1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اسلام کے بے مثال لوگوں کی عید

'عظیم بندگانِ الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از زبیراحمد, ‏16 مارچ 2012۔

  1. زبیراحمد
    آف لائن

    زبیراحمد خاصہ خاصان

    شمولیت:
    ‏6 فروری 2012
    پیغامات:
    307
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    امام شافعی رح عیدکی رات اپنے گھرکے دروازے پرپہنچے توایک شخص کواپنامنتظرپایابعدازسلام عرض کی میرے آقانے یہ تھیلی خدمت میں پیش کی ہے آپ نے شکریہ کے ساتھ اسے قبول کرلیاابھی وہ گیاہی تھاکہ ایک شخص پریشان حال پہنچااورکہنے لگاکہ بچے کی ولادت ہوئی ہے اورمیں مالی تنگی کاشکارہوں یہ سنناتھاکہ وہ تھیلی من وعن اس کے حوالے کردی اورمسکراتے ہوئے گھرمیں داخل ہوگئے۔
    ایسی ہی ایک عیدکاوقعہ ہے کہ آپ رح کی بیوی نے گھرکے ٹھنڈے چولہے کودیکھ کرکہاکہ کیایہ بہترنہ ہوکہ آپ قرض لے لیں۔آپ رح سے بیوی کی یہ اداسی دیکھی نہیں گئی۔اوراٹھے اورستردینارقرض ہاتھوں میں لیے چلے آرہے کہ راستے میں فقرااورمساکین مل گئے اورسوال کیاتوقرض کی رقم کابڑاحصہ انکے حوالے کردیااورگھرصرف بیس دینارلے گئے۔ابھی بیوی کے ہاتھ رکھاہی نہ تھاکہ سائل نے دروازے پرصدادی آپ گئے اوراسکے ہاتھ پربیس دیناررکھ کرصرف اتناکہاکہ بھائی اسمیں سے تم بھی اپنی ضرورت بھرکی لے لوتواس نے بیس دینارلیے اورکہاکہ امام صاحب سچ کہاابھی میری ضرورت اورہے،امام صاحب نے کچھ نہ کہاخاموشی سے واپس آگئے اوربیوی کے سامنے خالی ہاتھ کھڑے ہوگئے۔
    حضرت عمربن عبدالعزیزرح کے بیٹے کے لیے عیدکے نئے کپڑوں کے لیے پیسے نہیں تھے بیوی پریشان تھی آپ رح نے فرمایاکہ میں دودرہم روزانہ کامزدورہوں بھلامیرے لیے یہ ممکن کہاں اگرتمہارے پاس ایسی کوئی چیزہے توپیچ کرکپڑے لے لو بیوی نے کہاکہ جب سے آپ خلیفہ بنے ہیں میرے زیورایک ایک کرکے علیحدہ کیااوربیت المال میں جمع کروادیاہے میرے پاس توکچھ بھی نہیں۔اسپرآپ رح کے بیت المال کے وزیرکوخط لکھنے پرکہ ایک ماہ کی تنخواہ پیشگی بھیجوتواس نے جواب دیاکہ کیاآپ ایک ماہ زندہ رہنے کی گارنٹی دیتے ہیں اگرنہیں توآپ کیوں غریبوں کامال گردن پررکھتے ہیں آپ رح کولرزہ طاری ہوگیااورآپ رح نے کہاکہ آج میں ہلاکت سے بچ گیا۔نیزدمشق کے بازاروں میں ہرکوئی عمدہ کپڑے پہنے عیدگاہ کی طرف گامزن تھالیکن امیرالمومنین کے بچے پرانے کپڑوں کے ساتھ اپنے والدکے قدم بہ قدم تھے۔
    اسلام کے گوہرے نایاب کی عیدیں ایسی ہی شاندارتھیں جسپربڑی بڑی پروقاراورزرق برق عیدیں قربان کی جاسکتی ہیں یہ لوگ اسلام کے سچے سپاہی تھے جسپرفخرکرناامت کے لیے لازم اورفرض ہے۔اللہ ہمیں بھی گفتاراورکردارمیں ان جیسابنائے۔آمین
     
  2. اسما
    آف لائن

    اسما ممبر

    شمولیت:
    ‏2 فروری 2011
    پیغامات:
    35
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اسلام کے بے مثال لوگوں کی عید

    جزاک اللہ ۔۔۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں