1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کیا جشن میلاد النبی منانا بدعت ہے مگر کیوں (ضرور پڑھیئے)۔

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از جبار گجر, ‏27 جنوری 2012۔

موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
  1. آصف 26
    آف لائن

    آصف 26 ممبر

    شمولیت:
    ‏27 فروری 2011
    پیغامات:
    116
    موصول پسندیدگیاں:
    59
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا جشن میلاد النبی منانا بدعت ہے مگر کیوں (ضرور پڑھیئے)۔

    اسے دیکھیں
     

    منسلک کردہ فائلیں:

    • 1.jpg
      1.jpg
      فائل سائز:
      19.8 KB
      مناظر:
      7
  2. آصف 26
    آف لائن

    آصف 26 ممبر

    شمولیت:
    ‏27 فروری 2011
    پیغامات:
    116
    موصول پسندیدگیاں:
    59
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا جشن میلاد النبی منانا بدعت ہے مگر کیوں (ضرور پڑھیئے)۔

    لیں اگلا صفحہ
     

    منسلک کردہ فائلیں:

    • 2.jpg
      2.jpg
      فائل سائز:
      21.5 KB
      مناظر:
      12
  3. زبیراحمد
    آف لائن

    زبیراحمد خاصہ خاصان

    شمولیت:
    ‏6 فروری 2012
    پیغامات:
    307
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا جشن میلاد النبی منانا بدعت ہے مگر کیوں (ضرور پڑھیئے)۔

    نبی ص سے محبت کابہترین اظہارتوخودآپ ص نے بیان فرمادیاہے کہ آپ ص کی سنت مطہرہ پرعمل کیاجائے ناکہ میلادجیسی بدعت ایجادکرلی جائے۔آپ ص کاذکرکاطریقہ وہی بہترہے جوصحابہ رض نے اختیارکیا۔جیساکہ آپ ص کی حدیث مبارکہ ہے کہ میرے صحابہ رض ستاروں کی مانندہیں جسکی پیروی کروگے ہدایت پائوگے۔
    توہماری ہدایت آپ ص کی پیروی پرہے ناکہ بدعت کی ایجادپر۔
     
  4. آصف 26
    آف لائن

    آصف 26 ممبر

    شمولیت:
    ‏27 فروری 2011
    پیغامات:
    116
    موصول پسندیدگیاں:
    59
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا جشن میلاد النبی منانا بدعت ہے مگر کیوں (ضرور پڑھیئے)۔

    جی جناب یہ لیں اگلا صفحہ
     
  5. زبیراحمد
    آف لائن

    زبیراحمد خاصہ خاصان

    شمولیت:
    ‏6 فروری 2012
    پیغامات:
    307
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا جشن میلاد النبی منانا بدعت ہے مگر کیوں (ضرور پڑھیئے)۔

    جی جناب کہاں ہے اگلاصفحہ ؟؟؟؟؟؟؟
     
  6. ناصر نعمان
    آف لائن

    ناصر نعمان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مئی 2011
    پیغامات:
    21
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا جشن میلاد النبی منانا بدعت ہے مگر کیوں (ضرور پڑھیئے)۔

    میرے بھائی پہلی بات تو یہ ہے کہ ہم نے ایک سوال پوچھا ۔۔۔لیکن شایدآپ اُس سوال کا جواب دینا بھول گئے ۔۔۔لہذا ہم ایک بار پھر اپنے جواب کے لئے منتظر ہیں۔
    دوسری بات یہ ہے کہ شاید آپ کے علم میں نہیں لیکن ہ الحمد للہ ہمارے اکابرین "ذکر نفس ولادت اور سیرت طیبہ "کی محافل منعقد کرتے آتے آئے ہیں۔۔۔بس فرق اتنا ہے کیوں کہ ان محافل پر کوئی خاص لیبل یا تشہیرنہیں ہوتی ۔۔۔۔شاید اسی لئے ایسی محافل آپ کی نظروں سے اوجھل رہتی ہیں ۔
    دوسری بات یہ کہ آپ کی بات’’ رائے ونڈ کے اجتماع کے تعین "کے حوالے سے محض اتنی عرض ہے کہ کسی دن کواپنی سہولت کے اعتبار سے انتظامی طور پر تعین کرنے میں اور کسی دن کو مذھبی اعتبار سے دین کا حصہ سمجھ کر تعین کرنے میں فرق ہے ۔
    پہلے آپ اس فرق کو ہماری پچھلی پوسٹوں میں موجود ایک لنک کا مطالعہ فرمالیں ۔۔۔۔ اس کے بعد آپ اگر آپ کو کوئی اشکال باقی رہتا ہو تو ضرور لکھیے گا ۔۔۔۔ہمارے علم میں ہوا تو ان شاء اللہ ہم ضرور وضاحت کریں گے۔
    اور آپ کی آخری بات کا جواب یہ ہے کہ کاش کہ بات صرف 12 ربیع الاول جوش خروش تک محدودہوتی (حالانکہ ہم جیسوں سے ہزاروں لاکھوں گنا جناب رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنے والے دنیائے اسلام کی مایہ ناز ہستیاں گذر چکی لیکن کسی نے بھی اس طرح کے "جوش خروش " کو محبت کی نشانی نہیں سمجھا؟؟)لیکن دکھ اور حیرت اور اختلاف اس وقت ہوتا ہے جب آپ حضرات اپنےخود ساختہ عشق محبت کے نشے میں محض اپنے قیاس کے گھوڑے دوڑاتے ہوئے شارع علیہ السلام کی طرف سے متعین کی ہوئی دو عیدوں سے ہزاروں گنا افضل عید ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں؟؟؟
    ذرا اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ٹھنڈے دل و دماغ سے سوچیے گا کہ آپ لوگ کیا ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں ؟؟؟
    اللہ تعالیٰ سمجھنے کی توفیق عطاء فرمائے۔آمین
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا جشن میلاد النبی منانا بدعت ہے مگر کیوں (ضرور پڑھیئے)۔

    محترم آصف 26 صاحب ۔ آپ کی منسلکات پڑھی جانے کے قابل نہیں۔ براہ کرم اسکا کوئی حل نکالیں۔
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا جشن میلاد النبی منانا بدعت ہے مگر کیوں (ضرور پڑھیئے)۔

    محترم زبیر احمد صاحب اور محترم ناصر نعمان صاحب
    آپ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم پر خوش ہونے، اللہ کے حضور اظہارِ تشکر اور اس موقع پر محافلِ ذکرِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے انعقاد کو بدعت سئیہ و گمراہی اور ناجائز سمجھتے ہیں ؟
    نیز بدعت حسنہ اور بدعت سئیہ پر آپ کا نکتہ نظر کیا ہے ؟
    براہ کرم زیادہ تفصیل کی بجائے صرف مختصر جواب عنائیت فرمائیے گا ۔ شکریہ
     
  9. ناصر نعمان
    آف لائن

    ناصر نعمان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مئی 2011
    پیغامات:
    21
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا جشن میلاد النبی منانا بدعت ہے مگر کیوں (ضرور پڑھیئے)۔

    محترم نعیم بھائی گذارش عرض یہ ہے کہ اس دھاگہ میں "12 ربیع الاول کو عید میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وسلم" منانے کے حوالے سے گفتگو ہورہی ہے ۔۔۔۔جبکہ"بدعت" بذات خود ایک علیحدہ اور تفصیلی موضوع ہے ۔۔۔لہذا اگر ہم بیک وقت دو موضوعات پر گفتگو کریں گے تو نہ صرف اصل موضوع کہیں بیچ میں رہ جائے گا ۔۔۔بلکہ دوسری طرف قارئین کرام کو بھی مسئلہ سمجھنے میں دشواری رہے گی۔
    ہم پھر بھی آپ کی درخواست پر بدعت سئیہ کے حوالہ سے اپنا مختصرا موقف پیش کررہے ہیں :
    ’’بدعت اُس کو کہتے ہیں جس چیز کا محرک اور داعیہ اور سبب آنحضرت صلیٰ اللہ علیہ وسلم کے زمانہ مبارک میں موجود تھا مگر وہ دینی کام آپ نے نہیں کیا اور حضرات صحابہ کرام اور تابعین و تبع تابعین کرام نے بھی باوجود کمال عشق و محبت اور محرکات و اسباب کے نہیں کیا تو وہ کام بدعت کہلائے گا‘‘
    محترم نعیم بھائی اس کی مزید تفصیل کے لئے اس لنک کا مطالعہ فرمائیں
    http://www.oururdu.com/forums/showthread.php?p=437190#post437190
    اور کوئی اشکال یا اعتراض درپیش ہو تو اسی لنک پر ہی گفتگو فرمائیں گے تو یقینا اس سے ہمیں اور دیگر قارئین کرام کو سمجھنے میں آسانی رہے گی۔جزاک اللہ

    باقی ہم نے محترم آصف بھائی کے پیش کردہ حوالاجات پر نیچے دی گئی چند سطریں لکھیں اس حوالے سے اگر آپ وضاحت فرمانا چاہیں تو ہم حاضر ہیں۔جزاک اللہ
    ان بزرگوں کے حوالاجات (جو محترم آصف بھائی نے پیش فرمائے‘‘سے صرف حضور اکرم صلیٰ اللہ علیہ وسلم کا "نفس ذکر ولادت "ہی واضح ہوتا ہے ۔۔۔ جس پر ہمیں اعتراض نہیں۔۔۔بلکہ ہم تو ایسی محافل کو باعث برکات سمجھتے ہیں جہاں جناب رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ یا نفس ذکر ولادت کا بیان ہو۔
    لیکن اعتراض یہ ہے کہ آپ لوگ مدعی ہیں خاص 12 ربیع الاول کو متعین کرکےمختلف اہتمام کرکے عید منانے کے
    اس لحاظ سے آپ کا دعوی خاص ہے ۔۔۔ اور دلائل عام ہیں ۔۔۔۔ اور یہ چیز قاعدے کے اعتبار سے درست نہیں
    لہذا اگر تو آپ کے پاس اپنے دعوی کے مطابق" خاص بارہ ربیع الاول کو متعین کرکے مختلف اہتمام کے ساتھ عید منانے " پر بزرگوں کے حوالاجات موجود ہیں تو نشادہی فرمائیں ۔۔۔۔ ہم منتظر ہیں
     
  10. زبیراحمد
    آف لائن

    زبیراحمد خاصہ خاصان

    شمولیت:
    ‏6 فروری 2012
    پیغامات:
    307
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا جشن میلاد النبی منانا بدعت ہے مگر کیوں (ضرور پڑھیئے)۔

    میراروئے سخن میلادکے متعلق یہ ہے کہ اس کاثبوت سنت اوراسلام میں نہیں ملتاہے یہ بدعت حسنہ ہے یاسیئہ یہ توبعدکی بحث ہے لیکن میرے فاضل دوست تواسے شرعی بنانے پرمصرہیں۔ہمارانقطہ توفی الحال اس بحث پرموجودہے پہلے میرے فاضل دوست کواس نقطے کوتوحل کرنے دیں کہ یہ شرعی ہے یابدعت ۔۔۔۔۔۔حسنہ اورسیئہ کی توبحث بعدکی ہے۔واضح رہے میلادکومیں نے صرف بدعت کہاہے۔
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا جشن میلاد النبی منانا بدعت ہے مگر کیوں (ضرور پڑھیئے)۔

    السلام علیکم۔ محترم زبیر احمد صاحب اور محترم ناصر نعمان صاحب
    مجھے صرف اتنا سا استفسار تھا کہ آپ میلاد کو "جائز یا ناجائز " سمجھے ہیں ؟
    کیونکہ اس لڑی کے آغاز کی پوسٹ اور اسکے حق میں دیے گئے پیغامات سے اس کو امرِ جائز اور مستحب عمل قرار دیا ہے۔ نہ تو اسکو شرعی فریضہ بتایا ہے ۔ نہ اسکو واجب و لازم کے درجے پر لایا گیا ۔ بلکہ میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی پر خوش ہونا بارگاہِ الہیہ میں ہدیہ تشکر بجالانا اور اسکو ذکرِ رسول پاک اور درودوسلام کی صداؤں پر محافل کے ذریعے ایمانی جوش و خروش سے منانے کو مستحب قرار دیا جارہا ہے۔

    اب براہ کرم آپ دونوں بھائی اعتراضات اور دلائل کو ایک طرف رکھ کر سب سے پہلے اپنا موقف واضح‌فرمائیں کہ آپ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منانے کے عمل کو کس شرعی درجہء حرمت میں رکھتے ہیں ؟
    اگر جائز سمجھتے ہیں تو کس درجے میں جائز ہے؟ واجب ؟ مستحب و مستحسن یا بدعت حسنہ وغیرہ ؟
    اور اگر ناجائز سمجھتے ہیں تو بھی واضح فرما دیں‌کہ کس درجہ ناجائز سمجھتے ہیں ۔
    آیا کہ میلاد منانا "حرام ہے ؟ گمراہی ہے؟ شرک ہے؟ بدعتِ سئیہ ہے؟ مکروہ ہے اگر مکروہ ہے تو مکروہ تنزیہی ہے یا مکروہِ تحریمی ہے؟
    شکریہ


    والسلام علیکم۔
     
  12. زبیراحمد
    آف لائن

    زبیراحمد خاصہ خاصان

    شمولیت:
    ‏6 فروری 2012
    پیغامات:
    307
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا جشن میلاد النبی منانا بدعت ہے مگر کیوں (ضرور پڑھیئے)۔

    علامہ شاہ ولی اللہ دہلوی رح کے مطابق ایساقول جوصحیح حدیث اورقرآن پرپورانہیں اترتااسے چھوڑدیناچاہیئے۔۔۔۔توکیامیلادصحیح حدیث اورقرآن پرپورااترتاہے توپھرہمیں عیسائیوں کے طرزپراپناکرسمس ایجادکرنے کی ضرورت کیاہے۔
    جولوگ اسے ذوق وشوق سےمناتے ہیں وہ تواسے واجب ؟ مستحب و مستحسن یا بدعت حسنہ وغیرہ تک ماننے کوگوارہ نہیں کرتے بلکہ وہ تواسے عین شرعی مانتے ہیں جیساکہ میرے فاضل دوست نے زبردستی اسے شرعی بنانے کی کوشش کی۔
    میلادکوتوتینوں زمانوں میں کسی نے نہیں منایااس بات کوتواکابرین اہلسنت تک مانتے ہیں بعض نے تواس پریہ گرہ بھی لگائی ہے کہ یہ عیسائیوں کی طرح کرسمس ہے۔تویہ عمل احسن یاواجب کیسے ہوااگراسی طرح ہم نے بدعت حسنہ کے نام پربدعات ایجادکیں توپھراسلام میں توصرف بدعات رہ جائیں کی فرائض اورسنت توتکیہ کی طرح کمرکے ساتھ لگ جائیں گی۔لہذہ میرے نزدیک میلادمناناعیسائیوں کی نقل ہے جس سے قرآن اورشریعت منع کرتی ہے۔
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا جشن میلاد النبی منانا بدعت ہے مگر کیوں (ضرور پڑھیئے)۔

    گویا آپ شرعی درجہ بندی کے اعتبار سے خود بھی اس "منع" کا تعین نہیں کرپائے ۔ کہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منانا کفر ہے؟ شرک ہے؟ بدعت حسنہ یا بدعت سئیہ ہے؟ مکروہِ تنزیہی یا مکروہِ تحریمی ہے؟؟؟؟
     
  14. محمد رضی الرحمن طاہر
    آف لائن

    محمد رضی الرحمن طاہر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 اپریل 2011
    پیغامات:
    465
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا جشن میلاد النبی منانا بدعت ہے مگر کیوں (ضرور پڑھیئے)۔

     
  15. محمداقبال فانی
    آف لائن

    محمداقبال فانی ممبر

    شمولیت:
    ‏20 اپریل 2011
    پیغامات:
    64
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا جشن میلاد النبی منانا بدعت ہے مگر کیوں (ضرور پڑھیئے)۔

    تمام احباب کو السلام علیکم!

    اس پوسٹ میں کچھ احباب خلط مبحث کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ یادرکھ لیں کی شریعت میں ثبوتِ حکم کا ایک ضابطہ ہے۔ یہ خواہشات کے تابع نہیں ہے۔ جب آپ کسی چیز پر حرمت کا فتوی صادر کرتے ہیں تواس کے جس دلیل کی ضرورت ہوتی ہے اس کا قطعی الثبوت اور قطعی الدلات ہونا ضروری ہوتا ہے۔ اگر دلیل قطعی الثبوت تو ہے مگر قطعی الدلالت نہیں تو اس سے حرمت ثابت نہیں ہوتی۔ قطعی الثبوت میں فقط دو نصوص شامل ہیں 1۔ قرآنی آیت 2۔ حدیث متواتر۔ یہ دونوں قطعی الثبوت تو ہیں مگر فرض یا حرام ثابت کرنے کے لیے ان کا قطعی الدلات ہونا بھی ضروری ہے، قطعی الدلالت کا مطلب یہ ہے کہ اس میں کسی اور معنی کا احتما موجود نہ ہو۔ اگردیگراطلاقات کا احتمال ہوا تو اثباتی حکم میں فرض ثابت نہیں ہو گا بلکہ واجب ثابت ہوگا اور سلبی حکم میں حرام کی بجائے مکروہ تحریمی ثابت ہو گا۔ اور یہ بھی یاد رکھ لیں کسی چیز کی حرمت فقط نصِ قطعی سے ثابت ہو سکتی ہے ظنی سے نہیں۔ اب میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو حرام کہنے والوں کے پاس کون سے نصِ صریح ہے؟؟؟؟ یقینا نہیں ہے تو اس کو حرام کہنا جہالتِ مطلقہ قرار پائے گی۔ یہ نہ فرض ہے نہ حرام ۔ جب یہ دونوں باتیں نہیں اور شارع علیہ السلام سے اس کی فضیلت ثابت ہے، بلکہ قرآن مجید میں فضل ورحمت کے نزول پرخوشی منانے کاحکم دیاگیاہے تو اب کون اس کے جائز ہونے منکر ہو سکتا ہے؟؟؟ سوائے منکرِ قرآن کے۔

    آقا علیہ الصلوۃ والسلام کا ارشادِ گرامی ہے جسے حضرت ابی درداء رضی اللہ عنہ نے روایت کیا ہے اور جس کو امام حاکم نے مستدرک کی دوسری جلد کے صفحہ نمبر 406 پر حدیث نمبر 3419 کے تحت روایت کیا ہے کہ آقا علیہ السلام نے ارشاد فرمایا کہ

    «مَا أَحَلَّ اللَّهُ فِي كِتَابِهِ فَهُوَ حَلَالٌ، وَمَا حَرَّمَ فَهُوَ حَرَامٌ، وَمَا سَكَتَ عَنْهُ فَهُوَ عَافِيَةٌ، فَاقْبَلُوا مِنَ اللَّهِ الْعَافِيَةَ، فَإِنَّ اللَّهَ لَمْ يَكُنْ نَسِيًّا» ثُمَّ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ {وَمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيًّا} [مريم: 64] «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ وَلَمْ يُخْرِجَاهُ»

    ’’جس کو اللہ نے اپنی کتاب میں حلال کیا ہے وہ حلال ہے اور جس کو اس نے حرام کیا ہے وہ حرام ہے اور جس پر اس نے سکوت کیا ہے(یعنی نہ حلال کہا نہ حرام( وہ عافیت (معافی( ہے۔ پس اللہ تعالٰی سے عافیت کوقبول کرو، بے شک اللہ تعالٰی کسی شے کو بھولنے والا نہیں ہے(یعنی یہ نہیں کہ اس نے حرام تو کرنا تھا مگر بھول گیا ہو( پھر آقا علیہ السلام نے یہ اس آیت تصحیح فرمائی کہ ’’ وما کان ربک نسیا ‘‘ کہ تیرا رب بھولنے والا نہیں ہے۔
    اس کو امام دارقطنی نے بھی اپنی سنن کی 3 جلد کے 59 نمبر صفحہ پر حدیث نمبر 2066 کے تحت تخریج کیا ہے ۔ اسی طرح امام بیہقی نے السنن الکبری کی 10 جلد میں صفحہ 21 پر حدیث نمبر19724 کے تحت بھی درج کیا ہے۔
    یہی وجہ ہے کہ قرآن مجید نے حرام رشتوں کی ایک لسٹ سورہ النساء کی آیت نمبر 23 اور 24 میں بیان کی ہے مگر حلال رشتوں کی لسٹ بیان نہیں کہ ان ان عورتوں سے تم نکاح کرسکتے ہو، بلکہ عمومی قاعدہ بیان کیا کہ
    وَاُحِلَؔ لًکُم مَاوَراءَ ذٰلِکُم (النساء، 24(
    ان حرام کے علاوہ ساری حلال ہیں۔
    اسی طرح کھانے پینے سے متعلقہ حرام اشیاء کی تفصیل بیان کردی گئی ہے سورہ مائدہ کی تیسری چوتھی آیت میں اور ،سورہ النحل کی 115 ویں آیت میں۔ مگر ماکولات میں حلال کی تفصیل نہیں دی، کیونکہ قاعدہ یہ ہے کہ جو حرام نہیں وہ جائز ہے۔
    اگر کسی میلاد کوناجائزوحرام کہنے والے کے پاس اس کی حرمت کی صرح دلیل قطعی الثبوت اور قطعی الدلالت ہے تو پیش کرے ورنہ قرآن پر ایمان لے آئے۔
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا جشن میلاد النبی منانا بدعت ہے مگر کیوں (ضرور پڑھیئے)۔

    السلام علیکم محمد رضی الرحمن بھائی اور محترم محمد اقبال فانی صاحب۔
    نامور علمی شخصیت ڈاکٹر طاہر القادری کی قرآن و حدیث سے مدلل گفتگو کا کلپ اور محترم اقبال فانی صاحب کے قرآن و حدیث سے بیان کردہ "حلال و حرام " کے بنیادی ضابطے کی وضاحت کے لیے بہت شکریہ ۔ جزاکما اللہ خیرا۔
    ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم قرآن و سنت کو بھی اپنے من مانے نظریات کے "تحت" لانے کی کوشش میں مصروف ہوجاتے ہیں ۔ حالانکہ دیانتداری کا تقاضا یہی ہے کہ جب بات قرآن و حدیث سے واضح ہوجائے تو پھر سرتسلیم خم کرلیا جائے۔
    والسلام
     
  17. زبیراحمد
    آف لائن

    زبیراحمد خاصہ خاصان

    شمولیت:
    ‏6 فروری 2012
    پیغامات:
    307
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا جشن میلاد النبی منانا بدعت ہے مگر کیوں (ضرور پڑھیئے)۔

    میرے انتہائی محترم جناب نعیم صاحب نے فرمایاکہ "گویا آپ شرعی درجہ بندی کے اعتبار سے خود بھی اس "منع" کا تعین نہیں کرپائے ۔ کہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منانا کفر ہے؟ شرک ہے؟ بدعت حسنہ یا بدعت سئیہ ہے؟ مکروہِ تنزیہی یا مکروہِ تحریمی ہے؟؟؟؟"
    جبکہ اس خاکسارنے لکھاتھاکہ "لہذہ میرے نزدیک میلادمناناعیسائیوں کی نقل ہے جس سے قرآن اورشریعت منع کرتی ہے"

    اب میں نے جولکھاہے وہ بالکل واضح ہے کہ میلادعیسائیوں کی نقل ہے اورقرآن نےعیسائیوں کی مشابہت سے منع فرمایاہے،توقرآن سے حرمت توظاہرہوگئ جسے ملاعلی قاری رح نے بھی بیان کیاہے اورمیں نے گزشتہ پوسٹ میں اسے لکھاتھا،تومیرے محترم نعیم صاحب آپ نے کیسے کہہ دیاکہ"گویا آپ شرعی درجہ بندی کے اعتبار سے خود بھی اس "منع" کا تعین نہیں کرپائے ۔"
    آپ کواس سے زیادہ اورمیلادکے حرمت پرمیں کیاکہوں جبکہ اکابرین صالح سے قرآن کی حجت میں نے گوش گزارکی۔
    میرے ایک اوردوست بھی واردہوئے ہیں جنہوں نے بحث کوایک نئ راہ دی اورطویل اکتادینے والی بحث کی ہے اورجناب لکھتے ہیں کہ" اگر دلیل قطعی الثبوت تو ہے مگر قطعی الدلالت نہیں تو اس سے حرمت ثابت نہیں ہوتی۔ قطعی الثبوت میں فقط دو نصوص شامل ہیں 1۔ قرآنی آیت 2۔ حدیث متواتر"
    جہاں تک تعلق قطعی الثبوت کی بات ہے تومیں عرض کرچکاہوں کہ آپ ص کی زندگی مبارک سے لیکر تین زمانوں تک عالم اسلام میلادسے خالی ہے۔اورجہاں تک قطعی الدلالت کاتعلق ہے تومیں ناصرف دوسرے امام عظام رح بلکہ علمااہلسنت کے حوالے بھی پیش کئے تودلالت اورکسے کہتے ہیں۔
    "میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو حرام کہنے والوں کے پاس کون سے نصِ صریح ہے؟؟؟؟"
    درج بالاپوسٹس میں ،میں نے اپنے دوست جناب آصف صاحب کودلائل دیئے ہیں بلکہ جناب کے دلائل کے جواب بھی دیئے ہیں آپ کواورکون سے دلائل چاہیئں۔جبکہ آپ نے قرآن اورحدیث سے میلادکے حق میں ایک بھی دلیل پیش نہیں کی۔
    اسکے بعدجناب مجھ سے پوچھتے ہیں کہ "میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو حرام کہنے والوں کے پاس کون سے نصِ صریح ہے؟؟؟؟"
    آگے فرماتے ہیں کہ"یہ نہ فرض ہے نہ حرام ۔"
    تواب گزارش یہ ہے کہ اگریہ فرض نہیں تویہ سنت بھی نہیں توشرعی طورپرپھراسکاشریعت سے کوئی تعلق ہی نہیں رہاآپ نے ہی اسکی تصریح کردی جبکہ شروع سے یہ خاکساربھی یہی کہہ رہاتھاکہ اس کادین سے کوئی تعلق نہیں ہے میراروئے سخن بھی یہی تھاوہ توجناب نعیم صاحب نے مجھ سے پوچھ لیا ورنہ میں نے گفتگوصرف اس بات پررکھی تھی کہ اسکادین کی اصل کے ساتھ کوئی تعلق نہیں جسکی صراحت آپ نے بھی کردی امیدہے جناب آصف صاحب تک آپ کی یہ بات پہنچ جائے گی۔
    اس کے بعدمیرے نئے دوست نے جناب طاہرالقادری صاحب کی وڈیو یہاں پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے سورہ یونس آیت نمبر58کاحوالہ دیاہے میلادکے حق میں پہلی بات تویہ ہے ڈاکٹرصاحب آیت کاترجمہ کرتے ہیں کہ "اللہ تعالیٰ کے فضل ا و راس کی رحمت پرخوشی مناؤ"
    جبکہ اصل ترجمہ یہ ہے کہ "کہہ دیجئے کہ اللہ کے فضل اور اس کی رحمت کی بنا پر لوگ خوش ہو جائیں" حالانکہ ''فَرِحَ'' کا معنی خوش ہونا یا خوشی محسوس کرنا ہوتا ہے ، نہ کہ خوشی منانا ، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : (فَرِحَ الْمُخَلَّفُوْنَ)(التوبۃ: ٨١) ''(غزوہ تبوک سے) پیچھے رہ جانے والے (منافقین )خوش ہوئے۔'' کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ انہوں نے خوشی منائی تھی ؟
    صحیح بخاری (١٩١٥)میں ہے کہ جب سورۃ البقرۃ کی آےت (١٨٧)نازل ہوئی فَفَرِحُوا بِہَا فَرَحًا شَدِیدًا . ''تو اس پر صحابہ کرام بہت خوش ہوئے ۔''
    کیا صحابہ کرام نے خوشی منائی اور جلو س نکالا؟
    قطعانہیں تو بقول آپ کے قطعی الدلات کے تحت ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب نے کہاں سے دلالت لی اورسورہ یونس کی مذکورہ آیت کی تفسیراس طرح کردی انہیں چاہیئے تھاکہ مفسرکانام بھی بتاتے تاکہ قطعی دلالت اور ثبوت کی آپکی اصطلاح پرڈاکٹرصاحب پورااترتے مگرانہوں نے تواپنے مطالب نکال کراس پرطبع آزمائی کرڈالی۔
     
  18. محمداقبال فانی
    آف لائن

    محمداقبال فانی ممبر

    شمولیت:
    ‏20 اپریل 2011
    پیغامات:
    64
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا جشن میلاد النبی منانا بدعت ہے مگر کیوں (ضرور پڑھیئے)۔

    آپ کے اس جواب سے آپ کی علمیت کا پول کھل گیاہے، آپ کو قطعی الثبوت اور قطعی الدلالت کی تعریفات سے ہی واقفیت نہیں ہے۔ حالانکہ میں نے اصولَ شریعت بتابھی دیاہے کہ ثبوتِ حرمت کے لیے دلیل کا قطعی الثبوت اور قطعی الدلالت ہونا ضروری ہے، جو کہ فقط نصِ قرآنی ہے یا حدیثِ متواتر، چونکہ جناب کے پاس اس نوعیت کی کوئی دلیل ہی نہیں اور نہ قیامت تک لا سکتے ہیں تو اب آئی بائیں شائیں کرکے آگے نکلنا چاہتے ہیں۔
     
  19. محمداقبال فانی
    آف لائن

    محمداقبال فانی ممبر

    شمولیت:
    ‏20 اپریل 2011
    پیغامات:
    64
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا جشن میلاد النبی منانا بدعت ہے مگر کیوں (ضرور پڑھیئے)۔

    یہ دوسری جہالت ہے، کیا دین میں فقط فرائض ہی ہیں؟؟؟ میں نے اگر یہ کہا کہ یہ فرض نہیں تو اس کا مطلب بھی واضح ہے کہ قطعی الدلالت نص کی بجائے یہ ظنی الدلالت سے ثابت ہے۔ اس کو خارج از دین کہنا جہالتِ مطلقہ ہے۔
     
  20. محمداقبال فانی
    آف لائن

    محمداقبال فانی ممبر

    شمولیت:
    ‏20 اپریل 2011
    پیغامات:
    64
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا جشن میلاد النبی منانا بدعت ہے مگر کیوں (ضرور پڑھیئے)۔

    یہ ترجمہ کرتے ہوئے پھر خیانت سے کام لیا جا رہاہے، یہاں پر یفرحوا پر لام تاکید لایا گیا ہے اس کا ترجمہ کیوں نہیں کیا گیا؟؟؟ لام تاکید پر ’’ف‘‘ للتاکید ہے، اس کا ترجمہ کیوں نہیں کیا گیا؟؟؟ جب فضل اور رحمت کے درمیان واو عاطفہ لگائی گئی ہے توپھر ’’ذالک‘‘ کا تثنیہ کیوں استعمال نہیں کیا گیا؟؟؟؟ذانک یا اولئک کیوں نہیں‌‌آیا؟؟؟جب فضل اور رحمت کا ذکر جداجدا کیا گیاہے تو اشارہ واحد کیوں؟؟؟ اس کا مفاد کیا ہے؟؟؟ ترجمہ کرتے ہوئے اس کو نظر انداز کیوں کیا گیا؟؟؟ یہ حضور علیہ السلام کی مخالفت میں یہ علمی خیانت کیوں؟؟؟؟ یہاں ذالک کا استعمال بھی تاکید پیدا کررہاہے۔ جار مجرور (بفضل اللہ( کو مقدم کیوں کیا گیاہے؟؟؟ جار مجرور کو مقدم کرنا بھی مفیدِحصر ہے۔ اس کے بعد رحمت پر پھر جار کا اضافہ فرمایا جس سےاس میں استقلال کاحکم پیدا ہو گیا، پھر اسی پر اکتفاء نہیں کیا گیا بلکہ ذالک پر پھر ’’ب‘‘ جارہ داخل کی گئی،۔ ترجمہ کرتے ہوئے یہ تاکیدات نظر انداز کیوں؟؟؟؟
    خودبدلتے نہیں‌، قرآں کو بدل دیتے ہیں
    ہوئے کس قدر مفتیانِ حرم بے توفیق
     
  21. محمداقبال فانی
    آف لائن

    محمداقبال فانی ممبر

    شمولیت:
    ‏20 اپریل 2011
    پیغامات:
    64
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا جشن میلاد النبی منانا بدعت ہے مگر کیوں (ضرور پڑھیئے)۔

    اور آخری بات یہ ہے کہ فقط یہ ثابت کردیں کہ آقا علیہ السلام اللہ تعالٰی کا فضل اور رحمت نہیں ہیں۔ آپ خود اپنے والدین کے لیے اللہ تعالٰی کا فضل بھی ہیں اور رحمت بھی، آپ کی اولاد اپ کے لیے اللہ کا فضل بھی ہے اور رحمت بھی، اچھی صحت اللہ کا فضل بھی ہے اور رحمت بھی، اسلام اللہ کا فضل بھی ہے اور رحمت بھی، قرآن اللہ کا فضل بھی ہے اور رحمت بھی، مسلمان ہونا اللہ کا فضل بھی ہے اور رحمت بھی، مگر آقا علیہ السلام کی ذاتِ مبارکہ ، کہ جس کی برکت سے اس نے ہم پر اپنے فضل و رحمت کے دروازے کھولے ہیں وہ اللہ تعالٰی کا فضل ورحمت نہیں ہیں۔ اور اگر تم واقعتا اللہ تعالٰی کے حبیب کو اللہ تعالی کا فضل ورحمت مانتے ہو تو ان کی آمد پر ویسی ہی خوشی کرو جیسی تمھارے علاقے میں مروج ہے۔ دنیا کی ہر خوشی آقا علیہ السلام کی آمد کی خوشی کے مقابلے میں‌ہیچ ہے۔
     
  22. زبیراحمد
    آف لائن

    زبیراحمد خاصہ خاصان

    شمولیت:
    ‏6 فروری 2012
    پیغامات:
    307
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا جشن میلاد النبی منانا بدعت ہے مگر کیوں (ضرور پڑھیئے)۔

    اس کو خارج از دین کہنا جہالتِ مطلقہ ہے۔
    توآپ ص کی شریعت سے اسے ثابت کردیں۔۔۔۔۔۔۔۔
    چونکہ جناب کے پاس اس نوعیت کی کوئی دلیل ہی نہیں
    اگرمیں صحیح سمجھاہوں توآپ کامطلب ہے کہ میں ایسی کوئی حدیث اورسنت نبوی ص لائوں جومیلادکوردکرتی ہو۔اگرآپ کامطلب یہ ہے توتعجب ہے آپ کی بات پرجب میلادآپ ص اورتینوں زمانوں میں نداردتھاتوکیسی حدیث اورسنت میں آپ کے پاس لائوں جواسے ردکرتی ہو۔
    اگرآپ کے پاس آپ ص کی صحیح حدیث اورقرآن کی آیت جوواضح طورپرمیلادمنانے کی تلقین کرتی ہو،،،،ہے تولے آئیں۔تاکہ مجھ ناکارہ کواپناعلمی پول آپ سے چھپانے کی ضرورت محسوس نہ ہو۔
     
  23. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا جشن میلاد النبی منانا بدعت ہے مگر کیوں (ضرور پڑھیئے)۔

    السلام علیکم محترم زبیر احمد صاحب۔
    میرا آپ سے چند سوالات ہیں ۔براہ کرم واضح جوابات بیان فرما دیں
    1-شریعت اسلامیہ میں حلال کے کتنے درجے (فرض، واجب ، مستحب وغیرہم )ہیں اور کونسے کونسے ہیں ؟
    2-شریعت اسلامیہ میں حرام کے کتنے درجے (کفر، حرام ، بدعت وغیرہم )ہیں اور کونسے کونسے ہیں ؟
    3-نیز شریعت میں کوئی امر حرام کیسے طے پاتا ہے ؟ اسکی بنیاد یا کسوٹی کیا ہے ؟
    4-نیز میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ثبوت قرآن و سنت سے ہونا آپ کافی سمجھتے ہیں یا آئمہ کرام کی آراء آپ کے نزدیک معتبر ہیں ؟
     
  24. محمداقبال فانی
    آف لائن

    محمداقبال فانی ممبر

    شمولیت:
    ‏20 اپریل 2011
    پیغامات:
    64
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا جشن میلاد النبی منانا بدعت ہے مگر کیوں (ضرور پڑھیئے)۔

    میں جب اوپر اصولِ شریعت بیان کر چکا ہوں اور حدیث بھی باحوالہ لا چکا ہوں تو اس سے رو گردانی کیوں، اصول یہ ہے کس جس کو اللہ نے حرام نہیں کہا وہ جائز ہے۔ اور ترجمہ میں تاکیدات کو آپ نے کیوں نظرانداز کیا؟؟؟
     
  25. محمداقبال فانی
    آف لائن

    محمداقبال فانی ممبر

    شمولیت:
    ‏20 اپریل 2011
    پیغامات:
    64
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا جشن میلاد النبی منانا بدعت ہے مگر کیوں (ضرور پڑھیئے)۔

    بخاری مسلم، یاصحاح ستہ کی کوئی بھی کتاب پہلت تین زمانوں میں تھی؟؟؟؟ اس کے بارے میں کیا خیال ہے؟؟؟ ختم بخاری بھی قرنِ ثلاثہ سے ثابت کردینا
     
  26. زبیراحمد
    آف لائن

    زبیراحمد خاصہ خاصان

    شمولیت:
    ‏6 فروری 2012
    پیغامات:
    307
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا جشن میلاد النبی منانا بدعت ہے مگر کیوں (ضرور پڑھیئے)۔

    یہ ترجمہ کرتے ہوئے پھر خیانت سے کام لیا جا رہاہے
    جناب کی محنت نظرآرہی ہے اورمیرے دوست نے مجھ جاہل سے فرمایاہے کہ میں نے ترجمہ میں کمال جہالت سے کام لیاہے اب چونکہ میرے دوست نے بیڑااٹھالیاہے کہ انکومیری علمیت کاپول کھولنا ہے توجناب نے نایاب سعی کی اورترجمے پراعتراضات اٹھالیئے۔تویہ جاہل جواصل میں عربی ابجدسے ناواقف ہے پھربھی اپنی ادنی کوشش میرے قابل دوست کے نظرخدمت کرتاہے۔
    امام بیہقی رح نے اپنی کتاب شعب الایمان میں لکھاہے کہ حضرت عبداللہ بن عباس رض اورابوسعیدخذری رض کے مطابق "اللہ کافضل قرآن اوراللہ کی رحمت اسلام ہے"۔
    اسی طرح امام قرطبی رح نے اپنی تفسیر میں مذکورہ آیت کی تفسیرمیں لکھاہے کہ خوشی اس کیفیت کانام ہے جوکوئی پسندیدہ چیزملنے پردل میں ہو۔
    امام محمدبن مکرم نے اپنی کتاب لسان العرب میں لکھاہے کہ فرح اس خوشی کوکہتے ہیں جوغم میں کمی لاتی ہے۔
    امام قرطبی رح امام محمدرح کی تفاسیرسے بھی مذکورہ آیت کاترجمہ وہ نہیں بنتاجومطلب آپ دینے کے لئے مشکل اردوکاسہارہ لے رہے ہیں اوراکتادینے والی لمبی گفتگوکے علاوہ بات کوبھول بھلیوں میں گم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
    بجائے بات کومشکل پیرائے میں الجھانے یاپھراکتادینے والی لمبی بات کرنے کے آسان الفاظ میں سیدھے سیدھے بات کرنی چاہیئے،آپ کے علامہ طاہرالقادری کے ماخذاعلی امام سیوطی رح میلاد پرصرف قیاس کرتے ہیں آپ نے جومذکورہ قرآن کی آیت سے دقیق الفاظ میں ثبوت پیش کرنے کی کوشش کی ہے کیاامام سیوطی رح کومذکورہ قرآن کی سورہ یونس آیت نمبر58کی آپ کی والی اصطلاح کہ "یہاں پر یفرحوا پر لام تاکید لایا گیا ہے اس کا ترجمہ کیوں نہیں کیا گیا؟؟؟ لام تاکید پر ’’ف‘‘ للتاکید ہے، اس کا ترجمہ کیوں نہیں کیا گیا؟؟؟ جب فضل اور رحمت کے درمیان واو عاطفہ لگائی گئی ہے توپھر ’’ذالک‘‘ کا تثنیہ کیوں استعمال نہیں کیا گیا؟؟؟؟ذانک یا اولئک کیوں نہیں‌‌آیا؟؟؟جب فضل اور رحمت کا ذکر جداجدا کیا گیاہے تو اشارہ واحد کیوں؟؟؟ اس کا مفاد کیا ہے؟؟؟ ترجمہ کرتے ہوئے اس کو نظر انداز کیوں کیا گیا؟؟؟ یہ حضور علیہ السلام کی مخالفت میں یہ علمی خیانت کیوں؟؟؟؟ یہاں ذالک کا استعمال بھی تاکید پیدا کررہاہے۔ جار مجرور (بفضل اللہ( کو مقدم کیوں کیا گیاہے؟؟؟ جار مجرور کو مقدم کرنا بھی مفیدِحصر ہے۔ اس کے بعد رحمت پر پھر جار کا اضافہ فرمایا جس سےاس میں استقلال کاحکم پیدا ہو گیا، پھر اسی پر اکتفاء نہیں کیا گیا بلکہ ذالک پر پھر ’’ب‘‘ جارہ داخل کی گئی،۔ ترجمہ کرتے ہوئے یہ تاکیدات نظر انداز کیوں؟؟؟؟" کامعلوم نہیں تھاکہ انہوں نے اس کے منانے پرقیاس سے کام لیا۔کیاملاعلی قاری رح کوآپ کی اس اصطلاح کاپتہ نہیں تھاکہ انہوں نے بھی قیاس سے کام لیا۔حافظ سخاوی رح ،جناب احمد یار خاں نعیمی بریلوی صاحب،جناب غلام رسول سعیدی بریلوی صاحب وغیرہ یہاں تک کہ خودمولاناالیاس قادری تک نے اسے شرعی نہیں ماناتووہ بھی آپ کی مذکورہ یونس 58کی آیت کی اصطلاح سے ناواقف ہیں یاپھروہ بھی علمیت کے اس مقام پرنہیں جس پرآپ براجمان ہیں۔
     
  27. زبیراحمد
    آف لائن

    زبیراحمد خاصہ خاصان

    شمولیت:
    ‏6 فروری 2012
    پیغامات:
    307
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا جشن میلاد النبی منانا بدعت ہے مگر کیوں (ضرور پڑھیئے)۔

    میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ثبوت قرآن و سنت سے ہونا آپ کافی سمجھتے ہیں یا آئمہ کرام کی آراء آپ کے نزدیک معتبر ہیں ؟
    چونکہ آپ کایہ سوال موضوع کے مطابق ہے اس لئے اس کاجواب دے رہاہوں باقی سوالات موضوع سے متصادم تھے اس لئے جواب نہیں دے رہا۔
    حضرت عمررض نے تین طلاق کوتین ہی قراردیاجبکہ آپ رض سے پہلے یہ ایک شمارہوتی تھی لیکن بعدمیں آپ رض نے اپنافتوی واپس لے لیایہ کہہ کرآپ ص کافتوی عمرکے فتوے سے برترہے۔
    تومیرے پیارے دوست آئمہ کااگرکوئی قول یارائے صحیح حدیث اورقرآن سے متصادم ہوپھراسے چھوڑاجاسکتاہے۔یہ میں نہیں کہہ رہاامام شافعی رح اورامام ابوحنیفہ رح کابھی یہی مسلک ہے۔میرے نزدیک میلادکاثبوت قرآن اورصحیح حدیث میں ہونالازم ہے ورنہ وہ غیرشرعی ہے بدعت ہے۔۔۔۔۔باقی بات رہی کہ آیامیلادبدعت حسنہ ہے یاسیئہ تویہ ایک علیحدہ بحث ہے جسے اگرکرنے بیٹھ گیاتوبات لمبی ہوجائے گی اس لئے آپ سے استدعاہے کہ آپ موضوع کوصرف اس نقطے پررکھیں کہ یہ شرعی ہے یاغیرشرعی تاکہ بات ادھرادھرنہ بھٹکے۔
     
  28. زبیراحمد
    آف لائن

    زبیراحمد خاصہ خاصان

    شمولیت:
    ‏6 فروری 2012
    پیغامات:
    307
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا جشن میلاد النبی منانا بدعت ہے مگر کیوں (ضرور پڑھیئے)۔

    بخاری مسلم، یاصحاح ستہ کی کوئی بھی کتاب پہلت تین زمانوں میں تھی؟؟؟؟ اس کے بارے میں کیا خیال ہے؟؟؟ ختم بخاری بھی قرنِ ثلاثہ سے ثابت کردینا
    آپکے موضوع سے متصادم ان سوالات سے کیامیں یہ سمجھوں کہ آپ بھی بلاواسطہ اب اس بات کو تسلیم کررہے ہیں کہ میلاد کاتعلق شریعت سے نہیں اورصحابہ رض و تابعین رح سے یہ ثابت نہیں۔۔۔۔۔۔۔
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا جشن میلاد النبی منانا بدعت ہے مگر کیوں (ضرور پڑھیئے)۔

    السلام علیکم۔
    حیرت ہے کہ میرے سوالات آپ کو موضوع سے "متضاد" نظر کیسے آئے ۔
    جبکہ میرے سوالات ہی یہی ہیں کہ چونکہ آپ جناب جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ناجائز ثابت کرنے پر تلے بیٹھے ہیں اور جشن میلاد منانے والے احباب پر" میلاد کو فرض یا واجب" ہونے کا خود ساختہ الزام لگا دیا ہے۔ جبکہ موضوع صرف اتنا ہے "آیا جشن میلاد النبی بدعت ہے یا نہیں " اور آپ اس کو بار بار منع ثابت کرنے کی کوشش میں ہیں۔
    اسی لیے میں نے سوچا کہ آپ سے استفسار کر لوں کہ آیا شریعت میں جائز کام صرف "فرائض " اور ناجائز امور صرف "کفر وحرام" ہی ہیں یا اس کے علاوہ بھی آپ کے نزدیک کوئی درجہ بندی ہے یا نہیں ؟
    کیونکہ میلاد منانے کو فرض یا واجب قرار کسی نے نہیں دیا ۔ اور اس پر کوئی تضاد ہے ہی نہیں۔ جس پر تضاد یا اختلاف ہی نہیں اس پر بحث کرنا بنتا ہی نہیں۔
    اب آپ حضرات اگلی بات کریں کہ میلاد کو آپ کس درجہ پر دیکھتے ہیں۔ اور آپ نے یہ بھی نہیں بتایا کہ کیا شریعت مطہرہ میں مستحسن و مستحب اعمال بھی ہوسکتے ہیں یا نہیں ؟؟؟
    اس لیے آپ براہ کرم واضح فرما دیں تاکہ اس پر بات ہوسکے۔
    والسلام
     
  30. ناصر نعمان
    آف لائن

    ناصر نعمان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مئی 2011
    پیغامات:
    21
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا جشن میلاد النبی منانا بدعت ہے مگر کیوں (ضرور پڑھیئے)۔

    محترم زبیر بھائی
    ہمارے خیال میں بات خواہ مخواہ طول پکڑ رہی ہے ۔۔۔۔ اگر آپ اجازت دیں تو ان شاء اللہ تعالیٰ مسئلہ جلد ہی حل ہوجائے گا ۔۔۔۔۔
    عرض صرف اتنی ہے کہ ابھی تک جن بھائیوں نے بھی اس بات چیت میں حصہ لیا ہے وہ نہ تو ہماری پیش کردہ وضاحت (مراسلہ نمبر 39 اور پچھلے مراسلات پر بھی) پر غور کیا اور نہ ہی ہمارے سوال کا جواب عنایت فرمایا۔۔
    اب یہاں اقبال فانی صاحب تشریف لائے ہیں جنہوں نے اپنے مراسلہ میں شرعی احکامات کی وضاحت پیش فرمائیں ہے ۔۔۔۔ ہماری اقبال صاحب سے درخواست ہے کہ پہلے آپ نیچے دئیے گئے لنک پر مراسلہ نمبر 15 کا بغور توجہ سے مطالعہ فرمالیں
    اس کے بعد آپ 12 ربیع الاول کو عید میلاد کے جواز کے حوالے سے اپنے دلائل پیش فرمائیے گا
    http://www.oururdu.com/forums/showthread.php?p=437190#post437190

    باقی زبیر بھائی اگر آپ بھی اوپر والے لنک پر ہماری پوسٹ نمبر 15 کا مطالعہ فرمائیں گے تو ان شاء اللہ تعالیٰ آپ کو بھی یہ مسئلہ با آسانی سمجھ آجائے گا
    یاد رکھنے کا نکتہ یہ ہے کہ:
    ’’بدعت اُس کو کہتے ہیں جس چیز کا محرک اور داعیہ اور سبب آنحضرت صلیٰ اللہ علیہ وسلم کے زمانہ مبارک میں موجود تھا مگر وہ دینی کام آپ نے نہیں کیا اور حضرات صحابہ کرام اور تابعین و تبع تابعین کرام نے بھی باوجود کمال عشق و محبت اور محرکات و اسباب کے نہیں کیا تو وہ کام بدعت کہلائے گا‘‘
    اس نکتہ کو مد نظر رکھیں تو ان شاء اللہ تعالیٰ ان حضرات کے پیش کردہ اشکالات اور اعتراضات کے جوابات باآسانی سمجھ آجائیں گے۔
    اللہ تعالیٰ سمجھنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔آمین
     
موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

اس صفحے کو مشتہر کریں