1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

www.MinhajForums.com

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از عمران الحسینی, ‏13 اگست 2008۔

  1. عمران الحسینی
    آف لائن

    عمران الحسینی ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جولائی 2008
    پیغامات:
    29
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    منہاج فورمز کو یکم اگست 2008ء کو عام صارفین (خاص طورپر تحریک منہاج القرآن کے رفقاء انٹرنیٹ یوزرز(کے لیے اوپن کیا گیا۔ تکنیکی اعتبار سے بہترین سہولیات سے مزین یہ فورم پی ایچ پی بی بی میں بنا ہوا ہے۔ جو کہ عام فورم صارف کی دلچسپی کی تمام معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ اس فورم کے بھی وہی مقاصد ہیں جو کہ تحریک مہناج القرآن کی کسی بھی ویب سائٹ یا فورم کے ہو سکتے ہیں۔ یہ مصطفوی مشن کو کی اشاعت اور ترویج و ترقی کے لیے ایک اردو فورم ہے۔ یہ دوسرے فورمز سے ہٹ کر نہیں یہ بھی بالکل بھی انہی جیسا ہے۔
    اس سرورق پر خوش آمدید کا ذیلی فورم صارفین کو خوش آمدید کہنے کے لیے ،اعلانات و اطلاعات میں فورم کے متعلقہ اہم اعلانات فراہم ہوتے ہیں۔بعد میں صارفین کا تعارف ہے جہاں پر صارفین اپنا تعارف پیش کریں گے۔ اسلام کے سیکشن میں قرآن و حدیث کے متعلق تعلیمات شیئر کی جاتی ہیں۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات بابرکت پر ایک مکمل کیٹگری ہے۔ اہل بیت اطہار ، صحابہ اکرام اور خاص طور پر خلفاء راشدین کا سیکشن شامل ہے۔ ایک پورا سیکشن حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی ذات کے متعلق ہے جس میں آپ کے حالات زندگی، آپ کی شخصیت و کردار کے متعلق مضامین آپ کی تصاویر اور اور آپ کے متعلق منظوم کلام کا سیکشن شامل ہے۔ منہاج محفل یہ منہاج فورمز کا بہت اہم سیکشن جس میں تحریک منہاج القرآن کے شہداء کا تعارف اور مضامین شامل ہوں گے۔
     
  2. عمران الحسینی
    آف لائن

    عمران الحسینی ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جولائی 2008
    پیغامات:
    29
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    اولیاء اکرام ،بزرگان دین اور مسلم شخصیات پر مشتمل ایک سیکشن جہاں اسلام کے حوالے سے ان کی خدمات کو دیکھ سکتے ہیں۔صارفین اسلامی ، تاریخی اور ادبی کتب کا تعارف بھی ملاحظہ کر سکتے ہیں۔اردو ادب سے شغف رکھنے والے صارفین کے لیے ذیلی فورم موجود ہے۔ہمارے اپنے پیارے راج دلارے وطن پاکستان کے متعلق کٹیگری شامل ہے۔ انفامیشن ٹیکنالوجی، ویب سائٹس کا تعارف اور اس کے ساتھ ساتھ فورم سے متعلقہ تجاویز ، شکایات اور اس پر تبصرہ کرنے کے علاوہ تکنیکی معلومات بھی مہیاکی گئی ہیں۔
     
  3. عمران الحسینی
    آف لائن

    عمران الحسینی ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جولائی 2008
    پیغامات:
    29
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    آپ اس پر بہت آسانی کے ساتھ رجسٹر ہو سکتے ہیں ۔سرورق پر موجود رجسٹریشن کے آئی کون پر کلک کریں اور اپنا نام ای میل ایڈریس ، پاسورڈ کے ساتھ توثیقی الفاظ درج کر کے رجسٹر ہو جائیں۔ ایک رجسٹر یوزر کی حیثیت سے آپ اپنے مضامین ، خبریں، خیالات ، شاعری اور دوسرے بہت کچھ اس شامل کر سکتے ہیں۔ خاص طور پر تحریکی احباب کے لیے بنایا گیا یہ فورم آپ آئیں اور ایک تحریکی ہونے کی حیثیت سے اپنا تعارف پیش کریں آپ جن کاموں میں سرگرم ہیں ان کی رپورٹ شائع کریں تا کہ دوسرے لوگ بھی آپ کے متعلق جان سکیں۔ پہچان سکیں۔منہاج فورمز کا افتتاح 14 اگست2008ء کو انشاء اللہ تعالیٰ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی صاحب اپنے دست مبارک سے کریں گے۔ اور اللہ نے چاہا تو کچھ ہی عرصہ میں منہاج فورمز عالمی معیار کے فورمز کی صف میں شامل ہو گا۔

    والسلام
    تحریک منہاج القرآن کا ادنیٰ خادم
    عمران الحسینی
     
  4. انجنیٔر افتخار اشرف
    آف لائن

    انجنیٔر افتخار اشرف ممبر

    شمولیت:
    ‏16 جون 2008
    پیغامات:
    30
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بہت شکریہ عمران بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جزاک اللہ :dilphool:
     
  5. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں