1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آپ بھی تو بکے ہوئے ہیں

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از نذر حافی, ‏23 جولائی 2012۔

  1. نذر حافی
    آف لائن

    نذر حافی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2012
    پیغامات:
    403
    موصول پسندیدگیاں:
    321
    ملک کا جھنڈا:
    نذر حافی
    nazarhaffi@yahoo.com
    ہم آپ سے یہ تو نہیں کہتے کہ آنے والے مہمان کا اٹھ کر استقبال نہ کریں لیکن ہم آپ سے اتنا ضرور کہیں گے کہ جس طرح آپ سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں کا رونا روتے ہیں ،جس طرح آپ فوجی آمریت کے خلاف واویلا کرتے ہیں،جس طرح آپ سوئس اکاونٹس کے معاملے کو فراموش کرنے پر تیار نہیں ہیں،جس طرح آپ کرپٹس سیاستدانوں اور ملک و قوم کے مجرم جرنیلوں کا محاسبہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں اسی طرح آپ کبھی "سب سے پہلے اسلام" کا نعرہ لگانے والوں کے بارے میں بھی سوچیں۔۔۔کیا کبھی آپ نے سوچا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ سب سے پہلے اسلام کا نعرہ لگانے والے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں خود کش حملوں کی مذمت کیوں نہیں کرتے،کیا کبھی آپ نے سوچا کہ مساجد ،امام بارگاہوں اور اولیاء کرام کے مزارات پر حملے کرنے والوں کو مجاہدین اسلام کہا جاتا ہے لیکن سب سے پہلے اسلام کا نعرہ لگانے والے اس ظلم اور زیادتی کے خلاف آواز کیوں نہیں اٹھاتے۔۔۔سوچئیے اور ضرور سوچئے۔۔۔اور اگر اب کوئی آپ کے پاس سب سے پہلے اسلام کابینراٹھا کر آئے تو اس سے چند سوالات ضرور پوچھ لیجئےمثلا:
    کیا آپ مجھے سارےسوالوں کا سچ سچ جواب دیں گئے؟
    کیا آپ خود کش دھماکے کرنے والوں کو ملک و ملت کے دشمن تصور کرتے ہیں؟
    کیاآپ دہشت گردی کو اسلام اور پاکستان کے خلاف سازش سمجھتے ہیں؟
    کیا کسی دہشت گرد تنظیم یا شخص کی محبت آپ کے دل میں گوشہ نشین تو نہیں؟
    کیا آپ پاکستان کے ہر فرد،ہر مذہب اور ہر گروہ کا احترام کرتے ہیں؟
    کیا آپ کسی کرسی یا سیٹ کی خاطر سب سے پہلے اسلام کا نعرہ تو نہیں لگا رہے؟
    کیا جو کام پرویز مشرف صاحب سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگا کر کرتے رہے آپ سب سے پہلے اسلام کا نعرہ لگاکر کرنے کا ارادہ تو نہیں رکھتے؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آپ کے ان سوالات سے معززمہمان یقیناً چونک جائے گا۔۔۔۔پھر آپ بھی ذرا تحمل سے ان سے چار پانچ سوالات مزید پوچھئے۔۔۔
    آپ کی یاسر عرفات سے کیا دشمنی ہے؟ ممکن ہے وہ جواب دیں کہ اس نے فلسطینیوں کا خون بیچاہے
    اگلا سوال کیجئے کہ آپ کی اتاترک سے کیا مخالفت ہے ممکن ہے کہ وہ جواب دیں کہ اس نے عثمانیوں کا خون بیچاہے
    پھر پوچھئے کہ آپ کی ضیاءالحق کے بارے میں کیا رائے ہے؟ممکن ہے وہ جواب دیں کہ اس نے نظریہ پاکستان کے شہیدوں کا خون بیچاہے
    پھر پوچھئے کہ آپ کی پرویز مشرف سے کیا مخالفت ہے؟ ممکن ہے وہ کہیں کہ اس نے کشمیریوں کا خون بیچاہے
    اتنے سوالات پوچھنے کے بعد ایک آخری سوال بھی پوچھئے کہ آخر آپ بھی توکہیں نہ کہیں سے کچھ نہ کچھ لے کر خود کش دھماکوں میں شہید ہونے والوں کے خون کو بیچ چکے ہیں۔۔۔جب آپ خود کش دھماکے کرنے والوں کی مذمت نہیں کرتے تو پھر آپ میں اور یاسر عرفات میں، آپ میں اور اتاترک میں، آپ میں اورپرویز مشرف میں کیا فرق ہے؟؟؟
    آپ بھی تو بکے ہوئے ہیں،آپ بھی تو ظالم کو ظالم نہیں کہتے۔
     
  2. ایم اے رضا
    آف لائن

    ایم اے رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2006
    پیغامات:
    882
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    جواب: آپ بھی تو بکے ہوئے ہیں

    محترم موضوع کو آزاد مت چھوڑا کریں آپ ہر سوال کا جواب تو دیتے آئے ہیں مگر آپکی رائے کیا ہے جو آپ ہم تک پہنچانا چاہتے ہیں بکے ہیں یا نہیں اس پر تو آپ نے دلائل دے دیے مگر آپ کے نزدیک کیا لب لباب ہے اور نتیجہ کیا نکالا ہے آپ نے؟؟؟؟
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آپ بھی تو بکے ہوئے ہیں

    بیدارئ شعور کی اچھی کاوش ہے۔
     
  4. نذر حافی
    آف لائن

    نذر حافی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2012
    پیغامات:
    403
    موصول پسندیدگیاں:
    321
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آپ بھی تو بکے ہوئے ہیں

    اک راہ سے میں بھی تھا گریزاں
    اک موڑ پہ وہ بھی رک گیا تھا
     
  5. نذر حافی
    آف لائن

    نذر حافی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2012
    پیغامات:
    403
    موصول پسندیدگیاں:
    321
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آپ بھی تو بکے ہوئے ہیں

    موضوع آزاد نہیں ہے جناب،لیکن ہمیں کسی پر اپنی رائے ٹھونسنے کی عادت نہیں۔۔۔۔
    اک راہ سے میں بھی تھا گریزاں
    اک موڑ پہ وہ بھی رک گیا تھا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں