1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عورتوں کوزندہ دفن کرنا روایات کی پاسداری؟؟؟

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از آزاد, ‏30 اگست 2008۔

  1. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    بلوچستان میں پانچ خواتین کو زندہ دفن کر دیا گیا۔
    (جہالت اور شرمناک ذلالت کی اور کیا انتہا ہوگی؟؟؟ یہ ہے میرے ملک پاکستان کے سیاستدانوں کا حال۔ اللہ ہی اِن جاہل لوگوں کو عقل اور شعور دے۔ آمین) آزاد۔۔۔

    بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد
    [​IMG]
    فائل فوٹو: سینیٹر اسرار اللہ زہری

    سینیٹر اسرار اللہ زہری نے بلوچستان میں پانچ خواتین کو زندہ دفن کرنے کے واقعے کو قبائلی روایات کی پاسداری قرار دیا ہے۔
    بلوچستان سے تعلق رکھنے سینیٹر اسرار اللہ زہری نے کہا ہے کہ ’بلوچ قبیلے نے قبائلی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے پانچ عورتوں کو زندہ دفن کیا ہے اس لیے اس معاملے کو نہ اُچھالا جائے۔‘

    جمعہ کے روز سینیٹ کے اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بسنے والے قبائل کی اپنی اپنی روایات ہوتی ہیں جن کی وہ پاسداری کرتے ہیں۔

    حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی سینیٹر یاسمین شاہ نے کہا کہ پانچ عورتوں کو زندہ دفن کرنے کے واقعہ کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔ انہوں نے مختلف اخبارات میں چھپنے والی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک وزیر کا بھائی بھی ملوث ہے اس لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان عورتوں کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے شادی کرنا چاہتی تھیں جس کا انہیں اسلام نے بھی حق دیا ہے۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ جان محمد جمالی نے کہا کہ ’اس ایوان میں بات کرنا بہت آسان ہے آپ اُس علاقے میں جائیں اور وہاں کے حالات دیکھ کر پھر ایوان میں بات کریں۔‘
    [​IMG]
    فائل فوٹو: سینیٹر یاسمین شاہ

    جان محمد جمالی نے کہا کہ جس علاقے میں یہ واقعہ ہوا ہے وہ ان کے علاقے کے قریب میں ہوا ہے اس لیے جب تک اس کی رپورٹ نہ آجائے اس وقت تک وہ بھی اس پر بات نہیں کر سکتے۔

    سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کامل علی آغا نے کہا کہ ملک میں آئین اور قانون موجود ہے اور ان کی موجودگی میں اگر اس طرح کے واقعات ہوں گے تو پھر دنیا میں ملک کی ساکھ متاثر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو سینیٹ کی کمیٹی کے سپرد کر دیا جائے جو اس کی تحقیقات کرکے رپورٹ ایوان میں پیش کرے۔

    سینیٹ میں قائد ایوان رضا ربانی نے کہا کہ چونکہ یہ ایک صوبائی معاملہ ہے اس لیے حکومت نے صوبائی حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس واقعہ کی رپورٹ مکمل کرکے وفاقی حکومت کو بھجوائیں۔رضا ربانی نے کہا کہ اگر اس واقعہ میں پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر کا کوئی رشتہ دار بھی ملوث ہو تو اُس کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پیر کے روز ایوان میں ایک بیان دیں گے اور اگر ایوان کے ارکان اس سے متفق نہ ہوئے تو اس کو ایوان کی انسانی حقوق کے بارے میں کمیٹی کے سپرد کردیا جائے۔
     
  2. عمران الحسینی
    آف لائن

    عمران الحسینی ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جولائی 2008
    پیغامات:
    29
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ایک تعلیم ہی ایسا ذریعہ ہے جو ہم کو شعور آدمیت دے سکتا ہے۔

    اور

    ایک لیڈر ہی ہے جو ہمیں ہمارے حقوق دلا سکتا ہے۔
     
  3. پنل
    آف لائن

    پنل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جون 2008
    پیغامات:
    141
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    اسلام علیکم
    مجھ کو یہ تو معلوم نہیں کہ اندر کی کہانی کیا ھے لیکن اتنا میں جنتا ھوں کہ اِس ڈیش اور کیبل نے ھمارے کلچر اور ثقافت کو تباہ کر دیا ھے اور جب ھم تعلیم حاصل کرتے ھے تو اُس کا غلط استعمال کرتے ھیں‌ھےآج کی تعلیم ھم کو شعور کے بجائے بے شعوری دے رہی ھے اور یہ تعلیم حاصل کرکے ھم اس کا غلط استعمال کرنے لگ گئے ھیں اس تعلیم نے ھماری انکھوں پر پٹی باندھ دی ھے
     
  4. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    انتہائی شرمناک اور دکھ کی خبر ہے۔
    حیرت ہے کہ لوگ اب بھی ایسے جاہلوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں