1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عمرخیام اور پاسورڈ

'مہمان خانہ' میں موضوعات آغاز کردہ از عمروخیام, ‏2 فروری 2014۔

  1. عمروخیام
    آف لائن

    عمروخیام ممبر

    شمولیت:
    ‏2 فروری 2014
    پیغامات:
    1
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    بخدمت جناب ایڈمن ہماری اردو صاحب
    السلام علیکم
    مؤدبانہ گذارش ہے کہ فدوی مسمی عمرخیام گذشتہ کئی سال سے اس محفل کا ایک ادنی سا رکن ہے۔ اورگاہےبگاہے حاضری دیتا رہتا ہے ۔ لیکن کچھ ہفتوں سے جب بھی فدوی اس محفل میں داخلے کی کوشش کرتا ہے تواس کوداخلے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ ایک عالمی سازش کے تحت ہمارے پاسورڈ کو غلط قرار دے دیا جاتا ہے ۔۔ایک تو ہم پہلے ہی کم کم آتے تھے اور اب اوپر سے اس پر بھی قدغن لگا دی گئی ہے۔ اردو محاورے کے مطابق ایک تو کانی اور اوپر سے پڑ گیا پانی ۔۔۔۔۔
    ۔فدوی اس امر سے بخوبی آگاہ ہے خودکش بمباروں کے اس زمانے میں سیکیورٹی کوفول پروف بنانے کی غرض سے کئی ضروری اوربعض غیر ضروری اقدامات کئے گئے ہوں گےلیکن اس کے باوجود توقع تھی کہ دو چار بار انتظامیہ کوعرضداشت بھیجنے کے بعدمسئلہ حل ہوجائے گا۔ اب چاروناچار ایک نئے نام سے براہ راست اور برسرعام فریاد کناں ہیں کہ فدوی کے ساتھ انصاف کیا جائے اور ہنگامی بنیادوں پر اس پر غور کیا جائے۔
    العارض
    عمرخیام
     
    نعیم اور عمر خیام .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    وعلیکم السلام
    قابل صد احترام عمر خیام بھائی آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا میں معذرت خواہ ہوں آپ کا پاس ورڈ میں نے ای میل کردیا ہے جلدی سے اپنے دیدار سے فیض یاب کروائیں شکریہ
     
    عمر خیام نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    ھارون رشید بھائی آپ کا ازحد شکریہ کہ آپ کی ذاتی توجہ کے بوجہ آج ہم پھر سے اس محفل میں جلوہ گر ہونے کے قابل ہوسکے ہیں۔ یہ لیجیے ہم نے اپنے دیدار سے فیضیاب کردیا ۔ امید ہے کہ پیار ومحبت وشفقت کا یہ سفر بغیر کسی بریک ڈاؤن اورٹائر پنکچر کے جاری وساری رہے گا۔ انشاء اللہ
     
    نعیم اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں