1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

الوداع، الوداع ،ہماری پیاری اردو ! الوداع

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از عطاءالرحمن منگلوری, ‏1 ستمبر 2013۔

  1. عطاءالرحمن منگلوری
    آف لائن

    عطاءالرحمن منگلوری ممبر

    شمولیت:
    ‏17 اگست 2012
    پیغامات:
    243
    موصول پسندیدگیاں:
    293
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم و رحمہ اللہ ،
    مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت افسوس ہو رہا ہے کہ آپ لوگوں کے ساتھ اب مزید چلنا ناممکن سا ہو گیا ہے۔ یوں تو کئی لوگ آئے اورچلے گئے ،میرے چلے جانے سے بھی فرق نہیں پڑے گا۔لیکن مجھے اچانک چلے جانا اچھا نہیں لگتا،اس لئے بتا کر جانا چاہتا ہوں تا کہ کل کوئی یاد بھی کرے تو عمدہ طریقے سے یاد کرے اور مناسب سمجھے تو دعائے خیر بھی کرلے۔ہے کوئی جو مجھے روک لے؟ یقینا نہیں۔کیونکہ جانے والوں کو کو ئی روک نہیں سکتا اور جب تک اللہ نہ چاہے کوئی زبردستی بھیج بھی نہیں سکتا۔پیش گوئی تو تھی کہ مجھے یکم اگست کو الوداع ہو جانا ہے مگر اپنی حالت کچھ ایسی تھی کہ
    ؎ پر دم ہے تو تو نہیں خطرہ افتاد
    اسی کشمکش میں ایک ماہ اور گزر گیا۔۔۔ہمارے سامنےکئی لوگ دنیا چھوڑ کے چلے جاتے ہیں،ماں ،بہن،بھائی،بیٹے، بیٹیاں اور دیگر عزیز سب دیکھتے رہ جاتے ہیں بلکہ جو سمجھدار ہوئے وہ کہتے ہیں جلدی رخصت کرو۔۔۔
    اب وہ وقت ۤگیا ہے دوستو ، آثار نظر انے لگے ہیں،آپس میں چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں، کھل کے بات کوئی نہیں کرتا لیکن میں سب سمجھتا ہوں،دوست احباب ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں ،کتنے دن ر ہ گئے، اور کتنا وقت نکال لے گا؟والد صاحب تو دنیا میں موجود نہیں ،والدہ صاحبہ نے نہ چاہتے ہوئے بھی حکم ر بی قبول کر لیاہے کیونکہ مومن ہمیشہ رب کریم کے فیصلے پر راضی رہا کرتا ہے۔۔کچھ دوست احباب ذرا کھل کے بات کرتے ہیں، میں بھی ان سے ذرا گپ شپ لگا لیتا ہوں، وہاں کی نعمتوں ، آسایشوں،اور اکرامات کی بات ہوتی ہے۔۔۔ تو جی چاہتا ہے کل کے بجائے آج ہی رخت سفر باندہ لوں مگر زاد راہ پہ بھروسہ نہیں، اعمال صالحہ پلے نہیں مگر اللہ کی رحمت سے مایوسی بھی نہیں ، ایک خطا کار بندہ ہوں،مگر اس کی رحمت کا امیدوار اور طلبگار۔۔کل ایک دوست کہ رہا تھا کہ وہاں بہت کچھ ہے لیکن، بجلی ،گیس، موبائیل، نیٹ کوئی بھی ایسی سہولت نہیں جو دنیا والوں سے ہمہ وقتی رابطہ رہ سکے۔۔ چنانچہ اپنے تئیں تسلی دیتے ہوئے ہم کہنے لگے دل کو دل سے راہ ہوتی ہے ، روحانی اور دلی رابطے پہلے سے بھی کہیں مضبوط ہو جاتے ہیں۔۔وہ بھی تو اک خوبصورت جہاں ہے،وہاں بھی لوگ بستے ہیں،کیا ہوا اگر وہاں کی ہر چیزنے سفید چادر اوڑھ رکھی ہے۔
    اب تو صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے ،دوست احباب کے بعد ورثاء کی امید بھری نگاہیں دیکھ کر،ایک صاحب آہستہ سے قریب آ کے کہتے ہیںــ'' آپ کے بعد گھر کس کو ملے گا؟آپ والا'' ہم کیا کہتے،یہی جواب دیا کہ یہ فیصلہ گھر کا مالک کرے گا،اگر میں مالک ہوتا تو کبھی چھوڑ کے نہ جاتا۔کوئی بائیک اور کوئی بچے کی سائیکل پہ نظر رکھے ہوئے دکھائی دیا۔کھانے کے درمیان میں ایک صاحب بولے عطا صاحب !آخری سمجھ کے کھائیں،معلوم نہیں پھر نصیب ہو کہ نہ ہو،ہم نے کہا ٹھیک کہ رہے ہیں آپ ۔۔ کاش نماز بھی آخری سمجھ کے ادا کیا کرتے،شاید پھر نصیب ہو یا نہ ہو تو زندگی بدل جاتی ۔۔۔کیا حالات بتاؤں،کیا کیا دیکھا اور محسوس کیا،جدائی کی ان گھڑیوں میں،مجھے ہی معلوم ہے کہ ۔ ۔۔۔ اس رنگ برنگی دنیا اور مجلس سے جدا ہونا ،کتنا دشوار لگتا ہے۔۔مگر یہ گھونٹ تو باالآخر بھرنا پڑتا ہے کبھی عارضی جدائی کا اور کبھی مستقل جدائی کا۔۔۔مختصر یہ کہ
    کیا ایسا دل گرفتہ تمہاری محفل سے آئے
    آنکھوں میں آنسو بھی بڑی مشکل سے آئے
    دوستو ان برف پوش وادیوں میں اللہ کی یاد بہت آ تی ہے، عجائبات و غرائبات دنیا آنکھوں سے دیکھ کر دل سے آواز نکلتی ہے ــــ''اللہ خالق کل شئی وھوالواحد القہار''
    حقیقت یہ ہے کہ عالم ارض و سماوٰت اور ان کے حیرت انگیز نظام میں اس قدر دلائل و براہین اور رب کائنات کی نشانیاں موجود ہیں جن سے اعراض مشکل ہے۔قرآن مجید میں ہی ارشاد ہے۔''وکاین من آیہ فی السموٰت والارض یمرون علیہا وھم عنہا معرضون''۔(یوسف)
    اور زمین و آسمان میں کتنی ہی ایسی نشانیاں ہیں،جن سے یہ لوگ آنکھیں بند کر کے گزر جاتے ہیں۔''
    اراکین و ممبران ہماری ا ردو پیاری اردو، اخوان و اخوات !سب سے دعاؤں کی درخواست ہے کہ اللہ رب العزت ہماری اگلی منزل کو آسان بنائے۔۔۔ہم گلگت اور سکردو جانے کا عزم کر چکے ہیں ۔
    ؎ امید ہے دعا کی اہل سخن سے اکبر ،،، کچھ تو حقوق میرے اردو زباں پر ہیں
     
    ملک بلال اور محبوب خان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    یہ الفاظ کی گلکاری ہماری سمجھ سے تو باہر ہے مگر پیارے بھائی ہم آپ کے دل سے اور دعاؤں سے دور نہیں ہیں انشاء اللہ فون پر رابطہ رہے گا اور امید ہے کہ گاہے بگائے آپ کہیں نہ کہیں سے حاضری ٹھوک ہی دیا کریں گے ۔ ہم سب آپ کی بخیریت منزل پر پہنچنے کیلئے دعا گو ہیں ، اللہ کریم آپ کے حامی و ناصر ہوں اور ہمیں ہمیشہ آپ کی طر ف سے اچھی خبر ہی سننے کو ملے
     
    پاکستانی55، محبوب خان اور عطاءالرحمن منگلوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم
    عطا صاحب ! مایوسی اچھی شے نہیں ، اللہ نے چاہا تو سب ٹھیک ہو جائے گا ۔
     
    پاکستانی55 اور عطاءالرحمن منگلوری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    محترمی عطاءالرحمن منگلوری صاحب
    آپ تو بلا وجہ گھبرا گئے، ہمت سے کام لیں سب ٹھیک ہوجائے گا۔
    ہماری دلی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں
    جب موقع ملے رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔۔۔۔۔ انٹرنیٹ تو کھلا آسمان ہے۔۔۔۔۔۔
    خوش رہیے۔۔۔۔۔
    اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔۔
    آمین۔
     
    پاکستانی55 اور محبوب خان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ پاک آپ کا حامی و مدد گار ہے موقعہ ملے تو ہماری اردو پر ضرور تشریف لائیں ہم سب آپ کے لئے دعا گو ہیں
     
    محبوب خان اور عطاءالرحمن منگلوری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. عطاءالرحمن منگلوری
    آف لائن

    عطاءالرحمن منگلوری ممبر

    شمولیت:
    ‏17 اگست 2012
    پیغامات:
    243
    موصول پسندیدگیاں:
    293
    ملک کا جھنڈا:
    بھٹی صاحب مایوسی تو بالکل بھی نہیں،بلکہ الفاظ خود، جسے بڑےبھائی ’’ یہ الفاظ کی گلکاری ہماری سمجھ سے تو باہر ہے‘‘ کہ رہے ہیں، خوشی کا اظہار ہے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. عطاءالرحمن منگلوری
    آف لائن

    عطاءالرحمن منگلوری ممبر

    شمولیت:
    ‏17 اگست 2012
    پیغامات:
    243
    موصول پسندیدگیاں:
    293
    ملک کا جھنڈا:
    آمین ۔
    گھبراہٹ ہوتی تو ببانگ دہل جانے کا اعلان کرتا؟گھبرائیں وہ جن کا کوئی رب نہیں،ہمارا رب تو ہرجگہ ہماری مدد فرماتاہے۔
     
    پاکستانی55 اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    عطاء بھائی۔۔۔۔گرمیوں کے آخر ہمالہ کے قربت میں چل دیے۔۔۔۔خوب است۔ امید ہے کہ موقع ملتے ہی حاضری ضرور دیں گے۔ انشاء اللہ۔
     
    عطاءالرحمن منگلوری اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. نجی اللہ
    آف لائن

    نجی اللہ ممبر

    شمولیت:
    ‏10 جون 2012
    پیغامات:
    35
    موصول پسندیدگیاں:
    29
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم
    عطاء بھائی کی دل ہلا دینے والی سٹوری اور پھر جدائی کی خبر نے واقعی غمگین کر دیا۔ جدائی کا بھی غم اور ساتھ ساتھ یہ بھی اہل مجلس کو بتاتا چلوں کہ ہم دونوں کئی بار ایک جگہ رہے اور اب لگتا ہے کہ عطاء بھائی سکردو کی برف پوش چوٹیوں پر ہمارا راستہ ہموار کرنے جا رہے ہیں۔بس ہم بھی رخت سفر باندھنے کو ہیں۔پتہ نہیں عطاء بھائی کی طرح کب اچانک بلاوا آجائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈئیر عطاء اردو مجلس فورم پر آ پ کی کمی کو بہت شدت سے محسوس کیا جائے گا۔ آپ کی قیمتی تحریریں اور تھریڈ آپ کے ذمہ قرض ہے۔واپس آ کر چکانے ہونگے۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔فی امان اللہ من جانب نجی اللہ
     
    عطاءالرحمن منگلوری، ملک بلال اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    میری بات کا جواب ہی نہیں دیا
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    عطاء بھائی کس سلسلہ میں سکردو کی طرف رخت سفر باندھ لیا۔
    باقی آپ کے ساتھ گزارے خوشگوار لمحات ہمیشہ ہمارے دلوں میں جگمگاتے رہیں گے۔
    اور آپ ہمیشہ ہمارے دل و دعا میں رہیں گے۔
    اللہ کریم آپ کو بہت سی آسانیاں عطا فرمائے۔
    جب بھی ممکن ہوا اپنی خیر خیریت سے آگاہ فرماتے رہیے گا۔
    خوش رہیں
    بہت جئیں
     
    عطاءالرحمن منگلوری، پاکستانی55 اور نجی اللہ نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. عطاءالرحمن منگلوری
    آف لائن

    عطاءالرحمن منگلوری ممبر

    شمولیت:
    ‏17 اگست 2012
    پیغامات:
    243
    موصول پسندیدگیاں:
    293
    ملک کا جھنڈا:
    جی بھائی صاحب۔۔بقول آپ کے"کبھی کبھار حاضری ٹھوک دیا کریں گے"۔آپ نے درست فرمایا۔سہولت انٹر نیٹ اور موقع ملا تو حاضری دوں گا۔
     
  13. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    نہیں تو ہمارے موکل ہیں ، نمٹ لیں گے آپ سے بھی
     
    عطاءالرحمن منگلوری اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. نجی اللہ
    آف لائن

    نجی اللہ ممبر

    شمولیت:
    ‏10 جون 2012
    پیغامات:
    35
    موصول پسندیدگیاں:
    29
    ملک کا جھنڈا:
    ہارون بھائی، آپ عطاء بھائی کو کیوں ڈرا دھمکا رہے ہیں۔موکل کو بتائین کہ وہ ان کی ہیلپ کرے۔
     
    عطاءالرحمن منگلوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. عطاءالرحمن منگلوری
    آف لائن

    عطاءالرحمن منگلوری ممبر

    شمولیت:
    ‏17 اگست 2012
    پیغامات:
    243
    موصول پسندیدگیاں:
    293
    ملک کا جھنڈا:
    ہارون بھائی! درست کہآ آپ نے لیکن ۔۔آپ کے مؤکل آپ کو ہی سنبھال لیں تو ان کی ہمت ہے۔۔ایک دو کو تو میں جانتا بھی ہوں،کافی کمزور سے ہیں بیچارے:chp:۔
     
  16. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    عطاءالرحمن منگلوری جی اللہ کے حوالے ، اللہ آپکا حامی و ناصر ہو ۔۔۔لیکن یہ جدائی والی سٹوری کافی دردناک بنا دی آپ نے ۔۔۔۔خیر آپکا ہماری اردو کی پیاری محفل میں انتظار رہے گا جب موقع ملے اور نیٹ کی سہولت ہو تو حاضری ضرور لگوا دیجیئے گا یہاں کی خیریت بھی پتہ چل جائے گی اور اپنی خیریت سے بھی مطلع کر دیا کیجیئے گا
     
    عطاءالرحمن منگلوری نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں