1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

21 دسمبر 2012

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از پنل, ‏12 اگست 2008۔

  1. پنل
    آف لائن

    پنل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جون 2008
    پیغامات:
    141
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    کیا 21 دسمبر 2012 کو کوئی خاص تبدیلی آنے والی ھے؟
    کیا دُنیا میں کوئی تغیر ھونے جا رہا ھے۔
    کیا دُنیا میں ہر 1000 سال بعد ایک خاص عمل کے زریعے زمین کروٹ بدلتی ھے؟
    سائینس کیا کہتی ھے
    کیا زلزلے یا پھر سمندری طوفان اُسی سلسلے کی کڑی ھے۔کیا زمین کروٹ بدلنے جارہی ھے۔
    کیا جب ظلم حد سے بڑھ جاتا ھے تو زمین اپنا پیٹ چاک کر لیتی ھے یہ سب کیا ھے۔
     
  2. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    اللہ اپنا رحم و کرم فرمائے آمین ہمیں آفات و حادثات سے بچائے آمین
    آپکا سوال
    کیا 21 دسمبر 2012 کو کوئی خاص تبدیلی آنے والی ھے؟
    دنیا کی تبدیلی کا تو پتا نہیں لیکن اگر زندگی نے وفا کی تو میرا منا پورے 9 سال کا ہو جائے گا انشاءاللہ :yes:
     
  3. فرخ
    آف لائن

    فرخ یک از خاصان

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2008
    پیغامات:
    262
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    :201: :201: :dilphool:


    بہت خوب مسز مرزا
    یہ بھی بہت بڑی تبدیلی ہوگی اگر غور کیا جائے۔
     
  4. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    مسز مرزا بہن ۔ ۔ ماشا اللہ ۔ ۔ ۔ اللہ آپ کے منے کو صحت اور طویل عمر عطا فرمائے

    ویسے پنل بھائی پچھلی صدی میں اس تاریخ کو کیا ہوا تھا ۔ ۔ ۔ بات مکمل نہیں ہے۔
     
  5. پنل
    آف لائن

    پنل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جون 2008
    پیغامات:
    141
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    عرفان جس طرح کے موسمی حالات چھل رہے ھہیں۔اور جس طرح سورج کی تپش میں اظافہ ھو رہا ھے اس کو مد نظر رکھ کر ویسے آسانی کے ساتھ آندازہ کیا جا سکتا ھے۔اور جس طرح جنگ مسلط کی جا رہی ھے۔ایک چیز اور ایک صاحب جن کا تعلق کراچی سے ھے۔ان صاحب کا تعالق روحانیت سے ھے نام تو میں بھول گیا۔لیکن ان صاحب نے دو سال پہلے سنڈے منگزین جنگ میں پیش گوئی کی تھی کہ کہ زمین ہر ایک ہزار سال میں کروٹ لیتی ھے۔لیکن انہوں نے نے کہا تھا یہ سال 2008 ھے اب 2008 تقریبا" گزر چکا ھے لیکن ایسی تبدیلی سامنے نہیں آئی ھے۔ غیب کا علم میرا خدا ھی جانتا ھے۔
    اور کچھ میں نے آن لین سے سرچ کیا ھے جو 21 دسمبر کی 2012 کا سال ھے۔ویسے ھو سکتا ھے کہ یہ پروپینگڈا بھی ھو سکتا ھے۔کیونکہ مغربی میڈیا پروپینگڈا کرنے میں بہت اگے ھیں تاکہ مسلمان بدزن ھو جائے۔اور مسلمان دل چھوڑ دئے اور مسلمان جدوجہد نہ کریں اور مسلمانوں کے دماغ ماؤف ھو جائے۔اور مسلمان بکھر جائے۔
    یہ ایک مثبت بحث ھے جس میں ھم ایک دوسرے کی آرا سے مستفید ھو سکے۔
    وسے امریکہ نے اِس حد تک ترقی کر لی ھے کہ وہ کسی بھی علاقے میں زلزلے کی جھٹکے دے سکتا ھے۔۔
    خُدا نے انسان کو کچھ اختارات دیئے ھیں اور انسان بہت کچھ بھی کر سکتا ھے۔اُس کی سوچ کے دھارے تپدیل ھو جاتے ھیں۔
     
  6. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    اسلامی یا قرآنی رو سے 40 کا ہندسہ اہم ہے۔کیونکہ قرآن حکیم میں ہے۔

    40 سال کی عمر میں انسان پختگی کی عمر میں پہنچتا ہے۔

    بنی اسرائیل نے جب حضرت موسیٰ کو کورا جواب دیا جہاد کرنے کے سلسے میں تو ان کو بھی 40 سال کی سزا دی گئی تھی۔

    اسی لئے 40 دن یعنی چلہ اکچر موقعوں پر کیا جاتا ہے۔ دینی معاملات میں بھی جیسے "ضس نے 40 دن تکبیر اولیٰ کے ساتھ نماز پڑھی اس کی بخشش ہوجاتی ہے۔

    زچگی میں طہارت کے لیئے بھی 40 دن ہی ہوتے ہیں۔

    کوئی عمل اگر 40 دن تک کیا جائے تو اس میں پختگی آجاتی ہے اور یہ عادت بن جاتی ہے۔

    اب یہ 40کا ہندسہ ہماری قومی زندگی اور دنیا میں کیسے اہم ہے اگلی نشست میں بات ہو گی
     
  7. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    رمضان کا مہینہ 30 روزے اور30 رات کا قیام ملا کر 40 دنوں کے برابر بن جاتے ہیں۔

    اب آتےہیں 2012 کی طرف تو 1857 سے اس کا فرق 155 سال بنتا ہے ۔اور قمری لحاظ ‌سے یہ سال بنتے 160 یعنی 40x 4 یعنی 40 قمری سال کے 4 step ۔جس میں پہلا پڑاؤ 1895 دوسرا پڑاؤ 1934 تیسرا 1973 اور چوتھا 2012 بنتا ہے۔
    1973 سے لے کر 2008 پاکستان کی سیاسی بلوغت کا دور ہے۔
    2008 سے لے کر 2012 پاکستان کا جمہوری دور ہوگا۔اس میں ایک فائیدہ ہو گا کہ ملک مضبوظ ہوگا۔لیکن جمہوریت کے نقصانات واضح ہونے شروع ہو جائینگے یعنی مادر پدر آزادی ،فحاشی ، عریانیعام ہو جائےگی اور آزاد خیال لوگوں کے حامی قوانین اسمبلی میں پاس ہونگے۔سود ی لین دین بہت عام ہو گا۔جس کے نتیجے میں جسم فروشی عام ہو جائے گی۔ اور گورنمنٹ اس کی اجازت بھی دےدے گی۔ لائیسنس دےگی۔غربت کی وجہ سے چوری ڈاکے اور رشوت کا لین دین بڑھے گا۔
    2012 میں اسلامی انقلاب کی امید کی جاسکتی ہے۔
     
  8. پنل
    آف لائن

    پنل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جون 2008
    پیغامات:
    141
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    عرفان صاحب معلومات شیئر کرنے بہت ہی شکریہ۔مجھ کو امید ھے آپ جناب کو جو کچھ معلوم ھے اُس کو شئیر کریں گئے تاکہ ھم مستفید ھو سکے۔یہ علم العداد بھی کیا خوب علم ھے جس میں بڑی حکمت ھے ۔یہ دن اور رات کا ھیر پھیر ،یہ قمر اور شمس کا اپنے اپنے دیرے کے گرد گردش کرنا۔یہ ستاروں کا ٹوٹنا اور ٹوٹ کر بھکر جانا۔اﷲ سبحان تعالی نے کئی جگہوں پر ستاروں کی قسم کھائی ھے۔سورہ واقعہ میں اﷲ سبحان تعالی ارشاد مبارک ھے۔

    سورہ واقعہ!!!!!!!!!
    تو تم اپنے پروردگار بزرگ کے نام کی تسبیح کرو ﴿۷٤﴾ ہمیں تاروں کی منزلوں کی قسم ﴿۷۵﴾ اور اگر تم سمجھو تو یہ بڑی قسم ہے ﴿۷٦﴾

    عرفان بھائی میرے دوست انسان کی ذندگی میں بہت کچھ ایسا جو ھماری نظر سے پوشیدہ ھے اور جن کو نظر آتا ھے وہ کسی حکمت کی وجہ سے خاموش ھے۔
    میرا رب ہر شے پر قادر اور ہر چیز پر اُس کی گرفت ھے۔
     
  9. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    اب دنیا کے حساب سے دیکھیں تو 2012 مٰیں قمری سال 1434 ہوگا۔
    2542 میں قمری سال 2000 ہوجائے گا۔ جو میرے حساب سے قیامت کا سال ہے۔
    2012 شمسی کے بعد ہمارے پاس 530 شمسی سال رہ جائیں گے دنیا تباہ ہونے سے پہلے۔
     
  10. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    حیرت ہے۔ آپکے عقیدے کے مطابق تو حضور نبی اکرم :saw: کو بھی قیامت کی خبر نہیں۔
    اور کہاں ڈاکٹر اسرار صاحب کے مریدوں کو بھی قیامت کے سال کی خبر ہے

    اللہ تیری شان ! :208:
     
  11. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    جناب عرفان بھائی اور پنل بھائی صاحبان
    یہ سب قیاسات ہیں جن کی کوئی اصل نہیں اور یہ جو آپ نے 40 کی اہمیت بتائی ہے اسی طرح 19 کی بھی اہمیت ہے اسی طرح 7 کی بھی اہمیت ہے اور 70 کی بھی ۔ ۔ ۔

    ان باتوں کو چھوڑیں ۔ ۔ ۔ قیامت کا علم اللہ کے سوا کسی کو نہیں ہو سکتا یہ سب قیاسات کے گھوڑے ہیں جتنا دل چاہے دوڑا لیں۔
     
  12. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    میں اس سلسے میں سب سے معافی چاہتا ہوں قیامت کے وقت کاصحیح علم اللہ کے سوا کسی کو نہیں ہے یہ سب قیاسات ہیں۔

    اللہ میری اس لغزش کو معاف فرمائے ۔ آپ خاتون اور حضرات سے بھی دعائے مغفرت کی اپیل کی جاتی ہے۔
     
  13. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    حیرت ہے۔ آپکے عقیدے کے مطابق تو حضور نبی اکرم :saw: کو بھی قیامت کی خبر نہیں۔
    اور کہاں ڈاکٹر اسرار صاحب کے مریدوں کو بھی قیامت کے سال کی خبر ہے

    اللہ تیری شان ! :208:[/quote:36wkhla6]
    واقعی نور بہن۔ یہ سب اللہ کی شانیں اور نشانیاں ہیں۔

    لیکن محترم عرفان صاحب نے اپنا موقف واپس لے لیا ہے۔ :mashallah:
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حیرت ہے۔ آپکے عقیدے کے مطابق تو حضور نبی اکرم :saw: کو بھی قیامت کی خبر نہیں۔
    اور کہاں ڈاکٹر اسرار صاحب کے مریدوں کو بھی قیامت کے سال کی خبر ہے

    اللہ تیری شان ! :208:[/quote:2z5kj9ew]
    مولا دے رنگ :201:
    نور العین بہن۔ آپ نے بروقت گرفت کرکے عرفان صاحب کو اپنی تصحیح کا موقع دے کر نیک کام کیا ہے۔
     
  15. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ایک سوال ہے
    کیا قیامت کے وقت کے تعین کی کوشش کرنا جائز نہیں؟
     
  16. فرخ
    آف لائن

    فرخ یک از خاصان

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2008
    پیغامات:
    262
    موصول پسندیدگیاں:
    0

    ویسے عرفان نے قیامت کا حتمی وقت نہیں بتایا، بلکہ اس سال کا اندازہ لگانے کی کوشش کی ہے جس میں قیامت واقع ہو سکتی ہے۔ اسکے باوجود عرفان نے جو اعتراف کیا، مجھے خوشی ہے کہ یہ عاجزی کی نشانی ہے۔ اللہ تعالٰی قبول فرمائے۔ آمین

    اور عرفان کی اس عاجزی پر قہقہے لگانے والے اور بتنگڑ بنانے والوں پر سلام۔۔

    عرفان بھائی قیامت کے وقت کا تعین کرنا کوئی بری بات نہیں۔ گو کہ اسکا صحیح وقت اللہ کو ہی پتا ہے، مگر اللہ نے اپنے نبی کریم صلی اللہ وعلیہ وآلہ وسلم کو اسکی نشانیاں بتائی ہیں جو ہمیں مختلف احادیث سے مل جاتی ہیں اور انکے بیان کرنے کا سب سے بڑا مقصد اسکے وقت کا تعین ہی ہے۔ گو کہ یہ تعین حتمی طور پر تو نہیں‌کیا جا سکتا، مگر اسکی قربت اور واقع ہونے کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، مگر یہ تبھی ممکن ہے جب جب وہ نشانیاں‌ظاہر ہوتی جائیں۔ جیسے خود اللہ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت اور جیسے شق القمر کا واقعہ اورجیسے امام مہدی علیہ السلام اور فتنہ دجال کا ظہور۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔

    البتہ قرآنِ پاک پر تحقیق کرنے والوں‌نے کچھ علم الاعداد کا استعمال بھی کیا ہے اور ان اعداد کا اندازہ قرآن میں موجود مختلف Events کی تعداد سے کیا جاتا ہے۔ مجھے اس بارے میں زیادہ علم نہیں۔ لیکن کبھی کوئی علمی آرٹیکل ہاتھ لگا، تو ضرور پوسٹ کروں گا۔
    آپ کے علاوہ اور بھی لوگوں نے علم الاعداد کے ذریعے قیامت کے سال کا اندازہ لگانے کی کوشش کی ہے۔

    یاد رہے، کہ قیامت کا اصل وقت یعنی وہ حتمی لمحہ جب یہ عظیم زلزلہ رونما ہوگا صرف اللہ کو ہی پتا ہے۔ مگر اللہ کی بتائی گئی نشانیوں کے ذریعے اس زمانے کا اندازہ لگانا ایک علیحدہ امر ہے
    ۔
     
  17. پنل
    آف لائن

    پنل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جون 2008
    پیغامات:
    141
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    اسلام علیکم!!!!!!!
    قیامت کا وقت تو خدا کو ھی معلوم ھے وہ جو برتر وہی بہتر جانتا ھے کہ وہ ھونے والی کب واقع ھو گئی۔وہ بڑی شان والہ ھے وہ بڑی حکمت والا ھے۔جب وہ ھونے والی ھو گئی تو اچانک آلپیٹے گئی پھر دھنک کر رکھ دئے گئی۔ہر چیز لپیٹ میں آجائے گئی۔

