1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نوکیاکےسستے اینڈرائیڈ فون کی قیمت سامنے آگئی

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از سعدیہ, ‏15 فروری 2014۔

  1. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    کم قیمت نوکیا سمارٹ فون جس کا کوڈ نام نورمینڈی ہے اس مہینے کے آخر تک مارکیٹ میں متوقع ہے۔


    نوکیا اس مہینے میں اپنا کم قیمت اینڈرائیڈ سمارٹ فون متعارف کروانے والا ہے۔ گو کہ ابھی تک اس کی قیمت کو لے کر کچھ بھی پکا نہیں کہا جا سکتا مگر کچھ افواہوں کی بناء پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کی قیمت $110ہوگی، یعنی 11500روپے کے قریب۔
    نوکیا ایکس اے 110، نوکیا نورمینڈی ایک آن لائن ویب سائٹ پر سامنے آیا ہے۔اس ویب سائٹ کے مطابق آنے والے اس کم قیمت سمارٹ فون کی قیمت $110 ہوگی جبکہ اس سائٹ پر نوکیا لومیا 525 کی قیمت $160 بتائی گی ہے۔
    اس نوکیا اینڈرائیڈ سمارٹ فو ن کے بارے میں افواہیں کافی عرصے سے گردش کر رہی ہیں۔ کچھ اطلاعات کے مطابق اس فون میں گوگل پلے سٹور نہیں ہوگا بلکہ اس میں نوکیا اور مائیکروسافٹ کی طرف سے تخلیق کی گئی سروس پائی جائے گی۔اس کے علاوہ اس میں نوکیا کا اپنا ایپ سٹور ہوگاجس کو کچھ مشہور اینڈرائیڈ ایپ جیسے سکائیپ، فیس بک ، ٹویٹر اور کچھ اور ایپس تک رسائی حاصل ہے۔
    نوکیا 24 فروری کو بارسیلونا میں ایم ڈبلیو سی ٹریڈ شو میں ایک کانفرنس کا انعقاد کرنے والا ہے۔ اسی کانفرنس میں اس فون کی آمد بھی متوقع ہے۔
     
    ملک بلال، ھارون رشید اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    نوکیا اب جو بھی کر لے، پاکستان کی مارکیٹ تو اب کیو موبائل نے قابو کر لی ہے۔
    یہ انگریزی لکھائی کا آپشن کدھر گیا بھائی ؟؟؟؟؟
    :cfd:
     
    سعدیہ اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    فیصل بھائی کی بات درست ہے
     
  4. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    چکر نوکیا کا نہیں اینڈرائیڈ کا ہے ۔ نوکیا والوں کو بہت دیر میں ہوش آئی کہ انہیں اب سمبین چھوڑ کر انڈرائیڈ پر آ جانا چاہیے۔ لیکن نوکیا کو بھی مائیکروسافٹ نے خرید لیا تاکہ ونڈوز موبائل کی مارکیٹ میں اضافہ ہو سکے لیکن انڈرائیڈ فی الحال ان کو ٹف ٹائم دے رہا ہے۔
     
  5. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    چکر نوکیا کا نہیں اینڈرائیڈ کا ہے ۔ نوکیا والوں کو بہت دیر میں ہوش آئی کہ انہیں اب سمبین چھوڑ کر انڈرائیڈ پر آ جانا چاہیے۔ لیکن نوکیا کو بھی مائیکروسافٹ نے خرید لیا تاکہ ونڈوز موبائل کی مارکیٹ میں اضافہ ہو سکے لیکن انڈرائیڈ فی الحال ان کو ٹف ٹائم دے رہا ہے۔
     
    سعدیہ اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    ٹف ٹائم؟
    ونڈوز کی اتنی کمپلینز ہیں کہ آئی فون استعمال کرنے والوں کو نکال کر سب لوگ انڈرائیڈ ہی کو پسند کرتے ہیں، کیوں کہ اسکا انٹرفیس یوزر فرینڈلی ہے۔
     
    سعدیہ نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    گزشتہ کئی ماہ سے انٹرنیٹ پر گردش کرتی افواہیں آخر سچ ثابت ہوئیں اور نوکیا نے بارسلونا، اسپین میں جاری موبائل ورلڈ کانفرنس کے موقع پر اینڈروئیڈ سے مزین تین اسمارٹ فونز پیش کئے ہیں۔ان اسمارٹ فونز کو نوکیا ایکس، نوکیا ایکس پلس اور نوکیا ایکس ایل کا نام دیا گیا ہے۔

    نوکیا ایکس فیملی کے تینوں اسمارٹ فونز اینڈروئیڈ پر ضرور مبنی ہیں لیکن ان کا انٹرفیس اور دیگر سہولیات خاصی حد ونڈوز فون آپریٹنگ سسٹم جیسی ہیں۔ جبکہ اسمارٹ فون کی اپنی شکل و صورت نوکیا لومیا سے متاثرہ ہے۔ نوکیا کے سی ای او اسٹیفن ایولپ کے مطابق ” نوکیا ایکس اوپن سورس اینڈروئیڈ پلیٹ فارم کا استعمال کرتا ہے لیکن ہم نے اس میں اپنے تجربات کی روشنی میں بہت سی تبدیلیاں کی ہیں”۔ اگر یہ کہا جائے کہ نوکیا لومیا، ونڈوز فون اور اینڈروئیڈ کی کھچڑی پکا دی گئی ہے تو غلط نہ ہوگا۔

    اس فیملی کا سائز میں سب سے چھوٹا اسمارٹ فون Nokia X چار انچ کی ٹچ اسکرین اور ایک گیگا ہرٹز کے ڈوئل کور پروسیسر پر مشتمل ہے اور اس کی قیمت 89یورو مقرر کی گئی ہیں۔ یہ باقاعدہ فروخت کے لئے بھی پیش کردیا گیا ہے۔ Nokia X+ کی فروخت اس سال کی دوسری سہ ماہی میں متوقع ہے اور اس کی قیمت 99 یورو ہوگی۔ Nokia XL کی قیمت 109 بتائی گئی ہے۔
    ان اسمارٹ فونز کا ہارڈ ویئر کئی لوگوں کے لئے غیر متوقع ہے کیونکہ افواہوں پر تبصرہ کرنے والے ماہرین کا خیال تھا کہ نوکیا ہارڈویئر کے معاملے میں کوئی “توپ” چیز پیش کرے گا۔ تاہم ان اسمارٹ فونز کی رونمائی کے بعد کہا جارہا ہے کہ نوکیا کا حدف کم قیمت اسمارٹ فونز کی مارکیٹس یعنی بھارت، چین اور پاکستان ہیں۔

    [​IMG]

    Nokia Xاینڈروئیڈنوکیانوکیا ایکسنوکیا ایکس ایل
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    دیکھتے ہیں اب مارکیٹ سے کیا ریسپانس ملتا ہے۔ ویسے نوکیا اگر اچھے ہارڈ ویئر کے ساتھ اینڈرائیڈ موبائل لانچ کرتا تو اس کو بہت بہتر ریسپانس مل سکتا تھا کیوں کہ نوکیا کا ہارڈویئر لوگ پسند کرتے ہیں۔
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. نعیم الرحمن
    آف لائن

    نعیم الرحمن ممبر

    شمولیت:
    ‏15 نومبر 2006
    پیغامات:
    119
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ملک کا جھنڈا:
    ہو گا کوئی فضول سا فون۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں