1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان کے آن لائن سپرسٹور

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از صدیقی, ‏7 نومبر 2012۔

  1. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان کے آن لائن سپرسٹور
    ارشاد حسین لاشاری


    دُنیا بھر میں انٹرنیٹ کے ذریعے اشیا کی خریداری کا رجحان بڑھ رہا ہے، کیونکہ یہ آسان طریقہ ہے اور پھر وقت بھی کم لگتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیائے انٹرنیٹ میں ایسے کئی سپراسٹور یا آن لائن دکانیں وجود میں آ چکی ہیں جہاں مختلف اقسام کی ہزارہا اشیا دستیاب ہیں۔ اب منٹوں میں کوئی شے پسند کیجیے، اس کی خصوصیات کا مطالعہ کیجیے اور آرڈر دے دیجیے۔ وہ آپ کو اگلے ۲۴ گھنٹے میں مل جائے گی۔ یوں آپ ان تمام مشکلات سے چھٹکارا پالیں گے جو عموماً خریداری کرتے وقت پیش آتی ہیں۔

    دوسروں کی دیکھا دیکھی پاکستان میں بھی ایسے آن لائن سٹور وجود میں آچکے جو پاکستانیوں کو مختلف اشیا کی تفصیل فراہم کرتے،پھر آرڈر لیتے اور مطلوبہ شے گھر تک پہنچا دیتے ہیں۔ بعض سٹور کوئی بھی شے خریدنے یا فروخت کرنے کی مفت سہولت بھی فراہم کرتے ہیں۔ ایسے آن لائن سٹوروں میں دنیا بھر کا ہمہ رنگ سامان برائے فروخت موجود ہے۔ ذیل میں بڑے سٹوروں کا تعارف پیش ہے ۔ ہوم شاپنگ ڈاٹ کام اس ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ یہ سب سے بڑا پاکستانی آن لائن سٹور ہے۔ ہوم شاپنگ ڈاٹ کام میں

    موبائل فونوں، گھڑیوں، کیمروں اور دیگر الیکٹرونکس آلات، ملبوسات اور زیورات کی وسیع ورائٹی موجود ہے۔ ویب سائٹ کا انٹرفیس دوستانہ اور آرڈر دینے کا طریقِ کار بھی بہت آسان ہے۔ ہوم شاپنگ کی خصوصیات یہ ہیں کہ پاکستان میں اس کے ارکان ایمیزن ڈاٹ کام اور ای بے سے بھی اشیا خرید سکتے ہیں۔ آرڈر دینا آسان ہے۔ ایک شے پسند کیجیے، اس کی قیمت ادا کیجیے اور وہ پاکستان میں کسی بھی جگہ آپ تک پہنچ جائے گی۔ آپ چاہیں، تو ڈلیوری کے وقت بھی رقم ادا کر سکتے ہیں۔

    شاپ ہائیو ڈاٹ کام​
    پاکستانیوں میں یہ آن لائن سٹور بھی مقبول ہے جو ۲۰۰۶ء سے کام کر رہا ہے۔ اس میں زیادہ تر الیکٹرونکس سامان برائے فروخت موجود ہے۔ شاپ ہائیو ڈاٹ کام وقتاً فوقتاً بہترین ڈیل پیش کرتی ہے تاکہ گاہکوں کو رجھا سکے۔ اس میں بھی خریداری کا طریقِ کار سادہ ہے۔ یہ سٹور اپنے باقاعدہ گاہکوں کو کئی سہولیات فراہم کرتا ہے۔

    او۔ایل۔ایکس ڈاٹ کام​
    یہ پاکستانی دنیائے انٹرنیٹ میں آنے والا نیا آن لائن سٹور ہے تاہم اس نے لاکھوں پاکستانیوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔ او ایل ایکس ڈاٹ کام بڑی نیٹ کمپنی ہے اور دنیا کے ۹۶ ممالک میں ۴۵ زبانوں میں اس کی ویب سائٹس موجود ہیں۔ اس سٹور کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ استعمال کنندہ کو کلاسیفائیڈ اشتہاروں کی مفت جگہ فراہم کرتا ہے۔ ستعمال کنندہ تصاویر اور ویڈیو کے ذریعے اپنا اشتہار خوبصورت و جاذبِ نظر بناتا ہے۔ اس سٹور میں کوئی بھی اپنی شے بیچ یا دوسروں کی اشیا خرید سکتا ہے۔ مزیدبرآں استعمال کنندہ تلاش کے اوزاروں سے کام لے کر یہ جان سکتا ہے کہ تمام بڑے پاکستانی شہروں میں کون کون سی اشیا برائے فروخت موجود ہیں۔ او ایل ایکس ڈاٹ کام کے شعبہ جات میں کاریں، رئیل اسٹیٹ، ملازمتیں اور گھریلو سامان نمایاں ہیں۔

    شاپ اے ہولک ڈاٹ کام​
    یہ آن لائن ویب سائٹ گاہکوں کو باورچی خانے میں استعمال ہونے والے برقی آلات، ویڈیوپلیئر، استریاں، دفتری سامان، ہارسنگھار کی چیزیں اور سپورٹس کا سامان فروخت کرتی ہے۔ شاپ اے ہولک ڈاٹ وقتاً فوقتاً اپنے گاہکوں کو خصوصی ڈیل کی بھی پیشکش کرتی ہے۔ تب کسی شے کی قیمت ۲۵ تا ۵۰ فیصد کم کی جا تی ہے۔وی مارٹ ڈاٹ کام پاکستان کے ایک اور عمدہ آن لائن سٹور وی مارٹ ڈاٹ کام کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنے گاہکوں کو معیاری اشیا مناسب دام پر فروخت کرتا ہے۔ اس سٹور میں جدیدترین برقی اشیا مثلاً یمرے، لیپ ٹاپ، پرنٹر، موبائل فون، ایم پی تھری پلیئر وغیرہ دستیاب ہیں۔ پسند کی گئی شے منگوانے اور رقم کی ادائی کا طریق کار بہت آسان ہے۔

    بیلی سٹی ڈاٹ کام​

    یہ پاکستان کا قدیم ترین آن لائن سٹور ہے جو ۲۰۰۱ء میں منظرِعام پر آیا۔ اس ویب سائٹ پر تقریباً ۳۰ ہزار اشیا برائے فروخت موجود ہیں۔ ان میں الیکٹرونکس سامان سے لے کر گروسری تک شامل ہے۔ بیلی سٹی ڈاٹ کاممیں استعمال کنندگان ۴ مختلف طریقوں سے آرڈر دے سکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ کی خصوصیت یہ ہے کہ گاہک چاہے، تو بیلی سٹی ڈاٹ کام کے نمائندے سے چَیٹ بھی کر سکتا ہے۔ شاپر ڈاٹ کام پاکستانیوں میں مقبول ایک اور آن لائن سٹور، شاپر ڈاٹ کام میں زیادہ تر الیکٹرونکس اشیا برائے فروخت موجود ہیں مثلاً کمپیوٹر، کیمرے، موبائل فون وغیرہ۔ یہ سٹور بھی اپنے گاہکوں کو موقع دیتا ہے کہ وہ اپنی اشیا مفت بیچ سکیں۔

    ٹی سی ایس کونیکٹ ڈاٹ کام ایک نیا آن لائن سٹور جو حال ہی میں پاکستانی منظرنامے میں داخل ہوا ہے۔ اسے سامان کی نقل وحمل کرنے والے مشہور ادارے، ٹی سی ایس نے شروع کیا ہے۔ ابھی تجرباتی دور سے گزر رہا ہے لیکن مستحکم کمپنی کی سرپرستی کے باعث اس کی ترقی کے بہت مواقع ہیں۔ ٹی سی ایس کونیکٹ ڈاٹ کام کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ یہ لیپ ٹاپ، ٹیبلٹوں، موبائل فون اور ویڈیوگیمز پر ۹۰ دن کی حادثاتی انشورنس مفت فراہم کرتا ہے۔ اس میں بھی دستیاب بیشتر اشیا الیکٹرونکس ہی ہیں۔

    سائمبوس ڈاٹ کام ایک اور مشہور پاکستانی آن لائن سٹور۔ یہ اپنے ہاں آنے والوں کو سیکڑوں اشیا مثلاً کھلونے، ویڈیو گیمز، اسلامی کتب و ملبوسات، کھیلوں کا سامان وغیرہ دِکھاتا ہے۔ اس کی خصوصیت یہ ہے کہ اگر خریدار ڈلیوری کے وقت نقد رقم ادا کرے، تو اُسے سامان مفت بھجوایا جاتا ہے۔ مزیدبرآں گاہک چاہے، تو اُسے پاکستان بھر میں کہیں بھی سامان ۲۴ گھنٹے کے اندر مل جاتا ہے۔ سائمبوس ڈاٹ کام رعایتی نرخوں پر بھی مخصوص اشیا فروخت کرتا ہے۔ نیز ’’بنڈل‘‘ پیشکش بھی اکثر ملتی ہے۔ اس پیشکش میں باورچی خانے، دفتر یا غسل خانے کی متفرق اشیا نسبتاً سستے داموں اکٹھی کر دی جاتی ہیں۔

    گلیکسی ڈاٹ کام یہ بھی پاکستان کا اہم آن لائن خریداری مرکز ہے۔ تاہم اس ویب سائٹ میں زیادہ تر ٹیکنالوجیکل اور الیکٹرونکس اشیا ہی برائے فروخت موجود ہیں۔ اس سٹور کا لے آئوٹ سادہ ہے، تاہم ہر شے کی قیمت اور خصوصیات درج ہیں۔ کسی کو کوئی چیز پسند آئے، تو وہ ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے اپنا آرڈر بھجواتا ہے۔ اگر شے موجود ہو، تو گاہک کو کہا جاتا ہے کہ وہ فہرست میں درج کسی بھی بینک میں مطلوبہ رقم جمع کرادے۔ بعدازاں ایک دو دن میں شے یا اشیا گاہک کے پاس پہنچ جاتی ہیں، تاہم منگوانے کا خرچ گاہک ہی برداشت کرتا ہے۔
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کے آن لائن سپرسٹور

    ان کی ویب سائیٹس بھی بتا دیتے
     
  3. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کے آن لائن سپرسٹور

    یہ تو بہت اچھی خبر ہے کون کون سے شہر ہیں جہاں یہ سہولت موجود ہے؟
     
  4. شانی
    آف لائن

    شانی ممبر

    شمولیت:
    ‏18 فروری 2012
    پیغامات:
    3,129
    موصول پسندیدگیاں:
    241
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کے آن لائن سپرسٹور

    اب۔یہ۔پوچھیے۔کیا۔کیا۔سہولیات۔ہیں
     
  5. نعیم الرحمن
    آف لائن

    نعیم الرحمن ممبر

    شمولیت:
    ‏15 نومبر 2006
    پیغامات:
    119
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کے آن لائن سپرسٹور

    ان میں ایک اور اضافہ کر لیں ۔ http://www.shoplive.com.pk
     

اس صفحے کو مشتہر کریں