    سورة النازعات
    شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
    ان (فرشتوں) کی قسم جو ڈوب کر کھینچ لیتے ہیں ﴿۱﴾ اور ان کی جو آسانی سے کھول دیتے ہیں ﴿۲﴾ اور ان کی جو تیرتے پھرتے ہیں ﴿۳﴾ پھر لپک کر آگے بڑھتے ہیں ﴿٤﴾ پھر (دنیا کے) کاموں کا انتظام کرتے ہیں ﴿۵﴾ (کہ وہ دن آ کر رہے گا) جس دن زمین کو بھونچال آئے گا ﴿٦﴾ پھر اس کے پیچھے اور (بھونچال) آئے گا ﴿۷﴾ اس دن (لوگوں) کے دل خائف ہو رہے ہوں گے ﴿۸﴾ اور آنکھیں جھکی ہوئی ﴿۹﴾ (کافر) کہتے ہیں کیا ہم الٹے پاؤں پھر لوٹ جائیں گے ﴿۱۰﴾ بھلا جب ہم کھوکھلی ہڈیاں ہو جائیں گے (تو پھر زندہ کئے جائیں گے) ﴿۱۱﴾ کہتے ہیں کہ یہ لوٹنا تو( موجب) زیاں ہے ﴿۱۲﴾ وہ تو صرف ایک ڈانٹ ہوگی ﴿۱۳﴾ اس وقت وہ (سب) میدان (حشر) میں آ جمع ہوں گے ﴿۱٤﴾

    سورة البروج
    شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
    آسمان کی قسم جس میں برج ہیں ﴿۱﴾ اور اس دن کی جس کا وعدہ ہے ﴿۲﴾ اور حاضر ہونے والے کی اور جو اس کے پاس حاضر کیا جائے اسکی ﴿۳﴾

    سورة الإنشقاق
    شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
    جب آسمان پھٹ جائے گا ﴿۱﴾ اور اپنے پروردگار کا فرمان بجا لائے گا اور اسے واجب بھی یہ ہی ہے ﴿۲﴾ اور جب زمین ہموار کر دی جائے گی ﴿۳﴾ جو کچھ اس میں ہے اسے نکال کر باہر ڈال دے گی اور (بالکل) خالی ہو جائے گی ﴿٤﴾ اور اپنے پروردگار کے ارشاد کی تعمیل کرے گی اور اس کو لازم بھی یہی ہے (تو قیامت قائم ہو جائے گی)

    سورة الطارق
    شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
    آسمان اور رات کے وقت آنے والے کی قسم ﴿۱﴾ اور تم کو کیا معلوم کہ رات کے وقت آنے والا کیا ہے ﴿۲﴾ وہ تارا ہے چمکنے والا ﴿۳﴾ کہ کوئی متنفس نہیں جس پر نگہبان مقرر نہیں ﴿٤﴾ تو انسان کو دیکھنا چاہئے کہ وہ کاہے سے پیدا ہوا ہے ﴿۵﴾ وہ اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا ہوا ہے ﴿٦﴾ جو پیٹھ اور سینے کے بیچ میں سے نکلتا ہے ﴿۷﴾



    سورة الغاشية
    شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
    بھلا تم کو ڈھانپ لینے والی (یعنی قیامت کا) حال معلوم ہوا ہے ﴿۱﴾ اس روز بہت سے منہ (والے) ذلیل ہوں گے ﴿۲﴾ سخت محنت کرنے والے تھکے ماندے ﴿۳﴾ دہکتی آگ میں داخل ہوں گے ﴿٤﴾ ایک کھولتے ہوئے چشمے کا ان کو پانی پلایا جائے گا ﴿۵﴾ اور خار دار جھاڑ کے سوا ان کے لیے کوئی کھانا نہیں (ہو گا) ﴿٦﴾ جو نہ فربہی لائے اور نہ بھوک میں کچھ کام آئے ﴿۷﴾ اور بہت سے منہ (والے) اس روز شادماں ہوں گے ﴿۸﴾ اپنے اعمال (کی جزا )سے خوش دل ﴿۹﴾ بہشت بریں میں ﴿۱۰﴾ وہاں کسی طرح کی بکواس نہیں سنیں گے ﴿۱۱﴾ اس میں چشمے بہ رہے ہوں گے ﴿۱۲﴾ وہاں تخت ہوں گے اونچے بچھے ہوئے ﴿۱۳﴾ اور آبخورے (قرینے سے) رکھے ہوئے ﴿۱٤﴾ اور گاؤ تکیے قطار کی قطار لگے ہوئے ﴿۱۵﴾ اور نفیس مسندیں بچھی ہوئی ﴿۱٦﴾ یہ لوگ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے (عجیب )پیدا کیے گئے ہیں ﴿۱۷﴾ اور آسمان کی طرف کہ کیسا بلند کیا گیا ہے ﴿۱۸﴾ اور پہاڑوں کی طرف کہ کس طرح کھڑے کیے گئے ہیں ﴿۱۹﴾ اور زمین کی طرف کہ کس طرح بچھائی گئی ﴿۲۰﴾ تو تم نصیحت کرتے رہو کہ تم نصیحت کرنے والے ہی ہو ﴿۲۱﴾ تم ان پر داروغہ نہیں ہو ﴿۲۲﴾ ہاں جس نے منہ پھیرا اور نہ مانا ﴿۲۳﴾ تو خدا اس کو بڑا عذاب دے گا ﴿۲٤﴾ بےشک ان کو ہمارے پاس لوٹ کر آنا ہے ﴿۲۵﴾ پھر ہم ہی کو ان سے حساب لینا ہے ﴿۲٦﴾



    :dilphool: :dilphool: :dilphool: :dilphool: :dilphool: :dilphool: :dilphool: :dilphool:
    ویسے جس طرح سورج کی تپش بڑھ رہی ھے۔جس طرح انسان مادی ضروریات کے پیچھے لگا ھوا ھےکیا ھم سے پہلے والے مادی چیزوں کی تلاش میں نہیں تھےکیا انسان لالچ کبھی کم ھوا ھے۔کیا انسان نے قدرت کے نظام میں مداخلت شروع نہیں کر دی۔کیا جو جنگ و جدل کے سائے اور جس طرح انسان کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ھے۔کیا زمیں کے اندر جو خون جذب ھو رہا ھے کیا وہ رائے گا جائے گا۔برحال زمین کے اندر جو تعغیر ھو رہا ھے کیا جس طرح برفانی علاقے گرم رطوبت کی وجہ سے پگل رہے ھے۔کیا بہت بڑے سمندری طوفان کو اشارہ نہیں ھے۔

    :dilphool:
     
  18. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    فرخ بھائی اور پنل بھائی

    آپ دونوں کا بہت شکریہ
    ورنہ یہاں پر میرے مخالف 2 ن تو بس موقعہ کی تلاش میں رہتے ہیں۔
     
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حضرت صاحب۔ آپ نے ن کی کوئی مجیں نہیں کھولی ہوئیں جو ہم آپکے مخالف ہونے لگے۔
    یہ تصور محض آپکے اپنے ذہنِ پاکیزہ کی پیداوار ہے

    وگرنہ جس بات پر آپ کی گرفت کی تھی وہ بات درست تھی۔ اور آپ سے غلطی سے سرزد ہوئی تھی۔ جبھی تو آپ نے رجوع بھی کیا ۔ اور آپ خوش قسمت ہیں کہ جو آپ کو ایسے دوست میسر آئے ہیں جنہوں نے آپکی ہر بات پر تائید کا جھنڈا اٹھا رکھا ہے۔ :mashallah:
     
  20. فرخ
    آف لائن

    فرخ یک از خاصان

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2008
    پیغامات:
    262
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جزاک اللہِ خیراً وَ کثیراً
     
  21. پنل
    آف لائن

    پنل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جون 2008
    پیغامات:
    141
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    اسلام علیکم!!!!!!!!!!!!!!!!!!
    سورہ الواقع کی ابدائی آیات!!!!!!!!!!!!!!!

    سورة الواقعة

    شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
    جب واقع ہونے والی واقع ہوجائے ﴿۱﴾ اس کے واقع ہونے میں کچھ جھوٹ نہیں ﴿۲﴾ کسی کو پست کرے کسی کو بلند ﴿۳﴾ جب زمین بھونچال سے لرزنے لگے ﴿٤﴾ اور پہاڑ ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہوجائیں ﴿۵﴾ پھر غبار ہو کر اُڑنے لگیں ﴿٦﴾ اور تم لوگ تین قسم کے ہوجاؤ ﴿۷﴾
     
  22. فرخ
    آف لائن

    فرخ یک از خاصان

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2008
    پیغامات:
    262
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    وعلیکم السلام و رحمۃ اللہِ و برکاتہ
    جزاک اللہِ خیراً و کثیراً

    اسی طرح سورۃ القارعہ:

    سُوۡرَةُ القَارعَة
    بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ​
    ٱلۡقَارِعَةُ (١) مَا ٱلۡقَارِعَةُ (٢) وَمَآ أَدۡرَٮٰكَ مَا ٱلۡقَارِعَةُ (٣) يَوۡمَ يَكُونُ ٱلنَّاسُ ڪَٱلۡفَرَاشِ ٱلۡمَبۡثُوثِ (٤) وَتَكُونُ ٱلۡجِبَالُ ڪَٱلۡعِهۡنِ ٱلۡمَنفُوشِ (٥) فَأَمَّا مَن ثَقُلَتۡ مَوَٲزِينُهُ ۥ (٦) فَهُوَ فِى عِيشَةٍ۬ رَّاضِيَةٍ۬ (٧) وَأَمَّا مَنۡ خَفَّتۡ مَوَٲزِينُهُ ۥ (٨) فَأُمُّهُ ۥ هَاوِيَةٌ۬ (٩) وَمَآ أَدۡرَٮٰكَ مَا هِيَهۡ (١٠) نَارٌ حَامِيَةُۢ (١١)


    کھڑکھڑانے والی (۱) وہ کھڑکھڑانے والی کیا ہے (۲) اور آپ کو کیا خبر کہ وہ کھڑکھڑانے والی کیا ہے (۳) جس دن لو گ بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح ہوں گے (۴) اور پہاڑ رنگی ہوئی دھنی ہوئی اُون کی طرح ہوں گے (۵) تو جس کے اعمال (نیک) تول میں زیادہ ہوں گے (۶) تو وہ خاطر خواہ عیش میں ہوگا (۷) اور جس کے اعمال (نیک) تول میں کم ہوں گے (۸) تواس کا ٹھکانا ہاویہ ہوگا (۹) اور آپ کو کیا معلوم کہ وہ کیا چیز ہے (۱۰) وہ دھکتی ہوئی آگ ہے (۱۱)

    اور اسی طرح ایک سورۃ الزلزلہ بھی ہے۔


    سُوۡرَةُ الزّلزَلة
    بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ​
    إِذَا زُلۡزِلَتِ ٱلۡأَرۡضُ زِلۡزَالَهَا (١) وَأَخۡرَجَتِ ٱلۡأَرۡضُ أَثۡقَالَهَا (٢) وَقَالَ ٱلۡإِنسَـٰنُ مَا لَهَا (٣) يَوۡمَٮِٕذٍ۬ تُحَدِّثُ أَخۡبَارَهَا (٤) بِأَنَّ رَبَّكَ أَوۡحَىٰ لَهَا (٥) يَوۡمَٮِٕذٍ۬ يَصۡدُرُ ٱلنَّاسُ أَشۡتَاتً۬ا لِّيُرَوۡاْ أَعۡمَـٰلَهُمۡ (٦) فَمَن يَعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّةٍ خَيۡرً۬ا يَرَهُ ۥ (٧) وَمَن يَعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّةٍ۬ شَرًّ۬ا يَرَهُ ۥ (٨)

    جب زمین بڑے زور سے ہلا دی جائے گی (۱) اور زمین اپنے بوجھ نکال پھینکے گی (۲) اور انسان کہے گا کہ اس کو کیا ہوگیا (۳) اس دن وہ اپنی خبریں بیا ن کرے گی (۴) اس لئے کہ آپ کا رب اس کو حکم دے گا (۵) اس دن لوگ مختلف حالتوں میں لوٹیں گے تاکہ انہیں ان کے اعمال دکھائے جائیں (۶) پھر جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہے وہ اس کو دیکھ لے گا (۷) اورجس نے ذرہ بھر برائی کی ہے وہ اس کو دیکھ لے گا (۸)

    تراجم :‌احمد علی

    جب بھی یہ سورتیں یا ان کی آیات نظر سے گزریں یا سننے کو ملیں تو پاکستان کا تباہ کن زلزلہ یاد آجاتا ہے، جب زمین بری طرح تھر تھرانے لگ گئی تھی

    اللہ تعالٰی تمام مومنیین و مومنات، مسلمیں و مسلمات، اور ہمارے والدین اور ہم سب کی بہترین مغفرت عطا فرمائے اور قیامت کی تباہ کاریوں سے امن عطا فرمائے اور جنت الفردوس میں‌ جگہ عطا فرمائے ۔آمین ثم آمین
     
  23. پنل
    آف لائن

    پنل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جون 2008
    پیغامات:
    141
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    کیا کوئی شخص ایسا ھے جس کو خوابوں کے بارے میں معلوم ھو۔
    یعنی خواب کا تعلق زندگی پر کیا اثر ھوتا ھے۔اگر کسی کو دسترس ھو تو میں ایک خواب شئیر کرنا چہاتا ھوں ۔لیکن اس سلسلے میں مذاق بلکل نہیں چلے گا۔شکریہ :dilphool:
     
  24. عمران الحسینی
    آف لائن

    عمران الحسینی ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جولائی 2008
    پیغامات:
    29
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    آپ خواب بتائیں
    خواب جاننے کے بعد ہی اس کے متعلق کچھ کہا جا سکتا ہے۔
     
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم پنل صاحب اور عمران الحسینی صاحب
    اگر آپ دونوں دوست واقعی خواب اور اسکی تعبیر ڈسکس کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں تو براہ کرم الگ سے لڑی بنا کر یہ سلسلہ وہاں‌شروع کریں تاکہ یہ لڑی اپنے عنوان کے مطابق چلتی رہے۔
    شکریہ
     
  26. فرخ
    آف لائن

    فرخ یک از خاصان

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2008
    پیغامات:
    262
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    پنل
    خوابوں‌سے متعلق کچھ محدود باتیں قرآن و حدیث کی روشنی میں جانتا ہوں،مگر تعبیر وغیرہ نہیں۔
    اگر آپ اس سےمتعلق کوئی لڑی شروع کریں‌تو وہاں‌پوسٹ کرتا ہوں
     
  27. پنل
    آف لائن

    پنل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جون 2008
    پیغامات:
    141
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    نئی لڑی شروع کر دی گئی ھے جس کا نام (خوابوں کے بھید) ھے :dilphool:
     
  28. فرخ
    آف لائن

    فرخ یک از خاصان

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2008
    پیغامات:
    262
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بہت شکریہ
    لنک بھی دے دیا کریں تاکہ پڑھنے والے آسانی سے پہنچ سکیں
     
  29. پنل
    آف لائن

    پنل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جون 2008
    پیغامات:
    141
    موصول پسندیدگیاں:
    6
     
  30. پنل
    آف لائن

    پنل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جون 2008
    پیغامات:
    141
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    [​IMG]
    [​IMG]

    کیا سمندری طوفان کسی خاص سمت میں اشارہ کررہےھے۔کیا زمین اپنی ساخت بدل رہی ھے۔کیا دنیا کے برفیلے علاقے گرمائیش کی لپیٹ میں آنے والے ھے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں