1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

5 اکتوبر - اساتذہ کا عالمی دن

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از غوری, ‏5 اکتوبر 2012۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان سمیت دنیابھرمیں آج اساتذہ کا عالمی دن منایاجارہا ہے

    ٭ ٭ ٭


    ورلڈ ٹیچرزڈے ہرسال پانچ اکتوبرکومنایا جاتا ہے، بعض ممالک میں اس دن کواتنی زیادہ اہمیت دی جاتی ہے کہ اس دن وہاں قومی تعطیل ہوتی ہے، یوم اساتذہ منانے کا مقصد معاشرے میں اساتذہ کے اہم کردار کو اجاگرکرنا ہے،اس دن کی مناسبت سے دنیا بھرمیں سیمینارز،کانفرنسیں اورتقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔



    خوش قسمتی سے ہمارے فورم میں بھی کچھ صارفین درس و تدریس کے شعبے سے متعلق ہیں، اور آج کے دن کی مناسبت سے آپ ان صارفین کو ان کی خدمات پہ خراج تحسین پیش کرنے کے لئے فردا فردا تہنیتی پیغام یا کوئی تحفہ ارسال کرنا چاہیں تو فراخ دلی کا مظاہرہ کریں۔




    [​IMG]


    سلام اساتذہ
     
  2. ایس کاشف
    آف لائن

    ایس کاشف ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2011
    پیغامات:
    116
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 5 اکتوبر - اساتذہ کا عالمی دن

    سلام اساتذہ
     
  3. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 5 اکتوبر - اساتذہ کا عالمی دن

    ہم نے صحرا میں اذانیں دی ہیں
    گونگے لفظوں کو زبانیں دی ہیں
    آسمانوں کو مسخر کر لیں
    خاک زادوں کو کمانیں دی ہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    میرے عظیم اساتذہ کو میرا سلام۔۔۔جن کی محنت ،لگن اور رہنمائی کی بدولت آج میں اس قابل ہوں کہ لکھ اور پڑھ سکوں اور اپنے احساسات کی ترجمانی کر سکوں۔یہ انہی عظیم لوگوں کا فیض ہے کہ مجھے اچھے اور برے کی پہچان اور سمجھ عطا کی۔۔اور یہ انہی کا دیا ہوا ورثہ ہے جو آج میں آگے بڑھا رہی ہوں۔اور ہمیشہ کوشش کرتی ہوں کہ ان جیسی بن سکوں۔
     
  4. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 5 اکتوبر - اساتذہ کا عالمی دن

    محترمہ حریم صاحبہ
    اسلام علیکم
    آج کے دن کی مناسبت سے میری طرف سے یہ تحفہ قبول فرمایئے

    [​IMG]
     
  5. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 5 اکتوبر - اساتذہ کا عالمی دن

    وعلیکم السلام۔۔۔۔بہت شکریہ
    لیکن میں خود کو اس قابل نہیں سمجھتی۔۔۔میں تو ان اساتذہ کا عشرِ عشیر بھی نہیں جو اس مقام اور مرتبے کے سچے حقدار تھے۔
     
  6. انجینئرفانی
    آف لائن

    انجینئرفانی ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    25
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 5 اکتوبر - اساتذہ کا عالمی دن

    میرے عظیم اساتذہ کو میرا سلام۔
     
  7. محمدداؤدالرحمن علی
    آف لائن

    محمدداؤدالرحمن علی سپیکر

    شمولیت:
    ‏29 فروری 2012
    پیغامات:
    16,600
    موصول پسندیدگیاں:
    1,534
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 5 اکتوبر - اساتذہ کا عالمی دن

    سلام اساتذہ اکرام​
     
  8. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 5 اکتوبر - اساتذہ کا عالمی دن

    آپ کا شمار اساتذہ کی فہرست میں شامل ہے مقام اور مرتبہ کا اختیار اللہ تعالی کے فضل و کرم پہ منحصر ہوتا ہے۔ جسے چاہے جس قدر چاہے نوازہ جاتا ہے۔

    آپ اپنے پروفیشن سے مخلص رہیں تو اللہ تعالی کے دائمی اصولوں کے مطابق آپ کا اقبال بھی بلند ہوگا انشاءاللہ۔
     
  9. ہادیہ
    آف لائن

    ہادیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    17,730
    موصول پسندیدگیاں:
    136
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 5 اکتوبر - اساتذہ کا عالمی دن

    بے شک ہماری زندگی میں اساتذہ کرام کا درجہ کسی طور والدین سے کم نہیں ہوتا ۔آج بھی اگر کہیں ہمیں ہمارے اساتذہ نظر آتے ہیں تو ان کے احترام میں کھڑے ہونا آج بھی اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں ، بے شک وہی لوگ علم کے موتی اپنے دامن میں سمیٹ سکتے ہیں جو اپنے اساتذہ کرام کی عزت و تکریم کرنا جانتے ہیں ۔

    آج میں تہہ دل سے اپنے اساتذہ کرام کو سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے مجھے قلم پکڑنا سکھایا ۔مجھے اچھے برے میں تمیز کرنا سکھائی ۔
    بے شک والدین کے بعد اساتذہ کرام ہی ہیں جو ہمیں دوسری زندگی دیتے ہیں ۔
     
  10. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 5 اکتوبر - اساتذہ کا عالمی دن

    [​IMG]
    تہنیتی پیغام برائے استاد


    انسان اپنی پیدائش کے وقت بالکل کورا ہوتا ہے جس کی ابتدائی تریبت ماں باپ کرتے ہیں اور عملی زندگی میں کامیابی و کامرانی کے حصول میں ہمارے اساتذہ اہم رول ادا کرتے ہیں۔


    سلام اساتذہ۔۔۔۔۔۔۔۔


    ہمارے اساتذہ ناصرف بےلوث علم عطاءکرتے ہیں بلکہ ہماری زندگی میں ہرقدم پہ ہماری راہنمائی بھی فرماتے ہیں۔ہمارے اساتذہ اپنی پوری زندگی آپ جیسے طلبہ و طالبات کی آگاہی اور روشن خیالی کیلئے وقف کردیتے ہیں۔

    یقینا استاد کی تعریف یہیں تک محدود نہیں کہ جو شخص آپ کو کوئی مضمون پڑھائے وہی استاد ہے بلکہ ہر وہ شخص جو آپ کی زندگی میں آپ کی راہنمائی فرمائے اور آپ کی تربیت فرمائیں، وہ بھی آپ کے محسن اور استاد ہیں۔

    یوم اساتذہ کی مناسبت سے میں اپنے محترم اساتذہ کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ ان کی راہنمائی ، محنت اور خلوص کے باعث مجھے دنیا میں اپنی پہچان ملی۔

    میں اپنے اساتذہ کیلئے یہ کہنا چاہوں گا کہ:-

    · میرے لئے آپ دنیا کے بہترین استاد ہیں۔ میں اپنی زندگی میں جہاں کہیں بھی جاوں، میں ہمیشہ یاد رکھوں گا کہ میرے ساتھ آپ جیسے استاد کی شکل میں ہمہ وقت ایک بہترین راہنما موجود ہے۔

    · مجھے ایک شخص سے علم، دوستی، نظم اور پیار سبھی کچھ مل گیا اور وہ شخص آپ (میرے بہت سے اساتذہ کے اسمائے گرامی قدر

    · آپ کے بغیر ہم گم گشتہ لوگ کہلاتے ۔ شکریہ استاد گرامی آپ نے ہمیں ہدایت کی راہ دکھائی، اور ہمیں جوش و ولولہ دیا کہ آج ہم اس مقام پہ ہیں۔

    · آپ نے ہمیں علم کے زیور سے آراستہ کرنے میں جو محنت اور کاوشیں کی ہیں ہم ان کے لئے آپ کے ہمیشہ ممون و مشکور رہیں گے ۔

    · آپ ناصرف ہمارے استاد ہیں بلکہ ایک دوست، فلسفی اور راہنما ، تمام صفات ایک فرد میں مجتمع ۔ ہم آپ کی مدد کیلئے ہمیشہ آپ کے شکرگزار رہیں گے۔

    · مجھے کبھی بھی موقع نہیں مل سکا کہ آپ کے احسانات کے اظہار کیلئے کچھ کہوں، لیکن جو بھی میں نے کہا ہے اس میں کوئی مبالغہ آرائی نہیں بلکہ یہ میرے دل کی آوازہے۔ شکریہ استاد آپ نے جو بھی میرے لئے کیا، میں دل کی گہرائیوں سے آپ کا ممون ہوں۔
    · آپ میرے پیر و مرشد اور مشیر ہیں۔ اگرچہ مجھے اس کا احساس پہلے نہ ہوسکا۔ مگر اب میں فخر سے کہہ سکتا ہوں آپ جیسے شخص میں مجھے زندگی میں صحیح رستہ دکھایا۔

    · زندگی ایک سفر ہے اور آپ کے سکھائے ہوئے الفاظ میرے لئے روشنی کے مینا رہیں۔


    یوم استاد آپ کو مبارک ہو۔


    [​IMG]


     
  11. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 5 اکتوبر - اساتذہ کا عالمی دن

    ---------سلام اساتذہ اکرام-------
     

اس صفحے کو مشتہر کریں