1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دنیا کا سب سے زیادہ فقیر اور سخی صدر

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از عباس حسینی, ‏5 نومبر 2012۔

  1. عباس حسینی
    آف لائن

    عباس حسینی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2009
    پیغامات:
    392
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    ملک کا جھنڈا:
    دنیا کا سب سے زیادہ فقیر اور سخی صدر​
    اس زمانے میں جب کہ دنیا میں ممالک کے سربراہان اپنی تنخواہیں چھپاتے ہیں،مزید کا مطالبہ کرتے ہیں، کرپشن اور لوٹ کھسوٹ سے بھی پیسے بناتے ہیں، بعض مسلمان سربراہوں کے ذاتی اکاونٹ کروڑھا ڈالرز سے بھرے پڑے ہیں، امارات کے مجلہ بیان نے دنیا کے سب سے فقیر او ر سخی سربراہ مملکت کے بارے میں دلچسپ حقائق اکتشاف کیے ہیں۔
    اور یہ یوروگائے ( Uruguay ، جو کہ جنوبی امریکہ کا ایک ملک ہے، کے سربراہ مملکت خوسیہ موخیکا ہیں جو اپنی تنخواہ کا نوے فیصد حصہ فلاحی کاموں پر خرچ کرتے ہیں۔ اور عالمی طور پر ان کو دنیا کا سب سے فقیر سربراہ مملکت اور بیک وقت سب سے سخی صدر بھی قرار دیا گیا ہے۔ ان کی عمر ٧٦ سال ہے اور وہ مارچ ٢٠١٠ء سے یو روگائے کے صدر ہیں۔یہ اپنی بیوی کے ساتھ دیہات کے ایک گھر میں رہتے ہیں۔ اس کی بیوی بھی پارلیمنٹ کی رکن ہیں اور وہ بھی اپنی تنخواہ کا ایک حصہ فلاحی کاموں پر خرچ کرتی ہیں۔ موخیکا کے مطابق ان کی سب سے قیمتی چیز ایک گاڑی ہے جس کی قیمت ١٩٤٥ امریکی ڈالرز ہیں۔ ان کے مطابق ان کی تنخواہ ١٢٥٠٠ یعنی بارہ ہزار پانچ سو امریکی ڈالرز ہیں جن میں سے وہ اپنے لیے صرف ١٢٥٠ بارہ سو پچاس ڈالرز بچاتے ہیں اور باقی سب فلاحی اداروں پر خرچ کرتے ہیں۔
    یاہو نیوز کے مطابق صدر موخیکاکا اپنا کوئی ذاتی اکاونٹ نہیں اور نہ ہی کوئی قرض ہے۔ صدر کی سب سے بڑی خواہش یہ ہے کہ وہ اپنی مدت حکومت پوری کرنے کے بعد اپنی بیوی کے ساتھ کھیتوں میں کام کرتا رہے۔
    چند تصویریں ملاحظہ ہو:

    [​IMG]

    Uploaded with ImageShack.us

    [​IMG]

    Uploaded with ImageShack.us
     
  2. ش م ارشد
    آف لائن

    ش م ارشد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2011
    پیغامات:
    18
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    بھیا ' اپنے صدر کی سادگی۔۔۔۔۔! ۔۔۔پر بھی کچھ روشنی ڈالیں!!

    بھیا ' اپنے صدر کی سادگی۔۔۔۔۔! ۔۔۔پر بھی کچھ روشنی ڈالیں!!
     
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دنیا کا سب سے زیادہ فقیر اور سخی صدر

    شکریہ
    --------------
     
  4. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    جواب: دنیا کا سب سے زیادہ فقیر اور سخی صدر

    ہمارے صدر کی سخاوت کے چرچے بھی عام ہیں۔۔
    ایک دو کروڑ تو ان کے لئے مسئلہ نہیں ہے۔۔ ریلوے، پی آئی اے، واپڈا، سٹیل مل سب کو بیچ ڈالا صرف غریبوں کیلئے
    غریب سے یاد آیا کہ یوسف رضاگیلانی کا کیا حال ہے؟
     
  5. عباس حسینی
    آف لائن

    عباس حسینی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2009
    پیغامات:
    392
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دنیا کا سب سے زیادہ فقیر اور سخی صدر

    شرم وحیا اگر ختم ہو جائے تو پھر انسان بستی پروف ہو جاتا ہے۔
    اسلام کے نام پر حاصل شدہ مملکت کا کیا حال بنا دیا۔
    بہر حال ذمہ داری ہماری ہے۔ الیکشن قریب ہے، سوچ سمجھ کر ووٹ دیں۔ ایسا نہ ہو کہ ہم بھی ہزار روپے کے عوض اپنا ووٹ بیچ دیں۔
     
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دنیا کا سب سے زیادہ فقیر اور سخی صدر

    واہ کیا بات ہے جناب اس صدر کی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں