1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

املاک تباہ کرنیوالے اسلام دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از اقبال جہانگیر, ‏21 ستمبر 2012۔

  1. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    املاک تباہ کرنیوالے اسلام دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں

    کراچی (جنگ نیوز) جیو ”کیپٹل ٹاک“ کے شرکاء نے کہا ہے کہ گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج کرنے والے املاک تباہ کرکے اسلام دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں۔ یہ لوگ موقع کو سیاست کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر امور نوجوانان فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ اقوام متحدہ میں مسلمانوں کے جذبات پہنچائے جائیں، اپنی ہی املاک کو تباہ کرنے سے نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو مزید حمایت حاصل ہوگی۔ انتہا پسندی کا ایک روپ ہم نے اسلام آباد کی سڑکوں پر دیکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر کے ساتھ گفتگو میں کیا۔ ”دہرے معیار اور دہری شہریت“ کے موضوع پر ہونے والے اس مباحثے میں مسلم لیگ (ق) کے رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج، عوامی نیشنل پارٹی کی ممبر قومی اسمبلی بشریٰ گوہر، ماہر قانون اور سپریم کورٹ کے وکیل سلمان اکرم راجہ اور ماہر قانون ایس ایم ظفر نے بھی اظہار خیال کیا۔ دہری شہریت کے حوالے سے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ پاکستانی قانون ہی اجازت دیتا ہے کہ دہری شہریت رکھی جاسکتی ہے، دہری شہریت کے حامل لوگوں کو ہم ہی نے ووٹ کا حق بھی دیا ۔ اب یہ بات مناسب نہیں کہ ہم ان لوگوں کی وفاداری پر شک کریں جنہیں ہم ووٹ کا حق تو دیتے ہیں لیکن الیکشن لڑنے کا نہیں۔ گستاخانہ فلم پر تمام مسلمانوں کو غصہ ہے لیکن اپنی املاک کو آگ لگا دینے والے اسلام دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں۔ بشریٰ گوہر نے کہا کہ پر امن احتجاج ہمارا حق ہے لیکن انتہا پسندی اسلام کا طریقہ نہیں۔ بظاہر لگتا ہے کہ املاک نقصان پہنچانے والے سیاسی ایجنڈے کے تحت آئے تھے، کچھ سیاسی جماعتیں اس موقع کو سیاست کیلئے استعمال کر رہی ہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں توقع تھی کہ دہری شہریت پر یہی فیصلہ آئے گا اور فیصلے میں کوئی بات حیران کن نہیں ہے۔ ایس ایم ظفر نے کہا کہ دہری شہریت کے حوالے سے آئین و قانون بہت واضح ہے کہ پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت رکھنے والا صوبائی، سینیٹ اور قومی اسمبلی کا ممبر نہیں ہوسکتا۔
    http://search.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=24365
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    پڑہئیے گااقبال جہانگیر کا تازہ ترین بلاگ : پشاور میں بم دھماکہ
    http://www.awazepakistan.wordpress.com
     
  2. امیر نواز خان
    آف لائن

    امیر نواز خان ممبر

    شمولیت:
    ‏31 اگست 2011
    پیغامات:
    184
    موصول پسندیدگیاں:
    30
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: املاک تباہ کرنیوالے اسلام دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں

    بلا شبہ یہ مکروہ فلم بنانے کا واقعہ قابل مذمت ہے مگر اسلام امن و سلامتی،بھائی چارے، محبت، اخوت،ایثار و قربانی اور انسانیت کی خیرخواہی کا درس دیتا ہے اور فہم کا دین ہے ۔اسلام ایک امن پسند دین ہے۔ بحثیت مسلمان یہ ہماری ذمہ داری ہے ہم بلوہ و فساد, گھیراو و جلاو نہ کریں بلکہ مزید خون و خرابہ سے مکمل طور پر اجتناب کریں اور دوسروں کی تربیت کریں تاکہ مزید قیمتی جانوں کے زیاں سے بچا اور روکا جاسکے۔
    تشدد مسائل کا حل نہ ہے بلکہ مزید مسائل کو جنم دیتا ہے۔ ہم جس دین کے پیروکار ہیں وہ ہمیں بے گناہ کی جان اور بلا وجہ کسی کو نقصان پہنچانے سے منع کرتا ہے۔ مسلمان اپنے بہن بھائی کو قتل نہ کر سکتا ہے اور اور نہ ہی کسی پرائیویٹ و پبلک مال و جائداد کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ہمارے پیغمبر اسلام ہمیشہ عفو و درگذر سے کام لیتے تھے اور پیکر انسانیت و رحمت العالمین بنا کر اس دنیا میں بھیجے گئے تھے اور وہ برداشت، تحمل اور رواداری کا درس دیتے تھے۔ ہمیں القائدہ،طالبان اور دوسرے دہشت گرد گروپوں کو اس واقعہ سے ناجائز فائدہ اٹھا کر خطہ میں مزید بدامنی و عدم استحکام پھیلانے کا موقع فراہم نہ کرناچاہئیے، کیونکہ دہشتگردوں کے اپنے مقاصد ہوتے ہیں ان کا کسی مذہب کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ ۔اسلام میں احترام انسانیت ہی سب سے بڑا شعار ہے۔ کسی کی جان اور مال کو کسی بھی حال میں نقصان پہنچانا اور زمین پر فساد پھیلانا درست نہیں۔ گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج کرنے والے پرائیویٹ و سرکاری املاک تباہ کرکے اسلام اور پاکستان دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں. ہمیں یہ سوچنا چاہئیے کہ یہ ہمارا نقصان ہو رہا ہے کسی اور کا نہیں اور بجائے تعمیر ملک کے ہم تخریب میں زیادہ تیزی دکھاتے ہیں۔
     
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: املاک تباہ کرنیوالے اسلام دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں

    احتجاج پرامن ہوتا ہے نا کہ پرتشدد
     
  4. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    جواب: املاک تباہ کرنیوالے اسلام دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں

    نجی اور سرکاری املاک کی تباہی نہ صرف پاکستانی قانون کی صریحاخلاف ورزی ہے بلکہ غیر شرعی حرکت بھی ہے اور تخریب کاری کے زمرہ میں آتی ہے اور اپنے ملک سے دشنی ہے۔ہمیں تخریبی کاروائیوں میں کم اور تعمیر وطن میں زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔تباہی ایک دن میں ہو سکتی ہے مگر روم ایک دن میں نہیں بنایا جا سکتا۔
    ............................................................................
    پڑہئیے گااقبال جہانگیر کا تازہ ترین بلاگ : پشاور میں بم دھماکہ
    http://www.awazepakistan.wordpress.com
     
  5. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    جواب: املاک تباہ کرنیوالے اسلام دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں

    پڑہئیے گا اقبال جہانگیر کاتازہ بلاگ: گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج
    http://www.awazepakistan.wordpress.com
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
  7. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    جواب: املاک تباہ کرنیوالے اسلام دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں

    ایک بندہ بھارت کے بہت خلاف تھا اور بھارتی چینل پر فلمیں بہت دیکھا کرتا تھا کسی نے پوچھا کہ تم بھارت کے خلاف ہو اور بھارتی چینل بھی دیکھتے ہو تو اس نے جواب دیا کہ بھارت نے ہمارا دریاؤں کا پانی روکا ہوا ہے اور ہم لوڈشیڈنگ کا شکار ہورہے ہیں۔ اس لئے میں چینل زیادہ سے زیادہ دیکھتا ہوں کہ ان کی بجلی ختم ہوجائے۔
    ہمارے حکمرانوں کے بھی ایسے ہی حالات ہیں
     
  8. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    جواب: املاک تباہ کرنیوالے اسلام دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں

    پرامن احتجا ج کا طریقہ یہ ہے کہ زیبرا کراسنگ پر امریکی جھنڈے بنادیں۔ جوتے کے تلوؤں کے نیچے امریکی پرچم لگادیں۔ اپنے کتوں اور گدھوں کا نام اوباما، ہیلری وغیرہ رکھ دیں۔
    ان کے لئے اتنا ہی بہت ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں