1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تور خان جی کا تعارف

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏22 دسمبر 2012۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    محترم تور خان صاحب !

    ہماری اردو میں خوش آمدید ۔
    [​IMG]

    ہماری اردو کی روایات کے مطابق آپکی خدمت میں دلچسپ تعارفی پرچہ پیش کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ سب صارفین کو آپکے بارے میں جاننے کے موقع مل سکے۔ نوازش ہوگی۔

    [BLINK]پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان [/BLINK]

    کوئی سے 6 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے

    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟



    یا





    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
    [​IMG][​IMG][​IMG][​IMG][​IMG]
    [​IMG][​IMG]
     
  2. تور خان
    آف لائن

    تور خان ممبر

    شمولیت:
    ‏21 دسمبر 2012
    پیغامات:
    27
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تور خان جی کا تعارف

    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    ہمارا اصل اور پورا نام صباحت یار خان ہے جو ہماری ولادت با سعادت پر ہمارے والدین نے دادا مرحوم کی تجویز پر ہمیں عنایت کیا۔
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    ہمارا لقب تور ہے جو پشتو زبان میں اسود یا سیاہ رنگ کے لئے بولا جاتاہے۔اور یہ لقب والدہ کا عطا کردہ ہے جس کی غرض و غایت غالباً یہ ہو:

    نظر بد سے رخ میرا محفوظ رکھنے کے لئے

    ہمارا ایک انگریزی لقب بھی ہے جو ہمارے دوستوں میں مشہور ہے۔ جیک آس۔ یعنی خر مست۔ براہ کرم خر کی رے کو زیر سے مت پڑہیئے گا ورنہ ہم (ڈھینچوں ڈھینچوں۔۔ جی ہم نہیں کوئی اور کرتا ہوگا) ناراض ہو جائیں گے۔ ایسا ہمیں ہماری خر مستی، بے فکری خطرناک کھیل کود میں دلچسپی کی وجہ سے بولا اور سمجھا جاتا ہے۔
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    عمر دراز جو چار روز کو مانگ تانگ کر لائے تھے تئیس کی ہو چلی ہے جو سرعت سے چوبیس کی جانب مائل ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ:

    ہم تو مائل بہ کرم ہیں کوئی۔ ۔ ۔ کٹ کٹ سنسر سنسر
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    فطری، قلبی، روحانی اور موروثی تعلق پاکستان سے ہے لیکن بوجئہ پیدائیش قدرتی طور پر انگلستان میں سکونت ہے اور تعلیم اور جز وقتی ملازمت کے باعث تین مختلف شہروں میں سکونت رہتی ہے۔ یعنی لندن، سوِنڈن اور عموماً باتھ سپاء میں۔
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    حصول تعلیم کی مختلف وجوہات ہیں جن کے بیان میں کسی قاعدے کا ارادتاً نظم نہیں برتا۔

    گھر والے کہتے ہیں کہ تعلیم حاصل کرو، تعلیم حاصل کرو گے تو نوکری ملے گی اور اگر نوکری ہو گی تب ہی چھوکری یعنی اس لنگور کو حور جیسی بیوی ملے گی۔ لہٰذا ہم ڈٹے ہوئے ہیں اِس کے، یعنی اُس کے حصول میں۔

    حصول تعلیم بہ حیثیت مسلمان ایک فریضہ ہے جس کی استثناعات سے بالا حتی المقدور کوشش لازم ہے۔ تاکہ دینی شعور حاصل کر کے توحید و عبودیت خالص اپنائی جا سکے، جو ایک بہتر انسان بنے میں معاون ہو اور اس کے ساتھ ساتھ، اپنے خاندان اور امت مسلمہ کی خدمت کی جا سکے۔
    تعلیم کا حصول اس لئے بھی ضروری گردانتا ہوں کہ تعلیم اچھے بُرے، کھرے کھوٹے میں تمیز کرنے کی صلاحیت عطا کرتی ہے۔

    ان شا اللہ تعلیم میرا ایک ایسا زیور ہو گا جس پر میں بجا طور پر فخر کر سکوں گا اور یہ دولت مجھ سے نہ کوئی چھین سکے گا اور نہ ہی چرا سکے گا۔
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    ارے جناب اپنے ہی بتانے چلا ہوں۔ ویسے یہ ''اُن'' کون ہیں؟ ویسے مشاغل نہ ہی پوچھیں ورنہ مونہہ دکھانے کے نہ رہیں گے۔ جیسا کہ کچھ لوگ اپنے انتخابِ اشعار کے باعث رسوا ہوتے ہیں ہم اپنے مشاغل کے ہاتھوں۔ چند ایک یہ ہیں، ٹرین اینڈ پلین سپاٹنگ،اور مشکل ترین مقامات پر چڑھ/پہنچ کر گرافیٹی کرنا اور مقابل گینگ کی گرافیٹی کو مسخ کرنا یا ان کے ساتھ گتھم گتھا۔
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    جزوقتی ملازمت کے طور پر فارما سیوٹیکل کمپنی کے سامان کی ترسیلات کی نگرانی اور کبھی کبھار خرمستی کے لئے بسکنگ۔
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    خطرناک: اپنا تجارتی ادارہ قائم کرنا۔
    عالمی کساد بازاری کو بڑھاوا دینا
    اِدھر کا مال اُدھر کرنا
    رام رام جپنا، پرایا مال اپنا

    اور اب بہت ہی خطرناک:

    ظرافت سے قطع نظر، مستقبل کے تمام تر حقیقی عزائم وہی ہیں جو بچپن سے چلے آ رہے ہیں اور ازبر کرا دیئے گئے ہیں
    یعنی:
    لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری
    زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری۔ ۔ ۔
    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟
    کہتا ہوں سچ کہ جھوٹ کی عادت نہیں مجھے

    علمائے سوء پر نظر رکھنا ہم اپنا فریضہ سمجھتے ہیں اور اسی حوالے سے تحقیق اور کوائف کی جمع بندی، ایک نام نہاد کی بے معنی اچھل پھاند بھی کسی طور ''ہماری اردو'' میں شمولیت کا باعث بنی۔ لیکن یہ ایک عارضی احساس تھا۔ رات گئی بات گئی۔ میں سب احباب کو یقین دلاتا ہوں کہ استثنیات کو چھوڑ کر میں اس مقولے پر سختی سے کاربند ہوں کہ:

    نه در ہر سخن بحث کردن رواست
    خطا بر بزرگاں گرفتن خطاست
    سعدی

    ''ہماری اردو'' کی اوراق گردانی نے ہم پر عیاں کیا کہ ہم اپنی کمزور اردو کے ساتھ ساتھ دیگر علوم میں بھی اس مجلس کو درسگاہ مانتے، استفادہ کرتے ہوئے خود کو خوب سے خوب تر کر سکتے ہیں اور ہماری شمولیت کی اول اور بنیادی، بلکہ حقیقی وجہ یہی ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ اگر ایک اضافہ کی اجازت ہو تو کہنا چاہوں گا کہ ''ہماری اردو'' ایک شائستہ ماحول عطا کرتی ہے جہاں دن بھر کی جسمانی اور خصوصیت سے ذہنی صعوبت کو باہمی گفتگو، ہنسی مذاق اور دوستانہ گفتگو کے ذریعے دور کر کے ذہن و قلب کو تر و تازہ و شاد کیا جا سکتا ہے۔
    والسلام
    تور خان

    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔

    اول:انتظامیہ اور دیگر صارفین کو کسی بھی نئے صارف کی ذاتی زندگی سے متعلق معلومات، نئے صارف کی مرضی و منشاء کے بغیر اخذ کرنے کا کوئی خودکار حق نہیں۔ اور اس کو شمولیت کی شرط قرار دینا بنیادی شخصی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    دوم: پرچہ کے سوالات اتنے مشکل ہیں کہ انھیں حل کرنا ایک مبتدی کی اہلیت سے باہر ہیں جو بذاتِ خود ممتحن کی اہلیت پر انگشت نمائی کرتے ہیں۔ ہاہاہاہاہاہاہا
    سوم:یہ پرچی حلوا کر کیا آپ اس بری میفل میں ہماری املاء اور انشا پروازی کا بھانڈا توڑ کر ہمارا چرچا اڑانا چاتے ہیں؟ ہم حل چلا لیں گے لے کن باذ آئے ہم ایسا پرچا ہل کرنے سے۔ اور ہاں اپنی خاتر جما کر رکھیں۔
    :152:
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تور خان جی کا تعارف

    جناب یہ پرچہ حل کیا ہے یا پی ایچ ڈی کا مقالہ ہی لکھ دیا ہے ، ویسے ایسا مکمل اور باترتیب پرچہ بلال بھائی کے تعارف کے بعد پہلی بار پڑہنے کو ملا ہے ، جو بھی لکھا ہے لا جواب لکھا ہے امید ہے اسی طرح لکھتے رہیں اور اور اوراور ہم پڑھ کر سر دھنتے رہیں گے ۔ خوش رہیں آپ کا انتظار رہا کرے گا ۔
     
  4. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تور خان جی کا تعارف

    آپکی بتائی گئی تینوں وجوہات کو رد کرتے ہوئے آپکے پرچہ حل کرنے پہ سو میں‌سے نوےنمبر دیئے جاتے ہیں دس نمبرز سیو کر لیے فورم کی سیر کیجیئے اور خوبصورت شیئرنگز شروع کیجئے بقیہ نمبرز آپکو وہیں ملیں‌گے۔۔۔۔۔ہماری اردو پہ آپکو خوش آمدید :hands:
    یہاں اپکو بہت سے اچھے و ہم مزاج ساتھی ملیں‌گے اور آپ سے بھی یہی امید ہے کہ آپ ہماری اردو پہ اچھا اضافہ ثابت ہونگے
     
  5. تور خان
    آف لائن

    تور خان ممبر

    شمولیت:
    ‏21 دسمبر 2012
    پیغامات:
    27
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تور خان جی کا تعارف

    عزیزم ہارون رشید بھائی
    جیسا ہوں ویسا ہی زیب قرطاس کر دیا۔ آپ کے حسن نظر ، شفقت اور پذیرائی کا ممنون ہوں۔ کوشش کروں گا، کہ خطائے قلم سر زد ہوتی رہے اور آپ سدا صرفَ نظر اور شفقت نچھاور فرماتے رہیں۔

    بہت شکریہ:n_smiley_with_rose:
     
  6. تور خان
    آف لائن

    تور خان ممبر

    شمولیت:
    ‏21 دسمبر 2012
    پیغامات:
    27
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تور خان جی کا تعارف

    تانیہ بہن! قسم ہے آپ ممتحن سے بڑھ کر محتسب نکلیں۔ دس نمبر کاہے کے کاٹے کہ ان کے حصول کو مشقت پہ لگا دیا۔
    بحر حال ذرہ نوازی ہے خال خال کو ہی نصیب ہوتی ہے۔:dilphool:
     
  7. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تور خان جی کا تعارف

    کالے خام عرف تور خان جی السلام وعلیکم
    جناب آپ نے تعارف کیا دیاکہ کئی سکافتوں کو یک جا کر دیا۔
    ہمارے کہنے کا مقصد ہے کہ ماشاء اللہ خالص پٹھان ہوتے ہوئے اور فرنگیوں کے نگر میں رہتے ہوئے، ایسی شُستہ اور شائستہ اردو کو لکھنوی انداز میں تحریر کرنا ہمیں ورتہء حیرت میں ڈال گیا۔
    کمال کیا جی آپ نے اور خوب کیا۔
    ہنستے مسکراتے رہیں۔
    اور اسی طؤر ہمارا دل بہلاتے رہیں
    والسلام۔۔۔۔۔۔۔
     
  8. سرحدی
    آف لائن

    سرحدی ممبر

    شمولیت:
    ‏14 دسمبر 2012
    پیغامات:
    11
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تور خان جی کا تعارف

    طور خان جی!
    بہت زبردست انٹرویو دیا ہے، بندہ آپ کے لکھنے کی مہارت سے بے حد متاثر ہوا ہے۔ کمال درجہ کا انٹرویو دیا ہے۔
    بس ایک چیز ایک طالب علم کی حیثیت سے پوچھنی ہے! وہ یہ کہ:
    "علمائے سوء" کی نشاندہی آپ کیسے کرتے ہیں؟؟ کیا آپ خود کو اس معیار کا سمجھتے ہیں‌کہ علماء میں‌سوء کا معیار دیکھ سکیں؟؟
    باقی آپ کی دیگر پوسٹ دیکھیں، بہت اچھی لگیں۔ اُمید ہے کہ اسی طرح‌فورم کے ماحول کو مثبت انداز میں‌پرسکون رکھتے ہوئے تجزیے دیتے رہیں‌گے۔
     
  9. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تور خان جی کا تعارف

    انٹرویو پڑھ کے مزا آگیا ۔ روانی اور سلاست ایسی تھی کہ پہلی سطر سے آخری سطر تک دم بخود ہوکے پڑھا۔۔۔۔۔ ( محاورے کی رُو سے (۔۔۔ ورنہ ماشاء اللہ انٹرویو اتنی تفصیل سے دیا گیا ہے کہ محاورے کو بیچ میں نہ لاتے تو فوت ہوچکے ہوتے ۔
    ایک سوال ہے کہ ۔۔۔ بسکنگ کیلیئے کیا کرتے ہیں ؟
     
  10. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تور خان جی کا تعارف

    برائے کرم اس کا آسان اردو میں ترجمہ بھی کردیں :confused:
     
  11. ہادیہ
    آف لائن

    ہادیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    17,730
    موصول پسندیدگیاں:
    136
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تور خان جی کا تعارف

    بہت خوبصورت اندازِ بیاں ہے ماشاءاللہ سے
    اور سب سے قابلِ تعریف بات انگلستان میں رہتے ہوئے بھی آپ کی اردو زبان پر گرفت۔۔۔۔۔۔۔۔:mashallah:
    ہمیں یقین ہے کہ آپ فورم کے لئے عمدہ اضافہ ثابت ہوں گے:222:
     
  12. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2007
    پیغامات:
    3,796
    موصول پسندیدگیاں:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تور خان جی کا تعارف

    یہاں اپکو بہت سے اچھے و ہم مزاج ساتھی ملیں‌گے اور آپ سے بھی یہی امید ہے کہ آپ ہماری اردو پہ اچھا اضافہ ثابت ہونگے
     
  13. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تور خان جی کا تعارف

    تفصیل کے ساتھ تعارفی پرچہ حل کرتے ہوئے جس طرح آپ نے لفظوں کے موتی پروئے ہیں بہت ہی اچھا لگا۔ زبان پر گرفت بھی اس بات کی چغلی کھارہی ہے کہ خوب گزرے گی۔۔۔یہاں بزم دوستاں میں۔
     
  14. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تور خان جی کا تعارف

    آپ کا تعارف بہت اچھا لگا شکریہ
     
  15. اویس جمال لون
    آف لائن

    اویس جمال لون ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جون 2012
    پیغامات:
    3,405
    موصول پسندیدگیاں:
    585
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تور خان جی کا تعارف

    بہت خوشی ہوئی ہے کہ انگلینڈ سے ایک اور یوزر آیا ہے ۔ تعارف اچھا لگا ہے ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں