1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لو لیول لینگویج - بنیادی معلومات

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از دُعا, ‏28 اپریل 2015۔

  1. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    چونکہ آپ کا کمپیوٹر بیک گرونڈ نہیں ہے تو پہلے ہم کمپیوٹر کی عمومی ورکنگ کی بات کرتے ہیں۔کمپیوٹر ایک مشین ہے۔ مشین وہی کچھ کرتی ہے جو اس کو کہا جائے۔ اس کی اپنی کوئی سوچ نہیں ہوتی ہے۔اگر اس کو بالکل بنیادی لیول پر دیکھیں تو فقط کرنٹ کے آنے یا نہ آنے کی بات ہے۔
    بات شروع کرتے ہیں ون بٹ کمپیوٹر سے۔ ون بٹ کمپیوٹر کی سادہ ترین مثال یہ ہے کہ آپ اپنے کمرے کے باہر ایک بلب لگا لیں۔ جب بھی بلب آن ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کمرے میں ہیں اور جب بلب آف ہے تو آپ کمرے میں نہیں ہیں۔ یعنی ون بٹ کمپیوٹر آپ کو صرف دو آپشن دے گا۔ ہاں یا نہیں یا کمپیوٹر کی زبان میں 0 یا 1۔
     
    پاکستانی55، ملک بلال اور دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    ہمم۔۔رائٹ۔۔
     
    پاکستانی55 اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    اب ہم اسی کمپیوٹر میں ایک بلب کا اضافہ کرتے ہیں۔ تو آپ دیکھیں گی کہ اب ہمارے پاس مذید آپشن آ گئے ہیں۔اگر دونوں بلب آن ہیں تو آپ کمرے میں ہیں۔ اگر دونوں آف ہیں تو آپ سو رہی ہیں۔ اگر پہلا بلب آن ہے تو آپ یونیورسٹی گئی ہیں اور اگر دوسرا بلب آن ہے تو آپ مارکیٹ گئی ہیں۔ یہ دو بٹ کا کمپیوٹر ہے جس میں آپ کے پاس چار آپشن ہیں۔کمپیوٹر کی زبان میں
    00
    01
    10
    11
     
    محبوب خان، پاکستانی55 اور دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    یس آئی نو ڈیٹ کمپیوٹر کین انڈرسٹینڈ اونلی مشین لینگویج ڈیٹ از 0 آر ون۔۔بی کاز کمپیوٹرز آر سٹوپڈ۔۔
     
    پاکستانی55، ملک بلال اور واصف حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    اسی طرح آپ بلب بڑھاتی جائیں تو آپشن بڑھتے جائیں گے۔ اور اس سے جو گنتی بن رہی ہے اس کو بائنری کہتے ہیں۔اس کو ہم 8 بٹ تک بڑھاتے ہیں جو کہ ایک بائٹ بناتی ہے۔ایک بائٹ وہ مقدار ہے جس سے موجودہ کمپیوٹر کو کوئی قابل قدر چیز سمجھائی جا سکتی ہے۔اور 8 بٹ میں 256 آپشن ہوتی ہیں۔ اسی بائٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپوٹر پر ہندسے لکھنے کا ایک سٹینڈرڈ کوڈ بنایا گیا ہے جس کو ایسکی ASCII abbreviated from American Standard Code for Information Interchange کہتے ہیں۔ اس کا جدول زیل میں ہے۔
    [​IMG]

    یعنی 8 بٹ کمپیوٹر میں 119 نمبر آپشن کا مطلب ہے w
     
  6. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    یہی بات ہم دوسرے الفاظ میں یوں کہہ سکتے ہیں کہ جب بھی آٹھ تاروں میں کرنٹ اس طرح آئے گا کمپیوٹر اسے w تصور کرے گا
    01110111
    یاہماری اوپر کی مثال میں جب بھی بلب اس سیکونس میں جلیں گے تو وہ w ہو گا۔
     
    محبوب خان, پاکستانی55, دُعا اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    غور طلب بات یہ ہے کہ اس سیکونس کو ایک ایک کر کے دیکھا جاتا ہے۔ یعنی پروسیسر ایک وقت میں ایک کام کرتا ہے۔ تو باقی سیکونس کہاں رکھا جائے۔ تو اس کا حل میموری ہے۔
     
    پاکستانی55، ملک بلال اور دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جب بھی پروسیسر نے کام کرنا ہے تو وہ میموری سے ڈاٹا لیتا ہے۔اس میموری کو ہم ریم کہتے ہیں۔اور ایسا ڈاٹا جس کی فوراً دوباری ضرورت ہو سکتی ہے اس کو پراسیسر اپنے پاس ہی موجد میموری میں رکھتا ہے جس کو رجسٹر کہتے ہیں۔
    مکمل سیکونس یہ ہے کہ I/O Device سے ڈاٹا ریم میں جاتا ہے اور اور وہاں سے پراسیسر میں۔ پراسیسنگ کے بعد یا تو واپس ریم میں آتا ہے یا وقتی طور پر رجسٹر میں جاتا ہے۔ اور کام ختم ہونے کے بعد اگر اس کو محفوظ رکھنا ہو تو ریم سے واپس ہارڈ ڈسک پر جاتا ہے۔
     
  9. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    اس کا مطلب ہے رجسٹر ریم میں موجود ٹوٹل میموری سپیس کا ہی حصہ ہوتا ہے؟
     
    محبوب خان اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جی ہاں کہہ سکتے ہیں۔ جیسے کہ ایک بنیادی فنکشن دو اعداد کو جمع کرنا ہو تو دونوں اعداد ایک ایک رجسٹر میں جائیں گے اور پھر پراسیسنگ کے بعد واپس ریم میں آئیں گے۔سکرین پر اس وقت تک نظر نہیں آئیں گے جب تک ایک پراسیس اس کو I/O Device پر نہیں بھیجے گا۔
     
  11. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    اس کا مطلب رجسٹر عارضی طور پر میموری ریزرو کا کام کرتا ہے؟
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    اب جبکہ ہم نے کمپیوٹر کا بنیادی فنکشن سمجھ لیا ہے تو آگے چلتے ہیں۔ جیسا کہ ہینڈ آوٹ میں ایک جاہل نوکر کی مثال دی گئی ہے کہ اگر اس کو الماری سے کتاب نکالنے کا کہا جائے تو ہم اس کو کتاب کا نام نہیں بلکہ کتاب کی لوکیشن بتائیں گے کہ دوسرے خانے سے تیسری کتاب لاؤ۔ اسی طرح ہم میموری سے ڈاٹا لینے کے لیے اس کا ایڈریس بتائیں گے۔
    اوپر کی مثال میں ہم نے جو آٹھ تاروں کا ذکر کیا تھا تو کمپیوٹر کی زبان میں اس کو بس کہتے ہیں۔ یہ تین قسم کی ہوتی ہیں۔۔ ایڈریس بس، ڈاٹا بس اور کنٹرول بس۔ ایڈریس بس میں صرف میموری لوکیشن ہوتی ہے، ڈاٹا بس میں اصل ڈاٹا ہوتا ہے اور کنٹرول بس پراسیسنگ کنٹرول کمانڈ کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
     
  13. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    آج کے لیے اتنا کافی ہے۔ آپ کے لیے آج کا سوال یہ ہے کہ ایک کلو بائٹ میموری 1024 کیوں ہوتی ہے جبکہ باقی تمام جگہ کلو 1000 ہوتا ہے؟
     
    پاکستانی55 اور دُعا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    ہمم۔۔رائٹ۔۔جی بالکل جب تک ہم اسے مکمل طور ہر سب سمجھایئں گے نہیں بک آپ تک نہیں آئے گی۔۔یعنی سیم یہی کام ہم کمپیوٹر میں کریں گے ایک ٹاسک کو مکمل کرنے کے لیے ہم کمپیوٹر کو بتایئں گے کہ کیا اور کیسے اور کہاں یہ کام کرنا ہے یعنی سارا اس کا ایڈریس ،اس کی لوکیشن ،اس کے ٹاسک کو مکمل کرنے کے لیے جو بھی انفارمیشن ہوں گی وہ سب دینی ہوں گی۔۔
     
    محبوب خان، پاکستانی55 اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. حماد
    آف لائن

    حماد منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    402
    موصول پسندیدگیاں:
    95
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کی اس لڑی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی میں منتقل کر کے اس کا ٹائٹل "لو لیول لینگویج - بنیادی معلومات"کر دیا گیا ہے۔
     
    محبوب خان، پاکستانی55، ملک بلال اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ آپ کا
     
    پاکستانی55 اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جی ہاں۔ اس کی مثال ہینڈآوٹ میں دیا گیا یہ بنیادی کوڈ ہے۔
    کوڈ:
    ; a program to add three numbers using registers
    [org 0x0100]
    mov ax, 5 ; load first number in ax
    mov bx, 10 ; load second number in bx
    add ax, bx ; accumulate sum in ax
    mov bx, 15 ; load third number in bx
    add ax, bx ; accumulate sum in ax
    mov ax, 0x4c00 ; terminate program
    int 0x21
    اس کوڈ میں 5 کا ہندسہ ایک رجسٹر میں ڈالا گیا۔ پھر 10 کا ہندسہ دوسرے رجسٹر میں ڈالا کیا اور پہلے رجسٹر میں پراسیسنگ کے بعد جو رزلٹ آیا وہ ڈالا گیا پھر 15 کا ہندسہ دوسرے رجسٹر میں ڈالا گیا اور ایک مرتبہ پھر پراسیسنگ کا رزلٹ پہلے رجسٹر میں ڈالا گیا۔
     
    محبوب خان، پاکستانی55 اور دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    سوری میں نے آپ کا سوال ہی اب دیکھا ہے ۔۔ویسے یہ اچھی بات نہیں پہلے دن ہی آپ سوال بھی پوچھ رہے ہیں۔۔(مسکراہٹ)
    ویسے جہاں تک مجھے معلوم ہے ڈیٹا کام میں اتنا ہی پڑھا تھا کمپیوٹر کے بائنری سسٹم کی وجہ سے 1 کلوبائٹ 1024 کے برابر ہوتا ہے کیونکہ جیسا کہ پہلے بھی آپ نے بتایا ہے کہ کمپیوٹر کی لینگویج صرف 0 اور 1 ہے تو میموری میں جو کچھ بھی ہوگا وہ بھی صرف بائنری بیس پر ہوتا ۔۔اور بائنری کی پاور 2 ہوتی ہے جیسا کہ آکٹل کی 8 ہوتی ہے ڈیسی مل کی پاور 10 ہوتی ہے۔۔اب کمپیوٹر میں ہم میموری میں جو کچھ بھی سٹور کریں گے وہ صرف اور صرف 0 اور 1 میں ہوگا۔۔باقی ڈیٹیل آپ بتائیں مجھے اتنا نہیں معلوم اب یہ 1024 بنتا کیسے ہے جو معلوم تھا اس کے مطابق بتادیا۔
    باقی آپ بتائیں؟
     
    Last edited: ‏6 مئی 2015
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    دیکھیں اسی کو دیکھ کر مجھے اس کی سمجھ نہیں آرہی یہ ہے کیا۔۔؟
    اب تو کلاس ختم ہوگئی۔۔کل آپ سے پوچھوں گی
    Accumulator کا۔جیسا کہ اس میں بھی لکھا ہوا ہے
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جب رجسٹر پر بات ہو گی تو یہ بھی واضع ہو جائے گا۔ فی الوقت آپ یوں سمجھ لیں کہ جس رجسٹر میں پراسیسنگ کے بعد ڈاٹا آتا ہے اس کو Accumulator کہتے ہیں۔ اوپر کے کوڈ میں ax جوکہ پہلا رجسٹر ہے ایکمولیٹر کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔ یوں تو کای بھی رجسٹر کو استعمال کیا جا سکتا ہے مگر عموما پہلا رجسٹر اس مقصد کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
     
    ملک بلال، محبوب خان اور دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کا جواب کافی حد تک درست ہے۔ چونکہ بائنری کی پاور 2 ہوتی ہے تو کسی بھی صورت میں یہ 1000 نہیں ہو سکتا اس لیے 1000 کے قریب تریں ویلیو کو کلو کہا جا تا ہے۔ اگر اس سے پچھلی ویلیو دیکھیں تو وہ 512 ہو گی اور اس سے اگلی 2048
     
    ملک بلال اور دُعا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    ہمم۔۔بہت شکریہ بھائی صاحب۔سوری میں آج 3 دن بعد آئی ہوں فورم میں ،مجھے معلوم نہیں تھا آپ آج آئیں گے ورنہ میں مس نہ کرتی آج کی کلاس کو۔
     
  23. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    ہمم۔۔جی سمجھ آگئی اس کی۔تھینکس
     
  24. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    کای کیا ہوتا ہے اس کی وضاحت کر دیں
     
  25. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    کوئی لکھنا چاہتا تھا غلطی سے کائی لکھ دیا
     
    دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔
  26. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    اوکے بھائی تھینکس
     
  27. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہو۔
     
    ھارون رشید اور دُعا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  28. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    رجسٹر پروسیسر کا حصہ ہوتے ہیں۔۔۔۔۔جبکہ ریم بنیادی میموری ہونے کے باجود پروسیر سے جدا ہے۔۔۔۔پروسیسر کا حصہ ہونے سے مرآد ہے کہ وہ فزیکلی وہاں لوکیٹڈ ہوتے ہیں۔
     
    ملک بلال، ھارون رشید اور دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    جی آپ نے یہ ثابت کردیا ہے
     
  30. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    چلو کوئی گل نئیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں