1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میری پسندیدہ شاعری

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از خواجہ عدنان, ‏12 مئی 2015۔

  1. خواجہ عدنان
    آف لائن

    خواجہ عدنان ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2015
    پیغامات:
    84
    موصول پسندیدگیاں:
    110
    ملک کا جھنڈا:
    نام۔۔۔!

    وہ یہ کہہ رہی تھی
    کہ میرا نام نہ لو
    مگر میرا وجدان
    ُاس سے پلٹ کر یہ کہہ نہ سکا
    میرے ہر سانس میں
    بس تیرا نام ہے۔۔!

    خالد شریف
     
    Last edited: ‏12 مئی 2015
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. خواجہ عدنان
    آف لائن

    خواجہ عدنان ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2015
    پیغامات:
    84
    موصول پسندیدگیاں:
    110
    ملک کا جھنڈا:
    ٹانِک۔۔۔!
    ( Tonic )

    جدائی ایک ٹانِک ہے
    محبت کو جواں رکھتی ہے
    جب کچھ روز تم
    نظروں سے اوجھل ہو تو
    تم کو دیکھنے کو جی مچلتا ہے
    خزاں اور موسمِ گل کی کہانی ہاد آتی ہے

    خالد شریف
     
    Last edited: ‏12 مئی 2015
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. خواجہ عدنان
    آف لائن

    خواجہ عدنان ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2015
    پیغامات:
    84
    موصول پسندیدگیاں:
    110
    ملک کا جھنڈا:
    شام ....!

    جب بچھڑتے ھیں
    تو یوں لگتا ھے جیسے جسم کا کوئی حصہ کٹ کر
    صدا کرتا ھے
    اور جیسے ھوا کی سسکیاں کہتی ھیں
    ہاں تم میرے اپنے تھے
    جب بچھڑتے ھیں
    تو گزری ساعتوں کی روشنی ھم کو بلاتی ھے
    فضا کہتی ھے
    ہاں تم وہ پرندے ھو جو مجھ میں سانس لیتے تھے۔

    خالد شریف
     
    Last edited: ‏12 مئی 2015
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. خواجہ عدنان
    آف لائن

    خواجہ عدنان ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2015
    پیغامات:
    84
    موصول پسندیدگیاں:
    110
    ملک کا جھنڈا:
    محبت خاک کر دے گی

    کہا تھا ناں ۔۔۔؟
    محبت خاک کر دے گی
    جلا کر راکھ کر دے گی
    کہیں بھی تم چلے جاؤ
    کسی کے بھی تم بنو اور جس کسی کو چاہے اپناؤ
    ہماری یاد سے پیچھا چُھڑانا،
    اِس قدر آساں نہیں ‌جاناں!
    کہا تھا ناں؟
    محبت خاک کر دے گی
    جلا کر راکھ کر دے گی

    فاخرہ بتول
     
    Last edited: ‏12 مئی 2015
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. خواجہ عدنان
    آف لائن

    خواجہ عدنان ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2015
    پیغامات:
    84
    موصول پسندیدگیاں:
    110
    ملک کا جھنڈا:
    ذرا سی بات تھی

    تمھیں اپنا بنانا کس قدر دشوار ہے جاناں !
    مگر اس سے بھی مشکل ہے
    تمھیں دل سے بھلا دینا
    ذرا سی بات تھی جو تم سے کہنی تھی
    مگر کہنے کی نوبت ہی نہیں آئی
    مقدر نے نہایت ہی سہولت سے
    تمھیں میرا بنا ڈالا
    بنا مشکل کے پھر میں نے،
    تمھیں دل سے بھلا ڈالا

    فاخرہ بتول
     
    Last edited: ‏12 مئی 2015
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. خواجہ عدنان
    آف لائن

    خواجہ عدنان ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2015
    پیغامات:
    84
    موصول پسندیدگیاں:
    110
    ملک کا جھنڈا:
    اپنے کنوئیں ہیں جِن میں پُھدکتے ہیں سارے لوگ۔۔۔!
    محصُور ہیں عدیم سب اپنے حصار تک۔۔۔!

    شاعر؛
    عدیم ہاشمی
     
    Last edited: ‏12 مئی 2015
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. خواجہ عدنان
    آف لائن

    خواجہ عدنان ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2015
    پیغامات:
    84
    موصول پسندیدگیاں:
    110
    ملک کا جھنڈا:
    بس ایک ہُوک دھڑکتی ہے اب تو سینے میں۔۔!

    ہمارے دل کو تو دھڑکے ہوئے زمانہ ہوا۔۔!

    عدیم ہاشمی​
     
    Last edited: ‏13 مئی 2015
    ارشین بخاری اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. خواجہ عدنان
    آف لائن

    خواجہ عدنان ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2015
    پیغامات:
    84
    موصول پسندیدگیاں:
    110
    ملک کا جھنڈا:
    سب عارضی حروف ہیں تحریرِ وقت کے۔۔!

    مجھ میں یہ فرق ہے کہ ذرا خط کشیدہ ہوں۔۔۔!

    عدیم ہاشمی​
     
    Last edited: ‏13 مئی 2015
    ارشین بخاری اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. خواجہ عدنان
    آف لائن

    خواجہ عدنان ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2015
    پیغامات:
    84
    موصول پسندیدگیاں:
    110
    ملک کا جھنڈا:
    شب ِ جدائی اگر تو ہے عمر میں شامل۔۔۔!

    تو پھر گزر بھی کسی عمرِ مختصر کی طرح۔۔۔!

    عدیم ہاشمی​
     
    Last edited: ‏13 مئی 2015
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. خواجہ عدنان
    آف لائن

    خواجہ عدنان ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2015
    پیغامات:
    84
    موصول پسندیدگیاں:
    110
    ملک کا جھنڈا:
    کیا خبر تھی تری آنکھوں میں بھی دل ڈوبے گا..!

    میں تو سمجھا تھا کہ پڑتے ہیں بھنور پانی میں..!

    عدیم ہاشمی​
     
    Last edited: ‏13 مئی 2015
    ارشین بخاری اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. خواجہ عدنان
    آف لائن

    خواجہ عدنان ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2015
    پیغامات:
    84
    موصول پسندیدگیاں:
    110
    ملک کا جھنڈا:
    اِسے تم خواب مت سمجھو۔۔۔!

    اگر ہم نے گلابوں سے مہک چُن کر
    کوئی لمحہ سجایا ہے
    تو اِس پہ حق ہمارا ہے
    اِسے تم خواب مت سمجھو
    کہ یہ تعبیر ہے جاناں!

    فاخرہ بتول​
     
    Last edited: ‏13 مئی 2015
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. خواجہ عدنان
    آف لائن

    خواجہ عدنان ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2015
    پیغامات:
    84
    موصول پسندیدگیاں:
    110
    ملک کا جھنڈا:
    ابھی تو خواب باقی ہے۔۔۔!

    ابھی سے نیند سے ہم کو جگاتے ہو؟
    نہیں جاناں!
    ابھی پلکیں اُٹھانا تک ہمیں دشوار لگتا ہے
    ابھی تو خواب باقی ہے

    فاخرہ بتول​
     
    Last edited: ‏13 مئی 2015
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. خواجہ عدنان
    آف لائن

    خواجہ عدنان ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2015
    پیغامات:
    84
    موصول پسندیدگیاں:
    110
    ملک کا جھنڈا:
    محبتوں کا خیال رکھنا۔۔۔!!

    محبتوں کا خیال رکھنا
    کہیں نہ ایسا ہو بے دھیانی میں،
    تم ہتھیلی کو کھول ڈالو
    ہوائیں سازش پہ آن اتریں
    تو خشک پتوں سا حال ہوگا
    گلاب رُت کا زوال ہوگا
    محبتوں کا خیال رکھنا ۔۔۔

    فاخرہ بتول
     
    Last edited: ‏12 مئی 2015
    ارشین بخاری اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. خواجہ عدنان
    آف لائن

    خواجہ عدنان ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2015
    پیغامات:
    84
    موصول پسندیدگیاں:
    110
    ملک کا جھنڈا:
    آدمی بھی عجیب چیزہے۔۔۔۔!

    آدمی بھی عجیب چیزہے
    جو نہیں ہےاُسے ڈھونڈتاہے
    مگر جس کوپاتاہے
    اُس کو جب تک کہیں کھو نہ دے
    کتنا بےچین رہتاہے!
    حاضرکوغائب میں
    غائب کوحاضرمیں
    یوں کھوجتاہے
    کہ جیسے وہ خود کھو گیاہے!

    شاعر؛
    احمد ندیم قاسمی
     
    Last edited: ‏12 مئی 2015
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. خواجہ عدنان
    آف لائن

    خواجہ عدنان ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2015
    پیغامات:
    84
    موصول پسندیدگیاں:
    110
    ملک کا جھنڈا:
    چلو، رستے جُدا کر لیں

    چلو، رستے جدا کر لیں
    تمھارے اِن رویوں سے بہت تھک کر،
    نئے رستے پہ چلنے کا،
    مرے دل نے ارادہ کر لیا آخر
    مجھے بھی تو ذرا جینے کا حق دو
    چلو، رستے جُدا کر لیں


    فاخرہ بتول
     
    Last edited: ‏12 مئی 2015
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. خواجہ عدنان
    آف لائن

    خواجہ عدنان ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2015
    پیغامات:
    84
    موصول پسندیدگیاں:
    110
    ملک کا جھنڈا:
    خوشیاں کاش غموں سے ہوتیں..!

    خوشیاں کاش غموں سے ہوتیں
    بِن پوچھے، بِن مانگے اور بنا چاہے ہی
    خالی جھولی میں بھر جاتیں
    اور کہیں واپس نہ جاتیں
    دل پر گہری چوٹ لگاتیں
    ہر پل، ہر ساعت تڑپاتیں
    ہم روتے تو یہ بھی روتیں
    پلکیں صبح و شام بھگوتیں
    خوشیاں کاش غموں سے ہوتیں


    فاخرہ بتول​
     
    Last edited: ‏12 مئی 2015
    ارشین بخاری اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. خواجہ عدنان
    آف لائن

    خواجہ عدنان ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2015
    پیغامات:
    84
    موصول پسندیدگیاں:
    110
    ملک کا جھنڈا:
    Deception

    مجھے تنہا سمجھتے ہو؟
    تمھاری یاد کے روشن ہیولے میں
    ہوں جاناں! اس طرح سے میں
    کہ جسیے آسماں کو چاند تاروں کے جھڑمٹ میں
    مجھے تنہا سمجھتے ہو؟

    فاخرہ بتول
     
    Last edited: ‏12 مئی 2015
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. خواجہ عدنان
    آف لائن

    خواجہ عدنان ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2015
    پیغامات:
    84
    موصول پسندیدگیاں:
    110
    ملک کا جھنڈا:
    مشورہ۔۔۔!

    اسے آواز دینے سے ذرا پہلے
    یہ اپنے ذہن میں رکھنا
    کہ جب کوئی
    کسی کو چھوڑ جانے کا ارادہ کر ہی لیتا ہے
    تو پھر مغموم آوازیں
    کہیں دم توڑتے لہجے
    بکھرتے ٹوٹتے لفظوں کی جھنکاریں
    بس اک ہارے کھلاڑی سے زیادہ
    کچھ نہیں ہوتیں
    ٭٭٭

    منیر انور
     
    Last edited: ‏12 مئی 2015
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. خواجہ عدنان
    آف لائن

    خواجہ عدنان ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2015
    پیغامات:
    84
    موصول پسندیدگیاں:
    110
    ملک کا جھنڈا:
    تم مجھے اچھی لگتی ہو!


    تم مجھے اچھی لگتی ہو
    بس تم مجھے اچھی لگتی ہو!
    تم اتنی سُندر ہو کہ نہیں !
    تمہیں اک نظر جو دیکھے وہ
    سُدھ بُدھ بھولے، مدہوش رہے
    بس تم مجھے اچھی لگتی ہو!
    تم ہنس دو تو موسم بدلیں
    تم جاگو تو دنیا جاگے
    جھلمل جھلمل منظر ہوں سب
    اور نہ سوجھے کچھ آگے
    بس تم کو دیکھیں، دیکھتے جائیں
    معلوم نہیں تم اتنی پیاری
    اتنی سُندے ہو کہ نہیں
    بس تم مجھے اچھی لگتی ہو!

    (امجد اسلام امجد)
     
    Last edited: ‏12 مئی 2015
    ملک بلال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. خواجہ عدنان
    آف لائن

    خواجہ عدنان ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2015
    پیغامات:
    84
    موصول پسندیدگیاں:
    110
    ملک کا جھنڈا:
    یہاں کِسی کو کِسی کی خبر نہیں ملتی۔۔۔!
    بس ایک رشتہء آب و ہوا غنیمت ہے۔۔۔!​

    سلیم کوثر​
     
    ارشین بخاری اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. خواجہ عدنان
    آف لائن

    خواجہ عدنان ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2015
    پیغامات:
    84
    موصول پسندیدگیاں:
    110
    ملک کا جھنڈا:
    جسم پر ماس نہیں رہنے دیا کرتی یہ آگ۔۔۔۔!!
    اس تن و توش پہ دعویٰ ہے کہ تم عاشق ہو۔۔۔۔!!

    علی زریون
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. خواجہ عدنان
    آف لائن

    خواجہ عدنان ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2015
    پیغامات:
    84
    موصول پسندیدگیاں:
    110
    ملک کا جھنڈا:
    نظم-
    اگر ہم ٹوٹ جاتے-

    اگر ہم ٹوٹ جاتے
    تو ستارے روٹھ جاتے
    پھول کھلنا چھوڑ دیتے
    اور پرندے چہچہانا بھول جاتے

    اگر ہم ٹوتجاتے
    تو کئی صدیاں ادھورے خواب کی حیرت میں گُم رہتیں
    اِدھر میں رنج و غم سہتا
    اُدھر تم رنج و غم سہتیں
    زباں سے میں نہ کچھ کہتا ، زباں سے تم نہ کچھ کہتیں
    اگر ہم ٹوٹ جاتے
    تو کئی جنموں تلک یہ پیاس رہ جاتی
    خلش اک زندگی بن کر
    پسِ احساس رہ جاتی
    ان آنکھوں کو تمہارے دیکھنے کی آس رہ جاتی

    اگر ہم ٹوٹ جاتے-----------!

    عبیداللہ علیم
     
    پاکستانی55 اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    خوبصورت انتخاب ہے خواجہ عدنان جی !
    لگتا ہے آپ کو آزاد نظم زیادہ پسند ہے :)
     
    پاکستانی55 اور خواجہ عدنان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  24. خواجہ عدنان
    آف لائن

    خواجہ عدنان ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2015
    پیغامات:
    84
    موصول پسندیدگیاں:
    110
    ملک کا جھنڈا:
    بہت نوازش
    جی بھائی :)
     
  25. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    عدنان بھائی بہت اچھا انتخاب ہے لگتا ہے آپ کو بھی اچھی شاعری پڑھنے کا شوق ہے آپ شاعری کی لڑیوں کو بھی ضرور وقت دیں اور سوالیہ بیت بازی میں بھی حصہ لیں آپ کو اچھا لگے گا خوش رہیں
     
    ملک بلال اور خواجہ عدنان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  26. خواجہ عدنان
    آف لائن

    خواجہ عدنان ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2015
    پیغامات:
    84
    موصول پسندیدگیاں:
    110
    ملک کا جھنڈا:
    جی ضرور
    شکریہ
     
  27. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوبصورت انتخاب ۔۔۔۔ آپ کے اعلیٰ ذوق ہونے کا منہ بولتا اظہار۔۔۔۔ زبردست
     

اس صفحے کو مشتہر کریں