1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اِسلام کا شکوہ مسلمانوں سے

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از مبارز, ‏20 اگست 2008۔

  1. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    اِسلام کا شکوہ​

    مسلمانوں سے​

    (اختر شیرانی)​

    اے مسلماں تیری وہ دیرینہ عظمت کیا ہوئی
    وہ حمیّت ‘ وہ دلیری ‘وہ شُجاعت کیا ہوئی

    کُفر زارِ ہند کا تجھ پر اثر کیوں ہو گیا؟
    وہ عرب والوں کی اِسلامی صداقت کیا ہوئی

    یاس کی تاریکیوں میں راہِ گُم کردہ ہے تُو
    آج وہ اُمّید کی پُر نُور صورت کیا ہوئی

    جو نہ کرتی تھی تمیز بندہ و آقا کبھی
    آہ وہ یک رنگیء جوشِ اخوّت کیا ہوئی

    جس کی کیفیّت میں گُم تھی روحِ سلمان و بلال
    بادہء عرفاں کی وہ مستانہ لذّت کیا ہوئی

    جن کی ہیبت سے کبھی کانپ اُٹھتے تھے روم و فرنگ
    تیری تکبیروں کی وہ شیرانہ صولت کیا ہوئی

    صفحہء تاریخ پر جو آج تک تابندہ ہے
    آج تیری وہ تحیّر خیز شوکت کیا ہوئی

    جو چلا دیتی تھی خُشکی پر کبھی سَو سَو جہاز
    آج تیرے دست و بازو کی وہ ہمّت کیا ہوئی

    جس نے جا گاڑا تھا یورپ میں عَلَم اِسلام کا
    آہ تیرے بازوؤں کی اب وہ طاقت کیا ہوئی

    سینہء افریقہ تھا جس کا مزارِ دائمی
    تیرے ماضی کی وہ طوفاں خیز عظمت کیا ہوئی

    دجلہ و نیل آج تک ہیں جس کے غم میں اشکبار
    وہ خلافت کیا ہوئی ؟ وہ اْسکی سطوت کیا ہوئی

    روک سکتا تھا نہ کوئی جن کو بحر ِ بیکراں
    تیرے وہ بیڑے کہاں ہیں ؟ اُن کی قوّت کیا ہوئی

    رو رہے ہیں آج تک جس کو کھنڈر اسپین کے
    وہ حکومت کیا ہوئی؟ وہ اُسکی شوکت کیا ہوئی

    یاد کر للہ ! آج اُن رفعتوں کو یاد کر
    تیرے دل کو کیا ہؤا ‘ اُسکي وہ غیرت کیا ہوئی

    اُٹھ رہا کر دل کو خوابِ عیش کی زنجیر سے
    گُونج اُٹھّیں پھر فضائیں نعرہء تکبیر سے​


    اللہ اکبر​
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    یہ چمن معمور ہوگا نغمہء توحید سے۔
    انشاءاللہ
     
  3. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    بہت خوب کاشفی بھائی
    نعیم بھائی اللہ ہم سب مسلمانوں کو بھی متحد و متفق ہو کر آپ کے خیالات "یہ چمن معمور ہوگا نغمہء توحید سے" کو عملی شکل دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ اتحاد و اتفاق تب ہی ممکن ہے جب ہم اللہ رسی کو مضبوطی سے تھام لیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں