1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عالمی سازشیں اور مسلمانوں‌کے غیرذمہ دارانہ رویّے

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏2 جولائی 2007۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ۔
    مندرجہ ذیل لنک کلک کریں۔
    http://video.google.com/videosearch?q=reopen+9%2F11

    اور اس پر موجود مختلف ویڈیو کلپس میں سے چند ایک دیکھ لیں۔ یہ تحقیق اور فلمیں امریکہ میں بنی ہیں جن میں ثابت کیا گیا ہے کہ

    1۔ ورلڈ ٹریڈ سنٹر صرف دوجہازوں کی وجہ سے تباہ نہیں ہوا تھا بلکہ اسکے مختلف فلورز پر پہلے سے بم یا ایکسپلوسوز فٹ کئے گئے تھے۔

    2۔ دونوں بلڈنگز کا سیکورٹی انچارج امریکی صدر بش کا چھوٹا بھائی مارون بش تھا جس نے 11 ستمبر سے دوہفتے پہلے تمام سیکورٹی کو ایک دن چھٹی کروا کے پوری بلڈنگ کا “سیکورٹی چیک اپ“ کیا تھا۔ یعنی بم فٹ کئے تھے

    3۔ ورلڈ ٹریڈسنٹر کی بلڈنگ نمبر 7 بغیر کوئی جہاز ٹکرائے شام 5:30 پر خودبخود تباہ کر دی گئی۔ کیوں ؟ کیونکہ وہاں اس سارے ڈرامے کی پلاننگ کی گئی تھی۔

    4۔ ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی بلڈنگز میں دنیا کا طاقتورترین لوہا استعمال ہوا تھا جسے پگھلنے کے لیے 1000 سے 1500 ڈگری فارن ہائٹ درکار ہے جبکہ جہاز کے فیول سے پیدا ہونے والی آگ پوری طرح بھڑک اٹھنے کے بعد بھی 400 ڈگری فارن ہائٹ سے زیادہ گرمی پیدا نہیں کرتی۔ ۔۔۔ فرض کریں اگر لوہا پگھل بھی سکتا ہے تو ایسے لوہے کو پگھلنے کے لیے کئی گھنٹے درکار ہوتے ۔ اب سوال ہے کہ بلڈنگ نمبر 2 صرف 8 سیکنڈ جی ہاں صرف 8 سیکنڈ میں زمین بوس کیسے ہو گئی ؟؟؟

    5۔ پینٹا گون میں جو حملہ ہوا تھا وہ کسی بڑے جہاز (بوئنگ) سے نہیں‌ہوا تھا۔ بلکہ بلڈنگ میں پیدا ہونے والے سوراخ کا سائز ایک چھوٹے فوکر یا چھوٹے فوجی جہاز کے برابر تھا ۔ اور اسی دن امریکی ائر فورس سے ایک چھوٹا جنگی جہاز غائب ہو گیا ۔ جس کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔

    6۔ اڑنے والے جہاز جب اپنی اپنی ڈائریکشن بدل چکے تو نیویارک کی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا کہ جہاز اپنی ڈائریکشن بدل چکے ہیں اور پائلٹ اغوا ہو گئے ہیں پھر دفاعی حکمت عملی اختیار کیوں نہ کی گئی ؟

    7۔ پہلے دن جن چند عرب مسلمان پائلٹوں کا نام عالمی میڈیا پرلایا گیا ۔ کہ وہ جہازوں میں خودکش حملہ کرکے امریکہ کی تباہی کے ذمہ دار ہیں ان میں سے ایک اگلے دن عرب ٹی وی پر ظاہر ہوا اور بولا کہ میں تو چھٹیاں گذارنے اپنے ماں باپ کے پاس مصر آیا ہوا ہوں۔ جبکہ امریکی کہہ رہے ہیں کہ میں نے ورلڈ ٹریڈ سنٹر تباہ کیا ہے اور میں مر گیا ہوں۔
    بعد میں ان “دہشتگردوں“ کی لسٹ سے اسکا نام نکال دیا گیا۔
    8- ایک اور عرب بوڑھا آدمی عرب ٹی وی پر آیا اور کہا کہ مجھے میرے بیٹے (ان عرب خود کش حملہ آوروں میں سے ایک) کا فون آیا ہے کہ ابا جان میں نے کوئی جہاز نہیں اڑایا اور نہ ہی مرا ہوں ۔ لیکن میں بہت مشکل میں ہوں مجھے ان لوگوں نے پکڑ لیا ہے۔

    9۔دنیا میں چھوٹے سے چھوٹے ملک کی پولیس بھی جانتی ہے کہ اگر ایک مجرم کو پکڑنا ہو تو فوراً اسکے گھر والوں سے پوچھ گچھ کا آغاز کیا جاتا ہے۔ کیا وجہ ہے ستمبر 11 کو اٹیک ہوجانے کے فوراً بعد امریکہ کی ساری پروازیں معطل کر دی گئیں۔ نامور سنگرز بون جووی، یوسف اسلام اور کئی اداکاروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا تھا حتی کہ جارج بش کے والد سنئیر بش کے جہاز کو بھی روک دیا گیا۔ لیکن صرف ایک جہاز امریکہ سے اڑا اور سعودی عرب اترا۔ جس میں بن لادن خاندان کے 25 افراد سوار تھے۔۔۔۔ اگر بن لادن مجرم تھا تو اسکے خاندان کے ساتھ یہ محبت کیوں ؟؟؟ ان سے پوچھ گچھ کیوں نہ کی گئی ۔ اتنا پوچھنے کی بھی زحمت نہ کی گئی کہ کیا تم لوگوں کا اسامہ سے رابطہ ہے یا نہیں ؟؟

    10۔ امریکی وزیر دفاع رمزفیلڈ (پکا یہودی) کا بیان تھا کہ ہم اپنے جدید ترین سیٹیلائٹ کی مدد سے زمین پر پڑی ہوئی کتاب کا ٹائیٹل اور مصنف کا نام بھی دیکھ لیتے ہیں۔ ایک درخت سے اڑنے والی چڑیا بھی ہمارے سیٹیلائٹ کے کیمرے کی زد سے باہر نہیں۔

    اگر ایسا ہے تو اسامہ پکڑا کیوں نہیں جاتا ؟؟؟ کیا وہ ٹیلفون استعمال نہیں کرتا ؟؟
    انٹرنیٹ استعمال نہیں کرتا ؟؟ دنیا بھر کا انٹرنیٹ کا نظام امریکہ کے پاس ہے ۔۔۔
    الجزیرہ کو ہر دوچار ماہ بعد اسامہ بن لادن یا اسکے نائب کی بنی بنائی عمدہ کوالٹی کی ویڈیو کون دے جاتا ہے ؟؟ امریکی سی آئی اے نے کبھی اس سے جا کر معلوم کرنے کی کوشش کیوں نہیں کی جبکہ سارے عرب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کے ساتھ ہیں ؟؟؟

    ایک تلخ حقیقت :

    وہائٹ ہاؤس کے سالانہ اخراجات کے لیے امریکہ سالانہ بجٹ سے وہائٹ ہاؤس کے لیے 4 ملین ڈالرز مختص کئے جاتے ہیں۔ جبکہ سعودی گورنمنٹ وہائٹ ہاؤس کو ہر سال 140 ملین ۔۔۔ جی ہاں ۔۔۔ 140 ملین ڈالرز دیتی ہے۔۔۔ کیوں ؟؟؟ صرف اپنی شہنشاہیت بچانے کے لیے ؟؟ یا امریکہ کی بدمعاشی سے بچنے کے لیے ؟؟؟

    اور بھی سینکڑوں ایسے ثبوت ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر ایک ڈرامہ تھا جو محض مسلمانوں کے خلاف ایک نہ ختم ہونے والی جنگ کا آغاز کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

    اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر ڈرامہ تھا تو اسامہ بن لادن نے ساری زمہ داری اپنے سر کیوں لی ؟؟؟ کیا اسے نظر نہیں آرہا تھا کہ امریکہ افغانستان کی اینٹ سے اینٹ بجا دے گا ؟؟

    کیا اسے نظر نہیں آرہا تھا کہ صرف اسکی ایک ذات کی وجہ سے ہزارہا افغانی بچے موت کے گھاٹ اتار دئے جائیں گے۔ مسلمانوں کی نسل کشی کر دی جائے گی اور پاکستان جیسے ایٹمی اسلامی ملک کے سینے پر امریکہ چڑھ کر بیٹھ جائے گا ؟؟؟

    بطور مسلمان ہم سب جانتے ہیں کہ ایک مجاہد کی سب سے بڑی آرزو کیا ہوتی ہے ؟؟؟

    شہادت۔۔۔ جی ہاں ۔۔ شہادت۔۔۔

    اسامہ بن لادن کو اگر مجاہد مان بھی لیا جائے تو چوہوں کی طرح چھپنے کی بجائے افغانستان میں مردِ مجاہد کی طرح سینے پر گولی کھا کر جام شہادت نوش کیوں نہ کیا ؟؟

    خدارا ۔ ہمیں چاہیئے کہ محض نام سے دھوکہ نہ کھائیں۔ بلکہ کردار سے کسی شخصیت کا تعین کریں۔ ہم جذباتی قوم ہیں ہر بات کا فیصلہ جذباتی انداز میں کرتے ہیں۔ اسی لیے دنیا بھر میں مار کھائے جا رہے ہیں۔

    آئیے اپنے دوست دشمن کی پہچان کریں اور ناعاقبت اندیش اور جذباتی افراد کے ہاتھوں‌ پوری ملت کو یرغمال بنوانے کی بجائے قرآن و سنت کو پڑھ کر، عالمی حالات کےتناظر میں اپنی درست سمت متعین کریں !!!!
     
  2. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    Re: جوابِ شکویٰ

    میرے بھائی ۔ قرآن کی یہ آیات حق ہیں لیکن یہودونصاریٰ کی یہ چال نہیں ہوسکتی ؟؟ ذرا یہی نصیحت اپنے لیے بھی استعمال کریں ۔

    نعیم صاحب کا اسامہ بن لادن صاحب سے ذاتی عناد کا کیوں ہونے لگا ؟؟ میرا خیال ہے اسامہ صاحب نے نعیم صاحب کی کوئی زمین یا جائیداد غصب کی ہے :201:

    آپ ابھی بچپنے میں ہیں یا آپکی انگریزی کمزور ہے ۔۔ ورنہ اس لنک پر موجود کلپس میں مجھے تو صاف نظر آگیا ہے کہ یہ سب ایک امریکی انتظامیہ کی اپنی سازش تھی اور ایک ڈرامہ تھا جو انہوں نے مسلمانوں کو پھنسانے کے لیے بنایا تھا۔

    آپ زیادہ فلسفہ جھاڑنے کی بجائے نعیم صاحب کے اٹھائے گئے یا مندرجہ ذیل سوالات کے تفصیل سے اور دلائل سے جوابات دیں۔ اور اپنا موقف واضح فرمائیں

    اور اگر یہ سب ڈرامہ تھا اور واقعی ہے تو اسامہ نے یہ سب اپنے ذمے لے کر امریکہ کو افغانستان پر چڑھائی کا موقع کیوں دیا ؟؟

    مجاہد کی منزل شہادت ہوتی ہے تو اسامہ صاحب اس منزل سے جان کیوں بچاتے پھرتے ہیں ؟؟؟

    اگر امریکہ اسامہ بن لادن کا سچا دشمن ہے تو اسے گرفتار کرنے میں کیا مشکل ہے جبکہ امریکی سی آئی اے یوسف رمزی کو پشاور کے بازار سے گرفتار کرسکتے ہیں ۔ صدام حسین جیسے بااثر آدمی کو چوہے کی طرح بل سے پکڑ سکتے ہیں اور سیٹیلائٹ سسٹم کی مدد سے درختوں کی چڑیا کی پرواز بھی دیکھ لیتے ہیں ؟؟؟

    اسامہ ہر چند ماہ بعد اپنی یا اپنے نائب الظواہری کی ویڈیوز الجزیرہ کو کیسے اور کہاں سے دے جاتا ہے ؟ سی آئی اے ان سے پوچھ گچھ کیوں نہیں کرتی جبکہ دنیا بھر کے میڈیا کے قوانین و ضوابط میں یہ درج ہے کوئی بھی میڈیا کسی طرح بھی دہشتگردی کی حمایت نہیں کرے گا ؟؟؟

    امریکہ یا بش انتظامیہ اگر واقعی اسامہ بن لادن کی دشمن ہے تو بن لادن فیملی کا کروڑوں کا بزنس امریکہ میں کیوں جاری ہے ؟؟ اسکے اکاونٹس فریز کیوں نہیں کیے جاتے ؟؟؟

    پلیز کوئی جذباتی تقریر نہ فرمائیں۔ دلیل سے اور حقائق و واقعات کی روشنی میں اپنا موقف اگر واضح کر سکتے ہیں تو کر دیں۔ شکریہ
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: جوابِ شکویٰ

    مجیب بھائی ۔ آئیے مل کر ہم سب دعا کریں کہ اللہ تعالی ہمیں راہ ہدایت عطا فرمائے اور امت مسلمہ کو اس ذلت و پستی کی دلدل سے نکلنے کی توفیق و ہمت عطا فرمائے۔ آمین بجاہ سید المرسلین :saw:
     
  4. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    Re: 0000

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ

    یہ لڑی سمجھ سے بالا تر ہے جی


    نا عنوان نا کچھ
     
  5. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    Re: 0000

    سورۃ قیامہ میں ہے
    کلا بل تحبوں العاجلۃ

    تم جلد بازی کو پسند کرتے ہو۔ اور

    خلق الانسان من عجل
    انسان کو جلد باز پیدا کیا گیا ہے۔

    اور اللہ کی راہ میں جلد بازی کے ایسے ہی انجام ہوتے ہیں
     
  6. زمردرفیق
    آف لائن

    زمردرفیق ممبر

    شمولیت:
    ‏20 فروری 2008
    پیغامات:
    312
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    Re: پشت پناھی

     
  7. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    Fawad - Digital Outreach Team - US State Department

    ميں 11/9 کے حوالے سے اب تک 122 دستاويزی فلميں ديکھ چکا ہوں جس ميں اس واقعے کے بارے ميں ہر قسم کی سازش کے دعوی سے بخوبی واقف ہوں۔ اس موضوع پر ميں نے جب بھی کسی اردو فورم پر راۓ کا اظہار کيا ہے تو دوستوں نے اس کے جواب ميں مجھے ہر طرح کی دستاويز اور ويڈيو لنکس بيجھے ہيں۔

    سب سے بڑا مسلہ يہ ہے کہ جو لوگ اس واقعے کو سازش قرار ديتے ہيں ان کی ساری تحقي‍ق اور جستجو اسی نقطہ نظر پر مرکوز ہوتی ہے۔ وہ ہميشہ اس مواد کو دانستہ نظرانداز کرتے ہيں جس ميں اعداد و شمار اور سائنسی تحقي‍ق کی روشنی ميں ہر سوال کا جواب ديا گيا ہے۔

    ويسے تو اس فورم پر اٹھاۓ جانے والے ہر سوال کا جواب تحقيق کی روشنی ميں ديا جا سکتا ہے۔ ليکن اس کے ليے تو کئ کتابيں لکھنی پڑھيں گی۔ ليکن ميں پھر بھی کچھ سوالات کا جواب ضرور دوں گا۔

    ايک سوال جو ميں نے قريب ہر اردو فورم پر ديکھا ہے وہ يہ ہے کہ 11 ستمبر 2001 کے دن 4000 يہودی غير حاضر کيوں تھے؟ ان کی غير حاضری اس بات کا ثبوت ہے کہ يہ يہودی سازش ہے۔ ويسے آپ کے ليے يہ بات دلچسپی کا باعث ہو گی کہ کچھ يہوديوں کی جانب سے ميں يہ الزام مختلف ويب سائٹس پر پڑھ چکا ہوں کہ 11 ستمبر 2001 کے دن نيويارک ميں بيشتر مسلمان ٹيکسی ڈرائيورز چھٹی پر تھے کيونکہ انھيں اس واقعے کی اطلاع دے دی گئ تھی۔ ميرے نزديک دونوں ہی باتيں مضحکہ خيز ہيں۔

    ميں اس حوالے سے جلد ہی آپ کو کچھ اعدادوشمار پيش کروں گا جو آپ کو حقيقت سمجھنے ميں مدد ديں گے۔

    ويسے اس حوالے سے ميرا بھی ايک سوال ہے۔ کيا پچھلے 50 يا 60 سالوں ميں کوئ بھی ايسا واقعہ ہے جس کے بارے ميں "سازش" کے دعوے دار نہ ہوں۔ وہ چاہے شہزادی ڈيانا کی موت کا واقعہ ہو يا انسان کا چاند پر پہلا قدم۔ آپ کو انٹرنيٹ پرہر "سازش" کا ثبوت مل جاۓ گا۔


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
    digitaloutreach@state.gov
    http://usinfo.state.gov
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re:

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    محترم نوید بھائی !
    یہ لڑی شروع سے ایسی نہ تھی ۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے یہ لڑی "رشدی ملعون" کو برطانوی ملکہ کی طرف سے "سر" کا خطاب دیے جانے کے موضوع پر شروع ہوئی تھی ۔ اور اسی تناظر میں امت مسلمہ کے دگرگوں حالات ، دشمنوں کی سازشوں اور اپنوں کی نادانیوں پر گفتگو چل نکلی۔
    پہلے صفحات کہاں غائب ہوگئے یہ منتظمین یا پھر اپ گریڈیشن کا پراسیس کرنے والے ماہرین ہی بہتر بتا سکتے ہیں۔ یا پھر ممکن ہے قطع و برید کی سہولت دستیاب ہونے کے دنوں‌میں کسی ایک صارف یا چند صارفین نے پہلے پیغامات ختم یا تبدیل کردیے ہوں اور کسی کا دھیان اس طرف نہ گیا ہو۔
    تاہم پیغامات کے شروع میں جو پچھلے پیغامات سے اقتباسات ملتے ہیں۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ لڑی کسی باقاعدہ عنوان کے تحت شروع کی گئی اور اسی موضوع پر آگے بڑھ رہی تھی۔
     
  9. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    Re: 0000

    آثار قدیمہ سے سبق سیکھو
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: 0000

    میری منتظمین سے درخواست ہے کہ اس لڑی میں پوسٹ کیے گئے پیغامات سے کوئی مناسب موضوع منتخب کرکے اس لڑی کو عنوان دے دیں۔ تاکہ اتنی سنجیدہ گفتگو پر مبنی یہ لڑی بے تکی سی معلوم نہ ہو۔
    شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں