1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عمران خان مغربی نمائندے ہیں، قبائلی عوام سے تعلق نہیں، فضل الرحمان

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از اقبال جہانگیر, ‏8 اکتوبر 2012۔

  1. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    عمران خان مغربی نمائندے ہیں، قبائلی عوام سے تعلق نہیں، فضل الرحمان


    Updated at 18:20 PST

    اسلام آباد … جے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان مغربی نمائندہ ہے جس کا قبائلی عوام سے کوئی تعلق نہیں، عمران کا سالا اور سابقہ بیوی ایک فلم بنانے کیلئے یہ سارا ڈراما رچا رہے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ متحدہ مجلس عمل جماعت اسلامی کے بغیر 2ہفتوں کے اندر بحال ہوجائے گی۔ جمعیت طلبہ اسلام کے زیر اہتمام جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں حقوق طلبہ کنونشن سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عالمی استعمار نے پسماندہ ممالک کے وسائل پر قبضہ کرنے کیلئے یلغار شروع کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے ترقی پذیر ممالک پر قبضے کیلئے معاشی ابتری پیدا کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ، دہشت گردی کو فروغ دینے کیلئے ہے۔ فضل الرحمان نے کہا کہ دیوبند ایک عالمگیر اسلامی تصور کی تحریک کا نام ہے، مدرسوں کے چندوں کیلئے نہیں، مدارس کو عسکریت پسندی سے بچانا ہو گا اور انہیں تحفظ فراہم کر نا ہوگا۔ فضل الرحمان نے کہا کہ انہیں قوت دی جائے پھر دیکھیں ملک میں تبدیلی کیسے آتی ہے۔ کنونشن سے حافظ حسین احمد، ڈاکٹر عتیق الرحمان اور وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے گلگت بلتستان عطاء اللہ شہاب نے بھی خطاب کیا۔ عبدالغفور حیدری نے کہا کہ عمران خان ان کے قائد پر حملے کر رہا ہے لیکن اپنی بیوی کو نہیں سنبھال سکا۔ عمران خان کے بچے آج بھی یہودی بیوی کے پاس پرورش پا رہے ہیں۔ غفور حیدری نے کہا کہ عمران خان کو اسلامی فلاحی ریاست کی بات کر نے سے پہلے اپنی شکل دیکھنی چاہئے۔
    http://search.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=70576
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    پڑہئیے گااقبال جہانگیر کا بلاگ : ہم کس طرف جارہے ہیں؟
    http://www.awazepakistan.wordpress.com
     
  2. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    جواب: عمران خان مغربی نمائندے ہیں، قبائلی عوام سے تعلق نہیں، فضل الرحمان

    خود یہ کس کا نمائندہ ہے؟
    عمران خان کو یہودی لابی کہہ رہاہے لیکن جتنا نقصان اس نے مشرف کی درپردہ حمایت کرکے اور زرداری کا ساتھ دیکر کیا ہے۔ اتنا تو یہودیوں نے بھی نہیں کیا۔
    ویسے یہ لوگ اسلام کی تبلیغ کریں گے جو ایک مسلمان عورت کو یہودی کہہ رہے ہیں؟ کیا ان میں اتنی ہمت ہے کہ غیر مسلم کو مسلمان کرسکیںِ؟
     

اس صفحے کو مشتہر کریں