1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان کا دجال میڈیا

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از عباس حسینی, ‏1 نومبر 2012۔

موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
  1. عباس حسینی
    آف لائن

    عباس حسینی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2009
    پیغامات:
    392
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    ملک کا جھنڈا:

    پاکستان کا دجال میڈیا

    آج کے اس ترقی یافتہ دور میں میڈیا کی اہمیت سے کوئی ذی شعور انسان انکار نہیں کرسکتا۔میڈیا ایک بہت بڑی طاقت بن کر سامنے آچکا ہے، ایک ایسی طاقت اور ایک ایسا طوفان کہ جو عوامی شعور کو جو رخ دینا چاہے دے لے۔
    البتہ میڈیا کی یہ تاریخ بہت پرانی ہے۔ صدر اسلام میں میڈیا کی شکل اور طرح کی تھی لیکن اس کا کردار بالکل وہی تھا جو آج کا میڈیا ادا کر رہا ہے۔ معاویہ بن ابی سفیان نے اس دور کے میڈیا کو مولائے متقیان ؑ کی شان میں گستاخی اور اپنے سیاسی مقاصد کے لیے بے دریغ استعمال کیا۔میڈیا کی مختلف شکلوں میں سے منبر اس دور کا سب سے مضبوط میڈیا تھا۔ معاویہ نے منابر مساجد کے ذریعے پروپیگنڈا شروع کیا۔ اس پروپیگینڈا مہم کی اک چھوٹی سی مثال یہ ہے کہ جب مولا علی ؑ کی مسجد کوفہ میں شہادت کی خبر شام میں پہنچی تو لوگ کہنا شروع ہوگئے کہ علیؑ کا مسجد میں کیا کام تھا؟ گویا اتنا پروپیگنڈا کیا گیاتھا کہ علیؑ نماز تک نہیں پڑھتے(نعوذ باللہ من ذالک)۔
    لیکن آج کے اس ترقی یافتہ دور میں میڈیا جتناطاقتور ہے تاریخ میں ایسا کبھی نہ تھا۔ میڈیا کی طاقت اتنی ہے کہ وہ دن کو رات، رات کو دن، سفید کو سیاہ، سیاہ کو سفید اور مجرم کو بے گناہ اور پل بھر میں بے گناہ کو مجر م بنا سکتا ہے۔ اور اس پروپیگنڈا مہم سے عام طور پر سادہ لوح عوام بہت جلد متاثر ہوتے ہیںاور ان باتوں پر جلد یقین کرنے لگ جاتے ہیں۔
    میڈیا کے اس طوفان بد تمیز میں اگر ہم پاکستان کے میڈیا کی بات کریں تو اس میں سب سے نمایاں صفت دجالیت کی نظر آتی ہے۔ دجالیت سے مراد ہر حقیقت اور ہر واقعے کو صرف ایک آنکھ سے دیکھنا ہے۔ دجالیت کی تازہ مثال آپ نے یوم عشق رسول (ص) میں ملاحظہ کیا۔ پورا میڈیا بڑے زور وشور سے چند شرپسندوں کے ہنگامے ، توڑ پھوڑ، فائرنگ اور دہشت گردی کوتو دکھارہا تھا، لیکن تمام میڈیا نے ملک کے طول وعرض میں نکلنے والے ہزاروں پرامن ریلیوں اور احتجاجی جلسوں کو تاق نسیان میں رکھ دیا اور ان کو کوئی اہمیت نہ دی۔ حالانکہ میڈیا پوری دنیا کے سامنے پاکستانی عوام کا یہ مثبت پہلو بھی پیش کرسکتا تھا۔اس کے علاوہ پورے عالم اسلام اور مغربی ممالک میں نکلنے والے احتجاجی جلوس اور عشق نبی (ص) کے عملی مظاہروں کو ہمارے میڈیا نے کما حقہ اہمیت نہیں دی۔
    ایک اور تازہ مثال ملالہ کا واقعہ ہے۔ اس واقعہ میں یقینا میڈیا کو ملالہ کا ساتھ دینا چاہیے تھا، یقینا عالمی سطح پر اس مسئلے کو اٹھانا چاہیے تھا۔ یقینا ہم ہر مظلوم کے ساتھ ہیں اور ہر ظالم کے خلاف ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان میں اس نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ کیا ملک کے طول وعرض میں روزانہ دسیوں ملالوں کے ساتھ اس سے بڑے اور برے واقعات نہیں ہوتے۔ اس وقت میڈیا کہاں ہوتا ہے۔ روزانہ دہشت گردی کے واقعات میں دسیوں مومنین شہید ہو جاتے ہیں ، ان شہداء کا سارا خاندان اجڑ جاتا ہے، اس وقت میڈیا کیوں شور نہیں مچاتا؟؟ کیا ان شہیدوں کی بیٹیاں ملالہ سے کم ہیں؟؟ کیا ان شہیدوں کا خون ملالہ کے خون سے ارزاں ہے؟؟ یاشاید وجہ یہ ہو کہ ملالہ کے واقعہ کی اصل کڑیاں امریکی سفارت خانے سے ملتی ہیں، جہاں ملالہ اور اس کے والدین امریکیوں سے ہدایات لے رہے ہیں۔ یا شاید یہ وجہ ہو کہ ملالہ کا آیڈیل بارک اوبامہ ہے، جبکہ یہ شہید اور ان کی بیٹیاں امریکہ اور اوبامہ سے نفرت کرتے ہیں۔
    پاکستان کے میڈیا کا ایک اور اہم مسئلہ اس کی محدودیت ہے۔ پاکستان کے تمام نیوز چینلز کی ٩٥ فی صد خبریں صرف قومی خبریں ہوتی ہیں۔ دنیا بھر میں کیا ہو رہا ہے اس سے پاکستانی عوام غالبا بے خبر ہی ہوتی ہے۔ میڈیا میں بین الاقوامی خبریں زیادہ سے زیادہ دو چار منٹ کے لےے ہوتی ہیں۔اور وہ خبریں بھی اکثر انتہائی مضحکہ خیز ہوتی ہیں۔ پچھلے کچھ سالوں سے جاری عرب دنیا کے تحولات کے دوران پاکستانی میڈیا کی تہی دامنی اور بے چارگی شدت سے محسوس کی گئی۔ اکثر چینیلز ایسے ہیں جن کے نمائندے شاید ہی دنیا کے صرف چند ممالک میں ہوں۔ لہذا پاکستانی عوام دنیابھر میں ہونے والے تحولات اور ان کے نتائج سے بے خبر ہی رہتے ہیں۔ اور اس بات کی توقع تو انتہائی بعید ہے کہ بین الاقوامی سیاسی معاملات پر ٹاک شوز اور بحث ومباحثے ہوں۔
    اور ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ بین الاقوامی خبروں کے حوالے سے اکثر ہمارے میڈیا کے ذرائع مغربی میڈیا ہی ہیں۔لہذا اکثر خبریں وہی ہوتی ہیں جو مغربی میڈیا دکھانا چاہے۔ مثلا شام میں موجودہ حالات کے حوالے سے ہمارے تمام الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کا تمام ترتکیہ مغربی نیوز ایجنسیز پر ہیں۔زمینی حقائق اور اصل واقعات کا کسی کو علم نہیں۔ لہذا اکثر خبریں یا تو جھوٹی ہوتی ہیں یا ان میں انتہائی حد تک مبالغہ پایا جاتا ہے۔ اس طرح سے عوامی ذہن چاہتے یا ناچاہتے ہوئے وہی بن جاتا ہے جو اہل مغرب اور ان حواری چاہتے ہیں۔ بلکہ اکثر یہ بھی دیکھنے میں آیا کہ معروف شہروں اورشخصیات کے نام تک غلط لکھا اور پڑھا گیا۔ ان باتوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ میڈیا میں کسی حد تک کمزوری ہے۔
    ضرورت اس امر کی ہے کہ اردو بولنے والے حضرات کے لیے عالمی معیار کو کوئی نیوز چینل ہو جس کے نمائندے پوری دنیا میں پھیلے ہوں۔جیسے ایران نے عربی میں العالم اور انگریزی میں پریس ٹی وی کے نام سے چینلز شروع کر رکھے ہیں۔ اور یہ چینل پوری دنیا سے انتہائی دیانتداری کے ساتھ تمام تر تحولات کی خبریں دے اور ان واقعات وحادثات پر ماہرین تجزیہ وتحلیل کریں تاکہ ہماری عوام دنیا بھر کے حالات سے با خبر رہے۔ایسا نہ ہو کہ ہم صرف پاکستان تک محدود ہو کر رہ جائیں۔
     
  2. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کا دجال میڈیا

    تو پھر آپ کے حساب سے تو سچ صرف وہی ہے جو اپ دیکھنا یا سننا چاہیے ورنہ باقی سب جھوٹ ۔ سبحان اللہ
     
  3. عباس حسینی
    آف لائن

    عباس حسینی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2009
    پیغامات:
    392
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کا دجال میڈیا

    جی نہیں آصف بھائی۔ میرا مقصود یہ تھا کہ میڈیا کسی بھی واقعے کوفقط ایک آنکھ سے نہ دیکھے، بلکہ اس واقعے کے تمام پہلووں کا جائزہ لے۔ اور دوسرا یہ کہ صرف پاکستان کی خبریں کیوں ہو؟؟ عالمی واقعات سے پاکستانی عوام کو کون آگاہ کرے گا؟؟ پاکستان کا کون سا میڈیا ایسا ہے جس کے نمائندے دنیا بھر میں پھیلے ہوں؟؟ جیسے الجزیرہ، بی بی سی وغیرہ کے نمائندہ ہوتے ہیں۔
     
  4. محمد نبیل خان
    آف لائن

    محمد نبیل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2012
    پیغامات:
    656
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کا دجال میڈیا

    آپ کی تحریر سے بغض معاویہ کی بو آرہی ہے شاید آپ نہیں جانتے کہ سیدنا حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم المرتبت صحابی ، کاتب الوحی اور رشتے میں سالے تھے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حضرت امیرمعاویہ رضی اللہ عنہ کو بہت ساری دعاؤں سے سرفراز فرمایا ۔ اس لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی بھی صحابی کے بارے میں قلم اور زبان سنبھال کر استعمال کیا کریں ۔ کیونکہ بغض صحابہ جھنم میں جانے کا ذریعہ ہے ۔
    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس کا مفہوم یہ ہے :
    جس نے میرے صحابہ سے محبت کی گویا اس کو مجھ سے محبت تھی اس لئے اس نے میرے صحابہ سے محبت کی اور جس نے میرے صحابہ سے بغض رکھا گویا اس کو میرے ساتھ بغض تھا اس لئے میرے صحابہ سے بغض رکھا ۔
    سلام صحابہ کرام
    رضی اللہ عنہم اجمعین
     
  5. شکرالی
    آف لائن

    شکرالی ممبر

    شمولیت:
    ‏2 اگست 2012
    پیغامات:
    99
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کا دجال میڈیا

    بغض معاویہ رض میں کم از کم حقائق کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے ۔ ۔ ۔ بلاشبہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کا بغض انسان کی سوچنے سمجھنے کی طاقت سلب کر دیتا ہے آپ کا کوئی قصور نہیں جناب

    سلام امیر شام
     
  6. محمد نبیل خان
    آف لائن

    محمد نبیل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2012
    پیغامات:
    656
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کا دجال میڈیا

    جناب ایرانی میڈیا بھی اپنے ملک کی پالیسی پر ہی عمل پیرا ہے کیا ایرانی میڈیا شام کے مسلمانوں کے حالات کو بیان کر رہا ہے کہ اسدی فوج کس طرح معصوم بچوں کو ذبح کر رہے ہیں اور کس طرح مسلمانوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے یہ سب باتیں ہیں رہنے ہی دیں اگر پاکستانی میڈیا دجالی میڈیا ہے تو ایرانی میڈیا بھی ان سے کم نہیں
     
  7. عباس حسینی
    آف لائن

    عباس حسینی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2009
    پیغامات:
    392
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کا دجال میڈیا

    معاویہ بن ابی سفیان کے حوالے سے یہ تمام باتیں اہل سنت ہی کے معروف ومشہور علماء نے کی ہیں۔ مودودی صاحب کی خلافت وملوکیت ہی پڑھ لیں ۔ اس کے علاوہ مسلمانوں کی معتبر کتب سے تمام حقائق کو ثابت کر سکتا ہوں۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ اگر یہ بحثیں یہاں شروع کروں تو تمام لوگ ناراض ہوں گے اور منتظمین ایسی بحثوں کی اجازت بھی نہیں دیں گے۔
    ایران کے میڈیا کے حوالے سے عرض ہے کہ جو بھی ہو یہ چینلز مقاوم چینلز ہیں۔ اسی لیے العالم اور پریس ٹی وی کی نشریات سے ڈر کر امریکہ اور یورپ جو کہ آزادی رائے کے چیمپین بنے ہوئے ہیں، نے اپنے ملکوں میں ان چینلز پر پابندی لگا دی۔
    آپ الجزیرہ، بی بی سی، العربیۃ وغیرہ کی بات کیوں نہیں کرتے جو کہ شام اور مقاومتی بلاک کے خلاف عالمی سازش میں شیطانی کردار ادا کر رہے ہیں۔ جش حر (فری سیرین آرمی) جو کہ حقیقت میں جش ھر ہے ، کے مظالم کو آپ کیوں بھول جاتے ہیں؟؟ اصل مجرم وہ نام نہاد اسلامی ممالک ہیں جو شام میں امریکہ نواز حکومت کے قیام میں صہونیت کا ساتھ دے رہے ہیں۔
     
  8. فکری
    آف لائن

    فکری ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2012
    پیغامات:
    19
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کا دجال میڈیا

    مودودی صاحب نے جو جمع کیا ہے وہ تاریخ ہے اور تاریخ کو یہ مقام حاصل نہیں ہو سکتا جو احادیث کو حاصل ہے صحابہ کرام کی شخصیات اور ان کے مقام کا تعین صرف تاریخی روایات پر کر لینا درست نہیں کیونکہ یہ حضرات رسالت اور امت کے درمیانی واسطہ ہونے کی حثیت سے ایک خاص مقام رکھتے ہیں اسلام میں اعتبار و اعتماد کا جو مقام قرآن کریم اور احادیث متواترہ کا ہے وہ عام احادیث کا نہیں اسی طرح تاریخی روایات کے اعتماد و عوایات کا وہ درجہ نہیں ہے جو قرآن و سنت یا سند صحیح سے ثابت شدہ اقوال صحابہ کا ہے اسی طرح تاریخی روایات اگر کسی معاملے میں قرآن و سنت سے ثابت شدہ کسی چیز سے متصادم ہوں تو وہ بقابلہ قرآن وسنت کے متروک یا واجب التاویل قرار دی جائیں گی ۔
    امام ابن صلاح نے علوم الحدیث میں لکھا ہے مورخین میں یہ بات غالب ہے کہ روایات کثیرہ جمع کرتے ہیں جن میں صحیح غلط ہر طرح کی خلط ملط ہوتی ہیں ۔ اور مودودی صاحب نے جو لکھا ہے علماء اہلسنت نے ان کا تحریری جواب کتابی صورت میں دیا ہے آپ بیشک لکھیں مگر اس حوصلہ کے ساتھ کہ ہمارا لکھا آپ بھی برداشت کریں گے ۔ ۔
    رہی بات منتظمین کی جو جناب اس کا خیال آپ کو اظہار بغض معاویہ سے پہلے آنا چاہئے تھا اب تو آپ ابتدا کر چکے ہیں ۔
    سلام ہو ہدایت کی اتباع کرنے والوں پر
     
  9. محمد نبیل خان
    آف لائن

    محمد نبیل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2012
    پیغامات:
    656
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کا دجال میڈیا

    بہت خوب جناب ۔ کیا منطق ہے جو میڈیا اسدی فوج کے مظالم عوام کے سامنے رکھے گا کہ کس طرح شیعہ اسدی فوج مسلمانوں کا قتل عام کرہی ہے اور معصوم بچوں کے ہاتھ باندھ کر انہیں ذبح کرہی ہے تو وہ سب شیطانی میڈیا ہو گیا اور جو شیعہ حکومتوں کے مظالم چھپاکر انہیں امن پسند ظاہر کریں وہ نہ تو دجالی میڈیا ہے اور نہ شیطانی میڈیا ۔ کیا آپ نے وہ تصاویر نہیں دیکھی جن میں شام کے مسلمان بچوں کے ساتھ کیسے کیسے مظالم کے پہاڑ ڈھائے گے یا پھر بغض معاویہ میں سب جائز ہے ؟
     
  10. عباس حسینی
    آف لائن

    عباس حسینی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2009
    پیغامات:
    392
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کا دجال میڈیا

    محترم فکری صاحب!
    اولا آپ یہ بات مان لیںکہ مودودی صاحب نے اپنی کتاب میں جھوٹ لکھا ہے اور شاید وہ جھوٹے ہیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ بغیر تاریخ کے آپ خود حدیث کو بھی ثابت نہیں کر سکتے۔آپ اگر تاریخ کا انکار کر یں گے تو اور بھی بہت ساری چیزوں کا انکار کرنا پڑے گا۔
    اور صحابہ کے مقام کے تعین میں آپ قرآ ن مجید کی طرف کیوں رجوع نہیں کرتے۔ مجھے معلوم ہے آپ میرے اوپر فورا بغض صحابہ کا لیول لگا لیں گے جس طرح سے پاکستان میں فورا توہین عدالت کا حکم لگ جاتا ہے۔قرآن مجید نے بعض لوگوں کو، جن کو صحابہ کہا گیا، فاسق بھی کہا ہے۔ کتنے صحابہ کہنے والے مرتد ہو گئے تھے۔ کتنوںنے قتل کیا تھا، کتنوں نے زنا کیاتھا؟؟ قرآن مجید میں آیہ رجم، آیۃ سرقۃ اور اس طرح کی دوسری آیتیں کن کی شان میں نازل ہوئیں؟؟
    جن لوگوں میںمودودی صاحب کی کتاب کا جواب لکھا ہے وہ میں پڑھ چکا ہوں۔ لیکن قانع ہیں۔
    اور یقینا میں برداشت کر لوں گا، لیکن مجھے یقین ہے آپ حقیقت برداشت نہیں کر پائیں گے۔ البتہ جو کچھ لکھوں گا انشاء اللہ اخلاق کے دائرے میں رہ کر لکھو ںگا۔ اور علمی بحث کرنا خلاف اخلاق نہیں ہے۔
     
  11. عباس حسینی
    آف لائن

    عباس حسینی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2009
    پیغامات:
    392
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کا دجال میڈیا

    محتر م نبیل خان صاحب!
    لگتا ہے آپ زمینی حقائق سے آگاہ نہیں ہیں۔ اولا اسدی فوج شیعہ نہیں ہے۔ اس میں علوی، سنی، دروز حتی عیسائی بھی ہیں۔اور آپ کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ شام میں اکثریت معتدل اہل سنت برادران کی ہے۔اور یہ تمام لوگ ان دہشت گردوں سے انتہائی تنگ ہیں ا ور یہ تمام محب وطن لوگ مل کر اپنے ملک کا دفاع کر رہے ہیں۔ اس ملک کا جو مقاوم ملک ہے۔ وہ ملک جو تمام عرب ممالک میں واحد ملک ہے جو امریکہ اور اسرائیل کے آگے نہیں جھکتا۔ جوحزب اللہ اور حماس جیسی اسلامی مقاومتی تنظیموں کی کھلم کھلا مدد کرتی ہے۔لہذا دشمن نے چاہا کہ اس ملک کو اس بات کی سزا دیں ا ور یہاں اسرائیل نواز کو ئی سلفی حکومت قائم کرے۔ لیکن چونکہ وہ اس میںکامیاب ہوتے نہیں دکھائی دے رہے، اور سعودی عرب،قطر وغیرہ کے کروڑھا ڈالرز ضائع ہوتے دکھائے دے رہے ہیں لہذا سب کی چیخیں نکل رہی ہیں۔
    جی ہاں میںنے شام میں قتل عام دیکھا ہے۔ وہ قتل عام جو دینا بھر سے جمع ہونے والے کرایے کے دہشت گرد وہاںکر رہے ہیں۔ ان میں القاعدہ کے دہشت گرد بھی ہیں، لیبیا کے باغی بھی ہیں ، حتی پاکستان سے بھی طالبان کے دہشت گرد وہاں پہنچائے گئے ہیں۔
    میڈیا کے حوالے سے عرض ہے کہ آپ ہمیشہ فریقین میںسے ہر ایک کا میڈیا دیکھیں اور پھر فیصلہ کریں۔ میں نے دونوں طرف کا میڈیا دیکھا ہے۔ میں خود جب شام میں تھا تو الجزیرہ کی خبریں سن کر ہنسی آتی تھی۔ اتنا جھوٹ جس کی کوئی انتہا نہیں ہے۔ البتہ آپ نے تمام واقعات کو صرف ایک آنکھ سے دیکھا ہے لہذا جیش حر کے مظالم اور بچوں کا قتل عام، عورتوں کی عصمت دری گویا آپ کی نگاہ میں اعمال حسنہ ہیں۔
     
  12. محمد نبیل خان
    آف لائن

    محمد نبیل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2012
    پیغامات:
    656
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کا دجال میڈیا

    محترم عباس صاحب !
    آپ پھر حقائق کو توڑ موڑکر پیش کر رہے ہیں ۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ بشارالاسد متعصب شیعہ ہے اور اس کی فوج کے سالار بھی متعصب شیعہ ہیں اور اگر تھوڑے بہت مسلمان اس شیعہ فوج میں ہیں تو ان کی حثیت ہی کیا ہے ۔ دوسری بات شام میں شیعہ فوج صرف مسلمانوں کا قتل عام کر رہی ہے اور اگر وہاں کوئی دہشت گرد ہے تو وہ صرف اسدی فوج ہے مسلمان تو صرف اپنا دفاع کر رہے ہیں
     
  13. محمد نبیل خان
    آف لائن

    محمد نبیل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2012
    پیغامات:
    656
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کا دجال میڈیا

    جناب آپ کو ہنسی تو آنا تھی بلکہ غصہ زیادہ آیا ہوگا کہ الجزیرہ والے اسدی فوج کے مظالم سے دنیا کو آگاہ کررہے ہیں ۔ اور دنیا والوں کو بتا رہے ہیں کہ شامی شیعہ فوج امریکی دہشت گردوں سے کم نہیں ،

    ایک نظر ادھر بھی دیکھ لیں http://www.alarabiya.net/articles/2012/10/19/244725.html
     
  14. عباس حسینی
    آف لائن

    عباس حسینی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2009
    پیغامات:
    392
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کا دجال میڈیا

    َمحترم نبیل صاحب!
    بشار الاسد علوی ہے۔ علوی یقینا ایک شیعہ فرقہ ہے۔ البتہ ان کا عام شیعوں سے بہت زیاد ہ بلکہ زمین آسمان کا فرق ہے۔ لہذا عام لوگ یہ نا سمجھیں کہ یہ عام شیعہ ہی ہے۔ دنیا بھرمیں جب لفظ شیعہ بولا جاتا ہے تو اس سے شیعہ اثنا عشری مراد لی جاتی ہے۔ لہذا فرق ملحوظ رہے۔
    دوسری بات شام کی سرکاری فوج میںاکثریت اہل سنت ہی ہیں۔ پورے ملک میں علویوں کی تعداد تقریبا دس فی صد ہیں تو کیاسارے علوی فوج میں ہیں؟ البتہ آپ نے قاتل کو مقتول اور مقول کو قاتل ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔ وہاں کی عوام اورفوج باہم مل کرامریکہ اور اس کے حواری اور ان کے پالتو دہشت گردوں سے اپنے ملک کا دفاع کر رہے ہیں۔
    جی ہاں اس طرح کی دسیوں ویڈیوز میں دیکھ چکا ہوں۔ یہ ان مظالم کی ہلکی سی جھلک ہے جو جیش حرکے دہشت گرد وہاں کی معصوم عوام سے روا رکھے ہیں۔ اور العربیۃ جیسے جھوٹے چینلزعوام کو بے وقوف بناتے ہیں اور وہاں کی فوج پر الزام لگاتے ہیں۔ اس ویڈیو سے کہاں ثابت ہوتا ہے کہ یہ فعل قبیح شامی فوج نے کیا ہے؟ اس طرح کے افعال کا طرز اور انداز وہی ہے جو طالبان اور القاعدہ کا ہے۔لہذا یہ انہی دہشت گردوں کے کرتوت ہیں۔
     
  15. فکری
    آف لائن

    فکری ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2012
    پیغامات:
    19
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کا دجال میڈیا

    پہلے آپ سمھجیں اہل سنت صحابی کسے کہتے ہیں من لقی النبی مومنا بہ ومات علی الالسلام فھو صحابی ۔۔۔۔۔ وہ شخص ہے جس نے ایمان کیساتھ نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کا شرف حاصل کیا اور اسلام پہ اس کی موت آے۔۔۔۔۔۔ (الا صابہ فی معرفۃ الصحابہ ص7طبع بیروت0(
    اور اہل تشیع کے ہاں کل مومن رای رسول اللہ فھو صحابی (مجمع البحرین ص99 از فخرالدین شیعی(
    مودودی صاحب نے جو لکھا وہ بغض صحابہ ہے ہم کیسے مان لیں حضور صل اللہ علیہ وسلم کے تر بیت یافتہ وہ منبر پر بیٹھ کر گالیاں دیں اور مدینہ میں ایسے افراد ختم ہو گے ہوں جو انہیں روکے نہ۔۔۔ یہ سب ابن سبا کی سازش ہے اگر آپ تاریخی حوالہ جات پر قرآن وحدیث کے تمام حوالہ جات بالا طاق رکھ کر ایسی بات کہیں تو یہ حوالہ بھی پیش نظر رہے وکان علی اذا صل الغداۃ
    یقنت فیقول الھم العن معاویہ وعمر جب آپ فجر کی نماز پڑھتے تو قنوت پڑھتے اور کہتے اے اللہ لعنت کر معاویہ پر عمر پر اور جب یہ بات معاوی کو معلوم ہوئی تو وہ قنوت میں علی پر لعنت کرتے (تاریخ طبری جلد 6 ص40 عربی( اب بتائے پہلے کس مڈیا سی لعن طعن نشر ہوا یہ بھی تاریخ ہے مگر ہم اس تاریخ کے کچرے سے صحابہ کے نفوس قدسیہ کو علیحدہ رکھتے ہیں ۔۔۔۔ یہ بھی اور یہ بھی تاریخ ہے ہے جب حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت کی خبر حضرت معاویہ کو ملی توآپ رو پڑے ان کی اہلیہ نے کہا آپ رو رہے ہیں حالانکہ آپ ان سے جنگ کرتے رہے آپ نے فر مایا تجھے نہیں پتہ آج لوگ کتنے علم وفضل اور فقہ سے محروم ہو گے ۔۔۔ کامل ابن اثیر ج4 ص3 عربی( یہاں غور طلب بات یہ ہے اہلیہ نے کہا آپ لڑتے رہے یہ نہیں کہا گالیاں دیتے رہے اگر گالیاں دیتے تو اہلیہ ضرور کہتیں 2 مودودی صاحب کی ذھنی اختراع پہ بہت کچھ لکھا گیا وہ آپنے نہیں پڑھا پڑھ لیتے تو مودودی صاحب کی بات نہ کرتے 3 حدیث تاریخ سے نہیں سند سے ثابت ہوتی ہے اور تاریخ میں سند کا اہتمام نہیں ہو تا4 ہم رآن کے آینے میں صحابہ کو دیکھتے ہیں ناکہ تاریخ کے ہم صحابہ کو مّسوم نہیں مانتے معصیت کا صدور ممکن ہے لیکن اللہ نے ان کی خطاوں کی معافی کا اعلان قرآن میں ہی کیا سورۃ تحریم آیت جسدن اللہ رسوانہ کرے گا نبی کو اور الذین معہ اور جو اسکے ساتھ ایمان والے ۔۔۔۔ یہ ساتھ ایمان والے صحابہ ہیں ۔۔۔۔ رضی اللہ عنھم ورضو عنہ سورۃ مجادلہ اللہ ان سے راضی اور وہ اللہ سے راضی راشدوں ۔۔۔ لھم مغفرہ ۔۔۔۔۔ قرآن بھرا پڑا ہے تعریف صحابہ سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہاں یہ آیات آپ کونظر نہیں آیئں گیں کیونکہ یہ صحابہ کی شان میں اور ان کی خطاوں کی معافی کے اعلان میں ہیں
    سلام ہو ھدایت کی پیروی کرنے والوں پر

     
  16. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کا دجال میڈیا

    دوستوں‌سے گزارش ہے کہ اپنی گفتگو میں حساس موضوعات پر بحث سوچ سمجھ کر اور محتاط رک کر کریں ، بصورت دیگرے انتظامیہ اپنے اختیارات کے استعمال کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔
     
  17. محمد نبیل خان
    آف لائن

    محمد نبیل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2012
    پیغامات:
    656
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کا دجال میڈیا

    محترم عباس صاحب!
    بات تو یہ ہے کہ آپ قطعی طور پہ اس بات کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں کہ یہ سب مظالم اسدی فوج ہی کے ہیں ۔ کیوں کہ آپ صرف اس بات کو مانیں گے جو آپ کو ایرانی میڈیا دکھائے گا جو کہ ایک دجالی میڈیا ہے اور وہ کبھی بھی اپنے شیعہ بھائیوں کے بھیانک چہرے بے نقاب نہیں کرے گا
     
موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

اس صفحے کو مشتہر کریں