1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جدائی بانٹنے کو آدمیت جاگ جاتی ہے

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عائشہ بیگ عاشی, ‏22 فروری 2015۔

  1. عائشہ بیگ عاشی
    آف لائن

    عائشہ بیگ عاشی ممبر

    شمولیت:
    ‏22 فروری 2015
    پیغامات:
    21
    موصول پسندیدگیاں:
    51
    ملک کا جھنڈا:
    ~~ غزل ~~
    تمہاری یاد جاگے تو اذیت جاگ جاتی ہے
    سحَر تک رَت جگے کی بربریت جاگ جاتی ہے

    اذانِ ہجر گُونجے گُنبدِ دل، گنبدِ جاں میں
    نمازِ وصل ادا کرنے کی نیت جاگ جاتی ہے

    کہیں بھی شیریں و فرہاد کا کیسے ملن ہوتا
    ہمیشہ ہی روایت کی وصیت جاگ جاتی ہے

    محبت کی اذاں سن کر کبھی انساں نہیں جاگا
    جدائی بانٹنے کو آدمیت جاگ جاتی ہے

    اگرہو مرد سے لغزش ، تو کچھ ہوتا نہیں عاشی
    خطا عورت سے ہو ! غیرت حمیت جاگ جاتی ہے
    ~~~~~~~~~~~~
    عائشہ بیگ عاشی
    ~~~~~~~~~~~~

    aziyat jaag jati hy.jpg
     
    ھارون رشید، دُعا، این آر بی اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ادب دوست
    آف لائن

    ادب دوست ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2015
    پیغامات:
    22
    موصول پسندیدگیاں:
    13
    ملک کا جھنڈا:
    عائشہ بیگ
    جدید لہجے کی غزل ہے - موضوع اچھے لگے مجھے
    داد قبول کیجیے-
     
    Last edited: ‏5 جولائی 2015
  3. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    محبت کی اذاں سن کر کبھی انساں نہیں جاگا
    جدائی بانٹنے کو آدمیت جاگ جاتی ہے

    واہ، بہت خوب غزل ہے۔
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    کیا سچی باتیں کی ہیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں