بدرجہ اولی سوڈانی یہ خیال کرتے ہیں کہ پاکستان میں اسلام کی عملی شکل عرب ممالک سے بہتر ہے،ہاں ایک بات یہاں میں ضرور بیان کرتا چلوں کہ یہ رائے عوام الناس کی ہے سعودی علماء پاکستان کےحوالےسے تھوڑی کنفیوز رائے رکھتے ہیں اور اس میں بھی کچھ ہمارے اپنے لوگوں کی ہی مہربانیاں شامل ہیں،خیر
    رہی بات عزت تو ایک بات تو میں نے بار بار دیکھی ہے اگر میں پینٹ شرٹ میں باہر ڈرائیو کر رہا ہوں یا لوکل باشندوں کےساتھ یا بازار میں ہوں تو وہ مجھے ہندی سمجھ کر تھوڑا سخت رویہ اپنائیں گے، اور اگر میں شلوار قمیص میں ہوں تو وہ مجھ سے نسبتا بہتر رویہ اختیار کریں گے، اور خوش بھی ہوں گے ،سعودی کے انتظامی ادارے پولیس، اور ٹریفک وارڈن وغیرہ بھی دوسرے خارجیوں کی نسبت پاکستانیوں سے نرم رویہ اور نرم قلم رکھتے ہیں،یہ سب میرے ذاتی اور میرے احباب کے ذاتی مشاہدے کی بناء پر ہے۔
    باقی قبائل پرستی اورارفع راسک وانت سعودی یہ بات آپ کی بالکل درست ہے،
     
    عمر خیام اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. مبشر ڈاہر
    آف لائن

    مبشر ڈاہر ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مارچ 2015
    پیغامات:
    46
    موصول پسندیدگیاں:
    48
    ملک کا جھنڈا:
    ہا ہا ہا ہا
    حضور جناب کی رفاقت میں چلنا چاہتا ہوں۔

    چل ساتھ کہ حسرت دلِ محروم سے نکلے
    عاشق کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  24. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    یعنی بہتر ہے کہ میں چل دوں
     
  25. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالی آپ کا حامی و ناصر ہو اور آپ کا قیام سعودی عرب میں عزت و احترام میں اضافے کا باعث ہو اور رزق میں بھی اضافے کا باعث ہو۔

    والسلام علیکم

    غوری
     
  26. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    سعودی عرب کے اس خطے کے بارے میں معلومات بہم پہنچانے پر مبشر ڈاہر صاحب اور غوری بھائی تعریف کے مستحق ہیں ۔ حکومت پاکستان اور مملکت سعودیہ کے نمائیدوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ ان دو حضرات کو ستارہ تعریف درجہ اول سے نوازا جائے ۔
    مجھے آپ دونوں احباب کی آراء سے اتفاق ہے ۔
     
    ارشین بخاری اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  27. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ عمر بھائی۔

    میں نے اپنے مشاہدے اور تجربات کو شیئر کیا ہے اور حقیقت اس سے کہیں بڑھ کر ہے جسے سننے کے لئے پتھر کا دل چاہیے۔ سعودی عرب والے اسلام کے نام پر ایک کلنک ہیں کہ وہاں ہر روز ہر گھر میں نہ صرف گناہ ہوتا ہے بلکہ ظلم و بربریت کی داستانیں رقم ہوتی ہیں۔

    ایک سعودی گھر میں کام کرنے والی خدامہ کے کوئی اوقات کار نہیں ہوتے۔ اس کی کوئی عزت نہیں ہوتی۔ اس کے کوئی حقوق نہیں ہوتے۔ اسے ایک کوموڈٹی تصور کیا جاتا ہے اور اس پہ باپ بیٹا دونوں حق جتاتے ہیں۔

    جبکہ سعودیوں کے ہاں ڈرائیوروں کا کام کرنے والوں کی ہوشربا کہانیاں آپ کو ظلم کے اندھیروں میں لے جائیں گی۔

    استغفراللہ

    پاکستانی حکومت اور سعودی حکومتوں نے مل کر اسلام کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ ایک اپنی بادشاہت کو طول دینے کے لئے خون بہاتی رہی اور دوسرے اپنی آمرانہ حکومت کو دوام دیتے رہے۔۔۔۔

    پاکستانی حکومت نے کبھی بھی یہ خیال نہیں کیا کہ اس کے عوام جو غیر مانوس اور غیر آباد ریگستانوں میں اپنے ایگریمنٹ سے ذیادہ کام کرکے وطن عزیز کو پیسہ ارسال کرتے رہے کبھی ان کی ویلفیئر کرسکیں۔ اور ناجائز طور پر گرفتار شدہ (کفیلوں کے ستائے ہوئے )پاکستانیوں کی داد رسی کرسکیں۔

    اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے اور ایک دن عدل قائم ہوکر رہے گا۔
     
    عمر خیام، ھارون رشید اور مبشر ڈاہر نے اسے پسند کیا ہے۔
  28. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    ہر جگہ ، ہر قسم کے لوگ ہر وقت رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ اور رہیں گے ۔
     
  29. مبشر ڈاہر
    آف لائن

    مبشر ڈاہر ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مارچ 2015
    پیغامات:
    46
    موصول پسندیدگیاں:
    48
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ عمر خیام برادر
    بس یہ حاضری کا ذریعہ ہے اس سے بڑھ کر یہ کہ اپنے اپنے من کا مواد بھی کچھ ہلکا کر لیا جاتاہے ۔یہاں پر پوسٹ کر کے ۔
     
    عمر خیام نے اسے پسند کیا ہے۔
  30. مبشر ڈاہر
    آف لائن

    مبشر ڈاہر ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مارچ 2015
    پیغامات:
    46
    موصول پسندیدگیاں:
    48
    ملک کا جھنڈا:
    امین جناب ِ غوری صاحب ۔جناب کے نیک تمناؤں کے اظہار پر مشکور ہوں جناب کا۔
    میں بھی آپ کے لیے دعاگو ہوں کہ اللہ پاک آپ کو فلاحِ دارین عطا فرمائے ۔ اور اپنی حفظ و امان میں رکھے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں