1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دنیا کی سب سے بدترین قوم - ایک انوکھی ویب سائٹ

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از ع س ق, ‏11 مئی 2008۔

  1. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    السلام علیکم

    دنیا کی سب سے بدترین قوم کے نام سے بننے والی اس ویب سائٹ کا میں نے ایک ایک لفظ پڑھا ہے۔ اس نے مجھے بڑا متاثر کیا۔

    http://www.WorstNation.com

    اس انوکھی ویب سائٹ جس کے بنانے والوں نے اس کا تعارف یوں پیش کیا ہے:

    آپ بھی اپنی رائے دیں۔
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    دنیا میں مشکل ترین کام خود پر ایمانداری سے تنقید کرنا ہے۔

    اور میرا خیال ہے اس ویب سائٹ کے بانی اراکین نے یہ مشکل ترین کام انتہائی ایمانداری سے کرڈالا ہے۔
    ہمیں اپنے اپنے گریبان میں جھانک کر اس سچ کو تسلیم کرکے اپنی اصلاح کی طرف قدم اٹھانا ہوگا۔
     
  3. حماد
    آف لائن

    حماد منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    402
    موصول پسندیدگیاں:
    95
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستانی تو ہوتے ہی ایسے ہیں۔
    ہوا جو پاکستانی تو ایسا کیوں نہ کرتا؟

    ایسے جملے اکثر سننے کو ملتے رہتے

    حتی کہ بعض اوقات پاکستانی ہونا گالی قرار پاتا ہے

    مگر پاکستانیوں کی ان بری عادات کا حل کوئی نہیں سوچتا اس ویب سائٹ میں مجھے یہی بات اچھی لگی کہ روزمرہ گفتگو میں جس جس طرح‌سے ہم پاکستان کو کوستے ہیں وہ سارے جملے لکھ کر بعد میں ان کے حل کی طرف لانے کی کوشش کی گئی ہے منفرد انداز ہے منفی بات سے آغاز کر کے مثبت نتیجہ نکالنا واقعی بڑا مشکل ہوتا ہے
     
  4. زمردرفیق
    آف لائن

    زمردرفیق ممبر

    شمولیت:
    ‏20 فروری 2008
    پیغامات:
    312
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    اس ویب ساہٹ کو پڑھنے کے بعد میں نے جو نتجہ نکالا ہے وہ یہ ہے:

    70پرسنٹ لوگ پڑھ کر مسکر دیے ہون گے اور اس ساہٹ سے متفق ہون گے۔۔۔۔(۔۔لاعمل لوگ)
    20فیصد لوگوں کا یہ کیال ہو گا کہ لکھنے ولا کوہی پاکستانی دشمن ہے۔۔۔۔۔۔۔(ماڈرن ذہن والے لوگ جو یورپین کلچر کو پاکستان میں دیکھنا چاہےین۔۔۔)۔۔
    8 فیصد لوگوں نے اوپر اوپر سے پڑھ لیا ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(۔لاپراہ لوگ )
    2فیصد لوگوں نے اس کو پڑھ کر بہت شدت سے سوچا ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔(۔۔انقلابی ذہنتی کے لوگ)
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اپن اپنی گیٹگری دیکھ کر سوچیں کہ آپ کن لوگوں میں سے ہین؟
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واہ زمرد بھائی ۔ اچھی درجہ بندی کی ہے۔
    اللہ تعالی ان 2 فیصد کو توفیق عطا فرمائے کہ وہ باقی 98 فیصد کو بھی اپنی فکر سے ہم آہنگ کرلیں۔ آمین
     
  6. محمدعبیداللہ
    آف لائن

    محمدعبیداللہ ممبر

    شمولیت:
    ‏23 فروری 2007
    پیغامات:
    1,054
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    میرا پسندیدہ ترین بلاگ جہاں پر سچ کو بڑے اچھے انداز میں پیش کیا جاتا ہے
     
  7. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    لمحہ موجود ایسا کہنا عجیب سا لگتا ہے۔
    یا تو یہ کہنا چاہیئے کہ پاکستانی ایک بدترین قوم تھی۔کیونکہ بدترین قومیں تو ختم ہو جاتی ہیں۔
     
  8. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    عرفان‌ صاحب !
    بطور مسلمان اللہ تعالی کی مددو نصرت پر ہمارا ایمان ہے۔لیکن مت بھولیے کہ اللہ تعالی بھی اسی قوم کی حالت تبدیل فرماتا ہے جو خود اپنی حالت بدلنے پر کمربستہ ہوجائیں۔

    اگر ہم منطقی و اسبابی حالات کے تناظر میں دیکھیں تو کیا ہم (خاکم بدہن) خاتمے کی طرف نہیں جارہے؟ ظاہر ہے قومیں چند دنوں یا ہفتوں میں تو ختم نہیں ہوتیں۔ دشمنانِ پاکستان بیرونی اور اندرونی محاذوں پر پوری طرح کام کررہے ہیں ۔ اور پھر علامہ اقبال سمیت کئی مفکر و دانشور بطور قوم خاتمے کی طرف اشارے دیتے ہیں

    تمھاری داستاں تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں


    پھر عجیب کیا لگا ؟
     
  9. م۔م۔مغل
    آف لائن

    م۔م۔مغل مہمان

    سبحان اللہ واہ۔۔ بہت خوب ۔۔
    میں نے اس سائٹ کی دیگر فورمز پر بھی تشہیر کردی ہے
    بنتِ حوا، نعیم رضا اور حماد صاحب کے شکریہ کے ساتھ۔
     
  10. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    Re: دنیا کی سب سے بدترین قوم -

    فضاء بد ر پیدا کر فرشتے تیری نصرت کو
    اترسکتے ہیں گردوں سے قطار اندر قطار اب بھی

    زاہرا صاحبہ
    "فضاء بدر " کی ضرورت ہے۔
     
  11. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    عرفان‌ صاحب !
    بطور مسلمان اللہ تعالی کی مددو نصرت پر ہمارا ایمان ہے۔لیکن مت بھولیے کہ اللہ تعالی بھی اسی قوم کی حالت تبدیل فرماتا ہے جو خود اپنی حالت بدلنے پر کمربستہ ہوجائیں۔

    اگر ہم منطقی و اسبابی حالات کے تناظر میں دیکھیں تو کیا ہم (خاکم بدہن) خاتمے کی طرف نہیں جارہے؟ ظاہر ہے قومیں چند دنوں یا ہفتوں میں تو ختم نہیں ہوتیں۔ دشمنانِ پاکستان بیرونی اور اندرونی محاذوں پر پوری طرح کام کررہے ہیں ۔ اور پھر علامہ اقبال سمیت کئی مفکر و دانشور بطور قوم خاتمے کی طرف اشارے دیتے ہیں

    تمھاری داستاں تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں


    پھر عجیب کیا لگا ؟[/quote:1f89auj6]

    زاہرا جی کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔

    اور یہ تو واقعی آنکھیں کھول دینے والی سائٹ ہے، اللہ پاک ان لوگوں‌کی کاوشوں کو قبول فرمائے۔ (آمین)
     
  12. حماد
    آف لائن

    حماد منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    402
    موصول پسندیدگیاں:
    95
    ملک کا جھنڈا:
    Re: دنیا کی سب سے بدترین قوم -

    عرفان بھائی! یقیناً بجا فرمایا آپ نے

    ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

    بندے کو امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیئے، بجا ہے۔ مگر "فضائے بدر" کیسے پیدا ہو؟ یہی تو سب سے بڑا سوال ہے۔ قوم کو کیسے احساس ہو اپنی خرابیوں کا اور وہ کیسے خود کو بدلنے پر آمادہ ہو؟ کیونکہ

    خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
    نہ ہو جس کو خود خیال اپنی حالت کے بدلنے کا
     
  13. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    فضائے بدر

    قوم میں انقلاب کی امید تو تب ہو اگر ہم کسی طرح متحد ہوں اور متحد تبھی ہو سکتے ہیں جب ہمارا جینے کا مقصد واضح ہو۔ وہ قوم کیونکر "فضائے بدر" پیدا کر سکتی ہے جس قوم کو اس کے جینے کا مقصد ہی واضح ‌نہ ہو اور وہ اپنے نظریہ سے روگردانی کر رہی ہو اور سطحی مفادات کے لئے اپنے مخلص لیڈروں سے بے وفائی کرنے والی ہو اور بار بار لٹیروں اور ملک دشمن عناصر کو قیادت کے لئے منتخب کر رہی ہو اس میں انقلاب کی تمنا صرف خام خیالی ہی کہلا سکتی ہے۔

    یہ آرٹیکل ملاحظہ ہو:
    http://www.worstnation.com/Muslim/Pakis ... d=23&cid=2

    کیا اب بھی آپ سمجھتے ہیں‌کہ یہ قوم "فضائے بدر" پیدا کرنے والی ہے؟
     
  14. زمردرفیق
    آف لائن

    زمردرفیق ممبر

    شمولیت:
    ‏20 فروری 2008
    پیغامات:
    312
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    کیا اب بھی آپ سمجھتے ہیں‌کہ یہ قوم "فضائے بدر" پیدا کرنے والی ہے؟


    آپ کس قسم کا انقلاب چاہتے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پہلے یہ بتاو۔۔۔

    ۔۔۔ایک پاکستانی کا انقلاب کیا ہے؟

    کمال اترک ترکی جیسا انقلاب ایک پاکستانی دیکھنے کا کواہش مند۔۔۔یعنی پاکستان میں ترقی ہو ہر شہری کوشھال ہو

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایسا انقلاب مشکل ہے میری نظر میں پاکستان میں رہنے باشندہ میں
    البتہ۔،
    جب ہم ایک مسلمان ہو کر ساری دنیا میں انقلاب سوچیں تو۔۔۔یقین کرین ۔
    قضاے بدر ہو سکتا ہے
    اللہ ہم سب کو ہداہت دے آمین
     
  15. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    محترم زمرد صاحب !
    ہم کیوں سرکارِ دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کے سیرت طیبہ سے رہنمائی لینے کی بجائے اپنے اپنے فکر وفلسفے کے بل بوتے پر ایک دوسرے کو نیچا دکھا کر اپنے اپنے فلسفے کی برتری کے لیے باہم دست و گریبان ہوئے جارہے ہیں۔
    پاکستان میں انقلاب کی بات سے آپ نے کمال اتا ترک جیسا سوشلسٹ انقلاب کہاں سے نکال لیا ؟ ہاں البتہ یاد رکھنا چاہیے کہ دین اسلام سوشل ویلفئیر کی ترجیح پر ہمیشہ زور دیتا ہے۔ عہد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں سوشل ویلفئیر اور اکنامک ریفارمز کا کام ریاست مدینہ کے قیام کے فورا بعد پہلے مرحلے میں مکمل فرمایا جبکہ سزاؤں کا نظام عملی طور پر بہت دیر بعد نافذ ہوا۔

    جیسا کہ اوپر بھی بیان کیا گیا ہے کہ اگر ہم سب خود ہی فلاسفر بنیں گے تو ہمیں باہمی فکری و عملی تضادات کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا۔ اور ایسا گذشتہ کئی صدیوں سے مسلمانوں‌کے اندر ہورہا ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ ہم ہر مسئلہ میں سیرت نبوی :saw: کی روشنی میں راہنمائی حاصل کرنے کی کوشش کریں۔کیونکہ اسوہ کامل تو حضور نبی آخر الزماں :saw: ہی کی ذات گرامی ہے۔
     
  16. زمردرفیق
    آف لائن

    زمردرفیق ممبر

    شمولیت:
    ‏20 فروری 2008
    پیغامات:
    312
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    میڈیم نور۔۔۔۔۔۔۔

    سیرت طیبہ کیا تھی ؟

    شاعر نے کیا کوب کہا ہے

    میری زندگی کا مقصد تیرے دین کی سرفرازی
    اسلیے میں مسلمان اسلیے میں نمازی

    اگر آپ غور سے دیکھو تو پاکستان میں اسلامی ھکومت نہین ہے قاہم بلکہ دنیا کے کسی ملک میں ایسا نہیں ہے
    صرف نام ہین مسلم کنٹری ۔۔۔۔بس اس چیز کو دیکھ کر ہمارے اندر کا نیک انسان کتنا جل رہا ہے آپ نے شاہد کبھی مھسوس کیا ہو

    رہی بات اپنے اپنے فکر یا فلسفے کی بات تو میں جو کہہ رہا ہون اپنا نہیں کہہ رہا ہون
    بلکہ نبی کریم صلم کی سیرت طیبہ کو سامنے رکھ کر رہا ہون ۔۔۔نبی کریم صلم کی پوری لاہف قرآن کے قوانین کے تھت گزری ہے۔
    اور اللہ کے دین کے لیے زندگی گزرا دی ۔۔۔۔۔اللہ کا دین کیا تھا کہ اللہ کے سوا کوہی عبادت کے لاہق نہیں ۔۔نہ ماں باپ نہ مال و الاود نہ بہن بھاہی
    صرف اللہ کی عبادت اور انہوں نے ایسی سٹیٹ بناہی جہاں پر صرف اللہ کی عبادت کی گی
    جب ایسی سٹیٹ بن گی تو پھر آپ نے اس سٹیٹ کے قوانین ایسے رکھے اللہ کے ھکم سے جو صرف اللہ کی عبادت سکھاتے
    اسلیے سب سے پہلے سیرت نبی کی روشنی میں دنیا میں ایک سٹیٹ بنانی پڑی گی ۔۔۔۔
    جہاں پر مسلمان یہ ساری دنیا کو دکھا سکے آو دیکھو ۔۔۔۔۔۔بھاہی چارہ دیکھو مھبت دیکھو بندوں میں
    اللہ پاک مجھے مزید ہداہت دے آمین

    آپ بھی قرآن کو کھول لیجے اور غور سے پڑھیے اسکا ترجمعہ کےساتھ امید ہے اللہ توفیق دے آمین
     
  17. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم زمرد رفیق بھائی !
    پلیز میرے ایک سوال کا جواب دیجئے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری لائف کے پہلے 40 سال تک تو قرآن اترا ہی نہیں تھا۔ تو اس وقت حضور نبی کریم :saw: نے کس قرآن کے قوانین کے تحت زندگی گذاری؟
    اور یاد رکھیے وہ زندگی اتنی پاکیزہ اور مقدس تھی کہ کافروں نے جب آپ :saw: کی دعوت الی اللہ اور دعویٰ توحید پر دلیل مانگی تو حضور نبی اکرم :saw: نے اپنی لائف (گذشتہ 40 سال) کو دلیل کے طور پر پیش فرمایا تھا کہ " میں نے تمھارے اندر اپنی زندگی گذاری ہے کیا تم عقل و شعور نہیں رکھتے (القرآن)"

    حقیقت یہ ہے کہ آپکے خلقِ عظیم سراپا قرآن تھے۔ جو کچھ آپ اللہ تعالی کے حکم سے کہتے یا کرتے چلے گئے وہ قرآن یا حدیث بنتا چلا گیا ۔ آپ :saw: براہ راست اللہ تعالی سے ہدایت یافتہ ہیں۔

    مثال کے طور پر حضور کملی مبارک اوڑھ کر لیٹے تو قرآن بنا "یا ایھا المزمل"
    دشمنوں کے طعنوں سے قبلہ بدلنے کی خواہش پیدا ہوئی، چہرہ مبارک آسمان کی طرف اٹھایا تو قرآن بنا
    " نریٰ تقلب وجھک فی السما۔ "
    اور اسی طرح سے دیگر مثالیں موجود ہیں۔
    اور آپ نے فرمایا

    اگر اللہ تعالی نے آپکو قرآن مجید اور ترجمہ پڑھنے کی توفیق عطا کردی ہے۔ تو یہ خیال آپکے ذہن مبارک میں کہاں سے ثبت ہوگیا کہ سوائے آپکے دوسرے اس نعمت سے محروم ہیں۔؟

    شکریہ ۔ والسلام علیکم
     
  18. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    محسن نے لکھا ہے
    پلیز میرے ایک سوال کا جواب دیجئے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری لائف کے پہلے 40 سال تک تو قرآن اترا ہی نہیں تھا۔

    فضاء بدر کے سلسلے میں عرض کرنا چاہتا ہوں کہ جیسے اکبر الہ آبادی نے کہا ہے کہ
    نظر آتا ہے مجھ کو بدر سے غار حرا پہلے
    تو بدر سے پہلے غار حرا ہوتا ہے۔

    یعنی آپ اپنی تمام ذاتی کاوشوں مثلاُ انسانی ہمدردی جمسانی و مالی اور اجتماعی تحریکوں، جماعتوں کو آزما کر دیکھ لیتے ہیں۔اور ظلم کا نطام ختم ہوتا ہوا نظر نہیں آتا تو "غار حرا" کرنا پڑتا ہے۔
    یہ قوم شاید ابھی "غار حرا" تک نہیں پہینچی۔
     
  19. زمردرفیق
    آف لائن

    زمردرفیق ممبر

    شمولیت:
    ‏20 فروری 2008
    پیغامات:
    312
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    نعیم جی!!
    عرفان جی نے آپ کے پہلے ھصہ کا جواب دے دیا۔۔۔۔۔۔۔۔میرے کیال سے آب مجھے مزید نہیں کچھ کہنا چاہے
    اب دوسرے ھصہ مین کہا آپ کو کیوں لگتا ہے کہ آپ کے سوا کوہی قرآن نہیں کھولتا

    میرے بھاہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    قرآن سے دوری ہی ہے جس کی وجہ سے ہم لوگ پچھے رہ گیے ہین ۔۔۔۔۔۔۔ہر لھاظ سے

    اگر اپ قرآن کھول کر پڑھتے تو میرے کیال سے آپ مجھے یہ کبھی نہ کہتے کہ تم کیوں کسی کو قرآن پڑھنے کو کہہ رہے ہو

    اللہ مجھکو ہداہت دے آمین سبکو دے آمین
     
  20. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پہلے 40 سال تک
    آپ نے سابق امت مسلمہ بنی اسرائیل کا بھی مشاہدہ کیا آپ نے مشرکین مکہ کے ابراہیمی طریقوں کا بھی مطالعہ کیا۔لیکن آپ نے بنی اسرائیل کی کسی جماعت کے ساتھ تبلیغی چلہ لگایا نہ انکی کسی جماعت کے ساتھ مل کر دین کو نافذ کرنے کی جدوجہد کی۔نہ ہی ان کے کسی صوفی یا عاشقان رسول کو جائن کیا۔اسی لئے آپ کو غار حرا میں جانا پڑا
     
  21. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    یہ یہاں کیا ماجرا ہوگیا :soch:
     
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آبی بھائی اور دیگر ساتھیو ! السلام علیکم !
    !
    یہاں بات پڑھتا جا ، شرماتا جا والی بن گئی ہے۔

    بات حیات نبوی :saw: کی پہلے 40 سال کی ہوئی ۔
    میرے محترم دانشمند فلاسفر حضرات نے اکبر الہ آبادی سے راہنمائی لیتے ہوئے، مشرکین مکہ، یہودیوں اور عیسائیوں کو امت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے مختلف اسلامی طبقات پر چسپاں فرما کر اپنے فلسفے کی برتری کا اظہار فرما دیا۔

    جبکہ میں ان پڑھ آدمی ہوں۔ مجھے فلسفہ سمجھ ہی نہیں آتا :takar:
    زمرد بھائی ! آپ کی دعا پر میں آمین کہتے ہوئے اللہ تعالی سے التجا کرتا ہوں کہ مجھے بھی قرآن مجید کو پڑھنے اور سمجھنے کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ آمین ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    لیکن آئیے ذرا قرآن مجید سے ہی بیان کردہ مندرجہ ذیل حقائق بھی پڑھ سن لیں۔ شاید ہمیں اپنی اصلاح کا موقع مل جائے۔ براہ کرم کوئی تبصرہ کرنے سے پہلے یہ تحریر ٹھنڈے دل و دماغ سے پڑھ ضرور لیجئے گا۔ شکریہ
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    قرآن مجید میں ذات محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری عمر مبارک اور بالخصوص قبل از بعثت 40 سالہ دور کی اہمیت

    مجھے تو اتنا پتہ ہے کہ آقا علیہ الصلوۃ والتسلیم نے دین اسلام اور "توحید الہی" کی پہلی دعوت پر سب سے پہلے جو دلیل پیش کی تھی ۔ وہ اپنی ذات مقدسہ کے پہلے 40 سال کی تھی۔

    قُل لَّوْ شَاءَ اللہُ مَا تَلَوْتُہُ عَلَيْكُمْ وَلاَ اَدْرَاكُم بِہِ فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمُرًا مِّن قَبْلِہِ اَفَلاَ تَعْقِلُونَO
    فرما دیجئے: اگر اللہ چاہتا تو نہ ہی میں اس (قرآن) کو تمہارے اوپر تلاوت کرتا اور نہ وہ (خود) تمہیں اس سے باخبر فرماتا، بیشک میں اس (قرآن کے اترنے) سے قبل (بھی) تمہارے اندر عمر (کا ایک حصہ) بسر کرچکا ہوں، سو کیا تم عقل نہیں رکھتےo (يُوْنـُس ، 10 : 16)


    پھر اللہ تعالی نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر مبارک کی قسم کھاتے ہوئے فرمایا

    لَعَمْرُكَ اِنَّھُمْ لَفِي سَكْرَتِھِمْ يَعْمَھُونَO
    (اے رسول صلی اللہ علیہ وسلم!) آپ کی عمرِ مبارک کی قَسم، بیشک یہ لوگ (بھی قومِ لوط کی طرح) اپنی بدمستی میں سرگرداں پھر رہے ہیںo (الْحِجْر ، 15 : 72)


    سبحان اللہ ۔ خود اللہ رب العزت تو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر مبارک کے ایک ایک لمحے کی قسم کھائے۔ اور ہم اس نبی رحمت اللعلمین صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کی بات کرنے سننے کی بجائے فقط "قرآن قرآن " کرتے چلے جائیں۔ جبکہ دستور قرآنی کی عملی تفسیر ہی حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی ہے۔

    میرا موقف صرف اتنا ہے کہ قرآن مجید کو سمجھنا ہے تو صاحبِ قرآن یعنی حضور نبی اکرم :saw: سےسمجھنا ہوگا۔ کیونکہ آپ :saw: ہی کی ذات کو قرآن مجید نے ساری امت کے لیے "اسوہء حسنہ " قرار دیا ہے۔

    لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّہِ اُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ لِّمَن كَانَ يَرْجُو اللَّہَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ وَذَكَرَ اللَّہَ كَثِيرًاO
    فی الحقیقت تمہارے لئے رسول اﷲ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات) میں نہایت ہی حسین نمونہ (حیات) ہے ہر اُس شخص کے لئے جو اﷲ (سے ملنے) کی اور یومِ آخرت کی امید رکھتا ہے اور اﷲ کا ذکر کثرت سے کرتا ہےo (الاَحْزَاب ، 33 : 21)


    لیکن میرے محترم دوست زمرد بھائی اور عرفان بھائی ! مسلسل اس سے اعراض برتتے ہوئے قرآن مجید سے کوئی حوالہ دے کر اپنی بات ثابت کرنے کی بجائے اپنے اپنے فلسفے پر زور دیے جارہے ہیں۔

    رسول اکرم :saw: کو چھوڑ کر فقط قرآن کو پکڑنے والوں کی حقیقت کے قرآنی بیان

    آئیے دیکھتے ہیں کہ کسی استاد / ڈاکٹر / مفسر یا علامہ کے کہنے پر جو لوگ صرف قرآن پڑھ کر درِ مصطفیٰ :saw: سےکترانا شروع کردیتے ہیں۔ ان کے بارے میں قرآن مجید ہی کیا فیصلہ فرماتا ہے

    وَاِذَا قِيلَ لَھُمْ تَعَالَوْاْ اِلَى مَااَنزَلَ اللّہُ وَاِلَى الرَّسُولِ رَاَيْتَ الْمُنَافِقِينَ يَصُدُّونَ عَنكَ صُدُودًاO
    اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کے نازل کردہ (قرآن) کی طرف اور رسول(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف آجاؤ تو آپ منافقوں کو دیکھیں گے کہ وہ آپ (کی طرف رجوع کرنے) سے گریزاں رہتے ہیںo (النِّسَآء ، 4 : 61)


    یعنی منافقین کو قرآن کی طرف آنے سے کوئی تامل نہیں ہوتا۔ بلکہ صرف اور صرف رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آنے سے گریزاں رہتے ہیں۔ قرآنی الفاظ واضح ہیں کہ "یصدون عنھما" یا "یصدون عنھم" نہیں ہیں کہ وہ قرآن اور رسول (ص) دونوں سے کتراتے ہیں۔ بلکہ الفاظ ہیں "یصدون عنک" اے رسول صلی اللہ علیک وسلم ، یہ منافقین صرف آپ کی ذات گرامی کی طرف آنے سے کتراتے ہیں۔ ورنہ قرآن قرآن تو ہر وقت کرتے رہتے ہیں۔

    وَاِذَا قِيلَ لَھُمْ تَعَالَوْا يَسْتَغْفِرْ لَكُمْ رَسُولُ اللَّہِ لَوَّوْا رُؤُوسَھُمْ وَرَاَيْتھُمْ يَصُدُّونَ وَھُم مُّسْتَكْبِرُونَO
    اور جب اُن سے کہا جاتا ہے کہ آؤ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہارے لئے مغفرت طلب فرمائیں تو یہ (منافق گستاخی سے) اپنے سر جھٹک کر پھیر لیتے ہیں اور آپ انہیں دیکھتے ہیں کہ وہ تکبر کرتے ہوئے (آپ کی خدمت میں آنے سے) گریز کرتے ہیں ۔(الْمُنَافِقُوْن ، 63 : 5)


    مفسرین اسکا شانِ نزول بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں یہ آیت رئیس المنافقین عبد اللہ بن اُبیّ کے بارے میں نازل ہوئی، جب اسے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں بخشش طلبی کے لئے حاضر ہونے کا کہا گیا تو سر جھٹک کر کہنے لگا: میں نہیں جاتا، میں ایمان بھی لا چکا ہوں، ان کے کہنے پر زکوٰۃ بھی دے دی ہے۔ اب کیا باقی رہ گیا ہے فقط یہی کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سجدہ بھی کروں؟ (الطبری، الکشاف، نسفی، بغوی، خازن)۔

    لیکن قربان جائیں اللہ تعالی کی حکمتوں پر کہ جس نے یہاں صیغہ واحد استعمال کرنے کی بجائے قرآن مجید کے الفاظ کو صیغہ جمع میں بیان فرما کر ابدالآباد تک ایک قرآنی اصول بتا دیا کہ منافقین ہمیشہ درِ رسول :saw: کی طرف آنے سے سر جھٹک کر ، تکبر کرتے ہوئے ، دور ہوجائیں گے۔

    اگر ہم مندرجہ بالا قرآنی حقائق کو پڑھ کر اور سمجھ کر ایک لمحے کے لیے اپنےاپنے گریبان میں جھانک کر دیانتداری سے سوچ لیں تو ہمارا ایمان ضمیر ہمیں جواب دے دے گا کہ ہم ایمان کی کس سمت میں اور کس درجے پر کھڑے ہیں۔

    مجھے بغیر کسی فلسفہ کے ، سیدھا سیدھا قرآن مجید یا احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں بتلا دیجئے کہ اوپر دی گئی قرآنی ہدایات کی روشنی میں ، اگر قرآن مجید اور سمجھنے کے لیے ذات رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کے در سے روشنی لینے کی بات کی ہے تو اس میں کیا غلطی ہے ؟

    برائے مہربانی اپنی رائے نہ دیجئے گا۔ بلکہ بات قرآن مجید سے یا حدیث پاک کی روشنی میں دیجئے گا۔ تاکہ مجھ کم عقل کو بھی آپ کی بات سمجھ آسکے۔ اوراگر قرآن مجید یا حدیث پاک کی بجائے آپ کے پاس اپنے ذہن بارسا کا یا اپنے اساتذہ، ڈاکٹرز اور علامہ حضرات کا فلسفہ ہے تو پھر رہنے دیجئے۔ خواہ مخواہ اپنا قیمتی وقت مجھ ناقص العقل کے لیے برباد مت کیجئے گا۔
    شکریہ

    والسلام علیکم ورحمۃ اللہ
     
  23. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پہلے 40 سال کی زندگی شب وروز کی بات ہو رہی تھی۔

    یہ باتیں جو اوپر آپ نے لکھی ہیں اس موضوع سے کوئی تعلق نہیں رکھتیں۔
     
  24. زمردرفیق
    آف لائن

    زمردرفیق ممبر

    شمولیت:
    ‏20 فروری 2008
    پیغامات:
    312
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    اللہ کے نام سے
    نعیم بھاہی آپ غور کرو نا ۔۔۔۔
    میں تو آپکو سیدھا سیدھا اللہ کی طرف بلا رہا ہون کہ کوہی معبود نہیں سواے اللہ کے

    دعواے کرنا اور بات عمل کرنا اور بات ہے

    غور کرو نا اپنی ذا ت میں ۔۔۔۔۔۔لوگون کی مت سنو!!
    انسان اکیلا آیا ہے اکیلا جاے گا اکیلے مصیبت میں پڑتا ہے
    سب کچھ اکیلے کرنا پڑتا ہے
    صڑف اسککے ساتھ اللہ ہوتا ہے اگر غؤر کرو تو کہاں جاتےیہن وہ لوگ جو تمیں کہتے فلاں طریقے پر جاو تو مصیبت نہیں آیے گی

    اللہ ایک ہے اسکے سوا کوہی معبود نہیں
    اللہ نے سیدھا راہ دکھا دیا ہے کہ قران میں
    اللہ نے اپنے بندوں سے جنت کے بدلے میں ان کی جان و مال کرید لیے ہین

    اللہ تعالی آپ کے علم مین مزید آفافہ کریے آمین
     
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم زمرد رفیق بھائی اور عرفان بھائی !
    آپ کی راہنمائی کا شکریہ ۔ مجھے سمجھ آ گئی ہے۔
    والسلام علیکم
     
  26. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    الحمدللہ
     
  27. زمردرفیق
    آف لائن

    زمردرفیق ممبر

    شمولیت:
    ‏20 فروری 2008
    پیغامات:
    312
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جزاک اللہ
    اللہ سبھانہ تعالی آپکی ہداہت میں مزید اضآفہ کرے آمین
    ہم سب کو ہداہت پر چلایے آمین
    جس پر نبی کریم صلم چلے اللہ کے تمام نیک بندے چلاے آمین
     
  28. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلاش حق میں سرگرداں رہنے کی سنت کو قرآن حکیم میں کئی جگہ بیان فرمایا گیا ہے۔

    الم یجدک یتیما فا ویٰ ۃ ووجدک ضالا فھدیٰ

    ہم نے آپ کو یتیم پایا ۔۔۔۔۔۔اور ہم (اللہ) نے آپ کو تلاش حق میں سرگر داں پایا تو ھدایت دی۔

    الم نشرح لک صدرک ۃ ووضعنا عنک وزرک الذی ۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  29. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    [center:zhfmzdrd][​IMG][/center:zhfmzdrd]
     
  30. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    آپ صلی اللہ علیہ وسلم 40 قمری سال تک تلاش حق میں سرگرداں رہے اور بالآخر غار حرا میں حق کا پیغام آگیا جبرائیل ّع کے ذریعے۔کام بڑا کٹھن تھا۔آپ نے پورا کر دیا۔جب پورا ہو گیا تو پو چھا گیا آپ کچھ دیر مزید اس دنیا میں رہنا چاہتے ہیں۔ محبوب حق صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لمحہ بھی رہنا گوارا نہ کیا اور حکم دیا کہ میر ی روح قبض کرو۔اور مجھے اپنے رفیق اعلیٰ کے پاس جانا ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں