1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

منقبت در خواجہ خواجگان، سلطان الہند از شہنشاہ سخن، استاذ زمن مولانا حسن رضا خان

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از مناپہلوان, ‏17 مئی 2013۔

  1. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    خواجہءہند وہ دربار ہے اعلٰی تیرا
    کبھی محروم نہیں مانگنے والا تیرا

    مےسر جوش درآغوش ہےشیشہ تیرا
    بیخودی چھائےنہ کیوں پی کےپیالہ تیرا

    خفتگان شب غفلت کو جگا دیتا یے
    سالہاسال وہ راتوں کانہ سونا تیرا

    ہےتری ذات عجب بحر حقیقت پیارے
    کسی تیراک نے پایا نہ کنارا تیرا

    جورِ پامالئی عالم سےاسےکیا مطلب
    خاک میں مل نہیں سکتا کبھی ذرٌہ تیرا

    کس قدر جوشِ تحیر کےعیاں ہےآثار
    نظر آیا مگر آئینہ کو تلوہ تیرا

    گلشن ہند ہےشاداب کلیجے ٹھنڈے
    واہ اے ابرکرم زور برسنا تیرا

    کیامہک ہے کہ معطر ہے دماغ عالم
    تختہءگلشن فردوس ہے روضہ تیرا

    تیرے ذرہ پہ معاصی کی گھٹاچھائی ہے
    اس طرف بھی کبھی اے مہر ہو جلوہ تیرا

    تجھ میں ہیں تربیت خضرکے پیدا آثار
    بحر و بر میں ہمیں ملتا ہےسہارا تیرا

    پھر مجھے اپنا در پاک دکھا دے پیارے
    آنکھیں پُرنور ہوں دیکھ کے جلوہ تیرا

    ظل حق غوث پہ ہے غوث کاسایہ تجھ پہ
    سایہ گستر سرِخدام پہ سایہ تیرا

    تجھ کو بغداد سےحاصل ہوئی وہ شان رفیع
    دنگ رہ جاتے ہیں سب دیکھ کے رتبہ تیرا

    کیوں نہ بغداد میں جاری ہو تیرا چشمہءفیض
    بحر بغداد ہی کی نہر ہے دریا تیرا

    کرسی ڈالی تیری تخت شہ جیلاں کے حضور
    کتنا اونچا کیا اللہ نے پایا تیرا

    رشک ہوتا ہے غلاموں کو کہیں آقا سے
    کیوں کہوں رشک دہ بدر ہے تلوا تیرا

    بشر افضل ہیں ملک سے تری یوں مدح کروں
    نہ ملک خاص بشر کرتے ہیں مجرا تیرا

    جبسے تو نے قدم غوث لیا ہے سر پر
    اولیاء سر پر قدم لیتے ہیں شاہا تیرا

    محی دیں غوث ہیں اور خواجہ معین الدین ہے
    اے حسن کیوں نہ ہو محفوظ عقیدہ تیرا‬
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    مناپہلوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
  4. نذر حافی
    آف لائن

    نذر حافی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2012
    پیغامات:
    403
    موصول پسندیدگیاں:
    321
    ملک کا جھنڈا:
    مےسر جوش درآغوش ہےشیشہ تیرا
    بیخودی چھائےنہ کیوں پی کےپیالہ تیرا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ماشااللہ
     
    مناپہلوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. نذر حافی
    آف لائن

    نذر حافی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2012
    پیغامات:
    403
    موصول پسندیدگیاں:
    321
    ملک کا جھنڈا:
    مےسر جوش درآغوش ہےشیشہ تیرا
    بیخودی چھائےنہ کیوں پی کےپیالہ تیرا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ماشااللہ
     
    مناپہلوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2007
    پیغامات:
    3,796
    موصول پسندیدگیاں:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    ادب سے عرض ہے با چشمِ تر "غریب نواز"،
    ادھر بھی ایک اُچٹتی نظر "غریب نواز"،

    مرے جنوں میں ہو تُم مستتر "غریب نواز"،
    مرا جنوں ہے تمہاری خبر "غریب نواز"،

    بہت دنوں سے ہے ذوقِ سفر "غریب نواز"،
    نگاہِ شوق میں ہے رہگزر "غریب نواز"،

    جنہیں ہوس ہے اُنہیں سیم و زر "غریب نواز"،
    اِدھر تو صرف کرم کی نظر "غریب نواز"،

    نصیر خواجہِ اجمیر اس لیئے ہیں کریم،
    کہ ہے ازل سے محمد کا گھر "غریب نواز"،

    بحضور جگر گوشہِ بتول عطائے رسول سلطان الہند غریب نواز
    حضرت سید معین الدین حسن چشتی اجمیری قدس سرہ العزیز
     
    نوائے ملت اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. نوائے ملت
    آف لائن

    نوائے ملت ممبر

    شمولیت:
    ‏17 اپریل 2014
    پیغامات:
    59
    موصول پسندیدگیاں:
    56
    ملک کا جھنڈا:
    اِدھر تو صرف کرم کی نظر "غریب نواز"،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جزاک اللہ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    حق خواجہ یاخواجہ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں