1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان کے پاس چند ہفتے کا وقت ہے۔ کاونٹ ڈاؤن شروع ہوگیا۔ امریکہ

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از وسیم, ‏28 مئی 2010۔

  1. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    پاکستان کی ”گھڑی“چل پڑی، دہشت گردوں کے خلاف پاکستان سمیت ہر جگہ کارروائی کریں گے، امریکا



    واشنگٹن (جنگ نیوز/خبرایجنسیاں)پاکستان کیلئے گھڑی چل پڑی ہے ،دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے اب پاکستان کے پاس چند ہفتے کا وقت ہے ، امریکی صدر بارک اوباما کے مشیر جان برینن نے گزشتہ روز یہ بات کہی انھوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان سمیت دنیا میں جہاں بھی ہوں گے ان کے خلاف امریکہ کارروائی کریگا۔ واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر بارک اوباما کے مشیر برائے انسداد دہشت گردی جان برینن نے کہا کہ امریکہ نے کبھی اسلام کے خلاف جنگ نہیں لڑی اور نہ ہی لڑیں گے۔ امریکہ کے اندر ہونے والی دہشت گردی پر قابو پانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ہماری جنگ القاعدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ہے۔ امریکہ القاعدہ کے ساتھ حالت جنگ میں ہے اور اسے شکست دینے اور کہیں بھی محفوظ پناہ گاہ بنانے سے روکنے کیلئے افغانستان، پاکستان، صومالیہ، یمن یا کہیں اور بھی ضرورت پڑی تو لڑائی لڑیگا۔ جان برینن نے کہاکہ یہ لڑائی اسلام کے خلاف نہیں‘ ایک سے زائد نسلوں تک جاری رہ سکتی ہے۔ ا نھوں نے کہا کہ امریکی صدر سمجھتے ہیں کہ ہم حالتِ جنگ میں ہیں اس لئے وہ بڑی ذمہ داری سے عراق کی جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں اور اپنی پوری توجہ افغانستان سے ملحق قبائلی علاقوں اور پاکستان کے اندر سے ہونے والے حملوں کی جانب مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔


    جنگ نیوز ۔
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کے پاس چند ہفتے کا وقت ہے۔ کاونٹ ڈاؤن شروع ہوگیا۔ امریکہ

    عوام جب تک آواز نہیں اٹھائے گی دھمکیاں‌ ملتی ہی رہیں گی
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کے پاس چند ہفتے کا وقت ہے۔ کاونٹ ڈاؤن شروع ہوگیا۔ امریکہ

    دھمکیاں ہی نہیں وہ کم بخت عمل بھی کرلیتے ہیں۔ عراق و افغانستان گواہ ہیں۔
    اس لیے ۔۔ ربا خیر کریں۔
     
  4. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: پاکستان کے پاس چند ہفتے کا وقت ہے۔ کاونٹ ڈاؤن شروع ہوگیا۔ امریکہ

    میرا نہیں خیال امریکہ کو کچھ کرنے کی ضرورت ھے پاکستان کی تباہی کا باعث تو خود پاکستانی بن رھے ھیں اسے دشمن کی کیا ضرورت
     
  5. کنورخالد
    آف لائن

    کنورخالد ممبر

    شمولیت:
    ‏17 مئی 2010
    پیغامات:
    648
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کے پاس چند ہفتے کا وقت ہے۔ کاونٹ ڈاؤن شروع ہوگیا۔ امریکہ

    آگر یہ کرے گا تو ھمارا محسن ھو گا وہ کبھی بھی یہ نہیں کرے گا
     
  6. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کے پاس چند ہفتے کا وقت ہے۔ کاونٹ ڈاؤن شروع ہوگیا۔ امریکہ

    القائدہ اور طالبان کے تانے بانے انکل سام اور اس کے طفیلیوں سے جاملتے ہیں جو اپنے مال اور ہتھیاروں سے کچھ افراد کو لیس کرکے قتل وغارت گری کے مرتکب ہوتے ہیں اور پھر اس ظلم و بربریت کو انکل سام اپنے انداز سے کیش کرواتے ہیں۔

    پاکستان، افغانستان، صومالیہ اور یمن وغیرہ جغرافیائی طور پر بہت اہمیت کے حامل ممالک ہیں جہاں سے دنیا کا کاروبار زیر و زبر کیا جاسکتا ہے۔۔۔۔

    دہشت گردی والی جنگ ہمارے لئے بہت نقصان دہ ہے۔ ہم جس قدر جلدی اس سے باہر آسکیں ہمارے لئے بہتر ہے۔۔۔۔۔۔

    ورنہ جن لوگوں نے اسے پلان کیا اور عملی جامہ پہنایا وہ کبھی بھی نہیں چاہیں گے کہ ان اہم ممالک میں اپنا اثر ختم کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ہیں کواکب کچھ اور ۔۔۔۔۔
     
  7. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    جواب: پاکستان کے پاس چند ہفتے کا وقت ہے۔ کاونٹ ڈاؤن شروع ہوگیا۔ امریکہ


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    دہشت گردی کا يہ عفريت محض ايک دو واقعات کی بنياد پر سامنے نہيں آيا جس کا ذمہ دار چند افراد کو قرار ديا جا سکے۔ يہ ايک باقاعدہ مہم ہے جس ميں مذہب کے نام پر ايک مخصوص سوچ اور مکروہ نظريے کا پرچار اور اس کی تشہير کی جا رہی ہے، ايک ايسا نظريہ جسے مسلم دنيا کے تمام اہم مذہبی سکالرز نے يکسر مسترد کر ديا ہے۔

    يہ دعوی کرنا کہ 30 ہزار سے زائد بے گناہ شہری، ہزاروں فوجی، درجنوں کی تعداد ميں فوجی املاک پر حملے اور انگنت قتل اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات محض چند غير ملکی ايجنڈوں کے مرہون منت ہيں، حقائق سے روگردانی کے مترادف ہے۔ پھر آپ ان سينکڑوں کی تعداد ميں خودکش حملہ آوروں کی کيا توجيہہ پيش کريں گے جنھوں نے ملک کے طول وعرض ميں قتل وغارت گری کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

    دنيا کی کوئ بھی فوج اور حکومت اپنے فوجيوں کی جان کی قربانی اور اپنے وسائل صرف اپنے عوام کے بہترين مفاد میں ہی صرف کرتی ہے۔

    حيرت انگيز امر يہ ہے کہ آپ اس خواہش کا اظہار کر رہے ہيں کہ پاکستانيوں کو امريکہ کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہيے باوجود اس کے کہ ہم پاکستان کی فوج کو ہتھيار، لاجسٹک سپورٹ، فوجی ساز وسامان اور سرکردہ قيادت سميت اہم ترين افراد کو تربيت بھی فراہم کر رہے ہيں۔ خطے ميں ہماری موجودگی نا تو ہماری خواہش تھی اور نا ہی ہمارا ايسا کوئ منصوبہ تھا۔ ہميں مجبوری کے عالم ميں اس وقت فوجی کاروائ کرنا پڑی جب ہماری سرحدوں کے اندر ہم پر حملہ کيا گيا۔ ليکن ہمارا ہدف، مقصد اور ہماری کاوشوں کا محور ان خونی عناصر کو روکنا ہے جو نا صرف يہ کہ ہمارے ليے خطرہ ہيں بلکہ پاکستان کے خلاف بھی پے در پے حملے کر رہے ہيں۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
    digitaloutreach@state.gov
    www.state.gov
    http://www.facebook.com/USDOTUrdu
     
  8. نسیم
    آف لائن

    نسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏20 دسمبر 2012
    پیغامات:
    21
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کے پاس چند ہفتے کا وقت ہے۔ کاونٹ ڈاؤن شروع ہوگیا۔ امریکہ

    آپ کی بات صحیح ہے اور جو آمریکہ والے کہہ رہے ہیں وہ کر کے بھی رہیں گے اور خطرہ بھی ہے۔دشمن تو تباہ کر رہا ہی ہے لیکن اسمیں ہمارے آپنے حکمران بھی شامل ہیں۔ اس وقت 8 ملکوں کی intelligence agencies پاکستان کو تباہ کر رہی ہیں اور پاکستانیوں کو ڈالرز دے کر آپنے ہی بھاہیوں کا قتل عام کرا رہی ہیں۔یہ سلسلہ چلتا رہے گا کیونکہ لالچ اور غربت نے ہماری آنکھوں پر پھٹی بانددی ہے
     
  9. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کے پاس چند ہفتے کا وقت ہے۔ کاونٹ ڈاؤن شروع ہوگیا۔ امریکہ

    میرے بھائی ظلم کی انتہاء ہوچکی اب اللہ کی بے آواز لاٹھی کی باری ہے۔ انکل سام کے موجودہ سربراہ وہاں کے آخری حاکم شمار ہوں گے۔۔۔۔۔۔ انشاءاللہ۔

    دس گیارہ سال پہلے اور آج والے انکل سام کی جیبوں کا یہ حال ہے کہ ان کے پانچ سالوں کے بجٹ کے برابر رقم چین بہادر نے انھیں ادھار دیا ہوا ہے۔ بعینہ تقریبا 2 صدیاں پہلے چین سے ہانگ کانگ اور مکاو کو اس وقت کے سورماوں (انگلینڈ اور پرتگال) سے لیز پہ حاصل کیا تھا ۔۔۔۔۔

    اور اب چین اس پوزیشن میں ہے کہ بڑے سے بڑے ملک کو اس کی عوام سمیت لیز پہ حاصل کرلے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ہر عروجے را زوالے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  10. محمد نبیل خان
    آف لائن

    محمد نبیل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2012
    پیغامات:
    656
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کے پاس چند ہفتے کا وقت ہے۔ کاونٹ ڈاؤن شروع ہوگیا۔ امریکہ

    فواد صاحب ! آپ بھی کمال کی نوکری کر رہے ہیں کوئی موقع بھی امریکہ کی خدمت کا ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ۔ ۔ ۔واہ ۔ بہت خوب ۔ مگر یاد رکھئے بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی آخر ایک دن چھری کے نیچے آئے گی ۔ اور وہ دن قریب سے قریب تر ہوتا جارہا ہے کہ پوری دنیا کے دہشت گردوں کی ماں امریکہ ااپنی گردن خود چھری کے قریب تر لا رہی ہے اور ان شاءاللہ بہت جلد کمزور و بےکس اور بے گناہ مظلوموں کی آہیں امریکہ کی تباہی کا سبب بننے جارہی ہیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں