1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عام انتخابات سے پہلے بلدیاتی الیکشن ہوں گے : صدر زرداری

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏5 ستمبر 2012۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عام انتخابات سے پہلے بلدیاتی الیکشن ہوں گے : صدر زرداری
    یہ سال الیکشن کا ہے ، کارکن تیاری کریں‘ انتخابات تک لوڈشیڈنگ کم کرنے کے موقف پر قائم ہوں

    کراچی(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ عام انتخابات سے قبل ہر صورت میں بلدیاتی الیکشن کروائے جائیں گے‘ الیکشن میں اکثریت حاصل کرکے پیپلزپارٹی ایک بار پھر مرکز اور صوبوں میں حکومت بنائے گی۔ جمہوریت دشمن عناصر پیپلز پارٹی کو اتحادیوں سے لڑانا چاہتے ہیں۔ پنجاب سے آکر لوگ صوبہ سندھ کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ر روز صدارتی کیمپ آفس بلاول ہاوس کراچی میں پیپلز پارٹی سندھ کے وزرا ءاور کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اورہم مفاہمتی پالیسی کو لے کر ہی آگے بڑھ رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت کو عوام نے منتخب کیا۔ پیپلز پارٹی کی طاقت عوام ہے اور عوام کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ ملک میں موجودہ جمہوری نظام کی کامیابی مفاہمتی پالیسی کا نتیجہ ہے ۔جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اورآئیندہ بھی دیتے رہیں گے ۔ملک میں شفاف الیکشن کروائے جائیں گے ، یہ سال الیکشن کا ہے ، کارکن انتخابات کی تیاری کریں۔ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلے گی۔ آئندہ انتخابات میں وہی جماعت کامیاب ہوگی جس نے عوام کی خدمت کی ہوگی

    بحوالہ ۔ دنیا نیوز
     
  2. انجم رشید
    آف لائن

    انجم رشید ممبر

    شمولیت:
    ‏27 فروری 2009
    پیغامات:
    1,681
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: عام انتخابات سے پہلے بلدیاتی الیکشن ہوں گے : صدر زرداری

    السلام علیکم ۔
    میں خود لوکل باڈی کا ہامی ہوں کیوں کہ لوکل باڈی ہی محلوں گاؤں کے مسایل حل کر سکتی ہے گلیاں بنانا نالیاں بنانا محلے یا گاؤں کی سڑکوں کو پختہ کرنا سیورج کا انتظام کرنا فوری طبی امداد کے مراکز قایم کرنا مقامی سرکاری سکولوں کی دیکھ بھال کرنا محلے اور گاؤں کی صفائی کا خیال رکھنا پدائیش اور اموات کا اندراج کرنا شہر محلے اور گاؤں کو خوبصورت بنانا پارک تعمیر کرنا اور بھی بہت سے کام لوکل باڈی کے کرنے کے ہوتے ہیں ۔
    لیکن یہاں وطن عزیز میں سارا سسٹم ہی الٹا ہے یہاں ایم این اے یا پی ایم کی طرف دیکھنا پڑتا ہے کب جناب ایم این یے سے ملاقات ہو کب گلی محلے کا کام ہو حالنکہ کہ یہ حضرت قانون ساز ادارے کے رکن ہیں ان کا کام گلی محلے کی صفائی کروانا نہیں
    ہم آج تک کمشنری ہے سی کام چلا رہے ہیں حالنکہ یہ کام کمشنر کا نہیں یہ کام صعف لوکل باڈی ہی کر سکتی ہے لیکن کوئی حکومت نچلی سطح پر اختیار منطقل نہیں کرنا چاہتی کیوں کے ایسے تو ان کی جیب مین کچھ نہیں جائے گا اسمبلی ممبر کو ترقیاتی فنڈ نہیں ملے گا اور یہ ترقیاتی فنڈ ہی ہے جس کا ایک بڑا حصہ ان ممبروں کی جیب میں جاتا ہے جب بھی کوئی حکومت آتی ہے وہ بلدیاتی سسٹم کو ختم کر دیتی پھر جب الیکشن نزدیک آجایں پھر بلدیاتی الیکشن کا شور کر دیتی ہے اب کوئی زرداری صاحب سے پوچھے کہ یہ پانچ سال میں بلدیاتی الیکشن کیوں نہیں ہوئے اس کی وجہ کیا تھی آج ان کو یاد کیون آگئے بلدیاتی الیکشن ۔
    وجہ سب جانتے ہیں اب زرداری صاحب بلدیاتی الیکشن کا شوشہ چھوڑ کر یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ کیا پپلز پارٹی کامیاب ہوتی ہے کہ نہیں اگر پپلز پارٹی بلدیادتی الیکشن ہار گئی تو جناب صدر صاحب الیکشن منسوخ کر دیں گے یا صدارتی الیکشن عام الیکشن سے پہلے ہی کروا لیں گے تاکہ موصوف کو پانچ سال اور مل جایں پانچ سال میں اور لوٹ مار کر لیں اور کوئی وجہ نہیں اس وقت بلدیاتی الیکشن کروانی کی ۔
    اللہ بچاے ہمیں ایسے حکمرانوں سے
    شکریہ وسلام
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عام انتخابات سے پہلے بلدیاتی الیکشن ہوں گے : صدر زرداری

    انجم رشید بھائی ۔ خوش آمدید ۔ خوش آمدید۔ پخیرراغلے
    کہاں تھے اتنا عرصہ ؟
    آپ کا تجزیہ درست ہے اور قابلِ سمجھ ہے۔ :n_great:
     
  4. عباس حسینی
    آف لائن

    عباس حسینی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2009
    پیغامات:
    392
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عام انتخابات سے پہلے بلدیاتی الیکشن ہوں گے : صدر زرداری

    زرداری کا نیا ڈراما۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عام انتخابات سے پہلے بلدیاتی الیکشن ہوں گے : صدر زرداری

    اور جملہ روایتی سیاستدان اسکے کردار جو سب مل کر ایسے ڈرامے کامیابی سے چلاتے ہیں

    اور پاکستانی عوام بےشعور تماشائی جو ہر ڈرامے پر تالیاں بجاتے ہیں
     
  6. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    جواب: عام انتخابات سے پہلے بلدیاتی الیکشن ہوں گے : صدر زرداری

    میں نے بھی اسے ڈرامہ ہی کہنا تھا لیکن سب نے چونکہ اسے ڈراما کہہ دیا ہے تو میں اسی پر اکتفا کروں گا کہ آئیں مل کر یہ ڈرامہ دیکھیں اور مل کر زرداری کی شاندار پرفارمنس پر تالیاں بجائیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں