1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وائٹ چکن کڑاہی

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از عائشہ جاوید, ‏10 ستمبر 2008۔

  1. عائشہ جاوید
    آف لائن

    عائشہ جاوید ممبر

    شمولیت:
    ‏1 جون 2008
    پیغامات:
    176
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    [glow=red:3geoul0r]اجزاء۔[/glow:3geoul0r]

    چکن ایک کلو۔ (چھوٹے پیس)
    پیاز 4 عدد ۔ (باریک کاٹ لیں)
    لہسن کا پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ۔
    ادرک 50 گرام ۔ ہوائیاں کاٹ لیں۔
    ہری مرچ ۔ باریک کتری ہوئی 6 سے 8 عدد۔
    پسی ہوئی کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ۔
    سفید زیرہ۔ ایک چائے کا چمچ (بھون کر پیس لیں )
    پسا ہوا گرم مصالحہ۔ ایک چائے کا چمچ۔
    ہرا دھنیا۔ باریک کترا ہوا تھوڑا سا۔
    فریش کریم۔ ایک کپ۔
    نمک۔ آدھا چائے کا چمچ۔
    کوکنگ آئل۔ ایک کپ۔

    [glow=red:3geoul0r]ترکیب۔[/glow:3geoul0r]

    کڑاہی میں آئل گرم کر کے چکن اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے پانچ منٹ تک ڈھانپ کر پکائیں۔ اب پیاز ، لہسن ، کالی مرچ، زیرہ شامل کر کے مزید 15 منٹ پکانے کے بعد ہری مرچیں ڈال کر بھونیں تاکہ مرچوں کا ذائقہ چکن میں بس جائے۔ جب چکن آئل چھوڑ دے تو اس میں فریش کریم ڈال کر 2 منٹ پکائیں اور آخر میں ادرک ڈال کر 2 منٹ کے لئے دم پر رکھ کر اُتار لیں۔ اور ہرا دھنیا چھڑک کر نان اور سلاد کے ساتھ تناول کریں۔ (اس ڈش میں پانی بلکل استعمال نہیں کرنا ہے)
     
    سین اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    عائشہ جی۔۔ ہمیشہ کی طرح آپ کا بہت بہت شکریہ۔۔ :dilphool:
     
  3. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    کبھی کوئی ہمیں بھی بنا کر کھلائے گا ۔ :soch: :soch: :soch:
     
  4. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    شکریہ عائشہ جاوید صاحبہ :dilphool:
     
  5. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    منہ میں پانی آگیا، اور ابھی تو سحری میں بھی بہت دیر ھے،!!!!!!
    :dilphool:
     
  6. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    کسی نے آج ھی مجھ سے اسٹو بنانے کا طریقہ پوچھا تھا، کیا عائشہ جی آپ بتا سکتی ھیں،!!!!!
     
  7. عائشہ جاوید
    آف لائن

    عائشہ جاوید ممبر

    شمولیت:
    ‏1 جون 2008
    پیغامات:
    176
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    پسندیدگی اور حوصلہ افزائی کے لئے ایک بار پھر آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔
    اور انکل جی اسٹو بنانا تو بہت آسان ہے۔ شکریہ یا تعریف کی طلب کے بغیر ابھی لکھے دیتی ہوں۔
     
  8. بےمثال
    آف لائن

    بےمثال ممبر

    شمولیت:
    ‏7 مارچ 2009
    پیغامات:
    1,257
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    اللہ پوچھیں‌گا آپ کو عائیشہ جاوید جی،کیوں‌مسافروں کو ترساتی ہو اتنے مزیدار ریسیپیز لکھوا کر۔ہم تو انڈا نہیں‌پکا سکتے،آپ نے خامخاہ منہ میں‌ہمارے پانی بھر دیا۔خیر،اب اسے پکوا کر ڈی ایچ ایل کرنا مت بھولیئے گا :khudahafiz:
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جب عائشہ جاوید صاحبہ آئیں گی تو جواب بھی مل جائے گا۔
    فی الحال تو وہ پچھلے کافی عرصہ سے غائب ہیں۔ :neu:
     
  10. حسان خان
    آف لائن

    حسان خان ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    6
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    کریم بیکری سے ڈبے والی یا دودھ سنٹرز سے کھلی ؟
     

اس صفحے کو مشتہر کریں