1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خورمہ ، دل پسند، تل کی چٹنی

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از زینب, ‏27 دسمبر 2012۔

  1. زینب
    آف لائن

    زینب ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جولائی 2011
    پیغامات:
    273
    موصول پسندیدگیاں:
    12
    ملک کا جھنڈا:
    خورمہ:

    مٹن: 1 کیلو
    پیاز: 2 عدد
    دہی: 400 گرام
    مونگ پھلی: 50 گرام (بھون کر پیس لیں)
    ناریل پاؤڈر: 50 گرام
    خشخش: 1 کھانے کا چمچہ
    لال مرچ پاؤڈر: حسبِ ذائقہ
    ہلدی پاوڈر: ہالف چائے کا چمچہ
    نمک: حسبِ ذائقہ
    تیل: ہالف کپ
    ادرک لہسن پیسٹ: 2 چائے کے چمچے
    لیموں کا رس: 1 لیمو
    گرم مسالہ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچہ
    ہرا دھنیہ: حسبِ ضرورت

    ترکیب
    پیاز باریک کاٹ کر تیل میں فرائی کرلیں ، پھر اس میں گوشت ، ادرک لہسن پیسٹ ، نمک ، لال مرچ پاؤڈر ، ہلدی پاوڈر ، مونگ پھلی پاؤڈر ، ناریل پاوڈر ،خشخش پاؤڈر اور دہی ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ پھر اس میں پانی ڈالیں کہ گوشت گل جائے ، گوشت گل جائے تو اس میں گرم مسالہ پاؤڈر ، لیمو کا رس اور ہرا دھنیہ ڈال کر دھیمی آنچ پر تھوڑی دیر پکائیں اور گرما گرم روٹی کے ساتھ سرو کریں۔

    دل پسند:

    گوشت: (بغیر ہڈی) : 1/2 کیلو
    پیاز (باریک کٹی ہوئی) 250 گرام
    لہسن: 8 جوئے
    ادرک: 1 انچ (باریک پیس لیں)
    ثابت لال مرچ: کاٹ لیں
    ہری مرچ: 3 عدد
    چھوٹی الائچی: 2 عدد
    دہی: 250 گرام
    نمک: حسب ذائقہ
    گھی: 150 گرام
    لونگ: 4 عدد

    ترکیب
    پہلے پیاز اور ادرک کو گھی میں بھون لیں۔ پھر گوشت، لہسن ، نمک ، اور لال مرچ ڈال کر اچھی طرح بھونیں جب سرخ ہوجائے تو لونگ الائچی اور دہی ڈال کر 2 پیالی پانی ڈال دیں اور بند کر دیں۔ جب گوشت گل جائے اور گھی چھوٹنے لگے تو اتارلیں۔ چاہیں تو ایک چمچہ ٹماٹر ساس بھی ڈال سکتے ہیں۔

    تل کی چٹنی:
    اجزاء
    ٹماٹر: پاؤ کیلو (بیج نکال لیں)
    تل : 2 بڑے چمچے (بھون لیں)
    کریا پات: چند پتے
    نمک: حسب ذائقہ
    میتھی کے چند دانے
    سفید زیرہ: 2چائے کے چمچے
    تیل : 2 بڑے چمچے
    لال مرچ ثابت : حسب ذائقہ
    ہلدی پاؤڈر: 1/2 چائے کا چمچہ
    املی پکی ہوئی: حسب ذائقہ
    لہسن کے جوئے: 6 سے 8 عدد

    ترکیب
    ٹماٹر کو ابال کر نرم کرلیں اور ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔ اب کسی برتن میں تیل گرم کرکے سوکھی لال مرچ ، میتھی کے دانے ، زیرہ اور لہسن سرخ کر کے نکال لیں۔ اب ٹماٹر ، تل ، نمک ، تلے ہوئی لال مرچ میتھی کے دانے ، زیرہ ، لہسن ، املی ، ہلدی پاؤڈر اور تھوڑا سا پانی ڈال کر مکسر میں باریک پیس لیں۔ پھر پسے ہوئے مکسچر کو زیرہ ، لہسن اور کریا پات سے بگھار دیں۔
    __________________
     
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: خورمہ ، دل پسند، تل کی چٹنی

    آپ کو ہماری ون ڈش پارٹی کے رستے کا علم ہے؟؟؟؟؟؟؟:computer:
     
  3. ہادیہ
    آف لائن

    ہادیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    17,730
    موصول پسندیدگیاں:
    136
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: خورمہ ، دل پسند، تل کی چٹنی

    بہت خوب زینب سسٹر:222:
     
  4. زینب
    آف لائن

    زینب ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جولائی 2011
    پیغامات:
    273
    موصول پسندیدگیاں:
    12
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: خورمہ ، دل پسند، تل کی چٹنی

    کبببببببب ہے ون ڈش پارٹی اور کہاں ہے؟
     
  5. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں