1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ڈاکٹر طاہر القادری سے سپاہ صحابہ کے سربراہ احمد لدھیانوی کی ملاقات

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از عباس حسینی, ‏25 مارچ 2013۔

موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
  1. عباس حسینی
    آف لائن

    عباس حسینی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2009
    پیغامات:
    392
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    ملک کا جھنڈا:
    تحریک منہاج القرآن کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری سے کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ احمد لدھیانوی کی ملاقات کی ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ادارہ منہاج القرآن سیکرٹریٹ لاہور میں ہونے والی اس ملاقات میں فرقہ واریت کے خاتمے اور اہلسنت قوتوں کو یکجا کرنے پر اتفاق ہوا۔ احمد لدھیانوی نے ڈاکٹر طاہر القادری کی دعوت پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ملک پر مسلط دھوکے باز اور کرپشن ذدہ افراد سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے دینی قوتوں کو کردار اد کرنا ہوگا۔ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا لیکن حکمرانوں نے ملکی قانون کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کیا۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کینیڈا کی شہریت حاصل کرنے کیلئے جو درخواست دی تھی اس میں کالعدم سپاہ صحابہ جیسی شدت پسند تنظیموں سے خطرے کا ذکر کیا تھا۔ اب اس شدت پسند اور فرقہ پرست ٹولہ کیساتھ ڈاکٹر طاہر القادری کی ملاقات نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔
    [​IMG]
    http://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1101793133&Issue=NP_LHE&Date=20130324
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    محترم عباس حسینی صاحب۔
    آپ سے درخواست ہے کہ اس خبر کا مستند حوالہ یہاں فراہم کریں کیونکہ ہماری اردو کے قواعد و ضوابط کے مطابق ہر خبر کا مستند حوالہ ہمراہ دینا لازم ہے۔
    آپ یا آپ کے کسی "حسینی" صاحب نے یہی خبر اور فورمز پر بھی پوسٹ کی ہے لیکن حوالہ وہاں بھی نہیں دے سکے۔
    خبر کے متن میں "روزنامہ جنگ" اگر درج کیا ہے تو اسکا مستند حوالہ یقینا موجود ہوگا۔ براہ کرم جلد از جلد خبر کا مستند حوالہ فراہم کریں شکریہ۔
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مبشر لقمان نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی کینڈین نیشنلٹی بطور ریسریچ سکالر اپنی تحقیق کے ذریعے تصدیق کی ہے۔ نہ کوئی سپاہ صحابہ جیسی شدت پسند تنظیم کا خطرہ نہ کسی دہشت گردی کے ڈر سے سیاسی پناہ ۔۔۔ سب جھوٹ ہے۔
    عباس حسینی صاحب مجھے امید ہے کہ آپ نے قحطِ معلومات کے سبب یہ سب یہاں پوسٹ کیا ہوگا۔
    وگرنہ حدیث رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق کسی آدمی کے جھوٹا ہونے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ سنی سنائی بات کو آگے پھیلانے کے مرتکب نہ ہوتے۔
     
  4. عباس حسینی
    آف لائن

    عباس حسینی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2009
    پیغامات:
    392
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    ملک کا جھنڈا:
  5. عباس حسینی
    آف لائن

    عباس حسینی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2009
    پیغامات:
    392
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    ملک کا جھنڈا:
    میں نے تو آپ کو حوالہ دے دیا۔۔ اب آپ بات کریں۔۔۔
    مجھے معلوم ہے نعیم بھائی کہ آپ ڈاکٹر صاحب کے شیدائی ہیں ۔۔۔۔ اور آپ کی طرح کے اور بھی "نعیم" فورمز پر ڈاکٹر صاحب کے ہر جائز وناجائز کام کی اندھا دھند حمایت بھی کرتے ہیں۔۔۔۔
    اب خود بتائیے۔۔۔۔۔ شیعہ اور سنی دونوں کے قاتل اس جماعت کے سربراہ سے ملنا کیا حقیقت رکھتا ہے؟؟
    ڈاکٹر صاحب نے موصوف کے قیام امن اور اتحاد بین المسلمین کی "کاوشوں" کو سراہا۔۔۔۔ آپ کو معلوم ہے یہ کاوشیں بندوق کی آوازوں کے علاوہ اور کوئی چیز نہیں ہے۔۔
    اور پھر مشکل یہ ہے۔۔۔ کہ اتنی بڑی خبر اور اخبارات میں چھوٹی سی سرخی کیوں؟؟۔۔۔۔ اس خبرکو چھپانے کی کوشش کیوں گئی؟؟
    منھاج کی اپنی ویب سائٹ پر بھی خبر نہ دینے سے ابھامات اور زیادہ ابھرتے ہیں۔۔۔
    میں نے تو شروع میں ہی 24 تاریخ کو ایکسپریس اخبار میں خبر پڑھ لی تھی اور پھر یہاں شیر کی تھی۔۔۔
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    محترم عباس حسینی صاحب
    لیکن پہلی خبر جو آپ نے شئیر کی جس میں یہ الفاظ درج تھے
    آپ کے حوالے والی خبر میں یہ الفاظ تو کہیں درج نہیں ؟؟؟
    ------------------------------
    باقی رہ گئی اہل تشیع کے خلاف دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونا تو اس پر صرف آپ کے ہی نہیں خود میرے جذبات بھی مشتعل ہیں اور کوئی بھی مسلمان ایسی بیہمانہ قتل و غارت گری برداشت نہیں کرسکتا۔
    ڈاکٹر طاہرالقادری کا موقف دہشت گردی اور دہشت گردوں پر جتنا غیرمشروط اور واضح ہے وہ عالمی سطح پر اتنا اظہر من الشمس ہے کہ کسی بیان کا محتاج نہیں۔ دہشت گردی اور فتنہ خوارج پر سب سے ضحیم، مستند اور جامع فتوی ڈاکٹر طاہرالقادری ہی نے دیا ہے جس میں کسی "اگر یا مگر" کی گنجائش کے بغیر دہشت گردی کو خارج از اسلام قرار دیا گیا ہے۔
    اب ڈاکٹر طاہرالقادری کے ماضی کو سامنے رکھتے ہوئے محض اس ایک ملاقات سے ان کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنا دانشمندی نہیں ہوگی۔ بلکہ بہتر ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب سے خود کسی موقع پراس ملاقات کے مقاصد پوچھے جائیں اور وہ خود واضح کردیں۔ کیونکہ محض ملاقات سے کسی "اشتراکِ عمل" کا ثبوت نہیں ملتا ۔ محض ملاقاتیں تو ایرانی سربراہان و علمائے کرام مختلف عقائد کے علمائے کرام سے بلکہ غیر مسلموں سے بھی کرتے رہتے ہیں اس لیے محض ملاقات پر کوئی فیصلہ لینا نہیں خلاف از عقل ہے۔
    ------------------------------
    باقی رہ گئی یہ بات کہ کون کس کا شیدائی ہے اس معاملے کو ایک طرف رکھیں جناب۔ کیونکہ اس مسئلہ پر گفتگو ہوگئی تو بہت سارے "عباس یا عباسی" بھی اسکی زد میں آجائیں گے۔
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. عباس حسینی
    آف لائن

    عباس حسینی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2009
    پیغامات:
    392
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ نعیم بھائی۔۔۔۔ ہم آپ کے احساسات کی قدر کرتے ہیں۔۔۔
    واقعی ہم ڈاکٹر صاحب کو اسی حوالے سے ہی جانتے ہیں کہ وہ دہشت گردی اور فتنہ خوارج زمان کے خلاف ہیں۔۔۔۔
    لیکن اس ملاقات نے تو آنکھیں کھول دیں۔۔۔۔۔
    پھر اس جماعت کی امن کوششوں اور اتحاد بین المسلمین کا کاوشیں کونسی ہیں جن کی ڈاکٹر صاحب تعریف کر رہے تھے۔۔۔۔
    میرے خیال میں آپ خود بھی حیران ہوگئے ہوں گے۔۔۔
    بہر حال کچھ اللہ کرے کچھ ایسا نہ ہو جیسے ہم سمجھ رہے ہیں۔۔۔۔
    اور اللہ ڈاکٹر صاحب کو دہشت گردی کے خلاف مزید بولنے کی طاقت دے۔ آمین۔۔۔۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    محترم جناب حسینی صاحب

    آپ خود ایک بار دوبارہ خبر پڑھیں ۔

    آپ کی ہی دی ہوئی خبر کے مطابق مولانہ احمد لدھیانوی صاحب جماعت اہل سنت و الجماعت کے سربراہ ہیں ، اور اپ اُنہیں مس کوٹ کر کے سپاہ صحابہ کے سربراہ کہہ رہے ہیں ۔
    کچھ تو خیال کریں ، لوگوں کو بلکل ہی ۔ ۔ ۔ ۔ سمجھ رکھا ہے ۔
     
  9. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
  10. عباس حسینی
    آف لائن

    عباس حسینی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2009
    پیغامات:
    392
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    ملک کا جھنڈا:
    پا جی! پورے پاکستان کو معلوم ہے یہ اہل سنت والجماعت وہی سپاہ صحابہ ہے۔۔۔ اس پر پابندی لگی تو نام تبدیل کر لیا۔۔۔۔
    لیکن نام تبدیل کرنے سے حقیقت تبدیل نہیں ہوتی۔۔۔۔ لوگ وہی ہی۔۔۔ افکار بھی وہی ہے۔۔۔۔ اور دہشت گردی بھی وہی ہے۔۔۔
     
  11. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    کیا کہنے
    سچ وہی جو آپ کہیں ، جناب عالی ، مولانا صاحب کم و بیش سینکڑوں بار کہہ چکے ہین کہ اُن کا سپاہ صحابہ سے کوئی تعلق نہیں ۔ بات کو گھما پھرا کر یا حقائق چھپا کر بیان نہیں کرنا چاہیے ، آپ نے اپنی اس لڑی کا آغاز ہی ایسی بات سے کیا ہے ، کہیں مولانا صاحب کو سپاہ صحابہ اور کہیں اہلسنت والجماعت کا امیر کہا ، آپ کی یہی بات آپ کی بات کا وزن کم کر رہی ہے ۔
     
موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

اس صفحے کو مشتہر کریں