1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یہ دل کا نگر ہے کہ مدینے کی فضا ہے

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏17 مارچ 2008۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    الہام کی رم جھم کہیں بخشش کی گھٹا ہے
    یہ دل کا نگر ہے کہ مدینے کی فضا ہے

    آیات کے جھرمٹ میں تیرے نام کی مسند
    لفظوں کی انگوٹھی میں نگینہ سا جڑا ہے

    سانسوں میں مہکتی ہیں مناجات کی کلیاں
    ہر دل کے کٹورے پہ تیرا نام لکھا ہے

    ہیں تیرے خدو خال سے خیرہ مہ و انجم
    یا دھوپ نے سایہ تیرا خود اوڑھ لیاہے

    کیا رات نے پہنی ہے ملاحت تیری تن پر
    یا دن تیرے اندازِ صباحت پہ گیا ہے

    سورج کو ابھرنے نہیں دیتا تیرا حبشی
    بے ذر کو ابوذر تیری بخشش نے کیا ہے

    قرآں نے قسم کھائی ہے اس شہرِ اماں کی
    جس شہر کی گلیوں میں تیرا تلوہ لگا ہے

    اک بار تیرے نقشِ قدم چوم لیا تھا
    اب تک یہ فلک شکر کے سجدے میں جھکا ہے

    ثقلین کی قسمت تیری دہلیز کا صدقہ
    عالم کا مقدر تیرے ہاتھوں پہ لکھا ہے

    خورشید تیری راہ میں بھٹکتا ہوا جگنو
    والعصر تیری نیم نگاہی کی ادا ہے

    اب اور بیاں کیا ہو کسی سے تیری مدحت
    یہ کم تو نہیں تیرا ثناخوان خدا ہے

    اے گنبدِ خضریٰ کے مکیں میری مدد کر
    یا پھر یہ بتا کون میرا تیرے سوا ہے

    بخشش تیری آنکھوں کی طرف دیکھ رہی ہے
    محسن تیرے دربار میں چپ چاپ کھڑا ہے
     
  2. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    سبحان اللہ۔ بہت پیاری نعت شریف ہے۔
     
  3. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ۔۔ :mashallah:
     
  4. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    سبحان اللہ۔ ایک ایک شعر سے عقیدتِ رسول :saw: کی انتہا جھلکتی ہے۔ :mashallah:
     
  5. راجا نعیم
    آف لائن

    راجا نعیم ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2006
    پیغامات:
    96
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    کیا عمدہ لکھا ہے، سبحان اللہ

    تصحیح کرلیں ،ملاہت نہیں بلکہ ملاحت ہوتا ہے۔
    کیا رات نے پہنی ہے ملاحت تیری تن پر
    یا دن تیرے اندازِ صباحت پہ گیا ہے
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ ۔ راجا نعیم بھائی ۔
     
  7. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    سبحان اللہ۔ ہر شعر کی جتنی بھی تعریف کی جائے ، کم ہے۔
    بہت خوبصورت نعت شریف ہے۔
     
  8. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    جزاک اللہ سبحان اللہ
    صلی اللہ علیہ وسلم

    اے گنبدِ خضریٰ کے مکیں میری مدد کر
    یا پھر یہ بتا کون میرا تیرے سوا ہے

    بخشش تیری آنکھوں کی طرف دیکھ رہی ہے
    محسن تیرے دربار میں چپ چاپ کھڑا ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں