1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

FAT اور NTFS

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏27 مئی 2013۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    دوستوں عدنان دانی ایک بار پھر ایک عمدہ آرٹیکل کے ساتھ خاضر ہے،میرا ہمیشہ سے یہ مقصد رہا ہے کہ لوگ مجھ سے کچھ سیکھے اور میں لوگوں
    سے کچھ سیکھوں۔یہی لگن اور یہی جذبہ مجھے قلم اٹھانے پر مجبور کردیتا ہے،آپ لوگوں کی دعائیں اور محبتیں ساتھ ہو تو انشاء اللہ یہ قلم ہمیشہ
    اٹھے گا۔۔اور آپ لوگوں کے علم میں اضافے کیلئے اپنی پوری کوشش کروں گا۔
    دوستوں ! میرا یہ آرٹیکل FAT اور NTFS کے بارے میں ہے،یہ نام تو آپ نے سنے ہوگے،آج میں آہ کو اس ک بارے میں
    بنیادی معلومات فراہم کروں گا۔تو شروع کرتے ہے اللہ کے نام سے جو نہایت رحیم اور رحم والا ہے۔
    FAT فائل سسٹم: ( File Allocation Table )
    FAT فائل سسٹم کو آپ کمپیوٹرفائل سسٹم کے آباواجدادمیں شمار کرسکتے ہیں۔وقت کے سات ساتھ FAT فائل سسٹم کے مختلف
    اشکال سامنے آتی گئی۔مگر اسکی بنیادی ٹیکنالوجی تبدیل نہیں ہوئی۔
    ٭ خصوصیات: وہ قارئین جو ( DOS ) ڈسک آپریٹنگ سسٹم کے سے آشنا ہیں وہ FAT فائل سسٹم سے بخوبی واقف ہونگے،یہ فائل اور فولڈر تک رسائی حاصل کرنے کیلئے FAT فائل سسٹم استعمال کرتا ہے ۔سسٹم اس ٹیبل کو FAT دالیم کے شروع
    ہوتے ہی سٹور کردیتا ہوں۔کرپشن سے بچنے کیلئے سسٹم خود بخود اس کی ایک کاپی ڈسک پر تحلیق کردیتا ہے۔اور اگر بنیادی ٹیبل کی وجہ سے
    خراب ہوجائے تو سسٹم کی ایک کاپی کو ایکسس کرسکتا ہے۔ٹیبل اور FAT والیوم کا بنیادی فولڈرایک خاص جگہ پر ہونے چاہئے۔
    تاکہ سسٹم ان فائیلز کو ایکسس کرسکے جو FAT والیوم سے بوٹ کرنے کیلئے ضروری ہیں۔ٹیبل کو ہر وقت Up Date ہونے کی
    ضرورت ہوتی ہے،جو اس بات کا ممتنی ہوتا ہے کہ ہارڈ ڈسک کا Head مسلسل والیم کے آغاز میئں حرکت کر جائے۔
    FAT " فرسٹ کم فرسٹ سروڈ " کی بنیاد پر فائلز کو سٹور کرتا ہے۔سسٹم شروع میں ہی موجوہ حصے پر فائیلز لکھنا شروع کردیتا ہے۔
    وقت کے ساتھ یہ طریقہ FAT والیم پر بھاری فائلز Fragmantation کا ذریعہ بن سکتا ہے۔کیونکہ ایک بڑی فائل محتلف
    بلاکس میں سٹور ہوگی۔اور وہ بلاکس مختلف جہگوں پر سٹور ہوسکتے ہیں۔اب یہ بات ظاہر ہے کہ اس عمل سے کمپیوٹر کی سپیڈ پر اثر پڑے گا۔
    اور کمپیوٹر کی سپیڈ کم ہو جائے گی۔اس مسلئے کو حل کرنے کیلئے آپ Disk Defregmentation کے سافٹ وئیر کو استعمال کرسکتے
    ہے،یہ سافٹ ونڈوز میں بھی ہوتا ہے،اور مارکیٹ میں بھی Disk Defregmentation کے سافٹ وئیر دستیاب ہے۔
    لیکن میری چوائس Tune Up ہے ،کیونکہ یہ ایک ایسا سافٹ وئیر ہے جس کی مدد سے نہ صرف De Defregmentation
    کرسکتے ہیں بلکہ رجسٹری اور محتلف کاموں کیلئے مفید ہے، Tune Up کو اگر اپ کمپیوٹر ڈاکٹر کہے تو غلط نہیں ہوگا۔
    FAT کا ایک نقصان یہ بھی ہوتا ہے کہ اس کی ڈایریکڑی Structuer کی باقاعدہ کوئی Organization نہیں ہوتی۔
    لھٰذا FAT خود بخود فائلز اور فولڈر کو ترتیب سے ڈایریکٹری میں نہیں رکھ سکتا۔لھٰذا کسی فایل کو ایکسس کرنے میں ذیادہ وقت لگ سکتا ہے۔؂
    New Technology File System ) NTFS ) :
    جب دنڈوز NT آپریٹنگ سسٹم آیاتو اس میں مائیکرو سافٹ نے ایک نیا فائل سسٹم متعارف کروایا،جو دوستوے فائل سسٹم کی نسبت ذیادہ
    محفوظ اور تیز رفتار تھا۔ NTFS میں آپ فولڈرز اور فایلز پر مختلف قسم کی سکیوڑٹی لگا سکتے ہیں،جیسے " No Access " جس میں
    کسی خاص یوزر یا کسی خاص گروپ کو کوئی فائل یا فولڈر ایکسس کرنے سے روکا جا سکتا ہے۔
    " Full Control " کسی فائل یا فولڈر پر مکمل سکیوڑٹی لگائی جاسکتی ہے۔فائل یا فولڈر پر جو Permision لگائی جاتی ہے وہ
    NT کمپیوٹر یا Local Domain کے " Account DataBase " کو استعمال کررہی ہوتی ہے۔آپ یہ
    Permision کسی خاص یوزر ،کسی خاص گروپ یا ہر ایک پر لگا سکتے ہیں۔
    NTFS میں ایک خاص خفاظتی نظام موجود ہے جو rized Physical Access Unatuho سے روکتا ہے۔جبکہ
    FAT میں ایسا کوئی بھی نظام موجود نہیں ہے۔یوزر NTFS والیم کو ڈاس بوٹ ایبل فلاپی سے سسٹم کو بوٹ کرتے ہوئے ایکسس
    نہیں کرسکتے۔جبکہ FAT میں ایسا کیا جاسکتا ہے۔یہ روکاوٹ اس وجہ سے ہے ،کیونکہ NTFS کا وہ ڈرائیور جو NTFS والیم کو ایکسس کرنے کی اجازت دیتا ہے وہ NT ساتھ ہی لوڈ ہوجاتا ہے۔
    لیکن یہاں ایک بات آپ کو بتاتا چلو کہ کے باوجود ان تمام سیکورٹی فیچر ز کے NTFS والیم کو ایکسس کرنا کوئی ناممکن بات نہیں ہے۔
    اسی یوٹیلٹی موجود ہے جو Unatuhorized ایکسس کی اجازت دے سکتی ہے۔جیسے NTFS DOS اور ایک وہ جو LINUX کے اندر کام کرتی ہے۔یہ فائل سسٹم NTFS والیم کو Physical ایکسس نے روک نہیں سکتا۔اسکے برعکس آپ کو
    کمپیوٹر Physical طور پر لاک کرنا پڑتا ہے،یا پھر فائل Encryption کو استعمال کرنا پڑتا ہے۔جسے NTFS سپورٹ نہیں
    کرسکتا۔لیکن Third-party کے ایسے پراڈکٹ موجود ہیں جیسے کہ ، Regnoc Softwar's Safe Programe یا Genio USA's CrypEdit . جو کہ آپ کو NTFS والیم پر ڈیٹا Encrypt کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔
    NTFS پر آپ اعتبار کرسکتے ہے۔جب ڈسک پر ڈیٹا سٹور ہورہا ہوتا ہے تو NTFS ایک خاص ٹرانزکشن لاگ میں I\O ایونٹس کو ریکارڈ کرتا ہے۔اگر سسٹم کریش ہوجائے تو NT اس لاگ کو دوبارہ سٹور کرنے کیلئے استعمال کرسکتا ہے۔ NTFS اس وقت تک کسی
    بھی ایکشن کو ڈسک پر منتقل نہیں کرتا جب تک کہ اسے یقین نہ ہو جائے کہ وہ ایکشن کامیابی سے مکمل ہوچکا ہے۔
    NTFS کو بنانے کا ایک اور مقصد سپیڈ بھی ہے۔بڑے والیم پر NTFS کی پرفارمنس قابل دید ہوتی ہے۔اسکی پرفارمنس صرف
    40 0MB سے ذیاوہ والیم پر اپنا کام دکھاتی ہے۔ NTFS تمام ڈاریکٹریز کیلئے " بائنری ٹری سٹرکچر " استعمال کرتا ہے۔
    جس کی وجہ سے سسٹم کو ڈسک پو موجود کوئی فائل ایکسس کرنے میں کم وقت لگتا ہے۔یہ فائل سسٹم بڑی ڈائریکٹریز کیلئے بہترین سسٹم ہے۔
    اسکے علاوہ NTFS خود بخود فائلز کو ترتیب سے سٹور کرتا ہے۔اسکے علاوہ اسکا ایک اور فیچر یہ ہے کہ یہ فائل اور فولڈر ز کو کمپریس کرنے کی
    بہترین صلاحیت رکھتا ہے۔امید ہے آپ لوگ کو کچھ سمجھ آیا ہوگا


    بشکریہ عدنان دانی صاحب
     
  2. علی یوسفزئی
    آف لائن

    علی یوسفزئی ممبر

    شمولیت:
    ‏28 مئی 2013
    پیغامات:
    20
    موصول پسندیدگیاں:
    33
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ جناب اپکے پوسٹ کا۔ اور اسکے علاوہ بہت ہی عمدہ شیئرنگ کی ہے عدنان نے
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں