1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اچھی یادداشت کے لیے بڑھاپے میں ورزش لازم

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از زینب, ‏27 دسمبر 2012۔

  1. زینب
    آف لائن

    زینب ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جولائی 2011
    پیغامات:
    273
    موصول پسندیدگیاں:
    12
    ملک کا جھنڈا:
    اگر آپ چاہتے ہیں کہ ستّر برس کی عمر میں بھی آپ کا دماغ صحیح کام کر سکے اور آپ ’ڈمینشيا‘ یعنی بھولنے کی بیماری کا شکار نہ ہو تو اس کے لیے ورزش کرنا ضروری ہے۔

    برطانیہ میں ریٹائر ہونے والے چھ سو اڑسٹھ افراد پر تین سال تک کی گئی ایک تحقیق کے نتائج کے مطابق وہ لوگ جو جسمانی طور پر سرگرم ہیں، ان کے دماغ میں کسی طرح کی کمزوری نہیں ہوتی اور نہ ہی عمر اپنا اثر دکھاتی ہے۔


    وہیں یہ بات بھی سامنے آئی کہ دماغی ورزش کرنا، شطرنج کھیلنا، سماجی سرگرمیوں میں شامل رہنا یا اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنا، دماغ کی حالت میں بہتری کے لیے خاص معنی نہیں رکھتا۔

    محققین نے جب ستّر سالہ افراد کے دماغ کے سفید حصے (دماغ کا وہ حصہ جو کھوپڑی میں کسی پیغام کو پہنچانے کا کام کرتا ہے) کا مطالعہ کیا تو پتہ چلا کہ جو لوگ مسلسل جسمانی طور پر سرگرم تھے، ان کے دماغ کو ان افراد کی نسبت کم نقصان پہنچا جو کم سرگرم تھے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی عمر کے ساتھ دماغ کی حالت کمزور ہوتی چلی جاتی ہے، جن میں بھولنے کی عادت سے لے کر سوچنے کی صلاحیت تک شامل ہے لیکن جسمانی ورزش کی مدد سے ان علامات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

    دراصل، ورزش سے ہمارے جسم میں خون کا بہاؤ برقرار رہتا ہے جو دماغ کو آکسیجن اور دوسرے غذائی جزو دیتا ہے۔

    اس تحقیق کے مرکزی محقق برطانیہ کے سائمن ریڈلے کا کہنا ہے، ’یہ مطالعہ بتاتا ہے کہ جسمانی ورزش کرنے والوں کے دماغ پر بڑھتی عمر کا اثر کم ہوتا ہے‘۔ ان کا کہنا ہے کہ’اگر ادھیڑ عمر سے ہی ورزش شروع کر دیی جائے تو بھولنے جیسی خوفناک بیماری سے بچا جا سکتا ہے‘۔

    ان کے مطابق آنے والے جن لوگوں پر یہ تحقیق کی گئی ہے آنے والے کچھ سالوں تک ان لوگوں کے طریقۂ کار کا مطالعہ کرنا ہوگا تاکہ جسمانی سرگرمیوں سے دماغ پر پڑنے والے اثرات پر مزید معلومات حاصل ہو سکیں اور ساتھ ہی جسمانی ورزش کے دماغ پر ہونے والے اثرات اور فوائد کو جانچا جا سکے۔
    ‭BBC Urdu‬ - ‮سائنس‬ - ‮اچھی یادداشت کے لیے بڑھاپے میں ورزش لازم‬
     
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اچھی یادداشت کے لیے بڑھاپے میں ورزش لازم

    بہت اچھی معلومات ہیں۔ شکریہ!
     
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اچھی یادداشت کے لیے بڑھاپے میں ورزش لازم

    اچھی شئیرنگ کا شکریہ
     
  4. روشنی 6655
    آف لائن

    روشنی 6655 ممبر

    شمولیت:
    ‏27 جنوری 2012
    پیغامات:
    658
    موصول پسندیدگیاں:
    13
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اچھی یادداشت کے لیے بڑھاپے میں ورزش لازم

    شکریہ مفید معلو مات دینےکا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں