1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خوشی کا ذاتی کلام

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از خوشی, ‏25 اکتوبر 2011۔

  1. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: خوشی کا ذاتی کلام

    [quot
    فیصل جی یہ قاری کا کام ھے وہ جو چاھے اخذ کرے

    ویسے تاریخ اپنے آپ دہراتی ھے یہاں واصف جی کی بات بھی درست ھے،،،،،،،کنگن تکیے کے نیچے سڑکانے سے کیا یہ تاثر نہیں ملتا کہ اسے ڈر ھے کنگن ہاتھوں سے اتارے جانے کا ،ہو سکتا ھے اس نے بیمار ساس کے ہاتھوں سے کنگن زبردستی اتار لیے ہوں ،،،،،،،،،،،،،،،،اپنا برا رویہ یاد آیا ہو اور ویسا ہونے کا خوف ہو ،کچھ بھی ہو سکتا ھے ،،ایسی نظموں کی خوبصورتی اسی وقت برقرار رہتی ھے جب ان کی زیادہ وضاحت نہ کی جائے کچھ قاری پہ بھی چھوڑ دیا جائے

    میرے خٰیال میں‌آپ سمجھ گئے ہوں گے

    بہت شکریہ پسندیدگی کے لیے
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: خوشی کا ذاتی کلام

    بہت اچھوتا انداز ۔ بہت اعلی
     
  3. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: خوشی کا ذاتی کلام

    غیر تحریر شدہ نظم·

    مجھے اک نظم لکھنی ھے



    سر سبز وادیوں کی



    بہتے پانیوں کی

    چہچہاتے پنچھیوں کی

    اور ان ادھورے سپنوں کی



    جو ہم نے مل کے دیکھے تھے



    مجھے اک نظم لکھنی ھے







    دشوار راستوں کی





    بل کھاتی پگڈنڈیوں کی





    سنسان گلیوں کی



    اور ان گنت مسافتوں کی

    جو ہم نے مل کےطے کی تھیں



    مجھے اک نظم لکھنی ھے



    ننھی منی شرارتوں کی



    چھوٹی چھوٹی راحتوں کی



    اور ان آزمائشوں کی



    جو ہم نے اک ساتھ جھیلی تھیں



    میں نے اک نظم لکھنی ھے



    مگر میں لکھ نہیں پاتی



    کیونکہ

    شاید میں تمہیں لکھنا چاہتی ہوں
     
  4. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: خوشی کا ذاتی کلام

    بہت خوب



    ،
     
  5. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: خوشی کا ذاتی کلام

    بڑی نوازش،،،،،،،
     
  6. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: خوشی کا ذاتی کلام

    مہربانی آپ کی خوشی میڈیم جی جو ہم تک آپ اپنا کلام پہنچارہی ہیں
     
  7. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: خوشی کا ذاتی کلام

    جی۔ اب بہت خوب سمجھ آ گئی ہے، آپ کی بات درست لیکن یہ قاری کے خود سمجھنے والا کام تو ہم نے بارہویں جماعت تک ڈٹ کر کیا ہے۔ شاعری پڑھنے کا مزہ ہی تب آتا ہے جب شاعر کی نگاہ سے پڑھی جائے۔
    اب کے دوبارہ پڑھ کر نظم کا لطف دوبالا ہو گیا ہے۔
    شکریہ۔
    :n_thanks:
     
  8. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: خوشی کا ذاتی کلام

    خمیازہ
    وہ عورت کو ہمیشہ بے بس اور لاچار سمجھتا رہا
    مگر آج
    جب تنہائی نے
    اسے ہر طرف سے گھیر لیا ھے
    تو
    وہ ایک عورت کے سامنے
    مجرم کی طرح سر جھکائے کھڑا ھے
    لیکن وہ عورت
    اس کی موت کے پروانے پر
    دستخط کرکے
    اپنا قلم توڑ چکی ھے
     
  9. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: خوشی کا ذاتی کلام

    خوشی جی اپنی عمدہ شاعری دوستوں کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے بہت شکریہ !
     

اس صفحے کو مشتہر کریں