1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

Ctrl-Alt-Delete کا مجموعہ ایک غلطی تھی: بل گیٹس

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از احتشام محمود صدیقی, ‏3 اکتوبر 2013۔

  1. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    ہم میں سے ہر کسی کو کمپیوٹر آپریٹ کرتے ہوئے تین keys یا تین بٹن کے مجموعے کو استعمال کرنے کی اکثر ضرورت رہتی ہے۔ کیا کہا، نہیں پتہ؟ یاد کیجیئے، جب آپ کا کمپیوٹر بظاہر روٹھ جاتا ہے۔۔۔ چلتے چلتے ایک جگہ رک جاتا ہے، سٹارٹ نہیں ہوتا، ویب براؤزر کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔۔۔ یا جب کوئی سوفٹ وئیر لانچ کرنا ہو، کمپیوٹر کی سکرین کو سوتے سے جگانا ہو یا پھر اپنے ہی کمپیوٹر میں ’لاگ ان‘ کرنا ہو تو ایسے میں آپ کیا کرتے ہیں؟

    جی ہاں، ایسے وقت میں ونڈوز استعمال کرنے والے صارفینControl+Alt+Delete اکٹھے دباتے ہیں جس سے کمپیوٹر کو ایک نئی زندگی مل جاتی ہے اور وہ پہلے کی طرح کام کرنا شروع کر دیتا ہے۔

    مگر آپ کو یہ سن کر حیرت ہوگی کہ مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ Control+Alt+Delete کا مجموعہ ایک ’غلطی‘ تھی۔

    جب ہارورڈ یونیورسٹی میں حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بل گیٹس سے پوچھا گیا کہ کمپیوٹر یا سافٹ وئیر استعمال کرنے کے لیے ان تین keys کے مجموعے کا استعمال کیوں ضروری ہے؟ تو بل گیٹس کے جواب نے سبھی کو حیران کر ڈالا ۔۔۔ ان کا کہنا تھا کہ، ’ہم اس کے لیے ایک key یا ایک بٹن بھی استعمال کر سکتے تھے۔ لیکن اس وقت جس شخص نے یہ کلیہ بنایا، غلط بنایا۔ یہ ایک غلطی تھی۔‘

    حاضرین نے بل گیٹس کے اس حیران کن جواب پر تالیاں بجا کر داد دی اور ان کے جواب سے بہت محظوظ ہوئے۔
     
    ملک بلال، تانیہ اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    واؤ۔۔۔۔بہت خوب غلطی تھی ۔۔۔ہاہا بلکہ قابل تعریف غلطی
     
  3. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    کنٹرول آلٹ اور ڈیلیٹ ایک ایسا عمل ہے جو کمپیوٹر کے تمام پروگرام کو شٹ ڈاون کردیتا ہے۔

    شٹ ڈاون ایک ایسا عمل ہے جس میں تمام آپریشن موقوف ہوجاتے ہیں۔

    کیونکہ یہ عمل بہت سنگین نوعیت کا ہے اس لئے اس کو جس قدر بھی کمپلی کیٹڈ بنایا جائے بہتر ہے

    اور یہ تینوں کی کو ایک ہی وقت میں انجام دینا دقت آمیز عمل ہے

    اسی لئے یہ عمل اختیار کیا گیا ورنہ اگر ایک کی ہوتی تو بہت پریشانی ہوتی۔۔۔۔۔

    یہ میری رائے ہے۔۔
     
    آصف احمد بھٹی اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    میں @غوری جی سے متفق ہوں۔
     
    آصف احمد بھٹی، پاکستانی55 اور غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. صائمہ
    آف لائن

    صائمہ ممبر

    شمولیت:
    ‏4 ستمبر 2013
    پیغامات:
    41
    موصول پسندیدگیاں:
    79
    ملک کا جھنڈا:
    crtl + alt + del سے تمام پروگرام شٹ ڈاون نہیں ہوتے بلکہ یہ Task Manager کا شارٹ کٹ key combination ہے ۔ کمپیوٹر پر جتنے سافٹ وئیر چل رہے ہوتے ہیں اور اس کے علاوہ جتنے پراسس چل رہے ہوں و ہ سب Task Manager میں شو ہو رہے ہوتے ہیں آپ اپنی مرضی سے جس سافٹ وئیر یا پراسس کو شٹ ڈاون کرنا چاہیں کرسکتے ہیں ۔ اب ونڈو سیون میں key combination کے علاوہ ٹاسک بار پر رائٹ کلک کرکے بھی ٹاسک مینجر اوپن کیا جاسکتا ہے جس میں start task manager کے علاوہ log off, lock computer , switch user کے آپشن آتے ہیں جب کہ نیچے computer shut down یا Restart کا آپشن بھی ہوتا ہے
     
    نعیم، تانیہ اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    ونڈوز لوڈ ہونے کے بعد ان بٹنز کا فنکشن بدل جاتا ہے۔
    جب ہم کمپیوٹر آن کرتے ہیں اس وقت سے لے کر ونڈوز لوڈ ہونے تک اگر یہ بٹن دبائے جاٰیں تو کمپیوٹر ری سٹارٹ ہو جاتا ہے۔
     
    صائمہ، تانیہ اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    یار یہ پڑہے لکھے لوگ زیادہ غلطیاں کرتے ہین
     
  8. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    تُسی سچ کلپ دے او۔۔۔۔ایسا ہی ہے
    ونڈوز لوڈ ہونے تک ان بٹن کا فنکشن کمپیوٹر کو ری سٹارٹ ہونا ہی ہے اور ونڈوز لوڈ ہونے کے بعد تفصیل وہی ہے جو صائمہ جی نے بتائی اور اسے سب سوفٹ ویئر شٹ ڈاؤن نہیں ہوتے بلکہ آپ اپنی مرضی سے کسی بھی سوفٹ کو شٹ ڈاؤن کرتے ہیں
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    اگر تین چار بار دبایا جائے تو ونڈوز بھی ری سٹارٹ ہو جاتی ہے۔
     
    تانیہ اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    کہتے ہیں آئی بی ایم والے جو 1980 میںکی بورڈ ڈیزائنر تھے انھوں نے مائیکروسافٹ کو سنگل کی فراہم نہ کی جس کے بعد مائیکروسافٹ کو کنٹرول آلٹ اور ڈیلیٹ کو ایک ساتھ استعمال کرنا پڑا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس زمانے میں آئی بی ایم کمپیوٹر عالمی سطح پر بہت بڑا نام تھا۔۔۔۔۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں