1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تصوف اور مذہبی شعور

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از آبی ٹوکول, ‏26 مئی 2012۔

  1. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    ایک خیال کہ مطابق انسان کا مذہبی شعور خلقی ہوتا ہے یعنی وہ انسانی تخلیق کہ اولین مراحل میں اسے رد و اختیار کی قوت عطا کیے جانے سے بھی پہلے اس کی خلقت میں ودیعت کردیا جاتا ہے لہذا یہ مذہبی شعور اپنی برتر فنکشننگ میں ، اپنے بہترین اجزاء میں یا اپنی استعداد کے زیادہ بامعنی حصوں میں یہ چند خلقی مطالبات، چند خلقی تصورات چند فطری معیارات رکھتا ہے وہ یہ دین کہ ٹیکسٹ سے نہیں سیکھتا کیونکہ وہ یہ دے کر پیدا کیا گیا ہے لہذا ہر دین میں صرف اسلام میں نہیں جس طرح ہر دین میں فقہ جیسا ایک قانون سازی کا ادارہ ضرور ہوتا ہے، کلام جیسا ایک علم العقائد ضرور ہوتا ہے اسی طرح سے تصوف جیسا انسٹی ٹیوشن بھی ہر دین حتٰی کہ یہودیت جیسے ٹیٹھ قانونی دین میں بھی تصوف جیسا ایک انسٹی ٹیوشن پیدا ہوا۔ تو اس سے یہ ثابت ہوتا کہ دین اپنے ساتھ وابستگی پرمبنی تسلسل میں بعض پہیے جو ہیں وہ اپنے ماننے والوں کہ اندر ایجاد ،پیدا یا اختراع کرتا چلا جاتا ہے ۔ تصوف جو ہے وہ اس مذہبی شعور کے زیادہ گہرے زیادہ بامعنی اور زیادہ مستقل حصوں کہ دینی ورژن کا نام ہے۔ یعنی دین کو مذہبی شعور کی برترین سطح پر contain کرنےاور functional رکھنے کا نام تصوف ہے ۔۔۔۔

    زرا سے لفظی تصرف کے ساتھ احمد جاوید صاحب کے کلام سے افادہ عام ۔۔۔
     
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تصوف اور مذہبی شعور

    کیا مختلف صوفیاء کرام کے فلسفہ وحدتِ ادیان اور نظریہ وحدت الوجود کے پیچھے یہی عوامل کارفرما تھے؟
     
  3. اسمعیٰل
    آف لائن

    اسمعیٰل ممبر

    شمولیت:
    ‏7 جنوری 2012
    پیغامات:
    32
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تصوف اور مذہبی شعور

    جناب صوفیاء کے پاس فلسفہ نہیں ہوتا بلکہ نظریہ ہوتا ہے
    صوفیاء اکرام کے پاس وحدت الوجود کا نظریہ ہے جو شیح اکبر محی الدین ابن عربی سے ثابت ہے
    لیکن یہ جو نظریہ وحدتِ ادیان ہے یہ کسی صوفی حضرات سے ثابت کیا
    لیکن ایسا ممکن تو نہیں ہے کہ کسی صوفی سے یہ بات ثابت ہے
    مہربانی فرماکر اس کا حوالہ عطا فرمائیں اس سے ہمارے علم میں اضافہ ہوگا۔
    شکریہ
     
  4. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تصوف اور مذہبی شعور

    فلسفہ وحدت ادیان اور فلسفہ وحدت الوجود حقیقت میں بالکل اُسی طرح سے ایک دوسرے سے ممتاز ہیں کہ جس طرح سے تصوف اور فلسفہ وحدت الوجود ایک دوسرے سے ممیز۔ تصوف کا براہ راست کوئی بھی تعلق فلسفہ وحدت الوجود سے نہیں بالکل تصوف کا تعلق دین کے عملی شعبہ میں روح کی تطہیر سے ہے لہذا اسی ضمن میں اسے اخلاص سے تعبیر کیا جاتا ہے اور عرف عام میں اسے تزکیہ نفس یا اصلاح احوال باطن بھی کہتے ہیں جبکہ اعلٰی ذہنی سطح پر اس سے عرفان ذات مراد ہوتا ہے ۔
    جبکہ فلسفہ وحدت الوجود کا تعلق جہاں ایک طرف کلامی مسائل کے ضمن میں فلسفیانہ موشگافیوں سے ہے وہیں حقیقت وجود کو مد نطر رکھتے ہوئے اسکا براہ راست تعلق قلبی اشارات باطنی وردات پر مشتمل ایسے کشف و مکاشفہ سے ہے کہ جو کیفیاتی اعتبارات کو مد نظر رکھتے ہوئے قال سے زیادہ حال پر منتج ہوتا ہے ۔۔۔۔ والسلام
     
  5. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تصوف اور مذہبی شعور

    فلسفہ وحدت ادیان اور فلسفہ وحدت الوجود بالکل اسی طرح سے ایک دوسرے سے ممتاز ہیں کہ جس طرح سے خود تصوف اور فلسفہ وحدت الوجود ایک دوسرے سے ممیز ہیں ۔
    تصوف یا سلوک کہ جسے دینی اصطلاح میں تزکیہ نفس سے تعبیر کیا جاتا ہے اس کا براہ راست کوئی بھی تعلق فلسفہ وحدت الوجود سے نہیں بلکہ اس تصوف یا تزکیہ نفس کا تعلق دین کے عملی شعبہ کی روحانی تطہیر سے ہے کہ جسے عرف عام میں اخلاص سے تعبیر کیا جاتا ہے یا پھر سالکین کی اصطلاح میں اس سے مراد اصلاح احوال باطن ہوتی ہے ۔

    جبکہ ادھر نظریہ وحدت الوجود کا براہ راست تعلق کلامی مسائل کہ ضمن میں حقیقت وجود کو مد نظر رکھتے ہوئے فلسفیانہ امور سے ہے ۔والسلام
     
  6. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تصوف اور مذہبی شعور

    محترمین میرا مطمع نظر کچھ اور تھا۔ بہر حال بات کسی اور طرف نکل جانے کا خدشہ ہے۔ یہ مباحث تو صدیوں سے چلتے چلے آ رہے ہیں۔
    آبی ٹو کول جی آپ کی وضاحت فرمانے کا شکریہ۔
    آتے رہا کریں اور اسی طرح کی علمی و دیگر مفید باتیں شیئر کرتے رہا کریں۔
    والسلام
     
  7. زبیراحمد
    آف لائن

    زبیراحمد خاصہ خاصان

    شمولیت:
    ‏6 فروری 2012
    پیغامات:
    307
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تصوف اور مذہبی شعور

    تصوف دراصل تزکیہ نفس کی ایک اصطلاح ہے جس سے دین کے باطن امورکوسمجھنے میں مددملتی ہے۔دین کاعلم تزکیے کے بغیراورتزکیہ دین کے علم کے بغیرگمراہی ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں