1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ª!ª "شرک اکبر اور شرک اصغر ۔ مغالطے اور وضاحتیں" ª!ª

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از آبی ٹوکول, ‏17 مئی 2008۔

  1. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام علیکم معزز قارئین کرام !
    کچھ حضرات بات بات پر شرک و بدعت کے نعرے لگاتے نہیں تھکتے اور خود کو یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ جیسے اللہ پاک کی توحید کا ٹھیکہ بس انھی لوگوں کے پاس ہے اور ساری امت کو مشر ک اور بدعتی ثابت کرکے یہ لوگ سمجھتے ہیں شاید انھوں نے سارے عالم میں تو حید کے جھنڈا گاڑ دیا ہے ۔ خیر بات بہت دور نکل گئی ہم آتے ہیں اصل بات کی طرف کہ جو لوگ امام اعظم علیہ رحمہ کو صرف سترہ حدیثوں کا عالم جانتے ہوں انکی اپنے حدیث دانی کا کیا عالم ہے آئیے ہم آپ کو اسی چمن کے صرف ایک پھول کی فہم و فراست سے روشناس کرواتے ہیں یہ ہیں محترم جناب کارتوس خان صاحب ۔ محترم یہاں شرک اصغر کی وضاحت فرمارہے ہیں وہ بھی احادیث کے حوالاجات سے آئے آپ بھی سر دُھنیے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔اصل لڑی کا ربط درج زیل ہے ۔
    http://www.urduvb.com/forum/showthread. ... #post59025
    نوٹ: چونکہ ہماری لڑیوں کو مذکورہ لنک پر جون کا تون نہیں پیش کیا جاتا اس لیے ہم نے یہی مناسب سمجھا کہ محترم کارتوس خان صاحب یہاں بھی اکثر تشریف لاتے سو ہم اپنے سوالات ان سے یہیں کر لیں ۔ درج زیل تحریر کارتو صاحب کی شرک اصگر کی وضاحت پر مبنی ہے ۔ ۔ ۔ہم اس تمام کی تمام تحریر کو سرخ رنگ سے نمایاں کریں گے پھر نیچے اپنا اعتراضات وارد کریں گے ۔

    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    شرک اصغر

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔وبعد!۔

    (١): ریاکاری انسان اس نیت سے عمل کرے کہ لوگ اس عمل کی بناء پر اس کی تعریف کرنے لگیں بس وہ لوگوں سے صرف اپنی تعریف کروانا چاہتا ہے اور یہ بہت ہی خطرناک گناہ ہے کیونکہ یہ دل کا عمل ہے اس پر ماسوائے اﷲتعالیٰ کے کوئی مطلع نہیں ہوتا اس ریاکاری کی وجہ سے تمام اعمال غارت ہوجاتے ہیںاور نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے اس سے ڈرایا ہے۔

    آپ صلی اﷲعلیہ وسلم نے فرمایا:
    اخواف ما أخافٍ علیکم الشرک الأصغر۔
    میں تم پر شرک اصغرسے بہت خوف کرتا ہوں (مسند احمد ٥/٤٢٨، سنن ابی داؤد جلد ٤ /٢١٢)

    نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم سے اس کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ ریاکاری ہے اور ریاکاری اخلاص کے منافی ہے ۔

    (٢): شرک اصغر کی مثالوں میں سے یہ بھی ہے کہ کوئی کہہ دے کہ اگر اﷲتعالیٰ اور فلاں شخص نہ ہوتا تو میرے ساتھ اس طرح ہوجاتایا یوں کہہ دے جو اﷲتعالیٰ اور فلاں شخص چاہے اور جو آپ چاہیں تو نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا:

    ''أجعلتنی ﷲ عدلاً بل ماشاء اﷲ وحدہ''
    کیا تو نے مجھے اﷲ تعالیٰ کے ساتھ برابرکردیا بلکہ (آپ یہ کہیں کہ)جو اﷲتعالیٰ اکیلا چاہے ۔

    (٣): شرک اصغر کی ان کے علاوہ بھی مثالیں ہیں جن کو یہاں پر ذکر کرنے کی گنجائش نہیں ہے سمجھنے کیلئے اتنی ہی کافی ہیں ۔اب ہمیں چاہیے کہ ہم شرک اکبر اور شرک اصغر سے متنبہ ہوجائیں کیونکہ یہ دونوں گناہ کبیرہ میں سے ہیں اور ان گناہوں سے بچنے کیلئے ہم قرآن وسنت کو مضبوطی سے پکڑلیں اورتوحید کو ثابت کریں۔شرک اور تمام قسم کی بدعتوں سے جو مسلمانوں کے عقائد میں ان کی بے شعوری کی وجہ سے داخل ہوچکی ہیں خلاصی اور چھٹکارا حاصل کرلیں۔

    والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔

    ہاں تو محترم کارتوس خان صاحب آپکی خواہش کے مطابق ہم نے اسے یہاں پر ایک الگ لڑی کی صورت میں پیش کردیا ہے اور اب ہمارے آپ سے چند سوالات ہیں ۔
    سب سے پہلے تو آپ یہ بتایئے کہ جب اللہ پاک کی ذات کے برابر کسی کو ٹھرانا آپ کے نزدیک شرک اصغر ہے تو پھر شرک اکبر کیا ہے؟
    یا پھر حقیقت شرک کیاہے؟
    دوسرا آپ نے جس حدیث کو شرک اصغر کی وضاحت کے لیے پیش کیا آج سے پہلے کسی محدث نے اسے شرک اصغر کے ضمن میں پیش کیا ہو تو اس کا نام اور کتاب کا حوالہ ذکر کیجیئے اور تیسرا یہ آپ نے یہ کہاں سے باور کرلیا آپکی شرک اصغر کی مثال میں نقل کردہ حدیث شرک اصغر ہی کی وضاحت میں ہے آیا کسی محدث کی تصریح ہے اس پر یا آپ نے خود حدیث کے الفاظ میں سے کسی کا مفھوم مراد لیا ہے اور اگر ایسا ہی تو برائے مہربانی ہم سب کے سامنے بھی وہ الفاط پیش کیے جائیں تاکہ سب کا بھلا ہوسکے ۔ ۔ ۔ باقی سوالات آپکے جواب کے بعد ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
     
  2. زمردرفیق
    آف لائن

    زمردرفیق ممبر

    شمولیت:
    ‏20 فروری 2008
    پیغامات:
    312
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    Re: ª!ª اہل حدیثوں کی حدیث دانی ª!ª

    ابی ٹول کول کو ہماری مجلس میں بیٹھنے کس نے دیا؟
    یہ لنک کسی فرقے کی نماہندگی نہیں کرتی جہاں تک میرا کیال ہے
    جاو بھاہی تم یہ چیزین دوسرے لنک پر ڈسکس کرو ،،،
    چھوتے ذہن کی چھوٹی باتیں
    وہ ہی پرانی لڑاہی فلاں غلط ہے فلآن ٹھیک ہے

    ادھر جب آتے تو نیوٹرول آو دماغ کو خالی کر کے آو۔۔۔۔کچھ سیکھنے کے آو
    نہ کہ دوسرون کے درمیان لڑاہی کروانے کو آو
    اچھی باتیں کرو اچھی بات سے مطلب ہے کہ اپنی

    خامیوں کے بارے میں پوچھو غور کرو سوچو
    نہ کہ وہ ہی نقطہ ڈسکس کرو جس سے لڑاہی ہوتی چلی آ رہی ہے ہمشہ سے

    اللہ تو ان لوگوں کی طرف دیکھے گا بھی نہیں جو دنیا میں فساد کرتے ہین
    اللہ مجھکو آپ سب کو ہداہت دے آمین
     
  3. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ª!ª اہل حدیثوں کی حدیث دانی ª!ª

    محترم میں نے اپنے تھریڈ کا عنوان بڑا صاف اور واضح رکھا تھا تاکہ جس کسی بھی شخص کو آپ کی طرح کا کوئی مرض ہو وہ تھریڈ کے عنوان کو دیکھ کر ہی دور بھاگے لہذا اگر آپ کو یہ موضوع اتنا ہی ناپسند تھا تو آپ کو اس میں رپلائی ہی نہیں کرنا چاہیے تھا باقی اسکو یہاں لگانا میری مجبوری تھی کیونکہ مذکورہ فورم پر میری تمام پوسٹس یا ڈیلیٹ کردی جاتی ہیں یا پھر ایڈٹ ۔ اب آپ سے گذارش ہے کہ آپ برائے مہربانی یہاں خاموشی اختیار فرمائیں ۔ ۔ ۔ جذاک اللہ
     
  4. زمردرفیق
    آف لائن

    زمردرفیق ممبر

    شمولیت:
    ‏20 فروری 2008
    پیغامات:
    312
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    Re: ª!ª اہل حدیثوں کی حدیث دانی ª!ª

    آپ کو وہ پکڑ کر بلاتے ہین آو ڈسکس کرو جب آپ کو پتہ ہے وہ آپ کے خلاف ہین تو وہاں آپ جاتے کیوں ہو؟
    میں نہ ان سے ہون نہ تم سے ہون
    میرا کسی فرقے سے کوہی تعلق نہیں ہے
    میرا تعلق صرف اللہ سے ہے اسکی کتاب سے جو نبی کریم صلم پر نازل ہوہی


    اللہ کے بندے اللہ کے نبیوں پر فرق نہین رکھتے سب ایک جیسے ہین
    میں جتنی عقیدت نبی کریم صلم سے رکھتا ہون اتنی ہی عقیدت ھضرات عیسی علیہ السلام سے رکھتا ہون اتنی ہی عقیدت ابراہم علیہ السلام سے رکھتا ہون
    ان کے مرتبے کتنے ہین اللہ جانتا ہے ۔یہ مرتبے نہ ہمارے دماغوں میں آسکتے ہین نہ ہمیں شوق ہے جاننے کا
     
  5. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ª!ª اہل حدیثوں کی حدیث دانی ª!ª

    میرے بھائی آپ کی مہربانی آپ اپنا وعظ کسی اور تھریڈ میں جاکر کیجیئے فی الوقت میں آپ سے کوئی بحث نہیں کرنا چاہتا ۔ شکریہ :dilphool:
     
  6. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    Re: ª!ª اہل حدیثوں کی حدیث دانی ª!ª

    آبی بھائی زمرد بھائی کا انداز ممکن ہے آپ کو ناگوار گزرے لیکن بات ان کی درست ہے-

    اللہ تعالی کا ارشاد ہے کہ " آئو اس بات کی طرف جو ھم میں اور تم میں مشترک ہے۔" لیکن آپ ھمیشہ متنازعہ بات ہی لکھتے ہیں۔ اگر آپ اپنا زور بیان اور علمی تحقیق ان باتوں کی طرف موڑ لیں جن سے ایک دوسرے کے دل میں آپس کی محبت پیدا ہو تو کیا یہ درست نہیں ہو گا۔

    میرے نزدیک بجائے اس کے کہ کسی کو ھدف بنا کر بات کی جائے، درست اور اچھی بات کو پیارے اور متاثر کن انداز میں بیان کر دینا ہی مناسب اور عمدہ رہے گا۔ اللہ تعالی نے ہر انسان کے دل میں دین فطرت کی طرف جبلی رّغبت رکھی ہے۔ اگر آپ مسلسل اچھی بات کرتے رہیں جس سے نہ تو کسی کا رد کیا گیا ہو اور نہ ہی تنقید تو اس کا اثر یقینا" ہو گا اور میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ آپ کے زور قلم کے زیادہ مفید اور بابرکت نتائج سامنے آئیں گے۔

    یہ میرا حقیر سا مشورہ ہے۔ آگر آپ کو پسند آئے تو اس پر عمل کریں اور پسند نہ آئے تو رد کر دیں۔
     
  7. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ª!ª اہل حدیثوں کی حدیث دانی ª!ª

    بہت اچھا مشورہ دیا ہے آپ نے بڑی مہربانی آپکی
     
  8. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ª!ª اہل حدیثوں کی حدیث دانی ª!ª

    میں زمرد بھائی کے بھترین خیالات سے اور سیف بھائی کے عمدہ مشوروں سے متفق ہوں لیکن پلیز مجھ پر فتوے نہ لگائے جائیں ،اچھی بات کو پسند کرنے کا اختیار سب کو حاصل ہے
     
  9. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ª!ª اہل حدیثوں کی حدیث دانی ª!ª

    جی جی میں بھی آپکی بات سے متفق ہوں :dilphool:
     
  10. ذوالقرنین کاش
    آف لائن

    ذوالقرنین کاش ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اپریل 2008
    پیغامات:
    383
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    Re: ª!ª اہل حدیثوں کی حدیث دانی ª!ª

    فرقہ وارانہ باتیں نہ ہوں تو بہتر ہے
     
  11. ذوالقرنین کاش
    آف لائن

    ذوالقرنین کاش ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اپریل 2008
    پیغامات:
    383
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    Re: ª!ª اہل حدیثوں کی حدیث دانی ª!ª

    آبی ٹوکول آپ نے اردو کی بہتیری بلاگ سائٹ میں اس قسم کی باتیں کررکھی ہیں یہ توکوئی بات نہ ہوئی جہاں جاتے ہیں دل آزاری کی باتیں کرتے ہیں، بعض سائٹ پر تو آپ کا رنگ ہی نرالا ہے
     
  12. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: ª!ª اہل حدیثوں کی حدیث دانی ª!ª

    السلام علیکم !
    میرا خیال ہے کہ آبی ٹو کول نے اس لڑی کا عنوان غلط انداز میں شروع کیا ہے اور ایسے انداز کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے۔ ایسا ہی کام باذوق اور کارتوس جیسے اشخاص اردو سائٹس پر بہت عرصہ سے کرتے چلے آرہے ہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ وہ کبھی اپنا مسلک و مشرب ظاہر نہیں کرتے بلکہ خود کو کئی پردوں کےپیچھے چھپا کر رکھتے ہیں ۔ جبکہ آبی ٹو کول نے ایسا نہیں کیا۔

    لیکن محترم معذرت کے ساتھ لکھنا پڑتا ہے کہ زمرد رفیق صاحب نے بھی کچھ شائستہ انداز میں انہیں تنبیہہ نہیں کی۔
    ذرا انکا انداز بھی ملاحظہ فرمایا جائے گویا ہماری اردو کا پورا ٹھیکہ انہی کے پاس ہے۔ یا پھر ہماری اردو کے دروازے پر چوکیداری فرما رہے ہیں۔
    اس لیے اگر کسی کو تنبیہ بھی کرنا ہوتو احسن انداز میں کرنا چاہیئے۔ نہ کہ لٹھ لے کر آپ کسی کے پیچھے دوڑ پڑیں۔

    اللہ تعالی ہم سب کو ہمارے نبی اکرم :saw: کے اخلاق حسنہ میں سے خیرات عطا فرمائے ۔ آمین
     
  13. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ª!ª اہل حدیثوں کی حدیث دانی ª!ª

    اسلام علیکم محترم جناب ذوالقرنین کاش صاحب !
    کس قسم کی باتیں کردی آخر میں نے کون سا گناہ کبیرہ ہوگیا مجھ سے؟ کیا میں نے کوئی انہونی بات کردی ؟اور یہ کونسی بعض سائٹس پر میرا رنگ نرالا ہے زرا مجھے بھی تو پتا چلے
    ۔ کاش صاحب کاش کہ آپ کچھ لکھنے سے پہلے کچھ سوچ بھی لیا کریں کیا یہ اس وقت کائنات کی سب سے بڑی حقیقت نہیں کہ مسلمان آپس میں فرقوں میں بٹے ہوئے ہیں اور تمام مسلمان کسی نہ کسی گروہ یا مسلک سے ضرور تعلق رکھتے ہیں تو پھر اس حقیقت سے کیوں نظریں چراتے ہیں آپ لوگ؟ کیا آُپ کسی نہ کسی مسلک یا گروہ سے تعلق نہیں رکھتے ہیں ؟ رہی یہ بات کہ اس حقیقت کے باوجود اتحاد امت کی فکر کی ترجمانی کرتے ہوئے فرقہ ورانہ اختلافی مسائل کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے تو میں بھی اسی بات کا قائل ہوں اور میں نے کبھی خود سے کوئی موضوع براہ راست کسی فکر کے خلاف نہیں لکھا ہمیشہ جب بھی لکھا ہے کسی کی غلط فہمی کو دور کرنے کے لیئے لکھا ہے یا پھر جوابی طرز تحریر اپنایا اور دفاعی انداز سے مسلک حق کی ترجمانی کی ہے ۔
    رہی خاص اس لڑی کی بات تو اس کو میں نے جان بوجھ کر یہ عنوان دیا ہے اور جن حضرت سے میں نے یہ سوال کیے ہیں ان کی اجازت سے میں نے اس کو یہاں لگایا ہے اور انکو اطلاع بھی دی ہے وجہ یہ ہے ان لوگوں کی ویب سائٹ پر جاکر آپ دیکھیں کہ جگہ جگہ ہمارے مسلک حنفی کی توہین کی گئی ہے اور مسلک حنفی کو قرِآن و سنت کے مقابل ٹھراتے ہوئے مسلک حنفی اور حدیث کا آپس میں انتہائی جہالت اور سفاہت سے مقابلہ کروایا گیا ہے حالانکہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ مسلک حنفی کے بانی امام اعظم ابو حنیفہ علیہ رحمہ ہیں اور مسلک حنفی کے زیادہ تر مسائل کی بنیاد امام صاحب ہی کہ اجتھادات پر کھڑی ہے مگر طرفہ یہ ہے کہ ایک طرف تو امام صاحب کا تعارف انتہائی منافقانہ انداز میں اسلامی شخصیات کے زمرے میں یہ لوگ کرواتے ہیں اور دوسری طرف امام اعظم کی عظیم علمی خدمات کو قرآن و سنت کے مخالف ٹھرا کر بڑے سائنٹفک انداز میں یہ ثابت کیا جاتا ہے کہ مسلک حنفی قرآن و حدیث سے ہٹ کر کسی الگ شئے کا نام ہے ۔ فقہی مسالک تو دیگر بھی ہیں خود جہاں سے یہ ویب چل رہی ہے وہاں کا سرکاری مذہب حنبلی ہے لیکن تماشہ یہ ہے کہ بغض صرف مسلک حنفی کے ساتھ ہے اسکی وجہ ہی یہ ہے کہ تمام دنیا میں مسلمانوں کا اسی فیصد قریبا حنفی مسلک سے تعلق رکھتا ہے اور یہی بات ان کو کھٹکتی ہے ۔ اس کے علاوہ بھی مزکورہ ویب پر دیگر مکاتب فکر کی بڑی بڑی شخصیات کے نام لیکر ان کی رسوائی کی جاتی ہے جیسے علامہ طاہر القادری صاحب اور امام احمد رضا صاحب ۔ اور جب انکو انکی ویب پر جواب دیا جاتا ہے تو اولا ہماری پوسٹ کو یا تو ڈیلیٹ کردیا جاتا ہے یا پھر ایڈٹ کرکر بڑی ڈھٹائی کے ساتھ یہ لکھ دیا جاتا ہے کسی بھی شخصیت یا مکتبہ فکر کے بارے براہراست اور موضوع سے ہٹ کر گفتگو کی اجازت نہیں ۔
    میں ہر گز یہ تحریر اور اس پہلے بازوق صاحب سے ہونی والی گفتگو پر مبنی تحاریر یہاں شئر نہ کرتا اگر متعلقہ ویب والے میری تحاریر کو وہاں سے ڈیلیٹ یا ایڈٹ نہ کرتے اور دوسرے یہ کہ میں نے باذوق صاحب سے اجازت لیکر ان کے ساتھ ہونے والی اپنی گفتگو کو یہاں منتقل کیا ہے اور رہ گئی کارتوس خان سے اس لڑی میں میرے تند وتیز سوالات کی بنیاد تو اسے بھی میں نے پہلے وہیں پر لگایا تھا تاکہ لوگوں کو بتا سکوں کہ امام اعظم پر اعتراض کرنے والوں کا مبلغ علمی کیا ہے ؟ مگر افسوس کہ وہاں پر میری تحریر کو پہلے ضبط کرلیا گیا اور جب میں نے کارتوس خان کی توجہ دلاکر اسے یہاں منتقل کیا تو بعد میں میری تحریر کو ایڈٹ کرکے وہاں بھی لگا دیا گیا ۔ ۔ ۔
    باقی جو لوگ بار بار علمی گفتگو کی بات کررہے ہیں تو انکی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ یہ بھی ایک علمی نقطہ ہی ہے اور بڑا اہم علمی نقطہ ہے کہ ساری امت کو مشر ک قرار دینےوالے خود یہ نہیں جانتے کہ شرک کی تعریف کیا ہے ؟اسی لیے تو شرک اکبر کو شرک اصغر ٹھرا رہے ہیں ؟جب ڈاکٹر طاہر القادری صآحب کے علم کو یہ لوگ ماپ سکتے ہیں اور امام احمد رضا کی علمی حیثیت پر گفتگو کر سکتے ہیں تو پھر کیا وجہ ہے کہ محترم کارتو س صاحب جو کہ ایک عرصہ سے نیٹ کی دنیا سے وابستہ ہیں اور جگہ جگہ اپنے علمی کارناموں کی روشنائی پھیلا رہے ہیں تو کیوں نا ان پر انکی علمی حیثیت بھی واضح کردی جائے آخر اس میں حرج ہی کیا ہے؟
     
  14. زمردرفیق
    آف لائن

    زمردرفیق ممبر

    شمولیت:
    ‏20 فروری 2008
    پیغامات:
    312
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    Re: ª!ª اہل حدیثوں کی حدیث دانی ª!ª

    میں معذرت پیش کرتا ہون

    :dilphool: آبی ٹو کول سوری یار۔۔۔

    انداز بیان برا لگا مجھے بھی نور جی شکریہ توجہ دلانے کا بس غصہ کی لہر آہی اور ٹاہپ ہو گیا
    انشاۃ اللہ اگلی دفعہ نہیں ہو گا
     
  15. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ª!ª اہل حدیثوں کی حدیث دانی ª!ª

    [/quote:1bn3ccmh]

    زمرد بھائی آپ نے معذرت کرکہ اعلی اخلاق کا مظاہرہ کیا ہے۔جزاک اللہ
     
  16. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ª!ª اہل حدیثوں کی حدیث دانی ª!ª

    بھترین مشورہ ہے ،خالقِ کون ومکان سب بھائیوں کو اس پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے،آمین،
     
  17. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ª!ª اہل حدیثوں کی حدیث دانی ª!ª

    میرے بھائی مجھے آپ کی کوئی بات بری نہیں لگی اور نہ ہی کوئی غصہ ہے آپ میری ذات پر جتنی مرضی ہے تنقید کریں میں اگر کسی پر علمی تنقید کرتا ہون تو الحمدللہ میرے اندر اتنا حوصلہ بھی ہے کہ ہر طرح کی تنقید سہہ بھی سکوں ۔ ۔ ۔
     
  18. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: ª!ª اہل حدیثوں کی حدیث دانی ª!ª

    زمرد رفیق نے لکھا
    بہت شکریہ زمرد رفیق جی۔
    اور آبی ٹو کول سمیت سب لوگوں کا تحمل و بردباری کا مظاہرہ دیکھ کر خوشی ہوئی ۔
    اللہ تعالی سب مسلمانوں کو اسی طرح کشائشِ قلبی عطا فرمائے تاکہ ہم سب ایک دوسرے کی بات کو سننے اور سمجھنے کی برداشت اپنے اندر پیدا کرسکیں۔ آمین ثم آمین
     
  19. ذوالقرنین کاش
    آف لائن

    ذوالقرنین کاش ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اپریل 2008
    پیغامات:
    383
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    Re: ª!ª اہل حدیثوں کی حدیث دانی ª!ª

    آبی ٹو کول بھائی اگر میری بات آپ کو یا اگر کسی کو بھی بری لگی ہو تو میں بہت ہی معذرت چاہتا ہوں، میری سمجھ میں شاید کچھ فرق آیا، میں دل کی گہرائیوں سے آپ سمیت سب دوستوں سے معذرت چاہتا ہوں، اور ساتھ ساتھ یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہ جو سائٹ ہے ہماری اردو یہ کس ملک سے لانچ ہوئی ہے، اور اس قسم کی اگر میں سائٹ بنانے چاہوں تو کیا کیاجائے، میں ایک ایسا فورم بنانا چاہتا ہوں جس میں صرف اور صرف اسکولوں سے متعلق معلومات ہوں اور دنیا بھر کے اسٹوڈنٹ شیئر کریں اور مختلف یونیورسٹیز، کالجز ،اسکالر شپ جیسے اور ہر سبجیکٹ کی تھیسز، نوٹس ہوں
    والسلام
    آپ کا بھائی
    سید ذوالقرنین کاش
     
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ª!ª اہل حدیثوں کی حدیث دانی ª!ª

    ذوالقرنین بھائی ۔ السلام علیکم

    بہتر ہے کہ یہ مسئلہ آپ انفارمیشن ٹیکنالوجی یا "اعلانات تبصرے" والے چوپالوں میں اٹھائیں۔
    مجھے امید ہے آپ کے مسئلے کا کچھ نہ کچھ حل نکل آئے گا۔ انشاءاللہ۔
     
  21. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    Re: ª!ª اہل حدیثوں کی حدیث دانی ª!ª

    ماشا اللہ ویسے اس لڑی کا عنوان ہی آپ نے ایسا رکھا ہے جیسے وہ محاورہ ہے "آ بیل مجھے مار"

    میرا خیال ہے کہ آپ اس طرح اپنے حوصلے کو آزما رہے ہیں اور یہ بھی جانچ رہے ہیں کہ آپ کتنی تنقید سہہ سکتے ہیں۔

    میرے بھائی کیا دوسروں کو چھیڑے بغیر اور کسی خاص مکتبہ فکر کو مخاطب کئے بغیر کوئی علمی بات نہیں کی جا سکتی۔

    قابل اعتراض اور موجب بحث باتیں تو سارے مکتبہ ہائے فکر میں پائی جاتی ہیں اور صدیوں سے ان پر بحث بھی جاری ہے تو کیوں نہ اپنی توانایاں مثبت انداز میں صرف کی جائیں۔جس سے لوگوں کی اصلاح بھی ہو اور کسی مکتبہ فکر کی دل آزاری بھی نہ ہو۔ اگر کسی بات سے نادانستہ دل آزاری کا پہلو نکل آئے تو دوسری بات ہے لیکن یوں کسی کا نام لے کر اسے ھدف تنقید بنانا تو کسی طور صحت مندانہ انداز فکر کی نمائندگی نہیں کرتا۔
     
  22. ہارڈاسٹون
    آف لائن

    ہارڈاسٹون ممبر

    شمولیت:
    ‏27 دسمبر 2007
    پیغامات:
    40
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    Re: ª!ª اہل حدیثوں کی حدیث دانی ª!ª

    آبی بھائی ، السلام علیکم !

    جس طرح آپ نے اہل حدیثوں پر الزامات کے پلندے باندھے ہیں اسی طرح میں بھی کہہ سکتا ہوں کہ ہمارے بریلوی برادران بدعات کے فروغ میں حصہ لیتے نہیں تھکتے ۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔

    آبی بھای! آپ خود سوچیں اس طرح الزام در الزام سے کوئی کسی کی اصلاح کر سکے گا بھلا؟؟


    آپ کو شخصیات یا جماعتوں پر اعتراض کرنے کے بجائے بہتر تھا کہ علمی انداز میں حدیث کی تشریح طلب کرتے۔ مگر کیا کیا جائے کہ آپ کے ذہن کی نشو و نما ہی ایسی ہوئی ہو؟؟


    آپ کو میں بے شمار روابط اور دلائل پیش کرسکتا ہوں جن کی روشنی میں یہ متذکرہ حدیث شرک اصغر کو بیان کرتی ہے لیکن آپ لوگوں کو حدیث سے کیا واسطہ ؟ اللہ آپ لوگوں کو ہدایت کرے، آمین


    درجہ ذیل عربی دینی ویب سائٹس سے دلائل ملاحظہ ہو:

    عربی تو اتنی پڑھی ہوگی آپ نے۔ اگر نہیں آتی تو پھر کسی سے ترجمہ کروا لینا۔


    ما شاء الله وشئت،

    جو اللہ چاھے اور آپ چاھیں


    ایک اور ویب سائٹ ملاحظہ ہو:

    لولا الله وأنت،

    اگر اللہ نہ ہوتے اور آپ نے ہوتے (تو ایسا ہوجاتا یا نہ ہوجاتا وغیرہ)


    ذرا یہ ویب سائٹ بھی ملاحظہ ہو:


    ما شاء الله وشئت"

    جو اللہ چاہے اور آپ چاہیں

    ، "وما لي إلا الله وأنت

    میرے لئے کوئی نہیں صرف اللہ اور آپ

    " وأعتمد على الله وعليك"...

    اللہ پر اور آپ پر اعتماد ہے۔


    دراصل یہ غیر ارادی الفاظ ہیں۔ انسان کا اعتقاد نہیں ہوتا کہ وہ اللہ کے برابر ہوتا ہے لیکن یہ شرک اکبر کیلئے وسیلہ بننے کا سبب ہیں۔


    محترم آبی بھائی ہم آپ کو اور کیسے سمجھایں۔

    آپ تو بات بات پر ہمارے اوپر وہابی کا فتوی ٹھونس دیتے ہو، بےبنیاد الزامات لگا دیتے ہو ، ذاتیات پر اتر آتے ہو ۔۔۔۔

    اللہ آپ کو توحید کی نعمت سے مالامال کرے ۔ آمین
     
  23. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    Re: ª!ª اہل حدیثوں کی حدیث دانی ª!ª

    میرے بھائی مجھے آپ کی کوئی بات بری نہیں لگی اور نہ ہی کوئی غصہ ہے آپ میری ذات پر جتنی مرضی ہے تنقید کریں میں اگر کسی پر علمی تنقید کرتا ہون تو الحمدللہ میرے اندر اتنا حوصلہ بھی ہے کہ ہر طرح کی تنقید سہہ بھی سکوں ۔ ۔ ۔[/quote:1yi5dnr6]

    جزاک اللہ آبی بھائی۔۔۔
     
  24. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    Re: ª!ª اہل حدیثوں کی حدیث دانی ª!ª

    [center:3ivxwlom][​IMG][/center:3ivxwlom]
     
  25. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    Re: ª!ª اہل حدیثوں کی حدیث دانی ª!ª

    [center:32za5vpb][​IMG][/center:32za5vpb]
     
  26. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    Re: ª!ª اہل حدیثوں کی حدیث دانی ª!ª

    [center:11psvpk5][​IMG][/center:11psvpk5]
     
  27. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    عابد بھائی! آپ کی بنائی گئی لڑی کا عنوان بدل دیا گیا ہے۔ آپ نے شاید "ہماری اُردو ۔ پیاری اُردو" کے قوائد و ضوابط کو غور سے نہیں‌ پڑا۔

    • ایسا مواد جس سے کسی مذہبی، سیاسی، سماجی گروہ یا کسی ملک و قوم کی دل آزاری کا پہلو نکلتا ہو، مت اِرسال کریں۔ ایسا مواد متعلقہ صارف کو مطلع کئے بغیر فوری حذف کر دیا جائے گا۔

    آپ ہمارے بہت پیارے صارف ہیں۔ میں آپ کا پیغام حذف نہیں کر رہا، صرف عنوان میں رد و بدل کیا گیا ہے۔ باقی ایسی بحثیں تو چلتی رہتی ہیں، لیکن کسی مسلک یا گروہ پر نام لے کر تنقید کرنا "ہماری اُردو" کی ریت کے خلاف ہے۔

    امید ہے آپ آئندہ خیال رکھیں گے۔ شکریہ!
     
  28. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام علیکم !عبدالجبار بھائی آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے اس لڑ ی کا عنوان تبدیل کردیا درحقیقت بات بالکل صحیح ہے کہ میں کچھ زیادہ ہی جذباتی ہوگیا تھا ۔ اصل میں جب کارتوس بھائی کی یہ لڑی متعلقہ فورم پر میری نظر سے گذری تو میں نے اپنے اصل الزامات وہیں پر پوسٹ کیے تھے اور چونکہ اس فورم پر ہوتا ہی یہی ہے کہ دیگر تمام مکاتب فکر کو توہین کی جاتی ہے سوائے ایک مکتبہ فکر کے لہذا میرا لہجہ کچھ تلخ ہوگیا۔ لیکن جب میری پوسٹ کو وہاں لگنے نہیں دیا گیا تو میں نے کارتوس خان کو پی ایم کرکے شکایت کی جس پر انھوں نے کہا کہ آپ اپنی بات کسی اور تھریڈ میں میرے ساتھ کرسکتے ہیں تو میں نے مناسب یہی سمجھا کہ اس بات کو ہماری اردو پر ہی کیا جائے کیونکہ کم ازکم یہاں میری پوسٹ ایڈٹ یا ڈیلیٹ نہیں ہوگی لہکن غلطی مجھ سے یہ ہوئی کہ میں نے وہی انداز یہاں بھی اختیار کیا جو کہ اصل میں صرف اردو مجلس پر ہی مجھے روا رکھنا چاہیے تھا شاید میں کچھ زیادہ جزباتی ہوگیا تھا خیر جب میں یہ پوسٹنگ یہاں کرچکا تو وہاں کی انتظامیہ نے بھی میری پوسٹ میں کچھ ترمیم کرکے وہاں بھی لگا دیا ۔ بحرحال آئندہ خیال رکھوں گا کہ ہماری اردو کہ کسی بھی قانون کی شکنی کا باعث نہ بنوں ۔ لیکن ایک بات سب قارئین پر واضح کردوں کہ میری یہ لڑی ایک خاص پس منظر کی وجہ سے وجود میں آئی لہذا اس کو بنیاد بنا کر کسی کو بھی مجھ پر طرح طرح کے بے جا الزامات نہیں لگانا چاہیے تھے باقی رہ گئے اختلافی موضوعات تو بلاشبہ امت ایک عرصہ سے ان موضوعات پر آپس میں خلفشار کا شکا ر چلی آرہی ہے اور طرفین اپنے اپنے حق میں دلائل دیتے چلے آرہے ہیں لہذا ان سب دلائل کو جاننا اور ان موضوعات پر احسن طریقے سے گفتگو کرنا بھی علم ہی کا ایک شعبہ ہے لہذا ہمارے بہت سے حضرات جو کہ اس قسم کے موضوع کو دیکھ کر ہی بدک جاتے ہیں انکے لیئے بھی عرض ہے کہ اگر ان موضوعات پر مثبت طریقے سے گفتگو کی جائے تو کم ازکم میرے نزدیک کوئی حرج نہیں باقی ہر بندہ اپنی مرضی کا مالک تو ہے ہی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم آبی بھائی !
    ماشاءاللہ ۔ آپ کی فراغ دلی دیکھ کر خوشی ہوئی ۔
    بات یہ ہے کہ ہم "اُن جیسے" نہیں ہوسکتے۔ اگر ہم بھی انہی کی اخلاقی سطح پر اتر گئے تو پھر فرق کیا رہ گیا ؟
    ان کی دیانت داریاں ان کے ساتھ اور ہماری سادہ مزاجی ہمارے ساتھ :suno:

    انتظامیہ کا "عنوان بدلنے " کا فیصلہ بہت اچھااور دانشمندی پر مبنی ہے۔ اچھا لگا۔

    والسلام علیکم
     
  30. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ª!ª اہل حدیثوں کی حدیث دانی ª!ª

    اسلام علیکم جناب ہارڈ اسٹون صاحب آپ نے جو جواب پوسٹ کیا وہ اردو مجلس پر سید اعجاز شاہ نامی شخصیت نے پوسٹ کیا ہے اب مجھے نہیں معلوم کہ آپ وہی ہو یا کوئی اور؟ بحرحال اصل جواب چونکہ شاہ صاحب نے دیا ہے تو میرے مخاطب شاہ صاحب ہی ہونگے ۔تو آتے ہیں اصل مدعا کی طرف شاہ صاحب نے متعلقہ فورم پر میری پوسٹ کے جواب میں جو الفاظ تحریر کیے ہیں وہ کچھ یوں ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔شاہ صاحب کے الفاظ ۔ ۔ ۔ ۔
    وعلیکم السلام
    دراصل آپ کو تنقید کارتوس بھائی پر نہیں بلکہ حدیث پر ہے۔ کیوں کہ ایسی احادیث تو آپ لوگ عوام سے چھپاکررکھتے ہو ورنہ یہ تم لوگوں کی پولیں کھول دیتی ہیں۔

    آپ کو میں بے شمار روابط اور دلائل پیش کرسکتا ہوں جن کی روشنی میں یہ شرک اصغر ہے لیکن آپ لوگوں کو حدیث سے کیا واسطہ ؟ اللہ آپ لوگوں کو ہدایت کرے، آمین
    درجہ ذیل عربی دینی ویب سائٹس سے دلائل ملاحظہ ہو:
    عربی تو اتنی پڑھی ہوگی آپ نے۔ اگر نہیں آتی تو پھر کسی سے ترجمہ کروادینا۔

    یہ تھے محترم شاہ صاحب کے وہ الفاظ کہ جن کو تمہید بناکر موصوف نے گفتگو کا آغاز فرمایا ہے ۔ اب ان پر گفتگو کرنے سے پہلے میں آپ سب لوگوں کی دلچسپی اور موضوع کو اصل نفس مسئلہ پر قائم رکھنے کے لیے اپنے محبوب قارئین کی توجہ کو ایک بار پھر کارتوس خان کی اصل پوسٹ کی طرف مبذول کروانا چاہوں گا تاکہ میں یہ ثابت کر سکوں کہ اصل میں نے سوال کیا اٹھایا تھا اور میری پوسٹ کا مقصد کیا تھا؟
    کارتوس خان صاحب نے ایک لڑی شرک اصغر کے عنوان سے متعلقہ فورم پر قائم کی اور شرک اصغر کی تعریف اور وضاحت پر احادیث پیش کیں ۔ اب جو تعریف انھوں شرک اصغر کی پیش کی وہ انھی کے الفاظ میں احادیث کے متن کے ساتھ کچھ یوں تھی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    شرک اصغر

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔وبعد!۔

    (١):ریاکاری انسان اس نیت سے عمل کرے کہ لوگ اس عمل کی بناء پر اس کی تعریف کرنے لگیں بس وہ لوگوں سے صرف اپنی تعریف کروانا چاہتا ہے اور یہ بہت ہی خطرناک گناہ ہے کیونکہ یہ دل کا عمل ہے اس پر ماسوائے اﷲتعالیٰ کے کوئی مطلع نہیں ہوتا اس ریاکاری کی وجہ سے تمام اعمال غارت ہوجاتے ہیںاور نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے اس سے ڈرایا ہے۔

    آپ صلی اﷲعلیہ وسلم نے فرمایا:
    اخواف ما أخافٍ علیکم الشرک الأصغر۔
    میں تم پر شرک اصغرسے بہت خوف کرتا ہوں (مسند احمد ٥/٤٢٨، سنن ابی داؤد جلد ٤ /٢١٢)

    نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم سے اس کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ ریاکاری ہے اور ریاکاری اخلاص کے منافی ہے

    اب مدعا اصل میں یہ ہے کہ جو تعریف اور جو وضاحت کارتوس خان صاحب نے احادیث کی روشنی میں شرک اصغر کی بیان کی ہے ہمیں اس سے مکمل اتفاق ہے ۔ اور ہمیں اس سے کوئی اختلاف ہر گز نہیں کیونکہ ریاکاری کیا ہے اس کی بھی وضاحت موصوف نےفرمادی اور ریاکاری کو شرک اصغر کہتے ہیں اسکی وضاحت بھی موصوف نے حدیث کے حوالے سے کردی اب میں تو کیا کسی کو ئی بھی ادنٰی سا مسلمان اس بات سے اختلاف نہیں کرسکتا کہ شرک اصغر اصل میں ریاکاری ہی کا نام ہے اور ریاکاری کیا ہے؟ اسکی وضاحت اوپر کارتوس صاحب ان الفاظ سے فرما چکے ہیں کہ ۔ ۔ ۔ ریاکاری انسان اس نیت سے عمل کرے کہ لوگ اس عمل کی بناء پر اس کی تعریف کرنے لگیں بس وہ لوگوں سے صرف اپنی تعریف کروانا چاہتا ہے اب آتے ہیں کہ آخر جب ہمیں ان سب باتوں سے اتفاق ہے تو پھر اختلاف کس بات پر ہے؟ تو آئیے وہ بھی عرض کردوں ۔ جہاں تک تو بات تھی کہ ریاکاری کیا ہے اور ریاکاری کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کس چیز سے تعبیرفرمایا ہے تو اس کی وضاحت کارتوس صاحب نے اپنی بات کی ابتداء میں جو فرمائی ہم بھی اس کی تائید کرتے ہیں لیکن جب باری آئی ریاکاری یا شرک اصغر کی مثال نقل کرنے کی تو وہاں پر موصوف نے ٹھوکر کھائی اور وہی اصل میں ہمارا نقطعہ اعتراض ہے ۔ناکہ اصل وہ احادیث جو کہ ریاکاری اور شرک کی وضاحت پر آئیں اور ناہی ریاکاری کی وہ تعریف جو موصوف نے فرمائی اس پر ہمارا کوئی اعتراض ہے ہمارا اعتراض ہے تو سراسر اس عبارت پر ہے جو کہ موصوف کی اپنی ذاتی حدیث فہمی یا موصوف کہ مکتبہ فکر کے علماء کی زاتی حدیث دانی کا شاخسانہ ہے اور وہ عبارت موصوف ہی کے الفاظ میں درج زیل ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
    (٢): شرک اصغر کی مثالوں میں سے یہ بھی ہے کہ کوئی کہہ دے کہ اگر اﷲتعالیٰ اور فلاں شخص نہ ہوتا تو میرے ساتھ اس طرح ہوجاتایا یوں کہہ دے جو اﷲتعالیٰ اور فلاں شخص چاہے اور جو آپ چاہیں تو نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا:

    ''أجعلتنی ﷲ عدلاً بل ماشاء اﷲ وحدہ''
    کیا تو نے مجھے اﷲ تعالیٰ کے ساتھ برابرکردیا بلکہ (آپ یہ کہیں کہ)جو اﷲتعالیٰ اکیلا چاہے ۔


    اب موصوف کی اس عبارت میں ہمارے بڑے کیئے گئے الفاط پر میں قارئین کی خصوصی توجہ چاہوں گا اور قارئین کے سامنے شرک کی تعریف اپنے الفاظ میں پیش کروں گا ۔ ۔
    شرک کا لغوی معنٰی :-
    ساجھی یا حصہ کہ ہیں۔

    اور دلیل ہماری قرآن پاک کی یہ آیت ہے کہ اللہ پاک قران پاک میں فرماتے ہیں کہ ۔۔
    ام لھم شرک فی السموٰت والارض ۔ ۔
    ترجمہ :- کیا ان کا (کہ جن کو یہ مشرک پوچتے ہیں ) زمین و آسمان میں کوئی حصہ ہے
    ۔
    شرک کہ اصطلاحی معنٰی :-
    اصطلاح شریعت میں اللہ پاک کی زات اور صفات دونوں میں کسی کو بھی اللہ کے برابر جان لینا یا مان لینا شرک کہلاتا ہے اور یہی اصل میں شرک ہے کہ جیسا اللہ ہے ویسا کیسی اور کو ماننا اور غیر اللہ کو اللہ پاک کے برابر ٹھرا دینا
    ۔ ۔ ۔ ۔
    ۔ اور دلیل ہماری قرآن پاک کی یہ آیت ہے کہ ۔ ۔ ۔ ثم الذین کفروا بربھم یعدلون ۔ ۔ ۔المائدہ 1
    ترجمہ :- پھر وہ کافر لوگ(اپنے معبودان باطلہ کو)اپنے رب کے برابر ٹھراتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔
    ان توضیحات سے واضح ہوا کہ اللہ کے برابر کسی کو ٹھرانا ہی اصل میں شرک ہے اور یہی حقیقت میں شرک ہے کہ جسے شرک اکبر بھی کہا جاتا ہے کہ کسی کو بھی اللہ پاک کے برابر مان لیا جائے لیکن یہاں طرفہ یہ ہے کہ ہمارے کارتوس بھائی باوجود اس کے کہ انھوں نے یہ واضح کردیا کہ ریاکاری کیا ہے؟ اور ریاکری ہی کو اصل میں شرک اصغر کہتے ہیں لیکن جب باری آئی ریاکاری یا شرک اصغر کی چند مثالیں نقل کرنے کی تو تماشہ یہ کیا کہ شرک اکبر جو کہ حقیقت میں شرک ہے اس کو شرک اصغر کی مثال میں نقل کردیا ۔ ۔ ۔ ۔ اور یہی ہمارا اعتراض تھا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
    اب آتا ہوں محترم شاہ صاحب کے اس جواب کی طر ف جو کہ موصوف نے ہمارے اعتراض کے جواب میں وارد کیاہے اوپر میں شاہ صاحب کے الفاظ نقل کرچکا ہوں قارئین کی دلچسپی اور بات کی عمدہ طریقے سے وضاحت کے لیے ایک بار پھر نقل کرتا ہوں شاہ صاحب لکھتے ہیں کہ ۔ ۔۔ ؟ اللہ آپ لوگوں کو ہدایت کرے، آمین
    درجہ ذیل عربی دینی ویب سائٹس سے دلائل ملاحظہ ہو:
    عربی تو اتنی پڑھی ہوگی آپ نے۔ اگر نہیں آتی تو پھر کسی سے ترجمہ کروادینا۔

    شاہ صاحب نے جواب دینے کی بجائے الٹا ہم پر پہلا الزام یہ عائد کیا کہ ہمیں اصل اعتراض حدیث پر ہے نہ کے کارتوس صاحب کی حدیث دانی پر اور وجہ موصوف کے نزدیک یہ ہے کہ ہم اس قسم کی احادیث یعنی جن میں شرک کی وضاحت ہو چھپاتے ہیں امت کے سامنے نہیں لاتے خیر یہ تو شاہ صاحب کا ایک بے بنیاد الزام ہے اس کا جواب دینا سردست مقصود نہیں ۔ ۔ ۔ ہر چند کے میں اس الزام کی تردید ٹھوس شواہد کے ساتھ اپنی اوپر والی عبارت میں کرچکا کہ ہمارا اصل اعتراض کیا ہے ۔ ۔۔ لیکن شاہ صاحب نے چونکہ ہمیں جواب دینے کی خاطر پہلے ہمارے اعتراض کو حدیث پر اعتراض سمجھا ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ پھر ہمیں جو جوابات دیئے ہیں ان میں سے کوئی ایک بھی حدیث کے حوالے سے نہیں ہے یعنی وہ تمام کی تمام عبارات جو کہ شاہ صاحب نے اپنی اس الزام تراشی کے بعد بطور ہمارے جواب کہ نقل کی ہیں یا جن کا حوالہ کوٹ کیا وہ تمام کی تمام انھی لوگوں کی وہی حدیث دانی ہے یا حدیث فہمی ہے کہ جس کی طرف ہم نے پہلے بھی اشارہ کردیا تھا اب شاہ صاحب کو چاہیے تو یہ تھا کہ اگر انھوں نے ہم پر یہ الزام یعنی ۔ ۔ ۔ ۔دراصل آپ کو تنقید کارتوس بھائی پر نہیں بلکہ حدیث پر ہے۔ کیوں کہ ایسی احادیث تو آپ لوگ عوام سے چھپاکررکھتے ہو ورنہ یہ تم لوگوں کی پولیں کھول دیتی ہیں۔

    آپ کو میں بے شمار روابط اور دلائل پیش کرسکتا ہوں جن کی روشنی میں یہ شرک اصغر ہے لیکن آپ لوگوں کو حدیث سے کیا واسطہ

    لگا ہی دیا تھا تو پھر انھے چاہیے تھا کہ اپنی بات کی وضاحت میں یعنی شرک اصغر کی وضاحت اور تعریف پر احادیث نقل فرماتے کیونکہ موصوف نے ہم پر یہ اعتراض فرمایا تھا کہ ہم حدیث کو چھپانے والے اور حدیث پر اعتراض کرنے والے ہیں لہذا اس کے جواب میں موصوف کو خود احدیث کے ہی زریعے ہمارے اٹھائے گئے اعتراضات کا جواب دینا چاہیے تھا تاکہ لوگوں پر وہ یہ واضح کرسکتے کہ ہم نے جو اعتراض اہل حدیث حضرات کی حدیث فہمی پر کیا ہے وہ اعتراض اصل میں اہل حدیث پر نہیں بلکہ خود احادیث پر ہی ہے مگر افسوس کہ موصوف ایسا نہ کرسکے اور ہمیں مجبورا یہ لکھنا پڑھ رہا ہے کہ جہل دو طرح کا ہوتا ہے ایک جہل بسیط یعنی کسی شئے کے بارے میں علم نہ ہونا اور دوسرا جہل مرکب کہ انسان کو کسی شئے کا علم نہ ہو مگر وہ علم کا دعوٰ ی کرئے اور اس قسم کا جہل مرکب دو طرح کی جہالت سے ایک تو وہ انسان اس چیز سے جاہل ہے کہ جس کہ بارے میں وہ کہہ رہا ہے کہ میں جانتا ہوں اور دوسرے وہ اپنی جہالت سے بھی جاہل ہے کہ اصل میں اس کو یہ معلوم ہی نہیں کہ جس چیز کے علم کا وہ دعوٰی کررہا ہے اس سے بھی وہ جاہل ہے اور اس سے جاہل ہونے کی وجہ سے اپنی جہالت سے بھی وہ جاہل ہے ۔ ۔ خیر بات دور نکل گئی شاہ صاحب کو چاہیے تو یہ تھا کہ اگر وہ اپنی بات میں سچے ہیں تو جو الفاظ انھوں نے نقل کیئے ہیں بالکل وہی الفاظ کسی حدیث سے بھی نقل کریں کہ جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہو کہ یہ فلاں فلاں کام شرک اصغر کی مثالیں ہیں اور اگر انھون نے اہسا کسی حدیث کی حوالے سے نقل کردکھایا تو یہ تمام فورم گواہ ہے کہ میں سب کے سامنے آپ سب اہل حدیث لوگوں سے معافی مانگ لوں گا کہ مجھے ہی حدیث سمجھنے میں غلطی لگی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔وگرنہ شاہ صاحب نے جو جوابات نقل کیے ہیں وہ بجائے جواب ہونے کہ الٹا ہماری بات کی تصدیق کررہے ہیں کہ لوگو آؤ دیکھو ہماری حدیث دانی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں